۳۰؍اکتوبر ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۳۰ اکتوبر ۱۹۰۳ء
جلد پنجم
طاعون کا نشان
مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد حضرت اقدس حسب دستور شد نشین پر جلوہ افروز
ہوئے اور طاعون کا ذکر ہوا۔ اس پر آپ نے فرمایا کہ
خدا تعالیٰ نے اگر چہ جماعت کو وعدہ دیا ہے کہ وہ اسے اس بلا سے محفوظ رکھے گا۔ مگر اس میں بھی
ایک شرط لگی ہوئی ہے کہ لَمْ يَلْبِسُوا إِيْمَانَهُمْ بِظُلْمٍ (الانعام : ۸۳) کہ جو لوگ اپنے ایمانوں کو ظلم
سے نہ ملاویں گے وہ امن میں رہیں گے پھر دار کی نسبت وعدہ دیا تو اس میں بھی شرط رکھ دی ہے کہ
إِلَّا الَّذِينَ عَلَوْا بِالْإِسْتِكْبَارِ اس میں علوا کے لفظ سے مُراد یہ ہے کہ جس قسم کی اطاعت انکساری
کے ساتھ چاہیے وہ بجا نہ لاوے۔ جب تک انسان حُسن نیتی جس کو حقیقی سجدہ کہتے ہیں بجانہ لاوے
تب تک وہ دار میں نہیں ہے اور مومن ہونے کا دعویٰ بے فائدہ ہے ۔ لَمْ يَلْبِسُوا إِيْمَانَهُمْ بِظُلْمٍ
میں شرک سے یہ مراد نہیں ہے کہ ہندوؤں کی طرح پتھروں کے بتوں یا اور مخلوقات کو سجدہ کیا بلکہ
جو شخص ماسوی اللہ کی طرف مائل ہے اور اس پر بھروسہ کرتا ہے حتی کہ دل میں جو منصوبے اور چالا کیاں
رکھتا ہے ان پر بھروسہ کرتا ہے تو وہ بھی شرک ہے۔
حضرت جنید رحمۃ اللہ علیہ کا حال بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے ان کو خواب میں دیکھا اور
پوچھا کہ بتلاؤ اللہ تعالیٰ سے معاملہ کیسے ہوا تو انہوں نے بتلایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ سے سوال کیا کہ کیا
عمل لایا ہے۔ میں نے کہا اور عمل تو کوئی نہیں ہے صرف یہ ہے کہ میں نے عمر بھر شرک نہیں کیا تو اللہ تعالیٰ
نے فرمایا کہ کیا تو نے یوم اللبن کے دن بھی شرک نہ کیا تھا کہ دُودھ پی کر کہا کہ اس سے پیٹ میں درد
ہوئی ہے گو یا دودھ کو خدا سمجھ لیا تھا اور خدا پر سے جو حقیقی فاعل ہے نظر اُٹھ گئی تھی ۔
نفسانی جذبات ہزاروں قسم کے ہیں جو کہ انسان کو لگے ہوئے ہیں ان کو دیکھا جاوے تو سر سے
لے کر پاؤں تک ظلم ہی ظلم ہے۔ سر تکبر اور گھمنڈ کی جگہ ہے آنکھ بُرے خیالات کا مقام ہے۔ غضب کی
نظر سے بھی انسان اسی سے دوسرے کو دیکھتا ہے۔ کان بے جا باتیں سنتے ہیں زبان بری باتیں بولتی ،

ہے۔ گردن اکڑتی ہے صدور میں کن کن بری باتوں کی خواہش ہوتی ہے۔ نیچے کا طبقہ بھی کچھ کم نہیں
ہے فسق و فجور میں جہان اسی کے باعث مبتلا ہے۔ پاؤں بھی بے جا مقامات پر چل کر جاتے ہیں غرض
یہ ایک لشکر اور جماعت ہے جسے سنبھال کر رکھنا انسان کا کام ہے اور یہ بڑی بات ہے۔ ایک طرف تو
خدا نے کشتی کا حوالہ دیا ہے کہ جو اس میں چڑھے گا وہ نجات پاوے گا اور ایک طرف حکم دیا ہے
وَلَا تُخَاطِبُنِي فِي الَّذِينَ ظَلَمُوا (ھود : ۳۸) یہاں بھی ظلم کی نسبت ہی فرمایا کہ جو لوگ ظالم ہیں تو ان کی
نسبت بات ہی نہ کر۔
