۴؍نومبر ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۴ نومبر ۱۹۰۳ء (بوقت ظهر)
تقریر حضرت اقدس علیہ السلام
حضرت اقدس امام صادق علیہ الصلوۃ والسلام بوقت ظهر حسب معمول اندر سے مسجد مبارک میں
تشریف لائے اور مسند کو زیب نشست بخش کر مولوی برہان الدین صاحب جہلمی سے مخاطب ہو کر
دریافت فرمایا کہ
او
آپ کے چہرہ پر آثار پژمردگی و پریشانی و حیرانی کیسے نظر آ رہے ہیں؟
عرض کی کہ حضور وجہ تو صرف یہی ہے کہ اب دوسرا کنارہ یعنی جہانِ ثانی نظر آرہا ہے کیونکہ بوجہ
پیرانہ سالی کے اب عالم آخرت کا ہی خیال رہتا ہے۔ گنتی ہی کے دن اب باقی سمجھنے چاہئیں مزید برآں
عارضہ ضعف اور بھی اس کے سریع الوقوع ہونے پر شاہد ہے اور ضعف کا یہ باعث ہے کہ ابتدا میں
کچھ مراقبه ونفی و اثبات کا کسی قدر شغل رکھا ہے جس سے یہ عارضہ ضعف لاحق حال ہو گیا ہے۔ کا
یہ من کر حضرت اقدس نے ایک معانی خیز اور پر معارف لب ولہجہ کے ساتھ فرمایا کہ پر
جب یہ حالت ہے تب تو ضرور ہی ان تمام بقیہ ایام زندگی قادیان میں گزاریں عارضی تیرات کو یکسو کھا کر صفا ر صرف ایک ہی آستانہ
بارگاہ ایزدی پر نظر رکھنی چاہیے کیونکہ ہر ایک سعادت کیش و متلاشی حق روح کا یہی مامن اور یہی
ملجا و ماوی ہے اور چونکہ یہ مسلّمہ امر ہے کہ اللہ تعالیٰ کے پیارے مقرب کے پاس رہنا گویا ایک طرح
سے خود خدا تعالیٰ کے پاس رہنا ہوتا ہے اس واسطے اب آپ کو باقی ایام زندگی اس جگہ قادیان میں
لے یہ تقریر مولوی برہان الدین صاحب کو مخاطب فرما کر فرمائی اور اس تقریر کے نوٹ چوہدری اللہ داد خانصاحب
کلرک صدر شاہ پور نے لئے اور بعد ازاں ان نوٹوں کو اپنے الفاظ میں مرتب کر کے موقع بہ موقع حضرت اقدس علیہ السلام
کے اشعار بھی چسپاں کئے ۔ (مرتب)

گزار نے چاہئیں اور یہاں آکر ڈیر الگا دینا چاہیے اور اس شعر پر کار بند ہونا چاہیے۔
چو کار عمر ناپید است بارے این اولی
که روز واقعه پیش نگار خود باشم
یہاں تو مقولہ یک درگیر و محکم گیر پر عمل کرنا ضروری ولازمی ہے ہر ایک کے لیے
مناسب و واجب ہے کہ حسب استطاعت اپنے نفس کے ساتھ جہاد کر کے پوری سعی کرے تا کہ ٹھیک
وقت پر سفر منزل محبوب حقیقی کے لیے طیاری کر سکے بغیر جوش محبت کے اس راہ پر قدم مارنا بڑا مشکل وقت پر سر منزل محبوب حقیقی کے لیے طاری کر سکے بغیر جوش محبت ۔
ہے اور ساتھ ہی اس پر استقلال و استقامت ضروری ہے جب یہ امر حاصل ہو جاوے تو پھر اللہ تعالیٰ
کے فضل و کرم سے جذب القلوب کا عمل بتدریج خود بخود شروع ہو جاوے گا جس سے صادقین کی محبت
کی توفیق ملے گی اور اس صیقل تعشق الہی سے زنگار آئینہ دل محو ہو کر تزکیہ نفس و تطہیر قلب نصیب ہوگا۔
مگر تلاش حق کا بیج بونا مقدم ہے جس سے صدق وصفا کا پر ثم نخل پیدا ہوتا ہے اور محبت ذات ربانی کی
آب پاشی سے نشو و نما پاتا ہے۔
بمنزل جانان رسد همان مردے
