۲۳؍اکتوبر ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 5)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
رسم و عادت کے ہم پابند نہیں ہیں۔ اس حد تک ہر ایک عادت کی رعایت رکھتے ہیں کہ جس کے ترک
سے کسی تکلیف یا معصیت کا اندیشہ ہو باقی کھانے پینے اور نشست و برخاست میں ہم سادہ زندگی کو
پسند کرتے ہیں۔
محمد عبد الحق صاحب۔ جب سے میں اسلام میں داخل ہوا ہوں اور روحانیت سے حصہ لیا ہے
میں سادگی سے محبت کرتا ہوں اسی لیے اگر یہاں رہوں تو مجھے تکلیف نہ ہو گی دنیا میں میں نے جس قدر
سفر کیا ہے اس سے مجھے تجربہ ہوا ہے کہ سادہ زندگی والا اور گوشہ نشین انسان بہت آرام سے زندگی
بسر کرتا ہے۔
۲۳ را کتوبر ۱۹۰۳ء
محمد عبد الحق صاحب کی طرف سے میاں معراج الدین صاحب عمر نے بیان کیا کہ آج یہ صاحب
حضرت حکیم نورالدین صاحب سے قرآن کریم کے کچھ معانی سنتے رہے ہیں اور ان کو سن کر ان کی یہ رائے
قرار پائی ہے کہ اس قسم کے ترجمہ کی بڑی ضرورت ہے اکثر لوگوں نے دوسرے ترجموں سے دھوکا کھایا
ہے اور ان کی خواہش ہے کہ حضور کی طرف سے ایک ترجمہ شائع ہو۔
حضرت مسیح موعود ۔ میرا خود بھی یہ ارادہ ہے کہ ایک ترجمہ قرآن شریف کا ہمارے سلسلہ کی
طرف سے نکلے۔
محمد عبد الحق صاحب۔ اس کی ضرورت کو یورپین لوگوں میں مجھ سے زیادہ کوئی اور محسوس نہیں
کر سکتا ۔ سب آدمی میری طرح متلاشی حق ہیں اور حق کو بہت جدوجہد سے دریافت کرنے کے بعد پھر
ان غلط ترجموں کے ذریعہ سے ضلالت کی طرف جانا پڑتا ہے۔
حضرت مسیح موعود صرف قرآن کا ترجمہ اصل میں مفید نہیں جب تک اس کے ساتھ تفسیر نہ ہو
مثلاً غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ (الفاتحة : ٧) کی نسبت کسی کو کیا سمجھ آ سکتا ہے کہ اس سے
ل البدر جلد ۲ نمبر ۴۱، ۴۲ مورخه ۲۹ اکتو بر و ۸ رنومبر ۱۹۰۳ء صفحه ۳۲۴، ۳۲۵
مراد یہود نصاری ہیں جب تک کہ کھول کر نہ بتلایا جاوے اور پھر یہ دعا مسلمانوں کو کیوں سکھلائی گئی ۔
اس کا یہی منشا تھا کہ جیسے یہودیوں نے حضرت مسیح کا انکار کر کے خدا کا غضب کما یا ایسے ہی آخری زمانہ
میں اس امت نے بھی مسیح موعود کا انکار کر کے خدا کا غضب کمانا تھا اسی لیے اوّل ہی ان کو بطور پیشگوئی
کے اطلاع دی گئی کہ سعید روحیں اس وقت غضب سے بچ سکیں ۔
محمد عبد الحق صاحب - مَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلكِنْ شُبَّهَ لَهُمُ (النساء: ۱۵۸) کی نسبت
بیان کیا کہ عوام اہل اسلام اور بعض تفاسیر میں اس کی نسبت لکھا ہوا ہوتا ہے کہ ایک اور آدمی مسیح کی شکل کا
بن گیا اسے پھانسی دی گئی اور مسیح آسمان پر چلا گیا۔۔۔۔۔
حضرت مسیح موعود ۔ اس کا سمجھنا بہت آسان ہے عام محاورہ زبان میں اگر یہ کہا جاوے کہ
فلاں مصلوب ہوا یا پھانسی دیا گیا تو اس کے معنے یہی ہوتے ہیں کہ صلیب پر اس کی جان نکل گئی۔ اگر