خوف الہی اور تقویٰ بڑی برکت والی شے ہے انسان میں اگر عقل نہ ہو مگر یہ باتیں ہوں تو خدا اسے
اپنے پاس سے برکت دیتا ہے اور عقل بھی دے دیتا ہے جیسے کہ فرماتا ہے يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا (الطلاق: ٣)
اس کے یہی معنے ہیں کہ جس تھے کی ضرورت اسے ہو گی اس کے لیے وہ خود راہ پیدا کر دے گا بشرطیکہ
انسان متقی ہو، لیکن اگر تقوی نہ ہو گا تو خواہ فلاسفر ہی ہو وہ آخر کا ر تباہ ہوگا۔ دیکھو کہ اسی ہندوستان
پنجاب میں کس قدر عالم تھے مگر ان کے دلوں میں اور زبانوں میں تقویٰ نہ رہا۔ محمد حسین کی حالت
دیکھو کہ کیسی گندی اور مخش با تیں اپنے رسالہ اشاعۃ السنہ میں لکھتا رہا۔ اگر تقویٰ ہوتی تو وہ کب ایسی
باتیں لکھ سکتا تھا۔
اس کے بعد چند احباب نے بیعت کی اور بعد بیعت حضرت اقدس نے ایک طویل تقریر فرمائی جو
کہ ذیل میں درج ہے۔
یہ بیعت جو ہے اس کے معنے اصل
حقیقت بیعت اور اس سے فیض پانے کی راہ میں اپنے تئیں بیچ دیتا ہے اس کی
برکات اور تاثیرات اسی شرط سے وابستہ ہیں جیسے ایک تخم زمین میں بویا جاتا ہے اس کی ابتدائی
حالت یہی ہوتی ہے کہ گویا وہ کسان کے ہاتھ سے بویا گیا اور اس کا کچھ پتا نہیں کہ اب وہ کیا ہوگا
لیکن اگر وہ تخم عمدہ ہوتا ہے اور اس میں نشوونما کی قوت موجود ہوتی ہے تو خدا کے فضل سے اور اس
کسان کی سعی سے وہ اوپر آتا ہے اور ایک دانہ کا ہزا ر دانہ بنتا ہے۔ اسی طرح سے انسان بیعت کنندہ

کو اول انکساری اور عجز اختیار کرنی پڑتی ہے اور اپنی خودی اور نفسانیت سے الگ ہونا پڑتا ہے تب
وہ نشوونما کے قابل ہوتا ہے۔ لیکن جو بیعت کے ساتھ نفسانیت بھی رکھتا ہے اسے ہرگز فیض حاصل
نہیں ہوتا۔ صوفیوں نے بعض جگہ لکھا ہے کہ اگر مرید کو اپنے مرشد کے بعض مقامات پر بظاہر غلطی نظر
آوے تو اسے چاہیے کہ اس کا اظہار نہ کرے اگر اظہار کرے گا تو حبط عمل ہو جاوے گا ( کیونکہ
اصل میں وہ غلطی نہیں ہوتی صرف اس کے فہم کا اپنا قصور ہوتا ہے ) اسی لیے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا
دستور تھا کہ آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں اس طرح سے بیٹھتے تھے جیسے سر پر کوئی پرندہ
ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے انسان سر او پر نہیں اُٹھا سکتا یہ تمام ان کا ادب تھا کہ حتی الوسع خود کبھی کوئی سوال نہ
کرتے۔ ہاں اگر باہر سے کوئی نیا آدمی آکر کچھ پوچھتا تو اس ذریعہ سے جو کچھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی زبان سے نکلتا وہ سن لیتے صحابہ بڑے متادب تھے اس لیے کہا ہے کہ الطَّرِيقَةُ كُلُّهَا اَدَب۔
جو شخص ادب کی حدود سے باہر نکل جاتا ہے تو پھر شیطان اس پر دخل پاتا ہے اور رفتہ رفتہ اس کی نوبت
ارتداد کی آجاتی ہے اس ادب کو مد نظر رکھنے کے بعد انسان کو لازم ہے کہ وہ فارغ نشین نہ ہو۔ ہمیشہ
تو بہ استغفار کرتا رہے اور جو جو مقامات اسے حاصل ہوتے جاویں ان پر یہی خیال کرے کہ میں