که همه دم در تلاش او دوان باشد
آپ اپنی پہلی حالت کو یاد کریں جبکہ آغاز سال ۱۸۸۶ء میں صرف حِسْبَةً لِلہ کا جوش آپ کو
کشاں کشاں یہاں لایا تھا اور آپ پا پیادہ افتان خیزاں اس قدر دور فاصلہ سے پہلے قادیان پہنچے تھے
اور جب ہم کو اس جگہ نہ پایا تو اسی بیتابی و بیقراری کے جوش میں تگا پوکر کے پیدل ہی ہمارے پاس
ہوشیار پور جا پہنچے تھے اور جب وہاں سے واپس ہونے لگے تو اس وقت ہم سے جدا ہونا آپ کو بڑا
شاق گذرتا تھا اب تو ایسا وقت آگیا ہے کہ آپ کو آگے ہی قدم مارنا چاہیے نہ یہ کہ الٹا تساہل و تکاہل میں
پڑیں۔ اب تو زمانہ بزبانِ حال کہہ رہا ہے اور نشانات و علامات سماوی بآواز دہل پکار رہے ہیں کہ رہا
ے چنیں زمانہ چنیں دور ایں چنیں برکات تو بے نصیب روی وه چه این شقا باشد
فلک قریب زمین شد ز بارش برکات کجاست طالب حق تا یقین فزا باشد

بجز اسیری عشق رخش رہائی نیست
جلد پنجم
بدرد او ہمہ امراض را دوا باشد
غرض کہ پوری مستعدی و ہمت سے استقلال دکھلا دیں ۔ یہ آثار پژمردگی ہمیں برمحل معلوم نہیں
ہوتے۔ یہاں کا رہنا تو ایک قسم کا آستانہ ایزدی پر رہنا ہے۔ اس حوض کوثر سے وہ آب حیات ملتا ہے
کہ جس کے پینے سے حیات جاودانی نصیب ہوتی ہے جس پر ابدالآباد تک موت ہرگز نہیں آسکتی ۔
اچھی طرح کمر بستہ ہو کر پورے استقلال سے اس صراط مستقیم کے راہ رو بنیں اور ہر قسم کی دنیوی
روکاوٹوں اور اور نفسانی خواہشات کی ذرہ پروانہ پروانہ کر کر کےاللہ کے اللہ تعالی تعالیٰ کے کے صادق مامور مامور کی پوری معیت کے کریں
تا کہ حکم كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ (التوبة : ۱۱۹) کی فرمانبرداری کا سنہری تمغہ آپ کو حاصل ہو۔
یاد رکھیں کہ راستی و صداقت کے فرزند ہمیشہ جاہ وجلال کے تاج زریں کے وارث ہوا کرتے
ہیں۔ راستبازی کے حاسد دشمنوں کا جو انجام ہوا کرتا ہے وہ بھی پوشیدہ نہیں ۔
ه
بسوزد آنکه نه سوزد بصدق در ره یار بمیرد آنکه گریزنده از فنا باشد
معلوم نہیں کہ آپ کو جہلم سے کیوں اُنس ہے حالانکہ اس کی میم نسبتی کو حذف کرنے کے بعد تو
جہل ہی جہل رہ جاتا ہے۔ بھلا فہم و ذکا کو جہل سے کیا نسبت؟
مولوی صاحب نے عرض کی کہ حضور ! واقعی یہ تو سچ ہے کہ جہلم بمعنی جہل من ہی ہے آخری میم
نسبتی ہے۔
فرمایا کہ جب یہ حال ہے تو ایسے جہل کو ترک کرنا چاہیے۔ وہاں کی رہائش کو یہاں کی رہائش پر
ا
کسی طرح بھی ترجیح نہیں ہوسکتی۔ پھر اس حالت میں مامور من اللہ کی صحبت نہایت ضروری بلکہ
مغتنمات سے ہے۔ خوش قسمت وہ جن کو یہ نعمت غیر مترقبہ نصیب ہو۔ جو شخص سب کچھ چھوڑ کر اس جگہ
آکر آباد نہیں ہوتا یا کم از کم ایسی تمنا دل میں نہیں رکھتا اس کی حالت کی نسبت مجھے بڑا اندیشہ ہے کہ
مبادا وہ پاک کرنے والے تعلقات میں ناقص نہ رہے۔ اپنے گھروں، وطنوں اور املاک کو چھوڑ کر
