۲۴؍اکتوبر ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 5)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نے بار بار تکرار سے بیان کیا ہے اس لیے وقتا فوقتا اگر اس کی حقیقت آپ کے ذہن نشین کر دی جاوے
تو اس حصہ کی تفسیر ہو جاوے اور اس کے ذریعہ سے یورپ میں ہر ایک اعتراض کا جواب دیا جا سکے
اور اس طرح سے جو دھو کا اہل یورپ کو لگا ہے وہ نکل جاوے گا۔ لے
۲۴ اکتوبر ۱۹۰۳ء
ظہر کے وقت حضرت اقدس نے یہ تقریر فرمائی ۔
جو شخص دنیا کو رد نہیں کر سکتا وہ ہمارے سلسلہ کی طرف نہیں آ سکتا۔
ترک دنیا کی اہمیت دیکھو حضرت ابو بکر نے سب سے اول دنیا کو ر کیا اور آپ کی آخری
پوشاک یہی تھی کہ کمبل پہن کر آپ آحاضر ہوئے اسی لیے اللہ تعالیٰ نے آپ کو سب سے اوّل تخت پر
جگہ دی ۔ وجہ اس کی یہی تھی کہ آپ نے سب سے اول فقر اختیار کیا تھا خدا تعالیٰ کی ذات پاک ہے
کہ کسی کا قرضہ اپنے ذمہ نہیں رکھتی۔ اوائل میں نقصان ضرور ہوتے ہیں ۔ دوستوں یاروں کے
تعلقات قطع کرنے پڑتے ہیں لیکن ان سب کا بدلہ آخر کار دیتا ہے۔ ایک چوڑ ھے اور چمار کی خاطر
جب ایک کام کیا جاوے اور تکلیف برداشت کی جاوے تو وہ اپنے ذمہ نہیں رکھتا تو پھر خدا کس لیے
اپنے ذمہ رکھے۔ وہ آخر کا رسب کچھ دے دیتا ہے۔
بارہا ہم نے سمجھایا ہے کہ جس شخص کو اور اور اغراض سوائے دین کے ہیں وہ ہمارے سلسلہ میں
داخل نہیں ہو سکتا ۔ دو کشتیوں میں پاؤں رکھ کر پارا تر نا مشکل ہے اسی لیے جو ہمارے پاس آوے گا وہ
مرکز آوے گا لیکن خدا اس کی قدر کرے گا اور وہ نہ مرے گا جب تک کہ دنیا میں کامیابی نہ دیکھ لے گا۔
جو کچھ برباد کر کے آوے گا خدا اسے سب کچھ پھر دے گا۔ لیکن ایک دنیا دار قدم نہیں اُٹھا سکتا۔ اصل
بات یہ ہے کہ انسان خود ہی غداری کرتا ہے کہ نام تو خدا کی طرف آنے کا کرتا ہے اور اس کی نظر اہل دنیا
کی طرف ہوتی ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۴۱، ۴۲ مورخه ۲۹ اکتوبر ۸ رنومبر ۱۹۰۳ء صفحه ۳۲۲، ۳۲۳
جو قدر اس سلسلہ میں داخل ہونے کی اس وقت ہے وہ بعد ازاں نہ ہوگی ۔ مہاجرین وغیرہ کی
نسبت قرآن شریف میں کیسے کیسے الفاظ آئے ہیں جیسے رضی اللہ عنہم ۔ لیکن جو لوگ فتح کے بعد داخل
ہوئے کیا ان کو بھی یہ کہا گیا ؟ ہر گز نہیں۔ ان کا نام ناس رکھا گیا اور لوگوں سے بڑھ کر کوئی خطاب ان کو
نہ ملا۔ خدا کے نزدیک عزتوں اور خطابوں کے یہی وقت ہوتے ہیں کہ جب اس سلسلہ میں داخل
ہونے سے برادری، رشتہ دار وغیرہ سب دشمن جان ہو جاتے ہیں۔ خدا تعالیٰ شرک کو ہرگز پسند نہیں کرتا
کہ کچھ حصہ اس کا ہو اور کچھ غیر کا بلکہ ایک جگہ فرماتا ہے کہ اگر تم کچھ مجھ کو دینا چاہتے ہو اور کچھ بتوں کو تو اس ہواور کچھ غیر کابلکہ جگ کہ کچھ مجھکو ہواور
سب کا سب بتوں کو دے دو۔
اس وقت کا تخم بو یا ہوا ہر گز ضائع نہیں ہوگا ۔ کیا آج تک کے تجربہ نے ان لوگوں کو بتلا نہیں دیا
کہ یہ پودا ضائع ہونے والا نہیں ۔ قرآن شریف، احادیث صحیحہ اور نشانات آسمانی سب ہماری تائید
میں ہیں اور بین طور پر سب کچھ ثابت ہو گیا ہے۔ اب جو اس سے فائدہ نہ اٹھاوے وہ مور د غضب الہی
ہے۔ خدا غفور اور کریم ، حنان اور منان ہے مگر یہ انسان کی شوخی اور بدبختی ہے کہ اس کے مائدہ کو وہ رڈ
کرتا ہے اور غضب کا مستحق ہو جاتا ہے اگر یہ انسان کا کاروبار ہوتا تو کب کا تباہ ہو جاتا۔انسان کو خدا
کا خوف اور ڈر رکھنا چاہیے اور برادری اور رسوم سے ڈر کر خدا کی راہ کو ترک نہ کرنا چاہیے۔ جب انسان
کا مددگار اور معاون خدا ہو جاتا ہے تو پھر اسے کوئی کمی نہیں ۔ خداداری چه غم داری ۔ اس قدر نبیاء جو
آئے ہیں کیا خدا نے ان سے کسی قسم کی دعا کی ہے جو اب کسی سے کرے گا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے ساتھ کیا کچھ ہوا۔ ہر وقت جان کا خطرہ تھا۔ ہر ایک طرف سے دھمکی ملتی تھی مگر کیا لوگوں نے اور
قوم اور برادری نے آپ کو تباہ کر دیا ؟ ہر گز نہیں۔ بلکہ وہ خود تباہ ہوئے اور آج کوئی ایک بھی نہیں جو
اپنے آپ کو ابو جہل کی اولاد بتلاتا ہو مگر آنحضرت کے نام لیوا اور آپ کی اولاد سے دنیا بھری پڑی
له
ہے۔
ل البدر جلد ۲ نمبر ۴۱، ۴۲ مورخه ۲۹ اکتوبر، ۸ رنومبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۳۲۳