ابھی قابل اصلاح ہوں اور یہ سمجھ کر کہ بس میرا تزکیہ نفس ہو گیا وہاں ہی نہ اڑ بیٹھے۔
یا درکھو منافق و ہی نہیں ہے جو ایفائے عہد نہیں کرتا یا زبان سے اخلاص ظاہر منافق کون ہے کرتا ہے مگروں میں اس کے کفرہے بلکہ وہ بھی منافق ہے جس کی فطرت میں
دورنگی ہے۔ اگر چہ وہ اس کے اختیار میں نہ ہو۔ صحابہ کرام کو اس دورنگی کا بہت خطرہ رہتا تھا ایک دفعہ
حضرت ابوہریرہ رورہے تھے تو ابو بکر نے پوچھا کہ کیوں روتے ہو؟ کہا کہ اس لیے روتا ہوں
کہ مجھ میں نفاق کے آثار معلوم ہوتے ہیں ۔ جب میں پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہوتا ہوں تو
اس وقت دل نرم اور اس کی حالت بدلی ہوئی معلوم ہوتی ہے مگر جب ان سے جُدا ہوتا ہوں تو وہ
حالت نہیں رہتی ۔ ابوبکر نے فرمایا کہ یہ حالت تو میری بھی ہے پھر دونوں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے پاس گئے اور کل ماجرا بیان کیا ۔ آپ نے فرمایا کہ تم منافق نہیں ہو۔ انسان کے دل میں قبض

اور بسط ہوا کرتی ہے جو حالت تمہاری میرے پاس ہوتی ہے اگر وہ ہمیشہ رہے تو پھر فرشتے تم سے
مصافحہ کریں ۔
تو اب دورنگی دیکھو کہ صحابہ کرام اس نفاق اور دو رنگی سے کس قدر ڈرتے تھے۔ جب انسان جرات
اور دلیری سے زبان کھولتا ہے تو وہ بھی منافق ہوتا ہے۔ دین کی ہتک ہوتی سنے اور وہاں کی مجلس نہ
چھوڑے یا ان کو جواب نہ دے تب بھی منافق ہوتا ہے۔ اگر مومن کی سی غیرت اور استقامت نہ
ہو تب بھی منافق ہوتا ہے جب تک انسان ہر حال میں خدا کو یاد نہ کرے تب تک نفاق سے خالی نہ
ہوگا اور یہ حالت تم کو بذریعہ دعا کے حاصل ہوگی ۔ ہمیشہ دعا کرو کہ خدا اس سے بچاوے۔ جوانسان
داخل سلسلہ ہو کر پھر بھی دو رنگی اختیار کرتا ہے تو وہ اس سلسلہ سے دور رہتا ہے۔ اس لیے خدا تعالیٰ
نے منافقوں کی جگہ اسفل السافلین رکھی ہے کیونکہ ان میں دو رنگی ہوتی ہے اور کافروں میں یک رنگی
ہوتی ہے۔
گریہ وزاری کی اہمیت صوفیوں نے لکھاہے کہ اگر چالیس دن تک رونا نہ آوے تو جانو کہ دل سخت ہو گیا ہے۔ خدا فرماتا ہے فَلْيَضْحَكُوا قَلِيلًا
وليَبْلُوا كَثِيرًا ( التوبة : ۸۲) کہ ہنسو تھوڑا اور روؤ بہت مگر اس کے برعکس دیکھا جاتا ہے کہ لوگ ہنستے
بہت ہیں ۔ اب دیکھو کہ زمانہ کی کیا حالت ہے۔ اس سے یہ مراد نہیں کہ انسان ہر وقت آنکھوں سے
آنسو بہاتا رہے بلکہ جس کا دل اندر سے رو رہا ہے وہی روتا ہے۔ انسان کو چاہیے کہ دروازہ بند
کر کے اندر بیٹھ کر خشوع اور خضوع سے دعا میں مشغول ہو اور بالکل عجز و نیاز سے خدا کے آستانہ پرگر
پڑے تا کہ وہ اس آیت کے نیچے نہ آوے جو بہت ہنستا ہے وہ مومن نہیں ۔ اگر سارے دن کا نفس کا
محاسبہ کیا جاوے تو معلوم ہو کہ ہنسی اور تمسخر کی میزان زیادہ ہے اور رونے کی بہت کم ہے۔ بلکہ اکثر
جگہ بالکل ہی نہیں ہے۔ اب دیکھو کہ زندگی کس قدر غفلت میں گذر رہی ہے اور ایمان کی راہ کس قدر