میری ہمسائیگی کے لیے قادیان میں بود و باش کرنا ” اصحاب الصفہ“ کا مصداق بننا ہے۔
اور یہ تو ایک ابتدائی مرحلوں میں سے ہے ورنہ مردانِ خدا کو تو اگر اس سے بھی صد ہا درجہ بڑھ کر

دشواریوں و مصیبتوں کا سامنا ہو۔ تاہم وہ ان کی کچھ پروا نہیں کرتے بلکہ وفور جذ بہ عشق محبوب حقیقی سے
آگے ہی قدم مارتے ہیں اور اپنا تمام دھن من تن اسی راہ میں صرف کر دینے کو عین اپنی سعادت و خوش قسمتی
سمجھتے ہیں اور یہی ان کا مقصود بالذات ہوتا ہے کہ دنیوی علائق کے جالوں کو توڑ کر اور اس کے پھندوں
سے مخلصی پا کر اس جمیع محامد کی جامع ذات ستودہ صفات کے آستانہ سراپا برکت خیز پر پہنچنے کا شرف
حاصل کریں۔
نتابد از ره جانان خود سر اخلاص
اگر چه سیل مصیبت بزور با باشد
براہ یار عزیز از بلا نه پرهیزد
اگرچه در ره آن یار اژدها باشد
بدولت دو جہاں سر فرو نمے آرند
بعشق یار دل زار شان دو تا باشد
لاتا ہوں کہ در حقیقت مول استقامت یہی ہے۔ کلام مجید میں ہے الَّذِينَ قَالُوا
رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا ( حم السجدۃ: ۳۱) یعنی جو اللہ تعالیٰ کی طرف آجاتے ہیں وہ صرف
اللہ تعالیٰ کے ہی راستہ پر نہیں آتے بلکہ اس صراط مستقیم پر استقامت بھی دکھلاتے ہیں۔ نتیجہ کیا ؟ ہوتا
ہے کہ تطہیر و تنویر قلوب کی منزلیں طے کر لیتے ہیں اور بعد انشراح صدر کے جو اللہ تعالی کے فضل سے
ان کو حاصل ہوتا ہے اللہ تعالیٰ ان کو اپنی خاص نعمتوں سے متمتع فرماتا ہے۔ محبت و ذوقِ الہی ان کی
غذا ہو جاتی ہے۔ مکالمہ الہی ، وحی الہام و کشف وغیرہ انعامات الہی سے مشرف و بہرہ مند کئے جاتے
ہیں۔ درگاہ رب العزت سے طمانیت و سکینت ان پر اُترتی ہے۔ محزن و مایوسی ان کے نزدیک تک
نہیں پھٹکتی ۔ ہر وقت جذبہ محبت و ولولہ عشق الہی میں سرشار رہتے ہیں گو یا لا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ
يَحْزَنُونَ (البقرة: ۱۱۳) کے پورے مصداق ہو جاتے ہیں ۔ مادر ما قال
کلید این همه دولت محبت است و وفا
ه
خوشا کسیکه چنین دولتش عطا باشد
غرض استقامت بڑی چیز ہے۔ استقامت ہی کی بدولت تمام گروہ انبیاء ہمیشہ مظفر و منصور و با مراد
ہوتا چلا آیا ہے۔ ذات تقدس مآب باری تعالیٰ کے ساتھ ایک خالص ذاتی تعلق و گہرا پیوند قائم کرنا
چاہیے جب یہ تعلق پورا قائم ہو جاوے پھر ہر ایک قسم کے خوف وخطر سے انسان محفوظ و مطمئن ہو جاتا

ہے اور انشراح صدر کے بعد تمام بوجھ ہلکے ہو جاتے ہیں۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ صرف اس لیے کہ ان
کو ہر که در ایزدی یافت باز بر در دیگر نیافت پر حق الیقین ہو جاتا ہے اور اس کی پر ثمر تاثیرات ان کے
لوح قلب پر منقش ہو جاتی ہیں اور ان کے رگ وریشہ میں سرایت کر گئی ہوتی ہیں اور بوجہ استیلائے
محبت و تعشق الہی و شہود و عظمت و جلال ذات کبریائی ان کے قلب سلیم کا یہی ورد ہو جاتا ہے۔
ه
