۵؍نومبر ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

راہ اور سنت نبوی پر محکم قدم رکھ کر چلیں تا کہ منزل مقصود پر پہنچنے کے لیے ان کو کوئی روک حائل نہ ہو اور یہ
چند روزہ زندگی رائیگاں نہ جاوے جو آخرت میں سخت ندامت، ذلت وحسرت کا باعث ہووے۔ اللہ تعالیٰ
ہماری جماعت کو توفیق دیوے کہ وہ محض ابْتِغَاء لِمَرْضَاتِ اللہ کی غرض سے راہ مستقیم پر چل کر
منزل مقصود پر پہنچ جاویں اور تخلیق انسانی کے اصل مدعا کو پورا کریں ۔ آمین ثم آمین ) آمین (۴ نومبر ۱۹۰۳ء)
( نوٹ ۔ باستثنائے ایک شعر کے جو سر عنوان درج ہے باقی اشعار مندرجہ مضمون ہذا اعلیٰ حضرت اقدس
جناب امام صادق علیہ الصلوۃ والسلام نے اثنائے تقریر میں نہیں فرمائے تھے مگر چونکہ بجز ایک شعر
بمنزل جاناں رسد ہماں مردے
کہ ہمہ دم در تلاش او دوان باشد
کے جو بوقت تحریر مضمون ہذا کے بے ساختہ روانی طبع سے احقر کے منہ سے نکل گیا ہے باقی ماندہ اکثر اشعار نے
خود حضرت اقدس ہی کی زبان گوہر فشان سے جنم لیا ہوا ہے اور ان مواقعات پر چسپاں بھی تھے اس
واسطے مناسب مواقع پر لکھ دیئے گئے ہیں بذات خود بھی یہ حقائق معارف کا ایک خزینہ ہیں وثوق کامل ہے
کہ ان کا ان مواقعات مناسبہ پر چسپاں ہونا بفضلہ تعالیٰ بہت سے سعید فطرت و راستی پسند طبائع کو تکثیف
حقائق و تلخیص دقائق میں مدد دے گا ۔ جس سے ان کو احقاق حق و ابطال باطل کی توفیق ملے گی اللہ کرے
ایسا ہی ہو ۔ آمین ثم آمین ۔ والسلام - ۵ نومبر ۱۹۰۳ء ۔
۵ نومبر ۱۹۰۳ء
امام صادق علیہ الصلوۃ والسلام کا کمترین خادم
احقر العباداله دا د احمدی کلارک ضلع شاہ پور حال وارد قادیان )
فرمایا کہ
له
اولیاء اصفیاء پر مصائب کی وجہ آج کل ہندوستان سے ایک عورت آئی ہوئی ہیں (ان
کے خاوند بھی آئے ہوئے تھے ) وہ اکثر سوال کرتی رہتی ہیں اور میں ان کو سمجھایا کرتا ہوں ۔ ایک
البدر جلد ۲ نمبر ۴۵ مورخہ یکم دسمبر ۱۹۰۳ء صفحه ۳۵۲ تا ۳۵۴ نیز الحکم جلدی نمبر ۴۴، ۴۵ مورخه ۱۳۰ نومبر ۱۰۰ دسمبر ۱۹۰۳ء صفحه ۸۰۷

دن سوال کیا کہ اولیاؤں اور پیغمبروں پر بڑی بڑی مصیبت آتی ہے اور وہ ہمیشہ مصیبت کا نشانہ بنے
رہتے ہیں۔ تو میں نے جواب دیا کہ یہ بات غلط ہے اور قرآن شریف کے بھی بالکل بر خلاف ہے۔
خدا کے اولیاؤں اور نبیوں پر تو ہمیشہ اس کے انعامات ہوتے ہیں وہ ان کا ہر مقام میں حافظ و ناصر ہوتا ہے
پھر ان پر مصیبت کے کیا معنے ؟ عملی طور پر دیکھ لو کہ حضرت موسیٰ کو کیا کامیابی حاصل ہوئی۔ ان کا دشمن
غرقاب کیا گیا اور موسیٰ کو ان پر فتح حاصل ہوئی۔ پھر داؤد کو دیکھ لو۔ عیسی کو دیکھو کہ ان کے دشمن ہمیشہ
ذلیل وخوار ہوتے رہے اور یہ سب کامیاب ہوتے رہے۔ ? ہوتے رہے۔ ہمارے پیغمبر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کو جو عروج حاصل ہوا کیا اس کی نظیر مل سکتی ہے؟ ہر گز نہیں ۔ ہرگز ہرگز یہ لوگ فقر و ذلت کے مصداق
نہیں ہوتے ۔ الدُّنْيَا سِجْنُ لِلْمُؤْمِنِ میں اگر سجن کے معنی نسبتی کریں کہ اہل اللہ کو جو کچھ جنت میں
ملے گا اس کے مقابلے میں یہ دنیا سجن ہے تو ٹھیک ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم اپنے اولیاء کو کبھی
عذاب نہیں کرتے بلکہ اس دلیل سے یہود و نصاری کے دعوی کی تردید کرتا ہے ان دونوں نے دعوئی
کیا تھا کہ قَالَتِ الْيَهُودُ وَالنَّصْرَى نَحْنُ ابْنُوا اللهِ وَاحِبَّاؤُں کہ ہم خدا کے پیارے اور بمنزلہ اس
کی اولاد کے ہیں تو اس کا جواب خدا تعالیٰ نے یہ دیا قُلْ فَلِمَ يُعَذِّبُكُم بِذُنُوبِكُمُ (المائدة: ١٩) کم
اگر تم خدا کے پیارے اور بمنزلہ اس کی اولاد کے ہو تو پھر تمہاری شامت اعمال پر تم کو وہ دکھ اور تکالیف
کیوں دیتا ہے؟ پس اس سے ثابت ہے کہ جو خدا کے پیار - پیارے ہوتے ہیں ان کو دنیا میں دکھ نہیں ہوتا اور
وہ ہر ایک قسم کے عذاب سے محفوظ ہوتے ہیں (اللَّهُمَّ اجْعَلْنَا مِنْهُمْ ) پس اگر اس کے پیاروں
کو عذاب ہوتا رہے تو پھر کافروں میں اور ان میں کیا فرق ہوا ؟ انبیاء پر اگر کوئی واقعہ مصیبت کے
رنگ میں آتا ہے تو اس سے خدا تعالیٰ کا یہ منشا ہوتا ہے کہ ان کے اخلاق کو وہ دنیا پر ظاہر کرے کہ جو
ہماری طرف سے آتے ہیں اور ہمارے ہو جاتے ہیں وہ کن اخلاق فاضلہ کے صاحب ہوتے ہیں۔
امام حسین پر بھی ایسا واقعہ گذرا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی ایسے واقعات گزرے مگر صبر اور
استقلال اور خدا تعالیٰ کی رضا کو کس طرح مقدم رکھ کر بتلایا۔
انسان کے اخلاق ہمیشہ دو رنگ میں ظاہر ہو سکتے ہیں یا ابتلا کی حالت میں اور یا انعام کی