مشکل ہے گویا ایک طرح سے مرنا ہے اور اصل میں اسی کا نام ایمان ہے ۔

جب لوگوں کو تبلیغ کی جاتی ہے تو کہتے ہیں کہ کیا ہم مسلمان نہیں ہیں ۔ کیا ہم
ایمان کی حقیقت نماز نہیں پڑھتے۔ کیا ہم روز نہیں رکھتے۔ ان لوگوں کو حقیقت ایمان کا علم
نہیں ہے۔ اگر علم ہوتا تو وہ ایسی باتیں نہ کرتے۔ اسلام کا مغز کیا ہے اس سے بالکل بے خبر ہیں۔
حالانکہ خدا کی یہ عادت قدیم سے چلی آئی ہے کہ جب مغز اسلام چلا جاتا ہے تو اس کے از سر نو قائم
کرنے کے واسطے ایک کو مامور کر کے بھیج دیتا ہے تا کہ کھائے ہوئے اور مرے دل پھر زندہ کئے
جاویں مگر ان لوگوں کی غفلت اس قدر ہے کہ دلوں کی مُردگی محسوس نہیں کرتے خدا تعالیٰ فرماتا ہے
بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَ هُوَ مُحْسِنٌ فَلَهُ أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهِ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ
يَحْزَنُونَ (البقرة: ١١٣) یعنی مسلمان وہ ہے جو خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنے تمام وجود کو سونپ دیوے
اور نیک کاموں پر خدا تعالیٰ کے لیے قائم ہو جاوے گویا اس کے قومی خدا تعالیٰ کے لیے مر جاتے ہیں
گویا وہ اس کی راہ میں ذبح ہو جاتا ہے جیسے ابراہیم علیہ السلام نے اس اسلام کا نمونہ دکھلایا کہ ارادہ الہی
کی بجا آوری میں اپنے نفس کو ذرہ بھی دخل نہ دیا اور ایک ذرا سے اشارہ سے بیٹے کو ذبح کرنا شروع
کر دیا۔ مگر یہ لوگ اسلام کی اس حقیقت سے بے خبر ہیں ۔ جو کام ہیں ان میں ملونی ہوتی ہے۔ اگر کوئی
ان میں سے رسالہ جاری کرتا ہے تو اس سے مقصود یہ ہوتا ہے کہ روپیہ کماوے بال بچے کا گزارہ ہو۔
ابھی حال میں ایک شخص کا خط آیا ہے لکھتا ہے کہ میں نے عبدالغفور کے مرتد ہونے پر اس کی کتاب
ترک اسلام کے جواب میں ایک رسالہ لکھنا شروع کیا ہے۔ امداد فرماویں۔ ان لوگوں کو اس بات کا
علم نہیں ہے کہ اسلام کیا شے ہے۔ خدا کی طرف سے کوئی نفخ روح اس میں نہیں لیکن رسالہ لکھنے کو طیار
ہے۔ ایسے شخص کو چاہیے تھا کہ اول تزکیہ نفس کے لئے خود یہاں آتا اور پوچھتا اور اول خود اپنے
اسلام کی خبر لیتا لیکن عقل ، دیانت اور سمجھ ہوتی تو یہ کرتا۔ مقصود تو اپنی معاش ہے اور رسالہ کو ایک
بہانہ بنایا ہے۔ ہر ایک جگہ یہی بد بو آتی ہے کہ جو کام ہے خدا کے لیے نہیں بیوی بچوں کے لیے ہے۔
جو خدا کا ہو جاتا ہے تو خدا اس کا ہو جاتا ہے اور اس کی تائید میں اور نصرت کا ہاتھ خود اس کے کاموں
سے معلوم ہو جاتی ہیں اور آخر کار انسان مشاہدہ کرتا ہے کہ ایک غیب کا ہاتھ ہے جو اسے ہر میدان

میں کامیاب کر رہا ہے۔ انسان اگر اس کی طرف چل کر آوے تو وہ دوڑ کر آتا ہے اور اگر وہ اس کی
طرف تھوڑا سا رجوع کرے تو وہ بہت رجوع ہوتا ہے۔ وہ بخیل نہیں ہے سخت دل نہیں ہے ۔ جو کوئی
اس کا طالب ہے تو اس کا اول طالب وہ خود ہوتا ہے۔ لیکن انسان اپنے ہاتھوں سے اگر ایک مکان