کوئی مجرم پھانسی پر لٹکا یا جاوے مگر اس کی جان نہ نکلے اور زندہ اتار لیا جاوے تو کیا اس کی نسبت
پھانسی دیا گیا یا مصلوب کا لفظ بولا جاوے گا؟ ہر گز نہیں بلکہ اس کی نسبت یہ الفاظ بولنے ہی جرم ہوں گے
مصلوب اسے کہتے ہیں کہ جس کی جان صلیب پر نکل جاوے اور جس کی جان نہ نکلے اسے مصلوب
نہیں کہتے خواہ وہ صلیب پر چڑھا کر اتار لیا گیا ہو یہودی زندہ موجود ہیں ان سے دریافت کر لو آیا
مصلوب کے یہ معنے ہیں جو ہم کرتے ہیں یا وہ جو ہمارے مخالف کرتے ہیں پھر محاورہ زبان کو بھی
یکھنا چاہیے۔ مَا صَلَبُوهُ کے ساتھ ہی مَا قَتَلُو رکھ دیا کہ بات سمجھ میں آجاوے کہ صلیب سے مراد
جان لینی تھی جو کہ نہیں لی گئی اور صلیبی قتل وقوع میں نہیں آیا ۔ شُبّهَ لَهُمْ (النساء: ۱۵۸) کے معنے ہیں
مشبہ بالمصلوب ہو گیا۔ اس میں ان لوگوں کا یہ قول کہ کوئی اور آدمی مسیح کی شکل بن گیا تھا بالکل باطل
ہے۔ عقل بھی اسے قبول نہیں کرتی اور نہ کوئی روایت اس کے بارے میں صحیح موجود ہے۔ بھلا سوچ کر
دیکھو کہ اگر کوئی اور آدمی مسیح کی شکل بن گیا تھا تو وہ دو حال سے خالی نہ ہوگا یا تو مسیح کا دوست ہوگا یا اس
کا دشمن ۔ اگر دوست ہوگا تو یہ اعتراض ہے کہ جس لعنت سے خدا نے مسیح کو بچانا چاہا وہ اس کے دوست کو وہ اس کے
کو کیوں دی؟ اس سے خدا ظالم ٹھہرتا ہے اور اگر وہ دشمن تھا تو اسے کیا ضرورت تھی ۔ کہ وہ مسیح کی جگہ
پھانسی ملتا اس نے دوہائی دی ہوگی اور چلایا ہوگا کہ میرے بیوی بچوں سے پوچھو میرا فلاں نام ہے اور میں
مسیح نہیں ہوں۔ پھر اکثر موجودہ آدمیوں کی تعداد میں سے بھی ایک آدمی کم ہو گیا ہو گا جس سے معاً پتا
لگ سکتا ہے کہ یہ شخص مسیح نہیں غرضیکہ ہر طرح سے یہ خیال باطل ہے اور شُبِّهَ لَهُمُ (النساء : ۱۵۸)
سے مراد مشبہ بالمصلوب ہے۔
محمد عبد الحق صا۔
صاحب ۔ یہ خیال یورپ میں ایک انقلاب عظیم پیدا کرے گا کیونکہ وہاں لوگوں کو
دھوکا دیا گیا ہے اور کچھ کا کچھ سمجھایا گیا ہے۔
حضرت مسیح موعود ۔ عام لوگ جو بیان کرتے ہیں یہ منشا قرآن کریم کا ہرگز نہیں ہے اور اس سے
لوگوں کو دھوکا لگا ہے۔
محمد عبد الحق صاحب۔ اسلام کے عقائد ہم تک عیسائیوں کے ذریعے پہنچے ہیں اور اسلام کا
اصل چہرہ دیکھنے کے واسطے میں باہر نکلا ہوں ۔
حضرت مسیح موعود ۔ یہ خدا کا بڑا فضل ہے اور خوش قسمتی آپ کی ہے کہ آپ ادھر آنکلے یہ بات
واقعی سچ ہے کہ جو مسلمان ہیں یہ قرآن شریف کو بالکل نہیں سمجھتے لیکن اب خدا کا ارادہ ہے کہ صحیح معنے
قرآن کے ظاہر کرے خدا نے اسی لیے مجھے مامور کیا اور میں اس کے الہام اور وحی سے قرآن شریف کو
سمجھتا ہوں ۔ قرآن شریف کی ایسی تعلیم ہے کہ اس پر کوئی اعتراض نہیں آسکتا اور معقولات سے ایسی پر
ہے کہ ایک فلاسفر کو بھی اعتراض کا موقع نہیں ملتا مگر ان مسلمانوں نے قرآن کریم کو چھوڑ دیا ہے اور
