۲۱؍اکتو بر ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 5)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۲۱ اکتوبر ۱۹۰۳ء
امامت نماز کی نسبت ایک شخص نے سوال کیا کہ حضور کس لیے نماز
امامت نہ کرانے کی وجہ نہیں پڑھاتے؟ فرمایا کہ
حدیث میں آیا ہے کہ مسیح جو آنے والا ہے وہ دوسروں کے پیچھے نماز پڑھے گا۔
۲۲ اکتوبر ۱۹۰۳ء
یورپین بہمراہی ایک آسٹریلوی نو مسلم کے استفسارات کے جوابات ایک اور میاں صاحب بھی کیا میاں معراج الدین عمر و حکیم نور محمد
صاحب احمدی عصر کے وقت قادیان پہنچ گئے جہاں قادیانی احمدی احباب نے بڑے تپاک سے ان
کا استقبال کیا۔ نماز مغرب میں وہ جماعت کے ساتھ شامل ہوئے بعد ادائیگی نماز میاں معراج
الدین صاحب عمر نے ان کو حضرت اقدس سے انٹروڈیوس کیا اور ان کے مزید حالات سے یوں
اطلاع دی که
یہ ایک صاحب ہیں جو کہ آسٹریلیا سے آئے ہیں نے سال سے مشرف باسلام ہیں اخبارات میں بھی
آپ کا چرچا رہا ہے آسٹریلیا سے یہ لنڈن گئے اور وہاں سفیر روم سے انہوں نے ارادہ ظاہر کیا کہ اسلامی
علوم سے واقفیت حاصل کرنا چاہتا ہوں ۔ سفیر روم نے ان کو کہا کہ تم قاہرہ ( دارالسلطنت ) مصر میں جاؤ
مگر تا ہم مشورہ کے طور پر لارڈ سٹینلے نے ان کو مشورہ دیا کہ تمہارا یہ مدعا بمبئی میں حاصل ہوگا ۔ یہ وہاں پھر
تے ہوئے کلکتہ آئے۔ راستہ میں ایک رؤیا دیکھی اور اس جگہ سے لاہور آئے ۔ جہاں کہ انہوں نے حضور کا
تذکرہ سنا اب زیارت کے لیے یہاں حاضر ہے اضر ہوئے ۔ اب ہم ذیل میں وہ گفتگو درج کرتے ہیں جو کہ
نو مسلم صاحب اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے درمیان ہوئی ۔ مشرف باسلام ہو کر ان
البدر جلد ۲ نمبر ۴۱، ۴۲ مورخه ۲۹ را کتوبر ۸ نومبر ۱۹۰۳ء صفحه ۳۲۱، ۳۲۲
کا نام محمد عبد الحق رکھا گیا تھا۔
ذیل کی گفتگو جو کہ محمد عبد الحق صاحب اور حضرت اقدس کے مابین ہوئی۔ اس کے ترجمان
خواجہ کمال الدین صاحب پلیڈر بی ۔ اے تھے۔
جلد پنجم
محمد عبد الحق صاحب۔ میں جہاں کہیں پھرتا رہا ہوں میرا واسطہ ایسے مسلمانوں سے رہا ہے جو
کہ یا تو خود انگریزی جانتے تھے اور بالمشافہ مجھ سے گفتگو کرتے تھے اور یا بذریعہ ترجمان کے ہم اپنے
مطالب کا اظہار کرتے تھے میں نے ایک حد تک لوگوں کے خیالات سے فائدہ اُٹھایا اور بیرونی دنیا میں جو
اہلِ اسلام ہیں ان کے کیا حالات اور خیالات ہیں ۔ اس کے تعارف کی آرزور ہی۔ روحانی طور سے جو میل
جول ایک کو دوسرے سے ہو سکتا ہے اس کے لیے زبان دانی کی ضرورت نہیں ہے اور اس روحانی تعلق سے ہوسکتا ے
انسان ایک دوسرے سے جلد مستفید ہو ہوسکتا سکتا ہے۔