کے دروازے بند کر دیوے تو کیا روشنی اس کے اندر جاوے گی؟ ہر گز نہیں۔ یہی حال انسان کے
قلب کا ہے۔ اگر اس کا قول و فعل خدا کی رضا کے موافق نہ ہوگا اور نفسانی جذبات کے تلے وہ دبا ہوا
ہو گا تو گویا دل کے دروازے خود بند کرتا ہے کہ خدا کا نور اور روشنی اس میں داخل نہ ہو لیکن اگر وہ
دروازوں کو کھولے گا تو معاً نور اس کے اندر داخل ہوگا ۔
ابدال ، قطب اور غوث وغیرہ جس قدر مراتب ہیں یہ کوئی نماز اور روزوں سے ہاتھ نہیں آتے ۔
اگر ان سے یہ مل جاتے تو پھر یہ عبادات تو سب انسان بجالاتے ہیں۔ سب کے سب ہی کیوں نہ ابدال
اور قطب بن گئے ۔ جب تک انسان صدق وصفا کے ساتھ خدا کا بندہ نہ ہوگا۔ تب تک کوئی درجہ ملنا
مشکل ہے۔ جب ابراہیم کی نسبت خدا تعالیٰ نے شہادت دی وَ إِبْرَاهِيمَ الَّذِي وَفَى (النجم : ۳۸)
کہ ابراہیم وہ شخص ہے جس نے اپنی بات کو پورا کیا۔ تو اس طرح سے اپنے دل کو غیر سے پاک کرنا
اور محبت الہی سے بھرنا، خدا کی مرضی کے موافق چلنا اور جیسے ظل اصل کا تابع ہوتا ہے ویسے ہی تابع
ہونا کہ اس کی اور خدا کی مرضی ایک ہو کوئی فرق نہ ہو۔ یہ سب باتیں دعا سے حاصل ہوتی ہیں۔ نماز اصل اور نہ یہ
میں دعا کے لئے ہے کہ ہر ایک مقام پر دعا کرے لیکن جو شخص سویا ہوا نماز ادا کرتا ہے کہ اسے اس کی خبر
ہی نہیں ہوتی تو وہ اصل میں نماز نہیں ۔ جیسے دیکھا جاتا ہے کہ بعض لوگ پچاس پچاس سال نماز پڑھتے
ہیں لیکن ان کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا حالانکہ نماز وہ شے ہے کہ جس سے پانچ دن میں روحانیت حاصل ہو
جاتی ہے۔ بعض نمازیوں پر خدا نے لعنت بھیجی ہے جیسے فرماتا ہے فَوَيْلٌ لِلْمُصَدِّينَ (الماعون : ۵)
ویل کے معنے لعنت کے بھی ہوتے ہیں۔ پس چاہیے کہ ادائیگی نماز میں انسان شست نہ ہو اور نہ غافل ہو۔
ہماری جماعت اگر جماعت بننا چاہتی ہے تو اسے چاہیے کہ ایک موت اختیار کرے۔ نفسانی امور
اور نفسانی اغراض سے بچے اور اللہ تعالیٰ کو سب سے پر مقدم رکھے۔ بہت سی ریا کاریوں اور بیہودہ

باتوں سے انسان تباہ ہو جاتا ہے پوچھا جاوے تو لوگ کہتے ہیں کہ برادری کے بغیر گزارہ نہیں ہو سکتا۔
ایک حرام خور کہتا ہے کہ بغیر حرام خوری کے گزارہ نہیں ہو سکتا ۔ جب ہر ایک حرام گزارہ کے لیے انہوں
نے حلال کر لیا تو پوچھو کہ خدا کیا رہا ؟ اور تم نے خدا کے واسطے کیا کیا ؟ ان سب باتوں کو چھوڑ نا موت
ہے جو بیعت کر کے اس موت کو اختیار نہیں کرتا تو پھر یہ شکایت نہ کرے کہ مجھے بیعت سے فائدہ نہیں
ہوا۔ جب ایک انسان ایک طبیب کے پاس جاتا ہے تو جو پر ہیز وہ بتلاتا ہے اگر اسے نہیں کرتا تو کب
شفا پا سکتا ہے لیکن اگر وہ کرے گا تو یوم یو ما ترقی کرے گا یہی اصول یہاں بھی ہے۔
کوئی بات سوائے خدا کے فضل کے حاصل نہیں ہو سکتی اور جسے اس دنیا
جنت کی حقیقت میں فضل ہوگا اسے ہی آخرت میں بھی ہوگا جیسے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے
مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْلى ( بني اسراءيل : ۷۳ ) اسی لیے یہ ضروری ہے کہ (بنی
ان حواس کے حصول کی کوشش اسی جہان میں کرنی چاہیے کہ جس سے انسان کو بہشتی زندگی حاصل ہوتی
ہے اور وہ حواس بلا تقوٹی کے نہیں مل سکتے ۔ ان آنکھوں سے انسان خدا کو نہیں دیکھ سکتا لیکن تقویٰ کی
آنکھوں سے انسان خدا کو دیکھ سکتا ہے۔ اگر وہ تقوی اختیار کرے گا تو وہ محسوس کرے گا کہ خدا مجھے
نظر آ رہا ہے اور ایک دن آوے گا کہ خود کہہ اُٹھے گا کہ میں نے خدا کو دیکھ لیا اسی بہشتی زندگی کی تفصیل
جو کہ متقی کو اسی دنیا میں حاصل ہوتی ہے قرآن شریف میں ایک اور جگہ بھی پائی جاتی ہے جیسے لکھا
ہے كُلَّمَا رُزِقُوا مِنْهَا مِنْ ثَمَرَةٍ رِزْقًا قَالُوا هُذَا الَّذِي رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ (البقرة : ٢٦) جب وہ :
ن درختوں کے ان پھلوں سے جو دنیا کی زندگی میں ہی ان کو مل چکے تھے پائیں
گے تو کہہ دیویں گے کہ یہ تو وہ پھل ہیں جو کہ ہمیں اوّل ہی دیئے گئے تھے کیونکہ وہ ان پھلوں کو ان
پہلے پھلوں سے مشابہ پاویں گے۔ اس سے یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ دنیا میں جو نعمتیں مثل دودھ،
شہد، گھی اور انار اور انگور وغیرہ انہوں نے کھائی ہیں وہی ان کو وہاں جنت میں ملیں گے اور وہاں ان
چیزوں کے مہیا کرنے کے لیے بہت سے باغات ، درخت، مالی اور بیل وغیرہ اور گائے بھینسوں کے ہیا
ریوڑ ہوں گے اور درختوں پر شہد کی مکھیوں کے چھتے ہوں گے جن سے شہدا تا ر کر اہل جنت کو دیا

جاوے گا یہ سب غلط خیال ہیں اگر جنت کی یہی نعمت ہے جو ان کو دنیا میں ملتی رہی اور آخرت میں بھی
ملے گی تو مومنوں اور کافروں میں کیا فرق رہا ؟ ان سب چیزوں کے حاصل کرنے میں تو کافر اور مشرک
بھی شریک ہیں پھر اس میں بہشت کی خصوصیت کیا ہے؟ لیکن قرآن شریف اور احادیث صحیحہ سے
ثابت ہے کہ بہشت کی نعمتیں ایسی چیزیں ہیں جو نہ کسی آنکھ نے دیکھیں، نہ کسی کان نے سنیں اور نہ
دلوں میں گذریں اور ہم دن اور ہم دنیا کی نعمتوں کو دیکھتے ہیں کہ وہ سب آنکھوں نے دیکھیں، کانوں نے سنیں
اور دل میں گذری ہیں ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر چہ ان جنتی نعمتوں کا تمام نقشہ جسمانی رنگ پر
ظاہر کیا گیا ہے مگر وہ اصل میں اور امور ہیں ورنہ رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ (البقرۃ:۲۶) کے کیا معنے ہوں گے اس
کے وہی معنے ہیں جو کہ مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ اَعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ اَعلی (بنی اسراءیل: ۷۳) کے
ہیں ۔ دوسرے مقام پر قرآن شریف فرماتا ہے وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتْنِ (الرحمن : ۴۷)
جو شخص خدا تعالیٰ سے خائف ہے اور اس کی عظمت اور جلال کے مرتبہ سے ہراساں ہے اس کے لیے
دو بہشت ہیں ایک یہی دنیا اور دوسری آخرت ۔ جو شخص سچے اور خالص دل سے نقش ہستی کو اس کی راہ