اپنی طرف سے ایسی ایسی باتیں بنا کر قرآن شریف کی طرف منسوب کرتے ہیں جس سے قدم قدم پر
اعتراض وارد ہوتا ہے اور ایسے دعاوی اپنی طرف سے کرتے ہیں جن کا ذکر قرآن شریف میں نہیں
ہے اور وہ سراسر اس کے خلاف ہیں مثلاً اب یہی واقعہ صلیب کا دیکھو کہ اس میں کس قدر افتر اسے کام
لیا گیا ہے اور قرآن کریم کی مخالفت کی گئی ہے اور یہ بات عقل کے بھی خلاف ہے اور قرآن کے بھی
برخلاف ہے۔
اس کے بعد حضرت اقدس نے لفظ توفی کی نسبت سمجھایا کہ اس میں اہل اسلام نے کیا ٹھو کر کھائی
ہے اور بتلایا کہ صرف مسیح کے واقعہ میں اس کے معنے اٹھا لینے کے کرتے ہیں ۔ حالانکہ اسی قرآن میں اور
جہاں کہیں یہ لفظ آیا ہے اور لغت اور دوسری کتب عربیہ سب جگہ اس کا ترجمہ موت کرتے ہیں ۔
محمد عبد الحق صاحب۔ یہ ضروری کام ہے جو کہ آپ نے اختیار کیا ہے اور اس کی ضرورت نہ
صرف اہل اسلام کو ہے بلکہ عیسائیوں کو بھی بہت ہے۔ مجھے قادیان میں آنے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ سلسلہ
بہت ہی مفید ہے اور ابتدا سے میری یہ خ سے میری یہ خواہش ہے کہ اس قدر عظیم الشان کام کے واسطے ؟ جیسے کہ یہ ہے
خدا تعالیٰ مجھے بھی ایک ہتھیار بنادے اور اس میں سے مجھے بھی حصہ ملے۔
حضرت مسیح موعود ہم ہمیشہ دعا کرتے ہیں اور ہماری ہمیشہ سے یہ آرزو ہے کہ یورپین لوگوں
میں سے کوئی ایسا نکلے جو اس سلسلہ کے لیے زندگی کا حصہ وقف کرے لیکن ایسے شخص کے لیے ضروری
ہے کہ کچھ عرصہ صحبت میں رہ کر رفتہ رفتہ وہ تمام ضروری اصول سیکھ لیوے جن سے اہل اسلام پر سے
ہر ایک داغ دور ہو سکتا ہے اور وہ تمام قوت اور شوکت سے بھرے ہوئے دلائل سمجھ لیوے جن سے
یہ مرحلہ طے ہو سکتا ہے۔ تب وہ دوسرے ممالک میں جا کر اس خدمت کو ادا کر سکتا ہے۔ اس خدمت
کے برداشت کرنے کے لیے ایک پاک اور قوی روح کی ضرورت ہے جس میں یہ ہوگی وہ اعلیٰ درجہ
کا مفید انسان ہو گا اور خدا کے نزدیک آسمان پر ایک عظیم الشان انسان قرار دیا جاوے گا۔
محمد عبد الحق صاحب۔ ۔ میں میں کل یہاں سے رخصت ہوں گا اور ایک ضروری خدمت کو سر انجام
دینے کے لیے جو کہ بنی نوع انسان کی خدمت پر مبنی ہے آخر دسمبر تک ہندوستان کے مختلف مقامات پر دورہ
کروں گا۔ وہ آسٹریلیا میں ہندوستانی تاجروں کی بندش کو آزاد کرانے کی تجویز ہے۔ اس دورہ کے بعد پھر
میں دیکھوں گا کہ میں کون سی راہ اختیار کروں ۔
حضرت مسیح موعود قرآن شریف کی تفسیر تو اپنے وقت پر ہوگی لیکن اگر خدا آپ کے دل میں
ڈالے اور آپ یہاں آکر رہیں تو قرآن شریف کے اس حصہ کی تفسیر سردست کر دی جاوے جن پر
ہر ایک غیر مذہب نے کم فہمی سے اعتراض کئے ہیں یا اہل اسلام نے ان کے سمجھنے میں غلطی کھائی ہے۔
اول اس کی فہرست طیار کر لی جاوے گی اور وہ بہت بڑی نہ ہوگی کیونکہ ایک ہی اعتراض کو ہر ایک فرقہ