حضرت مسیح موعود ۔ ہمارے مذہب اسلام کے طریق کے موافق روحانی طریق صرف دعا اور
توجہ ہے لیکن اس سے فائدہ اُٹھانے کے لیے وقت چاہیے کیونکہ جب تک ایک دوسرے کے تعلقات
گاڑھے نہ ہوں اور دلی محبت کا رشتہ قائم نہ ہو جائے تب تک اس کا اثر محسوس نہیں ہوتا۔ ہدایت کا
طریق یہی دعا اور توجہ ہے۔ ظاہری قیل و قال اور لفظوں سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔
محمد عبد الحق صاحب۔ میری فطرت اس قسم کی واقع ہوئی ہے کہ روحانی اتحاد کو پسند کرتی ہے
میں اسی کا پیاسا ہوں اور چاہتا ہوں کہ اس سے بھر جاؤں ۔ جس وقت سے میں قادیان میں داخل ہوا
ہوں۔ میں دیکھتا ہوں کہ میرا دل تسلی پا گیا ہے اور اب تک جس جس سے میری ملاقات ہوئی ہے مجھے ایسا
معلوم ہوتا ہے کہ اس سے میرا دیرینہ تعارف ہے۔
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام - خدا کا قانون قدرت ہے کہ ہر ایک روح ایک قالب کو
چاہتی ہے جب وہ قالب طیار ہوتا ہے تو اس میں نفخ روح خود بخود ہو جاتا ہے۔ آپ کے لیے یہ
ضروری امر ہے کہ جو حقیقت خدا نے مجھ پر کھولی ہے اُس سے آہستہ آہستہ آگاہی پالیویں۔ عام
اہلِ اسلام میں جس قدر عقائد اشاعت پائے ہوئے ہیں ان میں بہت سی غلطیاں ہیں اور یہ غلطیاں
ان میں عیسائیوں کے میل جول سے آئی ہیں لیکن اب خدا چاہتا ہے کہ اسلام کا پاک اور منور چہرہ دنیا
کو دکھلاوے۔ روحانی ترقی کے لیے عقیدہ کی صفائی ضروری ہے۔ جس قدر عقیدہ صاف ہوگا اسی قدر
ترقی ہوگی۔
دعا اور توجہ کی ضرورت اس امر میں اسی لیے ہوتی ہے کہ بعض لوگ غفلت کی وجہ سے محجوب
ہوتے ہیں اور بعض کو تعصب کی وجہ سے حجاب حائل ہوتا ہے اور بعض اس لیے حجاب میں رہتے ہیں کہ
اہل حق سے ان کو ارادت نہیں ہوتی مگر جب تک خدا دستگیری نہ کرے یہ حجاب دور نہیں ہوتے ۔ پس
اس لیے تو جہ اور دعا کی ضرورت ہوتی ہے کہ یہ حجاب دور ہوں۔ جب سے یہ سلسلہ نبوت کا قائم ہے
تب سے یہ اسی طرح چلا آتا ہے کہ ظاہری قیل و قال اس میں کچھ نہیں بناتی ہمیشہ تو جہ اور دعا سے لوگ
مستفید ہوتے ہیں ۔
دیکھو ایک زمانہ وہ تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تن تنہا تھے مگر لوگ حقیقی تقوی کی طرف کھچے
چلے آتے تھے حالانکہ اب اس وقت لاکھوں مولوی اور واعظ موجود ہیں۔ لیکن چونکہ دیانت نہیں، وہ
روحانیت نہیں اس لیے وہ اثر اندازی بھی ان کے اندر نہیں ہے۔ انسان کے اندر جو زہر یلا مواد ہوتا
ہے وہ ظاہری قیل و قال سے دور نہیں ہوتا۔ اس کے لیے صحبت صالحین اور ان کی توجہ کی ضرورت ہوتی
ہے اس لیے فیض یافتہ ہونے کے لیے ان کے ہمرنگ ہونا اور جو عقائد صحیحہ خدا نے ان کو سمجھائے ہیں