میں مٹا کر اس کے متلاشی ہوتے ہیں اور عبادت کرتے ہیں تو اس میں ان کو ایک قسم کی لذت شروع
ہو جاتی ہے اور ان کو وہ روحانی غذا ئیں ملتی ہیں جو روح کو روشن کرتی اور خدا کی معرفت کو بڑھاتی ہیں
ایک جگہ پر شیخ عبدالقادر رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جب انسان عارف ہو جاتا ہو جاتا ہے تو اس کی نماز کا
ثواب مارا جا تا ہے۔ اس کے یہ معنے نہیں ہیں کہ اس کی نماز اب بارگاہ الہی میں قبول نہیں ہونا ول نہیں ہوتی بلکہ یہ
معنے ہیں کہ چونکہ اب اسے لذت شروع ہو گئی ہے تو جو اجر اس کا عنداللہ تھا وہ اب اسے دنیا میں ملنا
شروع ہو گیا ہے جیسے ایک شخص اگر دودھ میں برف اور خوشبو وغیرہ ڈال کر پیتا ہے تو کیا کہہ سکتے ہیں
کہ اسے ثواب ملے گا کیونکہ لذت تو اس نے اس کی یہیں حاصل کر لی ۔ خدا تعالیٰ کی رضا مندی اور
کسی عمل کی قبولیت اور تھے ہے اور ثواب اور تھے ہے۔ ہر ایک لفظ اپنے اپنے مقام کے لیے چسپاں
ہوتا ہے اسی لحاظ سے شیخ عبد القادر صاحب نے فرمایا کہ عارف کی نماز کا ثواب مارا جاتا ہے۔ جو اہل
حال ہوتا ہے وہ اپنی جگہ پوری بہشت میں ہوتا ہے اور جب انسان کو خدا سے پورا تعلق ہو جاتا ہے تو

اغلال اور اثقال جس قدر بوجھ اس کی گردن میں ہوتے ہیں وہ سب اٹھائے جاتے ہیں وہ لذت جو
خدا کی طرف سے اس کی عبادت میں حاصل ہوتی ہے وہ اور ہے اور جو اکل و شرب اور جماع وغیرہ
میں حاصل ہوتی ہے وہ اور ہے لکھا ہے کہ اگر ایک عارف دروازہ بند کر کے اپنے مولا سے راز و نیاز کر
رہا ہو تو اسے اپنی عبادت اور اس راز و نیاز کے اظہار کی بڑی غیرت ہوتی ہے اور وہ ہرگز اس کا
افشا پسند نہیں کرتا اگر اس وقت کوئی دروازہ کھول کر اندر چلا جاوے تو وہ ایسا ہی نادم اور پشیمان ہوتا
ہے جیسے زانی زنا کرتا پکڑا جاتا ہے جب اس لذت کی حد کو انسان پہنچ جاتا ہے تو اس کا حال اور ہوتا
ہے اور اسی حالت کو یاد کر کے وہ جنت میں کہے گا کہ رزقنَا مِنْ قَبْلُ (البقرۃ:۲۶) بہشتی زندگی کی
بنیاد یہی دنیا ہے بعد مرنے کے جب انسان بہشت میں داخل ہوگا تو یہی کیفیت اور لذت اسے یاد
آوے گی ۔ تو اسی بات کا طالب ہر ایک کو ہونا چاہیے۔
نیکی
گناہوں کا چھوڑ نا تو کوئی بڑی بات نہیں ہے یہ ایک ذلیل کام ہے اگر کوئی کہے
کیا ہے؟ کہ میں چوری نہیں کرتا ، زنا نہیں کرتا، خون نہیں کرتا یا اور فسق و فجور نہیں کرتا تو کوئی
خوبی کی بات نہیں اور نہ خدا پر یہ احسان ہے کیونکہ اگر وہ ان باتوں کا مرتکب نہیں ہوتا تو ان کے
بدنتائج سے بھی وہی بچا ہوا ہے۔ کسی کو اس سے کیا؟ اگر چوری کرتا گرفتار ہوتا سزا پاتا۔ اس قسم کی
نیکی کو نیکی نہیں کہا کرتے ۔
ایک شخص کا ذکر ہے کہ ایک کے ہاں مہمان گیا بے چارے میزبان نے بہت تواضع کی تو مہمان
آگے سے کہنے لگا کہ حضرت آپ کا کوئی احسان مجھ پر نہیں ہے احسان تو میرا آپ پر ہے کہ آپ اتنی
