یکم ستمبر ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مسیح جھوٹے ہوں گے یا نعوذ باللہ جھوٹ کا الزام خدا پر آوے گا تو ایسی صورت میں ہم قرآن کو مقدم
رکھیں گے جس نے وفات کو بڑے بین طور پر ثابت کر دیا ہے۔
عورتوں کے لئے جمعہ کا استثنا
ایک صاحب نے عورتوں پر جمعہ کی فرضیت کا سوال کیا۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
اس میں تعامل کو دیکھ لیا جاوے اور جو امر سنت اور حدیث سے ثابت ہے اس سے زیادہ ہم اس کی
تفسیر کیا کر سکتے ہیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو جب مستثنیٰ کر دیا ہے تو پھر یہ حکم صرف
مردوں کے لئے ہی رہا۔
احتیاطی نماز
اہل اسلام میں سے بعض ایسے بھولے بھالے بھی ہیں کہ جمعہ کے دن ایک تو جمعہ کی نماز
پڑھتے ہیں پھر اس کے بعد اس احتیاط سے کہ شاید جمعہ ادا نہ ہوا ہو ۔ ظہر کی نماز بھی
پوری ادا کرتے ہیں اس کا نام انہوں نے احتیاطی رکھا ہے اس کے ذکر پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
یہ غلطی ہے اور اس طرح سے کوئی نماز بھی نہیں ہوتی کیونکہ نیت میں اس امر کا یقین ہونا ضروری
ہے کہ میں فلاں نماز ادا کرتا ہوں اور جب نیت میں شک ہوا تو پھر وہ نماز کیا ہوئی ؟
یکم ستمبر ۱۹۰۳ء (در بار شام)
ایک رویا فرمایا کہ آج خواب میں ایک فقرہ منہ سے یہ نکلا فیئر مین FAIR MAN
فرمایا۔ خدا کی شناخت کے واسطے سوائے خدا کی کلام کے اور کوئی
خداشناسی کا واحد ذریعہ ذریعہ نہیں ہے ملاحظہ مخلوقات
سے
انسان کو یہ معرفت
حاصل نہیں ہو سکتی اس سے صرف ضرورت ثابت ہوتی ہے پس ایک شے کی نسبت ضرورت کا ثابت
ہونا اور امر ہے اور واقعی طور پر اس کا موجود ہونا اور امر ہے یہی وجہ ہے کہ حکماء متقدمین سے جولوگ
ل البدر جلد ۲ نمبر ۳۴ مورخه ۱ارستمبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۶۵، ۲۶۶

محض قیاسی دلائل کے پابند رہے ہیں اور ان کی نظر صرف مخلوقات پر رہی انہوں نے اس میں بہت
بڑی بڑی غلطیاں کی ہیں اور کامل یقین ان کو جو ہے کے مرتبہ تک پہنچاتا ہے نصیب نہ ہوا یہ صرف خدا
کا کلام ہے جو یقین کے اعلیٰ مراتب تک پہنچاتا ہے۔ خدا کا کلام تو ایک طور سے خدا کا دیدار ہے اور
یہ شعر اس پر خوب صادق آتا ہے۔
ه
نه تنها عشق از دیدار خیزد بسا کیس دولت از گفتار خیزد
خدا تعالیٰ قادر ہے کہ جس تھے میں چاہے طاقت بھر دیوے پس اپنے دیدار والی طاقت اس نے
اپنی گفتار میں بھر دی ہے۔ انبیاء نے اسی گفتار پر ہی تو اپنی جانیں دے دی ہیں ۔ کیا کوئی مجازی عاشق
اس طرح کر سکتا ہے؟ اس گفتار کی وجہ سے کوئی نبی اس میدان میں قدم رکھ کر پھر پیچھے نہیں ہٹا اور نہ کوئی
نبی کبھی بے وفا ہوا ہے۔ جنگ احد کے واقعہ کی نسبت لوگوں نے تاویلیں کی ہیں مگر اصل بات یہ ہے کہ کی
