۴؍اکتوبر ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہے کہ میرے حق میں دعا فرماویں۔ آپ نے فرمایا کہ
انشاء اللہ تعالیٰ دعا کروں گا دنیا ایسے ہی تفرقہ کی جگہ ہے ہمیشہ موت کو یا درکھو چند روز زندگی ہے
اس پر نازاں نہ ہونا چاہیے جو راستی پر ہو اور خدا پر بھروسہ کرنے والا ہو تو خدا اس کے ساتھ ہوتا
لو
ہے۔
۴ اکتوبر ۱۹۰۳ء بوقت ظهر )
حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام ظہر کی نماز ادا کر کے تشریف لے جارہے تھے کہ سیٹھ احمد دین صاحب
آمدہ از جہلم نے عرض کی کہ گذشتہ ایام میں ایک شخص بیعت کر کے گیا ہے مگر وہ کہتا ہے کہ میری
علمی معلومات بہت کم ہیں اور مجھے آپ کے دعاوی کے دلائل اب تک معلوم نہیں ہوئے اس لیے
میرے لیے دعا فرمائی جاوے اس پر آپ نے سیٹھ صاحب کو مختصر دلائل اپنے دعاوی پر سنائے کہ
اس شخص کو سمجھا دیئے جاویں۔ اور نیز یہ بھی فرمایا کہ
خدائی کے مستحق اگر ہو سکتے تھے تو ہمارے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہو سکتے تھے۔ کیونکہ آپ کا نہ
کوئی بھائی تھا نہ بہن حالانکہ عیسی کے اور بھائی اور بہن تھے۔ ان کمبخت مسلمانوں کو اتنا خیال نہیں آتا
کر عیسی کے پانچ بھائی اور دو بہنیں تھیں جو کہ مریم کے پیٹ سے پیدا ہوئی تھیں پس کیا وجہ ہے کہ مریم
کو خداؤں کی ماں اور مسیح کے بھائیوں کو خدا نہ کہا جاوے۔
مرکز میں آکر پختگی حاصل کریں ہمیں بہت افسوس ہے کہ بعض لوگ کچے ہی آتے ہیں اور کچے ہی چلے جاتے ہیں حالانکہ یہ ان کا فرض ہے
۔
لے یہ ڈائری بعینہ انہی الفاظ میں الحکم جلدے نمبر ۳۸ صفحہ ۲ مورخہ ۱۷ اکتوبر میں یکم اکتوبر کی لکھی ہے۔ غالب قیاس
یہ ہے کہ ”الحکم کو غلطی لگی ہے کیونکہ ” البدر نے لکھا ہے کہ یکم اکتوبر کوحضور علیہ الصلوۃ والسلام بوجہ علالت طبع تشریف
نہیں لائے۔ واللہ اعلم بالصواب (مرتب)
البدر جلد ۲ نمبر ۳۸ مورخه ۹ اکتوبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۹۸

کہ یہاں آکر چند روز رہیں اور اپنے شبہات پیش کر کے پختگی حاصل کریں تو پھر ان سے دوسرے
مخالف اور عیسائی ایسے بھاگیں گے جیسے لا حول سے شیطان بھاگتا ہے۔ تعجب ہے کہ لوگ کس طرح
شیطان کے بہکانے میں آجاتے ہیں مگر یہ سب ایمان کی کمزوری کا باعث ہوتا ہے۔ بھلا مومن کیا
اور شیطان کا بہکانا کیا۔ معلوم ہوتا ہے کہ جو بہکتا ہے وہ خود شیطان ہے ورنہ سوچ کر دیکھا جاوے کہ
اب ہمارے مخالفوں کے ہاتھ میں کیا رہ گیا ہے۔ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ جو کچھ رطب و یابس ان کے
ہاتھ میں ہے وہ ایک ایک حرف پورا ہو حالانکہ نہ کبھی ایسا ہوا ہے اور نہ ہوگا یہودیوں کی احادیث اس قدر