دفعہ باہر آتے جاتے ہیں اور کھانا وغیرہ طیار کروانے اور لانے میں دیر لگتی ہے۔ میں پیچھے اکیلا با اختیار
ہوتا ہوں چاہوں تو گھر کو آگ لگا دوں یا آپ کا اور نقصان کر چھوڑوں تو اس میں آپ کا کس قدر نقصان
ہو سکتا ہے۔ تو یہ میرا اختیار ہے کہ میں کچھ نہیں کرتا۔ ایسا خیال ایک بد آدمی کا ہوتا ہے کہ وہ بدی سے بیچ کر
خدا پر احسان کرتا ہے اس لیے ہمارے نزدیک ان تمام بدیوں سے بچنا کوئی نیکی نہیں ہے بلکہ نیکی یہ
ہے کہ خدا سے پاک تعلقات قائم کئے جاویں اور اس کی محبت ذاتی رگ وریشہ میں سرایت کر جاوے

جیسے خدا تعالیٰ فرماتا ہے اِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَ ابْتَائِي ذِي الْقُرْبى (النحل: ٩١)
خدا کے ساتھ عدل یہ ہے کہ اس کی نعمتوں کو یا دکر کے اس کی فرماں برداری کرو اور کسی کو اس کا شریک
نہ ٹھہراؤ اور اسے پہچانو اور اس پر ترقی کرنا چاہو تو درجہ احسان کا ہے اور وہ یہ ہے کہ اس کی ذات پر ایسا
یقین کر لینا کہ گویا اس کو دیکھ رہا ہے اور جن لوگوں نے تم سے سلوک نہیں کیا ان سے سلوک کرنا۔ اور اگر
اس سے بڑھ کر سلوک چاہو تو ایک اور درجہ نیکی کا یہ ہے کہ خدا کی محبت طبعی محبت سے کرو۔ نہ بہشت کی
طمع نہ دوزخ کا خوف ہو۔ بلکہ اگر فرض کیا جاوے کہ نہ بہشت ہے نہ دوزخ ہے تب بھی جوش محبت اور
اطاعت میں فرق نہ آوے۔ ایسی محبت جب خدا سے ہو تو اس میں ایک کشش پیدا ہو جاتی ہے اور کوئی
فتور واقع نہیں ہوتا اور مخلوق خدا سے ایسے پیش آؤ کہ گویا تم ان کے حقیقی رشتہ دار ہو ۔ یہ درجہ سب سے
بڑھ کر ہے کیونکہ احسان میں ایک مادہ خود نمائی کا ہوتا ہے اور اگر کوئی احسان فراموشی کرتا ہو تو محسن
جھٹ کہہ اٹھتا ہے کہ میں نے تیرے ساتھ فلاں احسان کئے لیکن طبعی محبت جو کہ ماں کو بچے کے ساتھ
ہوتی ہے اس میں کوئی خود نمائی نہیں ہوتی بلکہ اگر ایک بادشاہ ماں کو یہ حکم دیوے کہ تو اس بچہ کو اگر مار بھی
ڈالے تو تجھ سے کوئی باز پرس نہ ہوگی تو وہ کبھی یہ بات سننی گوارا نہ کرے گی اور اس بادشاہ کو گالی دے
گی۔ حالانکہ اسے علم بھی ہو کہ اس کے جوان ہونے تک میں نے مر جانا ہے مگر پھر بھی محبت ذاتی کی وجہ
سے وہ بچہ کی پرورش کو ترک نہ کرے گی ۔ اکثر دفعہ ماں باپ بوڑھے ہوتے ہیں اور ان کو اولاد ہوتی
ہے تو ان کی کوئی امید بظاہر اولاد سے فائدہ اٹھانے کی نہیں ہوتی لیکن باوجود اس کے پھر بھی وہ اس
سے محبت اور پرورش کرتے ہیں۔ یہ ایک طبعی امر ہوتا ہے جو محبت اس درجہ تک پہنچ جاوے اسی کا
اشاره ايتَائِي ذِي الْقُربى (النحل: (۹۱) میں کیا گیا ہے کہ اس قسم کی محبت خدا کے ساتھ ہونی چاہیے۔
نہ مراتب کی خواہش نہ ذلت کا ڈر۔ جیسے آیت لا نُرِيدُ مِنْكُمْ جَزَاء وَ لَا شُكُورًا ( الدهر : ۱۰) سے ظاہر
ہے غرضیکہ یہ باتیں ہیں جن کو یا د رکھنا چاہیے۔ اے
ل البدر جلد ۲ نمبر ۴۳ مورخه ۱۶ نومبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۳۳۳ تا ۳۳۵

آج 10 میں سے 10 باقی