ان کو سمجھ لینا بہت ضروری ہے۔ جب آپ کو اس بات کا علم ہو جاوے گا کہ فلاں فلاں عقائد ہیں جس
میں عامہ اہلِ اسلام کا اور ہمارا اختلاف ہے تو پھر آپ کی طاقت (اثر اندازی) بڑھ جاوے گی اور
آپ اس روحانیت سے مستفید ہوں گے جس کی تلاش میں آپ ہیں۔
محمد عبد الحق صاحب ۔ مجھے ہمیشہ اس امر کی تلاش رہی ہے کہ روحانی اتحاد اور اُنس کسی سے
حاصل ہو اور اسی لیے میں جہاں کہیں پھرتا رہا ہوں ہمیشہ قدرتی نظاروں سے بطور تفاؤل کے سبق حاصل
کرتا رہا ہوں ۔ اسی طرح آج میں دیکھتا ہوں کہ میرا آنا اور نئے چاند کا پیدا ہونا ( آج شعبان کا چاند نظر آیا
تھا) ایک ساتھ ہے۔ چاند کے ابتدائی دن چونکہ ترقی اور حصولِ کمال کے ہوتے ہیں جیسے جیسے یہ ترقی
کرے گا اور کمال کو پہنچے گا ویسے ہی میں بھی ترقی اور کمال کو پہنچوں گا (بشرطیکہ قادیان میں مستقل قیام
رہا) میرے وہم اور گمان میں بھی یہ بات نہ تھی کہ میں آج ہی ایسے موقع پر یہاں وارد ہوں گا جبکہ نئے
چاند کا ظہور ہوگا۔ کلکتہ میں جو خط بعض لوگوں نے مجھے دیئے اگر میں ان پر عملدرآمد کرتا تو کہیں کا کہیں ہوتا
مگر یہاں آکر مجھے معلوم ہوا کہ جن لوگوں کی تلاش میں میں ہوں وہ لوگ یہی ہیں رنگون میں میں نے آپ
کے حالات سنے اور چند ایک تصانیف بھی دیکھی تھیں مگر مجھے آپ کا پتا معلوم نہ ہوا اور نہ یہ امید تھی کہ اس
قدر جلد میں یہاں پہنچ جاؤں گا۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۔ ان باتوں سے فراست تو گواہی دیتی ہے کہ آپ ہماری شرائط
کے موافق ہوں گے اور خدا چاہے تو اثر بھی قبول کر سکیں گے لیکن یاد رکھو کہ سنت اللہ یوں ہے کہ دو باتیں
اگر ہوں تو انسان حصول فیض میں کامیاب ہوتا ہے ایک یہ کہ وقت خرچ کر کے صحبت میں رہے اور اس
کے کلام کو سنتا رہے اور اثنائے تقریر یا تحریر میں اگر کوئی شبہ یا دغدغہ پیدا ہو تو اسے مخفی نہ رکھے بلکہ
انشراح صدر سے اسی وقت ظاہر کرے تاکہ اسی آن میں تدارک کیا جاوے اور وہ کانٹا جو دل میں چبھا اور
ہے نکالا جاوے تا کہ وہ اس کے ساتھ روحانی توجہ سے استفادہ حاصل کر سکے ۔
ایک بات یہ کہ صبر سے صحبت میں رہے اور ہر ایک بات توجہ سے سنے اور شبہ کو مخفی نہ رکھے کیونکہ
اس کا اخفاز ہر کی طرح مہلک اثر رکھتا ہے جو کہ اندر ہی اندر سرایت کر کے ہلاک کر دیتا ہے اور اکثر
آدمی اس سے ہلاک ہو جاتے ہیں ۔
دوسری بات یہ ہے کہ جب آسمان سے ایک نیا انتظام ہوتا ہے تو کوئی نہ کوئی مامور آتا ہے اور
چونکہ اس کا فعل یہی ہوتا ہے کہ ہر ایک فرقہ کی غلطی نکالے اس لیے سب لوگ اس کے دشمن ہو جاتے