تھیں کہ وہ نہ حضرت عیسیٰ پر حرف بحرف پوری ہوئیں اور نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر اور اسی لیے
بہتوں نے ٹھو کر کھائی مگر بعض یہودی جو مسلمان ہو گئے تو اس کی یہ وجہ تھی کہ جس قدر حصہ ان احادیث
کا پورا ہو گیا انہوں نے اس کو سچا مان لیا اور جو نہ پورا ہوا اس کو رطب و یا بس جان کر چھوڑ دیا یا ان کے
اور معنے کر لئے ۔ اگر وہ ایسا نہ کرتے تو پھر ان کو اسلام نصیب نہ ہوتا اور پھر اس کے علاوہ انہوں نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے انوار و برکات بھی دیکھے۔ ہر ایک قوم کے پاس کچھ سچی کچھ جھوٹی
کچھ صحیح اور کچھ غلط روایات ہوتی ہیں ۔ اگر انسان اسی بات پر اڑ جاوے کہ سب کی سب پوری ہوں
تو اس طرح سے کوئی شخص مان نہیں سکتا ۔ حکم کے یہی معنے ہیں کہ ان میں سے سچی اور جھوٹی کو
الگ کر کے دکھا دیوے۔
ہر ایک جو بیعت کرتا ہے اسے واجب ہے کہ ہمارے دعوی کو خوب سمجھ لیوے ورنہ اسے ہےا
گناہ ہوگا۔

در بار شام)
موت اور اس کی تلخیوں کا ذکر چل پڑا اس پر موت سے بڑھ کر کون ناصح ہو سکتا ہے؟ حضرت اقدس نے فرمایا ۔
جلد پنجم
انسان کے ان موتوں سے عبرت نہیں پکڑتا حالانکہ اس سے بڑھ کر اور ڑھ کر اور کون ناصح ہو سکتا ہے جس
قدر انسان مختلف بلاد اور ممالک میں مرتے ہیں اگر یہ سب جمع ہو کر ایک دروازہ سے نکلیں تو کیسا عبرت
کا نظارہ ہوتا ہے۔
پھر مختلف امراض اس اس قسم کے ہیں کہ اس میں انسان کی پیش نہیں جاتی۔ ایک دفعہ ایک شخص
میرے پاس آیا اس نے بیان کیا کہ میرے پیٹ میں رسولی پیدا ہوئی ہے اور وہ دن بدن بڑھ کر
پاخانہ کے راستہ کو بند کرتی جاتی ہے۔ جس ڈاکٹر کے پاس میں گیا ہوں وہ یہی کہتا ہے کہ اگر یہ مرض
ہمیں ہوتی تو ہم بندوق مار کر خودکشی کر لیتے آخر وہ بے چارہ اسی مرض سے مر گیا۔
بعض لوگ ایسے مسلول ہوتے ہیں کہ ایک ایک پیالہ پیپ کا اندر سے نکلتا ہے ایک دفعہ ایک
مریض آیا اس کی یہی حالت تھی صرف اس کا پوست ہی رہ گیا تھا اور وہ سمجھدار بھی تھا مگر تا ہم وہ یہی
خیال کرتا تھا کہ میں زندہ رہوں گا ۔
لے ”الحکم نے ڈائری پر ۳ اکتوبر ۱۹۰۳ء کی تاریخ لکھی ہے جو درست معلوم نہیں ہوتی کیونکہ ” البدر نے یکم تا ۳ اکتوبر
کے متعلق مندرجہ ذیل نوٹ شائع کیا ہے۔
دو
یکم اکتوبر ۱۹۰۳ء کو حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام مغرب و عشاء کی نماز با جماعت میں شامل نہیں ہوئے ۔
نصیب اعدا آپ کی طبیعت بیمار تھی ۔ ۲، ۳ اکتوبر کو کوئی ذکر قابل ابلاغ ناظرین نہیں ہوا۔ ۳ اکتوبر ۱۹۰۳ء کو پھر
حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام بوجہ علالت طبع شامل جماعت مغرب وعشاء نہ ہو سکے ۔“ سکے۔“