نه از چینم حکایت کن نه از روم
که دارم دلستانی اندرین بوم
چو روئے خوب او آید بیادم
فراموشم شود موجود و معدوم
آپ اپنے سارے جسم و جان روح ورواں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے ہو جاویں۔ پھر خدا تعالیٰ تعالیٰ
خود بخود تم سب کا حافظ و ناصر معین و کارساز ہو جاوے گا۔ چاہیے کہ انسان کے تمام قومی آنکھ، کان،
دل ، دماغ ، دست و پا جملہ متمسک باللہ ہو جاویں۔ ان میں کسی قسم کا اختلاف نہ رہے اسی میں تمام
کامیابیاں و نصرتیں ہیں یہی اصل مراقبہ ہے اسی سے حرارت قلبی و روحانیت پیدا ہوتی ہے اور اسی کی
بدولت ایمان کامل نصیب ہوتا ہے۔
سب سے اول تو انسان کو اپنا مرض معلوم کرنا چاہیے جب تک مرض کی تشخیص نہ ہو علاج کیا
ہو سکتا ہے؟ اللہ تعالیٰ کے ساتھ اطمینان نہ پانا یہی خطرناک مرض ہے یہ وہ حالت ہے جبکہ انسان
نفس امارہ کے زیر حکم چل رہا ہوتا ہے۔ اس وقت صرف محرکات بدی یعنی شیطان ہی کی اس پر حکومت
ہوتی ہے اور انہیں اللہ تعالیٰ سے دور افتادہ ہلاک ہونے والی نا پاک روحوں کا اس پر اثر ہوتا ہے۔
اس سے ذرا او پر انسان ترقی کرتا ہے تو اس وقت اس کا اپنے نفس کے ساتھ ایک جہاد شروع ہو
جاتا ہے اس کی ایسی حالت کا نام لوامہ ہے اس وقت اگر چہ محرکات بدی سے اس کو پوری مخلصی نہیں
ہوتی مگر محرکات نیکی یعنی ملائکہ کی پاک تحریکات کی تاثیریں بھی اس پر موثر ہونے لگ جاتی ہیں ان
نیک تحریکات کی قوت و طاقت سے نفس امارہ سے اس کی ایک قسم کی گشتی ڈٹ جاتی ہے اور ان کی مدد
سے تحریکات بدی پر غلبہ پاتے پاتے زینہ ترقی پر چڑھنا شروع ہو جاتا ہے اور اگر فضل ایز دی شامل
حال ہو تو بتدریج ترقی کرتا جاتا ہے۔ آخر کار اس نفس لوامہ کی گشتی جیت لینے پر تمام تحریکات بدی کو

مغلوب کر لیتا ہے اور اس مرحلہ سے اُوپر چڑھنے پر وہ ڑھنے پر وہ ناپاک روحوں کی بری تحریکات کے نتائج بد سے
بالکل محفوظ ہو کر امن الہی میں آجاتا ہے اس حالت کامیابی وظفر مندی و فائز المرامی کا نام مطمئنہ ہے۔
اس وقت وہ ذات باری تعالیٰ سے آرام یافتہ ہوتا ہے اور اسی منزل پر پہنچ کر سالک کا سلوک ختم ہو جاتا
ہے۔ تمام تکلفات اٹھ جاتے ہیں اور بلحاظ مدارج روحانیت کے یہی جدوجہد کی انتہا اور اس کا مقصود
ذاتی ہوتا ہے اس گوہر مقصود کے حصول پر وہ پورا کامیاب و فائز المرام ہو جاتا ہے۔ ہماری بعثت کی
علت غائی بھی تو یہی ہے کہ رستہ منزل جاناں کے بھولے بھٹکوں ، دل کے اندھوں ، جذام ضلالت کے
مبتلاؤں ، ہلاکت کے گڑھے میں گرنے والے کور باطنوں کو صراط مستقیم پر چلا کر وصال ذات ذوالجلال
کا شیریں جام پلا یا جاوے اور عرفانِ الہی کے اس نقطہ انتہائی تک ان کو پہنچایا جاوے تا کہ ان کو
حیات ابدی و راحت دائمی نصیب ہو اور جوارِ رحمت ایزدی میں جگہ لے کر مست و سرشار رہیں۔
ہماری معیت اور صحابت کی پاک تاثیرات کے ثمرات حسنہ بالکل صاف ہیں۔ ہاں ان کے ادراک
