۱۴؍ستمبر ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

گلی نہیں ۔ ایک گروہ ان کا راتوں کو اٹھ کر دعائیں مانگتا رہا مگر ایک نہ سنی گئی ۔ انسان کا جس قدر معاملہ
خدا سے صاف ہو گا اسی قدر فہم بھی صاف ہوگا۔ ہر ایک سفر میں استخارہ مسنون ضرور کر لینا چاہیے۔
۱۴ ستمبر ۱۹۰۳ء
ایک احمدی صاحب نے سوال کیا کہ گاؤں کے لوگ اس
ضرورت کے لئے تصویر کا جواز
لیے تنگ کرتے ہیں کہ آپ نے تصویر کھچوائی ہے اس کا
ہم ان کو کیا جواب دیویں ؟
فرمایا کہ انسان جب دنیاوی ضرورتوں کے لیے ہر وقت پیسہ روپیہ وغیرہ جیب میں رکھتا ہے جن
پر تصویر بنی ہوئی ہوتی ہے تو پھر دینی ضرورت کے لیے تصویر کا استعمال کیوں روا نہیں ہوسکتا۔ ان
لوگوں کی مثال لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ (الصف:(۳) کی ہے کہ خود تو ایک فعل کرتے ہیں اور
دوسروں کو اسے معیوب بتلاتے ہیں اگر ان لوگوں کے نزدیک تصویر حرام ہے تو ان کو چاہیے کہ کل
مال وزر باہر نکال کر پھینک دیں اور پھر ہم پر اعتراض کریں اور یہ ملاں لوگ جو بڑھ بڑھ کر باتیں
کرتے ہیں ان کی یہ حالت ہے کہ ایک پیسہ کو تو وہ ہاتھ سے چھوڑ نہیں سکتے ۔ ہے
۱۷ ستمبر ۱۹۰۳ء
بعض احباب کی طرف سے یہ درخواست جذب اور کشش سچے مذہب کی علامت ہیں ہوں کہ آریوں کی طرف توجہ ہونا چاہیے
کہ یہ بہت بڑھتے جاتے ہیں ۔
فرمایا کہ انہوں نے کیا ترقی کرنی ہے۔ وہ مذہب ترقی کرتا ہے جس میں کچھ روحانیت ہوتی ہے
البدر جلد ۲ نمبر ۳۵ مورخه ۱۸ ستمبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۸۰
البدر جلد ۲ نمبر ۳۶ مورخه ۲۵ استمبر ۱۹۰۳ء صفحه ۲۸۱

ندان میں روحانیت ہے اور نہ وہ کشش مقناطیسی ہے جس سے ایک قوم ترقی کر سکتی ہے وہ ایک خاص
کشش ہوتی ہے جو کہ انبیاء علیہم السلام کو دی جاتی ہے اور تمام پاکیزہ دلوں کو وہ محسوس ہوتی ہے اور جو
اس سے مؤثر ہوتے ہیں وہ ایک فوق العادت زندگی کا نمونہ دکھلاتے ہیں اور ہیروں کے ٹکڑوں کی
طرح اس کشش کی چمک نظر آتی ہے اور جس کو وہ کشش عطا ہوتی ہے وہ الہی طاقتوں کا سر چشمہ ہوتا ہے
اور خدا کی نادر او مخفی قدرتیں جو عام طور پر ظاہر نہیں ہوتیں ، ایسے شخص کے ذریعہ ظاہر ہوتی ہیں اور اسی
کشش سے ان کو کامیابی ہوتی ہے۔ دنیا میں جس قدر انبیاء آئے ہیں کیا وہ دنیا کے سارے مکروفریب
اور فلسفے سے پورے واقف ہو کر آتے ہیں جس سے وہ مخلوق پر غالب ہوتے ہیں؟ ہرگز نہیں بلکہ ان
میں ایک کشش ہوتی ہے جس سے لوگ ان کی طرف کھچے چلے آتے ہیں اور جب دعا کی جاتی ہے وہ
کشش کے ذریعہ سے زہریلے مادہ پر جو لوگوں کے اندر ہوتا ہے اثر کرتی ہے اور اس روحانی مریض کو
تسلی اور تسکین بخشتی ہے یہ ایک ایسی بات ہے جو کہ بیان میں ہی نہیں آسکتی اور اصل مغز شریعت کا یہی
ہے کہ وہ کشش طبیعت میں پیدا ہو جاوے۔ سچی تقوی اور استقامت بغیر اس صاحب کشش کی موجودگی
کے پیدا نہیں ہو سکتے اور نہ اس کے سوا قوم بنتی ہے یہی کشش ہے جو کہ دلوں میں قبولیت ڈالتی ہے۔
اس کے بغیر ایک غلام اور نو کر بھی اپنے آقا کی خاطر خواہ فرماں برداری نہیں کر سکتا اور اسی کے نہ ہونے
کی وجہ سے نوکر اور غلام جن پر بڑے انعام واکرام کئے گئے ہوں آخر کار نمک حرام نکل جاتے ہیں۔
بادشاہوں کی ایک تعداد کثیر ایسے غلاموں کے ہاتھ سے ذبح ہوتی رہی لیکن کیا کوئی ایسی نظیر انبیاء میں
دکھلا سکتا ہے کہ کوئی نبی اپنے کسی غلام یا مرید سے قتل ہوا ہے مال اور زر اور کوئی اور ذریعہ دل کو اس طرح
سے قابو نہیں کر سکتا جس طرح سے یہ کشش قابو کرتی ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وہ کیا
بات تھی کہ جس کے ہونے سے صحابہ نے اس قدر صدق دکھایا اور انہوں نے نہ صرف بت پرستی اور
مخلوق پرستی ہی سے منہ موڑا بلکہ در حقیقت ان کے اندر سے دنیا کی طلب ہی مسلوب ہو گئی اور وہ خدا کو
:
دیکھنے لگ گئے وہ نہایت سرگرمی سے خدا کی راہ میں ایسے فدا تھے کہ گویا ہر ایک ان میں سے ابراہیم
تھا۔ انہوں نے کامل اخلاص سے خدا کا جلال ظاہر کرنے کے لیے وہ کام کیے جس کی نظیر بعد اس کے