خدا کی اس وقت جلالی تجلی تھی اور سوائے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اور کسی کو برداشت کی طاقت نہ تھی
اس لیے آپ وہاں ہی کھڑے رہے اور باقی اصحاب کا قدم اکھڑ گیا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
زندگی میں جیسے اس صدق و صفا کی نظیر نہیں ملتی جو آپ کو خدا سے تھا ایسا ہی ان الہی تائیدات کی نظیر بھی
کہیں نہیں ملتی جو آپ کے شامل حال ہیں مثلاً آپ کی بعثت اور رخصت کا وقت ہی دیکھ لو۔
بار بار خیال آتا ہے کہ اگر مسیح آسمان پر گئے تو کیوں گئے؟ یہ ایک بڑا یہ ایک بڑا مسیح کا آسمان پر جانا تعجب خیز امر ہے کیونکہ جب زمین پر ان کی کارروائی دیکھی جاتی ہے
تو بے ساختہ ان کا آسمان پر جانا اس شعر کا مصداق نظر آتا ہے۔
ے تو کار زمین را نکو ساختی که با آسمان نیز پرداختی
گویا یہ شعر بالکل اس واقعہ کے لیے شاعر کے منہ سے نکلا ہے کوئی پوچھے کہ انہوں نے آسمان پر
جا کر آج تک کیا بنایا اگر زمین پر رہتے تو لوگوں کو ہدایت ہی کرتے مگر اب دو ہزار برس تک جو ان کو
آسمان پر بٹھاتے ہیں تو ان کی کارروائی کیا دکھلا سکتے ہیں۔ جو بات ہم کہتے ہیں اور جس کی تائید میں

قرآن اور حدیث بھی ہمارے ساتھ ہے وہ ان کی شانِ نبوت کے ساتھ خوب چسپاں ہوتی ہے کہ جب
ان لوگوں نے حضرت مسیح کو نہ مانا تو آپ دوسرے نبیوں کی طرح دوسرے ملک میں ہجرت کر کے چلے
گئے۔ اور پھر ایسے فرضی اوصاف ان کے لیے وضع کرتے ہیں جن سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی ہتک اور ہجو ہو کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کفار نے سوال کیا کہ آپ آسمان پر چڑھ کر
بتلاویں تو آپ نے یہ معجزہ ان کو نہ دکھلا یا اور سُبْحَانَ رَبِّي (بنی اسر آمریل : ۹۴) کا جواب دیا گیا اور
یہاں بلا درخواست کسی کافر کے خود خدا تعالیٰ مسیح کو آسمان پر لے گیا تو گویا خدا تعالیٰ نے خود
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کفار کی نظروں میں ہیٹا کرانا چاہا کیا وہ خدا اور تھا اور یہ اور تھا ؟
اگر چہ لوگ ہمیں ایسی باتوں سے کا فردجال وغیرہ کہتے ہیں مگر یہ ہمارا فخر ہے کیونکہ قرآن کی تائید
اور آنحضرت رت صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت قائم کرنے کے لیے یہ خطابات ہمیں ملتے ہیں ۔
بعد از خدا بعشق محمد محمرم گر کفر این بود بخدا سخت کافرم
آریہ لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ قرآن شریف میں لکھا ہے خَتَمَ اللهُ عَلیٰ
مسئلہ تقدیر قلوبهم (البقرة: ۸) کہ خدا نے دلوں پر مہر کر دی ہے تو اس میں انسان کا کیا ہ پر کہ
قصور ہے؟ یہ ان لوگوں کی کوتاہ اندیشی ہے کہ ایک کلام کے ماقبل اور مابعد پر نظر نہیں ڈالتے ورنہ
قرآن شریف نے صاف طور پر بتلایا ہے کہ یہ مہر جو خدا کی طرف سے لگتی ہے یہ دراصل انسانی افعال کا