کے لئے فہم رسا چاہیے ان کے حصول کے لیے رشد و صفا چاہیے ساتھ ہی استقامت کے لیے انتقا چاہیے ورنہ
ہماری جانب سے تو چار دانگ عالم کے کانوں میں عرصہ سے کھول کھول کر منادی ہو رہی ہے کہ
بیآمدم که ره صدق را درخشانم
بدلستان برم آنرا که پارسا باشد
کسیکه سایه بال ہماش سود نداد
ببایدش که دو روزی بظل ما باشد
گلے کہ روئے خزان را گہے نخواهد دید بباغ ماست اگر قسمتت رسا باشد
ہم نے تو اس مائدہ الہی کو ہر کس و ناکس کے آگے رکھنے میں کوئی دقیقہ باقی نہیں چھوڑا مگر آگے ان
کی اپنی قسمت ! وَ مَا عَلَيْنَا إِلَّا الْبَلغ “
اس سے تھوڑا زمانہ پہلے بڑے بڑے علماء لکھ گئے تھے کہ مہدی موعودو
مسیح موعود کی مخالفت مسیح مسعودکی آمد کا زمانہ بالکل قریب ہے بلکہ بعض نے اس کی تائید
میں اپنے اپنے مکاشفات بھی لکھے تھے جب اس نعمت کا وقت آیا تو تمام یہودی سیرتوں نے اس کے قبول
کرنے سے اعراض کر دیا ہے اور صرف انکار پر ہی اکتفا نہیں کی بلکہ تکذیب پر ایسے تلے ہوئے ہیں

کہ جس کا کوئی حد و حساب نہیں ۔ مخالفت کا کوئی پہلو چھوڑ نہیں رکھا۔ ہر دجالیت و یہودیت کو عمل میں
لایا جا رہا ہے۔ ہر وقت فساد و شرارت کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔ کون سا ایز او تکلیف دہی کا راہ ہے جس پر
وہ نہیں چلے ۔ ہماری تخریب و استیصال کے لیے کون سا میدان تدبیر ہے جو ان کی اسپان مخالفت کی
دوڑ دھوپ سے بچ رہا ہے۔ استہزاء وتضحیک کا کون سا پہلو باقی چھوڑا گیا ہے۔ يُحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ
مَا يَأْتِيهِمْ مِّنْ رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ (لیس: ۳۱) مگر ان کی یہ فتنہ پردازیاں وگر بہ مکاریاں
کچھ بھی عنداللہ وقعت نہیں رکھتیں چہ جائیکہ ان کو کبھی کامیابی کا منہ دیکھنا بھی نصیب ہو۔
چراغی را که ایزد بر فروزد
ہر آنکس تف زند ریشش بسوزد
سچ پوچھو تو ان کی یہ مخالفتیں ہماری مزرعہ کامیابی کے لئے کھاد کا کام دے رہی ہیں کیونکہ اگر
مخالفوں سے میدان صاف ہو جاوے تو اس میدان کے مردانِ کارزار کے جو ہر کس طرح ظاہر ہوں
اور انعامات الہی کی غنیمت سے ان کو کس طرح حصہ نصیب ہو اور اگر اعداء کی مخالفت کا بحر مواج
پایاب ہو جاوے تو اس کے غواصوں کی کیا قدر ہو اور وہ بحر معانی کے بے بہا گوہر کو کس طرح حاصل
کر سکیں۔ مادر قال
ه
ه
گر نبودی در مقابل روئے مکروہ و سیاہ کس چه دانستے جمال شاہد گلفام را
گر نیفتادی بخصم کار در جنگ و نبرد کے شدی جو ہر عیاں شمشیر خوں آشام را
اس مخالفت کا کوئی ایسا ہی سر معلوم ہوتا ہے والا ان کی مخالفت کے ارادے عند اللہ کیا قدر رکھتے
ہیں۔اس ذات قادر مطلق کا تو صاف حکم ہے إِنَّ حِزْبَ اللَّهِ هُمُ الْغَلِبُونَ (المائدة: ۵۷) اور اس