(البدر جلد ۲ نمبر ۳۸ مورخه ٫۹اکتوبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۹۸) (مرتب)
الحکم میں اس سے پہلے یہ عبارت بھی ہے۔ ” قاعدہ کی بات ہے کہ انسان کو جو چیز مضر ہوتی ہے ایک دوبار کے
تجربہ اور مشاہدہ کے بعد اس کو چھوڑ دیتا ہے لیکن ہر روز موت کی وارداتیں ہوتی ہیں اور جنازے نکلتے ہیں مگر ان
موتوں سے یہ عبرت حاصل نہیں کرتا ۔“
الحکم جلد ۷ نمبر ۳۸ مورخه ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۳ء صفحه (۳)

انسان کی سخت دلی اصل میں امیدوں پر ہوتی ہے۔ لیکن انبیاء کی یہ حالت نہیں ہوتی ۔جس قدر
انبیاء ہوئے ہیں سب کی یہ ح سب کی یہ حالت رہی ہے کہ اگر شام ہوئی ہے تو صبح کو ان کو امید نہیں کہ ہم زندہ رہیں
گے اور اگر صبح ہوئی ہے تو شام کی امید نہیں کہ ہم زندہ رہیں گے۔ جب تک انسان کا یہ خیال نہ ہو کہ میں
ایک مرنے والا ہوں تب تک وہ غیر اللہ سے دل لگانا چھوڑ نہیں سکتا اور آخر اس قسم کے افکار میں جان
دیتا ہے مرنے کے وقت کا کسی کو کیا علم ہوتا ہے موت تو نا گہانی آجاتی ہے اگر کوئی غور کرے تو اسے
معلوم ہو کہ یہ دنیا اور اس کا مال و متاع اور حظ سب فانی اور جھوٹے ہیں آخر کار وہ یہاں سے تہی دست
جاوے گا اور اصل مطلوب جس سے وہ خوش رہ سکتا ہے وہ خدا سے دل لگانا ہے اور گناہ کی دلیری سے
آزاد رہنا۔ کہنے کو یہ آسان ہے اور ہر ایک زبان سے کہہ سکتا ہے کہ میرا دل خدا سے لگا ہوا ہے مگر اس کا
کرنا مشکل ہے۔ ایک دوکاندار کو دیکھو کہ وہ وزن تو کم تولتا ہے مگر زبان سے صوفیانہ کافیاں ایسی گا تا
جاوے گا کہ دوسرے کو معلوم ہو یہ بڑا خدا رسیدہ ہے۔ ایسی حالت میں لفظ اور باتیں تو زبان سے نکلتی
ہیں مگر دل ان کی تکذیب کرتا ہے۔ سجادہ نشینوں کو ایسے قصے یاد ہوتے ہیں کہ دوسرا انسان سن کر گرویدہ
ہو جاتا ہے حالانکہ خودان کا عمل درآمدان پر مطلق نہیں ہوتا ۔ مگر تا ہم ایسے انسان بھی ہوتے ہیں کہ
وہ بات کو سمجھ لیتے ہیں اور اس دنیا اور مافیہا کا چھوڑنا ان پر آسان ہوتا ہے جیسے کہ ابراہیم ادھم وغیرہ
بادشاہ ہوئے ہیں کہ انہوں نے سلطنت کو ترک کر دیا۔ جب خوف الہی ان کے قلب پر غالب ہوا تو
انہوں نے فیصلہ کیا کہ اب دنیا اور یہ خوف ایک جا جمع نہیں ہو سکتے اس لیے دنیا کو چھوڑ دیا۔
جب ایک شخص ایک نا پائدار لذت میں مصروف ہو تو جب اسے چھوڑے گا اسی قدر ا سے رنج
ہوگا ۔ دنیا سے دل لگانے سے دل سیاہ ہو جاتا ہے اور آئندہ نیکی کی مناسبت اس سے نہیں رہتی۔
مسلمانوں میں اگر چہ فاسق فاجر بادشاہ بھی گزرے ہیں مگر ایسے بھی بہت ہیں کہ انہوں نے پاکبازی
اور راستی اختیار کی۔ نے
ه البدر جلد ۲ نمبر ۳۸ مورخه ۹ اکتوبر ۱۹۰۳ء صفحه ۲۹۹،۲۹۸

آج 10 میں سے 10 باقی