ہیں اور ہر طرح سے اذیت اور تکلیف دینے کی کوشش کرتے ہیں تو جب کوئی اس کے سلسلہ میں داخل
ہوتا ہے تو اسے بھی یہ تمام دکھ برداشت کرنے پڑتے ہیں دشمنوں کے خطرناک حملے اس پر بھی ہوتے
ہیں۔ ہر ایک دوست اور اپنا بیگانہ دشمن ہو جاتا ہے اور جس جس پر اسے امید ہوتی ہے وہ تمام خاک
ل البدر جلد ۲ نمبر ۴۰ مورخه ۲۳ را کتوبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۳۱۸
میں ملتی ہے نا امیدی اور مایوسی کی سخت دشوار گزار راہ میں داخل ہونا پڑتا ہے جس قدر امیدیں عزت
اور آبرو اور جاہ اور منزلت کے حصول کی لوگوں سے اس نے باندھی ہوتی ہے ان سب پر پانی پھر جاتا
ہے۔ جیسا کہ دنیا کی یہ قدیمی سنت چلی آئی ہے ان تمام نا امیدیوں اور مایوسیوں کے لیے طیار رہنا اور
ان کا برداشت کرنا ضروری ہے۔ انسان اگر شیر دل ہو کر ان کا مقابلہ کرے تو ٹھہر سکتا ہے ورنہ دیکھا گیا
ہے کہ لوگ شوق سے اس میدان میں داخل ہوتے ہیں مگر جب یہ تمام بوجھ ان پر پڑتے ہیں تو آخر کار
دنیا کی طرف جھک جاتے ہیں۔ ان کا قلب اس نقصان کو جو دنیا اور اس کے اہل سے پہنچتا ہے
برداشت نہیں کر سکتا اس لیے ان کا انجام ان کے اول سے بھی بدتر ہوتا ہے۔ تو یہ امر ضروری ہے کہ دنیا
کا لعن طعن برداشت کر کے اور ہر طرح سے نا امیدیوں کے لئے طیار ہو کر اگر داخل سلسلہ ہو تو حق کو جلد
پاوے گا اور جو کچھ اسے ابتدا میں چھوڑنا پڑے گا وہ سب آخر کار اللہ تعالیٰ اسے د اسے دیدے گا ایک تخم جس
کے لیے مقدر ہے کہ وہ پھل لاوے اور بڑا درخت بنے ضرور ہے کہ اول چند دن مٹی کے نیچے دبار ہے
تب وہ درخت بن سکے گا اس لیے صبر ضروری ہے تا کہ وہ اپنے آپ کو گرادے پھر قدرت الہی اسے
اٹھاوے جس سے اس کا نشو و نما ہو۔ مسٹروب پہلی دفعہ اسی طرح ہماری طرف جھلکے مگر پیچھے وہ قائم نہ رہ
سکے اب وہ تمام باتوں کا اعتراف کرتے ہیں ۔
محمد عبدالحق صاحب ۔ بذریعہ خط و کتابت مسٹروب سے میری ملاقات ہے اور میں ان کو اس
وقت سے جانتا ہوں جبکہ وہ ہندوستان میں آئے اور ان کے حالات سے خوب واقف ہوں اور جو شرائط
اپنے سلسلہ میں داخل ہونے کے آپ نے بیان کئے ہیں میں انہی کو اسلام کی شرائط خیال کرتا ہوں ۔ جو
مسلمان ہو گا اس کے لیے ان تمام باتوں کا نشانہ ہونا ضروری ہے آپ کے ساتھ ملنے سے جو نقصانات مجھ کو
ہو سکتے ہیں اکثر مسلمان لوگوں نے اوّل ہی سے مجھے ان کی اطلاع دی ہے اور باوجود اس اطلاع اور علم کے
میں یہاں آیا ہوں ۔
حضرت اقدس ۔ ہمارے اصولوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ہم ایک سادہ زندگی بسر کرتے
ہیں وہ تمام تکلفات جو کہ آج کل یورپ نے لوازمہ زندگی بنارکھے ہیں ان سے ہماری مجلس پاک ہے