کبھی پیدا نہیں ہوئی اور خوشی سے دین کی راہ میں ذبح ہونا قبول کیا بلکہ بعض صحابہ نے جو یک لخت
شہادت نہ پائی تو ان کو خیال گذرا کہ شاید ہمارے صدق میں کچھ کسر ہے جیسے کہ اس آیت میں اشارہ
ہے مِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّنْ يَنْتَظِرُ ( الاحزاب: حزاب: ۲۴) ۴ یعنی بعض تو شہید بد ہو ہو ۔ چکے تھے اور
بعض منتظر تھے کہ کب شہادت نصیب ہو۔ اب دیکھنا چاہیے کہ کیا ان لوگوں کو دوسروں کی طرح حوائج
نہ تھے اور اولاد کی محبت اور دوسرے تعلقات نہ تھے ۔ مگر اس کشش نے ان کو ایسا مستانہ بنادیا تھا کہ
دین کو ہر ایک شے پر مقدم کیا ہوا تھا۔ اَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ (الشعراء: ۴) کی تفسیر میں ایک نے لکھا
ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خیال پیدا ہوا ہوگا کہ مجھ میں شاید وہ کامل کشش نہیں ہے ورنہ
ابو جهل راہ راست پر آجاتا پھر وہ خود ہی اس کا جواب دیتا ہے کہ آپ میں کشش تو کامل تھی لیکن
بعض فطرتیں ہی ایسی ہو جاتی ہیں کہ وہ اس قابل نہیں رہتیں کہ نور کو قبول کریں اس لیے ایسے لوگوں کا
محروم رہنا ہی اچھا ہوتا ہے۔
دنیا اور مافیہا پر دین کو مقدم کر لینا بغیر کشش الہی کے پیدا نہیں ہو سکتا۔ جن لوگوں میں یہ کشش
نہیں ہوتی وہ ذرا سے ابتلا سے تبدیل مذہب کر لیتے ہیں اور حکومت کے دباؤ سے فوراً ہاں میں ہاں
ملانے لگ جاتے ہیں مسیلمہ کذاب کے ساتھ ایک لاکھ تک ہو گئے تھے مگر چونکہ اس میں وہ کشش نہ
تھی اس لیے آخر کا ر سب کے سب فنا ہو گئے۔ غرضیکہ کسی کے منجانب اللہ ہونے کی دلیل یہی ہے کہ
اس کو کشش دی جاوے اور یہی بڑا معجزہ ہے جو کہ لکھو کھپا انسانوں کو اس کا گرویدہ اور جاں نثار بنا دیتی
ہے کسی ایک کو اپنے ایک کو اپنا گرویدہ کرنا محال ہوتا ہے کوئی کر کے دیکھے تو حال معلوم ہو سینکڑوں روپے خرچ ہو
جاتے ہیں مگر آخر کار دل شکنی ہی ہوتی ہے چہ جائیکہ ایک عالم کو اپنا گرویدہ کر لیا جاوے یہ بغیر اس کشش
کے حاصل نہیں ہوتا جو خدا سے عطا ہو۔ بادشاہوں کے رعب اور دھمکیاں اور ایک دنیا بھر کا اس کے
مقابلہ پر آجانا یہ سب اس کشش کے گرویدوں کو تذبذب میں نہیں پڑنے دیتیں ۔
ابھی تک ان آریوں کو پتا ہی نہیں ہے کہ سچی تقویٰ کیا شے ہے یہ اس وقت پتا لگتا ہے کہ جب
اول وہ اپنی بیماری کو سمجھیں جب تک ایک انسان اپنے آپ کو بیمار نہیں خیال کرتا تو وہ علاج کیا

آج 10 میں سے 10 باقی