جنگ و جدال کا آخری انجام بھی بتا دیا ہے کہ وَ الْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ (الاعراف: ۱۲۹) مگر افسوس کہ
با ایں ہمہ کو تاہ اندیش نہیں سمجھتے حالانکہ اس نصرت الہی و تا ئیدا یزدی کا انہیں مشاہدہ و تجربہ بھی ہوتا رہتا
ہے اور ان کی مذلت و خسران و نامرادی کا انجام بھی کوئی پوشیدہ نہیں ہے کیوں نہ ہو۔
ے خدا کے پاک لوگوں کو خدا سے نصرت آتی ہے جب آتی ہے تو پھر عالم کو اک عالم دکھاتی ہے
وہ بنتی ہے ہوا اور ہر جس راہ کو اُڑاتی ہے وہ ہو جاتی ہے آگ اور ہر مخالف کو جلاتی ۔
ہے

غرض رکتے نہیں ہرگز خدا کے کام بندوں سے بھلا خالق کے آگے خلق کی کچھ پیش جاتی ہے
قطع نظر ان یبوست مجسم مولویوں وخشک ملانوں کے موجودہ زمانہ کے فقرا کا گروہ بھی کچھ کم
نہیں ہے ان میں ریا کاری وذاتی اغراض کی ایک زہر ہوتی ہے جو آخر کار ان کو ہلاک کر ڈالتی ہے ان کا
ہر ایک قول و فعل و عمل ان کی نفسانی اغراض کے تابع ہوتا ہے اور اس میں کوئی نہ کوئی نہاں در نہاں ذاتی
غرض مرکوز خاطر ہوتی ہے۔ مثلاً خواہش مسخرات وطلب دنیا وجاہ طلبی وغیرہ وغیرہ تا کہ لوگ ان کی
طرف رجوع کریں اور ان کی دنیوی عزت و مال و متاع میں ترقی ہو جس سے اپنے نفس امارہ کو خوش اپنے امارہ کو
رکھیں۔ یہ ایسا سم قاتل ہے کہ اس کا انجام ہلاکت ہے بعض ان میں سے زمین کھود کر چلہ کرتے ہیں نہ
یہ حکم الہی ہے اور نہ سنت طریق نبوی۔ ریا کاری و مگاری کا خود تراشیدہ ایک خاصہ ڈھنگ ہے تا کہ
لوگوں کو دام تزویر میں لایا جاوے اور یہی ان کی دلی غرض ہوتی ہے ان کے ایسے عملوں کی مثال میدانی
سراب جیسی ہے کہ دور سے تو خوش نما مصفا پانی دکھائی دیتا ہے مگر نزدیک جانے پر اس کی اصل حقیقت
کھل جاتی ہے کہ وہ تو صرف آنکھوں کو دھوکا ہی دھوکا تھا۔ اس وقت تشنگانِ آب زلال کو بجز
حسرت و پشیمانی کے اور کچھ حاصل نہیں ہوتا ایسے ریا کاروں کو جہنم سے حصہ ملتا ہے کیونکہ حق زن ا ہے کیونکہ حق تعالیٰ سے
وہ بالکل بیگانے اور کوچہ یار حقیقی سے بالکل نا آشنا ہوتے ہیں وہ معرفت الہی میں دل کے مردہ اور تن
بگور ہوتے ہیں شائد ایسوں ہی کے لیے یہ خطاب ہے۔
ه
کاملان کی اند ہم زیر زمین
تو بگوری با حیات این چنین
ان کی موت کی حالت عوام کالانعام سے بدتر ہوتی ہے کیونکہ عوام تو سیدھے پن سے جیسا ان کو
سمجھ میں آتا ہے ایسا ہی عمل کر لیتے ہیں ۔ ان کی طبیعت میں کوئی تکلف نہیں ہوتا بالکل سادگی سے
دین العجائز پر چلتے ہیں مگر موجودہ فقرا کا گروہ تو عمداً اغراض نفسانی کو ملحوظ خاطر رکھ کر ان تمام ریا کاری
کے کاموں کو ایک مزوّرا نہ طلسمات کے رنگ میں ظاہر کر رہا ہے۔ انہیں عاقبت کی کچھ پروا نہیں ۔
مناز باکله سبز و خرقه پشمین که زیر دلق ملمع فریب با باشد
سو ہماری جماعت کو چاہیے کہ ایسے تصنّعات سے اپنے آپ کو بچاویں اور اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے
ه

آج 10 میں سے 10 باقی