نتیجہ ہے کیونکہ جب ایک فعل انسان کی طرف سے صادر ہوتا ہے تو سنت اللہ یہی ہے کہ ایک فعل خدا کی
طرف سے بھی صادر ہو جیسے ایک شخص جب اپنے مکان کے دروازے بند کر دے تو یہ اس کا فعل ہے اور
اس پر خدا کا فعل یہ صادر ہوگا کہ اس مکان میں اندھیرا کر دے کیونکہ روشنی اندر آنے کے جو ذریعے تھے
وہ اس نے خود اپنے لیے بند کر دیئے ۔ اسی طرح اس مہر کے اسباب کا ذکر خدا تعالیٰ نے قرآن شریف کا
میں دوسری جگہ کیا ہے جہاں لکھا ہے فَلَمَّا زَاغُوا أَزَاغَ الله ( الصف:۶) کہ جب انہوں نے کبھی اختیار
کی تو خدا نے ان کو کج کر دیا۔ اسی کا نام مہر ہے لیکن ہمارا خدا ایسا نہیں کہ پھر اس مہر کو دور نہ کر سکے

چنانچہ اس نے اگر مہر لگنے کے اسباب بیان کئے ہیں تو ساتھ ہی وہ اسباب بھی بتلا دیئے ہیں جن سے یہ
مہر اٹھ جاتی ہے جیسے کہ یہ فرمایا ہے فَإِنَّهُ كَانَ لِلْأَوَّابِينَ غَفُورًا (بنی اسراءیل: ۲۶) لیکن کیا آریوں
کا پرمیشر ایسا ہے کہ تناسخ کی رو سے جو مہر وہ ایک انسان پر لگاتا ہے پھر اسے اٹھا سکے؟ گناہ کا یہ نتیجہ
ضرور ہوتا ہے کہ وہ دوسرے گناہ کی انسان کو جرات دلاتا ہے اور اس سے قساوت قلبی پیدا ہوتی ہے
حتی کہ گناہ انسان کو مرغوب ہو جاتا ہے لیکن ہمارے خدا نے تو پھر بھی تو بہ کے دروازے کھولے ہیں کہ
اگر کوئی شخص نادم ہو کر خدا کی طرف رجوع کرے تو وہ بھی رجوع کرتا ہے مگر آریوں کے لیے یہ کہاں
نصیب؟ ان کا پرمیشر جو مہر لگاتا ہے اسے اکھاڑنے پر تو وہ خود بھی قادر نہیں ہے پس اس میں مسئلہ تقدیر
کا اعتراض آریوں پر ہے نہ کہ اہل اسلام پر۔
ہاں تو بہ کے یہ معنے نہیں ہیں کہ انسان زبان سے تو بہ تو بہ کہہ لیوے بلکہ
تو بہ ایک موت ہے ایک شخص تائب اس وقت کہا جاتا ہے کہ گذشتہ حالت پر سچے دل سے
نادم ہو کر آئندہ کے لیے وعدہ کرتا ہے کہ پھر یہ کام نہ کرے گا اور اپنے اندر تبدیلی کرتا ہے اور جن
شہوات ، عادات وغیرہ کا وہ عادی ہوتا ہے ان کو چھوڑتا ہے اور وہ تمام یار دوست اور گلی کوچے اسے
ترک کرنے پڑتے ہیں کہ جن کا معاصی کی حالت میں اس سے تعلق تھا گویا تو بہ ایک موت ہے جو وہ
اپنے اوپر وارد کرتا ہے جب ایسی حالت میں وہ خدا کی طرف رجوع کرتا ہے تو پھر خدا بھی اس کی
طرف رجوع کرتا ہے اور یہ اس لیے ہے کہ گناہ کے ارتکاب میں ایک حصہ قضا و قدر کا ہے کہ بعض
اندرونی اعضا اور قومی کی ساخت اسی قسم کی ہوتی ہے کہ انسان سے گناہ سرزد ہو۔ پس اس لیے
ضروری تھا کہ ارتکاب معاصی میں جس قدر حصہ قضا و قدر کا ہے اس میں خدا تعالیٰ رعایت دیوے اور
اس بندے کی توبہ قبول کرے اور اسی لیے اس کا نام تو اب ہے۔ لے
لو
ل البدر جلد ۲ نمبر ۳۴ مورخه ۱۱ استمبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۶۶، ۲۶۷

آج 10 میں سے 10 باقی