حالت میں ۔ اگر ایک ہی پہلو ہو اور دوسرا نہ ہو تو پھر اخلاق کا پتا نہیں مل سکتا۔ چونکہ خدا تعالیٰ نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق مکمل کرنے تھے۔ اس لیے کچھ حصہ آپ کی زندگی کا ملی ہے اور
کچھ مدنی۔ مکہ کے دشمنوں کی بڑی بڑی ایذا رسانی پر صبر کا نمونہ دکھایا اور باوجود ان لوگوں کے کمال سختی سے
پیش آنے کے پھر بھی آپ ان سے حلم اور بردباری سے پیش آتے رہے اور جو پیغام خدا کی طرف سے
لائے تھے اس کی تبلیغ میں کوتاہی نہ کی ۔ پھر مدینہ میں جب آپ کو عروج حاصل ہوا اور وہی دشمن گرفتار
ہو کر پیش ہوئے تو ان میں سے اکثروں کو عفو کر دیا۔ باوجود قوت انتقام پانے کے پھر انتقام نہ لیا۔
اب حال میں مولوی عبداللطیف مولوی عبداللطیف صاحب کا نمونہ صبر و استقلال صاحب شہید مرحوم کا نمونہ دیکھ
لو کہ کس قدر صبر اور استقلال سے انہوں نے جان دی ہے ایک شخص کو بار بار جان جانے کا خوف دلایا جاتا
ہے اور اس سے بچنے کی امید دلائی جاتی ہے کہ اگر تو اپنے اعتقاد سے بظاہر تو بہ کر دے تو تیری جان نہ
لی جاوے گی مگر انہوں نے موت کو قبول کیا اور حق سے روگردانی پسند نہ کی ۔ اب دیکھو اور سوچو کہ اسے
کیا کیا تسلی اور اطمینان خدا تعالیٰ کی طرف سے ملتا ہو گا کہ وہ اس طرح پر دنیا وما فیہا پر دیدہ دانسته لات
مارتا ہے اور موت کو اختیار کرتا ہے اگر وہ ذرا بھی تو بہ کرتے تو خدا جانے امیر نے کیا کچھ اس کی عزت
کرنی تھی مگر انہوں نے خدا کے لیے تمام عرب توں کو خاک میں ملایا اور جان دینی قبول کی ۔ کیا یہ حیرت کرنی تھی مگر انہوں نے خدا کے
کی بات نہیں کہ آخر دم تک اور سنگساری کے آخری لمحہ تک ان کو مہلت تو بہ کی دی جاتی ہے اور وہ
خوب جانتے تھے کہ میرے بیوی بچے ہیں لاکھ ہا روپے کی جائداد ہے دوست یا ر بھی ہیں ان تمام
نظاروں کو پیش چشم رکھ کر اس آخری موت کی گھڑی میں بھی جان کی پروانہ کی ۔ آخر ایک سرور اور لذت
کی ہوا ان کے قلب پر چلتی تھی جس کے سامنے یہ تمام فراق کے نظارے بیچ تھے۔ اگر ان کو جبر اقتل
کر دیا جاتا اور جان کے بچانے کا موقع نہ دیا جاتا تو اور بات تھی ۔ مجبوراً تو ایک عورت کو بھی انسان قتل
کر سکتا ہے مگر ان کو بار بار موقع دیا گیا با وجود اس مہلت ملنے کے پھر موت اختیار کرنی بڑے ایمان کو
چاہتی ہے۔ اولیاء اللہ کی ایک خصلت ہوتی ہے کہ وہ موت کو پسند کرتے ہیں سوانہوں نے ظاہر کی ۔

آج 10 میں سے 10 باقی