یکم نومبر ۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 5)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
یکم نومبر ۱۹۰۳ء
عبد العزیز صاحب سیالکوٹی نے لائل پور میں یہ مسئلہ بیان کیا کہ
جیسا کہ اب
تہجد کی نماز کا طریق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تجد کی نماز اس طرح سے جیسا
تعامل اہل اسلام ہے بجا نہ لاتے بلکہ آپ صرف اُٹھ کر قرآن پڑھ لیا کرتے اور ساتھ ہی یہ بھی بیان کیا
کہ یہی مذہب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ہے ۔۔۔۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
خدمت میں بوساطت منشی نبی بخش صاحب اور مولوی نور الدین صاحب یہ امر تحقیق کے لیے پیش کیا گیا
جس پر حضرت امام الزمان علیہ السلام نے مفصلہ ذیل فتوی دیا کہ
میرا یہ ہرگز مذہب نہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اُٹھ کر فقط قرآن شریف پڑھ لیا کرتے
اور بس۔ میں نے ایک دفعہ یہ بیان کیا تھا کہ اگر کوئی شخص بیمار ہو یا کوئی اور ایسی وجہ ہو کہ وہ تہجد
کے نوافل ادا نہ کر سکے تو وہ اُٹھ کر استغفار ، درود شریف اور الحمد شریف ہی پڑھ لیا کرے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ نوافل ادا کرتے ۔ آپ کثرت سے گیارہ رکعت پڑھتے آٹھ نفل اور
تین و تر آپ کبھی ایک ہی وقت میں ان کو پڑھ لیتے اور کبھی اس طرح سے ادا کرتے کہ دور کعت پڑھ
لیتے اور پھر سو جاتے اور پھر اُٹھتے اور دو رکعت پڑھ لیتے اور سوجاتے ۔ غرض سو کر اور اُٹھ کر نوافل
اسی طرح ادا کرتے جیسا کہ اب تعامل ہے اور جس کو اب چودھویں صدی گزر رہی ہے۔ اے
ل البدر جلد ۲ نمبر ۴۳ مورخه ۱۶ نومبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۳۳۵