۱۰؍نومبر ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہمارے کام کا وہ انسان ہو سکتا ہے جبکہ ایک مدت اور نہیں تو کم از کم
ہمارے کام کا انسان ایک سال ہماری مجلس میں رہے اور تمام ضروری امور کو سمجھ لیوے اور
ہم اطمینان پا جاویں کہ تہذیب نفس اسے حاصل ہو گئی ہے تب وہ بطور سفیر وغیرہ کے یورپ وغیرہ
ممالک میں جا سکتا ہے مگر تہذیب نفس مشکل مرحلہ ہے پہاڑوں کی چوٹیوں پر چڑھنا آسان مگر یہ
مشکل ۔ دینی تعلیم کے لیے بہت علوم کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ طہارت قلب اور کھے ہے خدا ایک نور
جب دل میں پیدا کر دیتا ہے تو اس سے علوم خود حاصل ہوتے جاتے ہیں ۔
۱۰ نومبر ۱۹۰۳ء ( بوقت ظهر )
شیخ فضل الہی صاحب سوداگر رئیس صدر بازار اپنے آپ کو ہر آن خدا تعالیٰ کا محتاج سمجھو راولپنڈی جن کو بابو شاہ دین صاحب نے
حضرت اقدس سے انٹروڈیوس کیا اور جناب محمد رمضان صاحب ٹھیکیدار جہلم اور چند دیگر اصحاب نے
بیعت کی ۔ بعد بیعت حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے ذیل کی تقریر فرمائی ۔
مذہب یہی ہے کہ انسان خوب غور کرے اور دیکھے اور عقل سے سوچے کہ وہ ہر آن میں خدا کا
محتاج ہے اور اسی کی طرف عجز سے آئے انسان کی جان پر، مال پر، آبرو پر بڑے بڑے مصائب اور
حملے ہوتے ہیں لیکن سوائے خدا کے اور کوئی نجات دینے والا نہیں ہوتا اور ان موقعوں پر ہر ایک قسم کا
فلسفہ خود بخود شکست کھا جاتا ہے جن لوگوں نے ایسے اصولوں پر قائم ہونا چاہا ہے کہ جس میں وہ خدا کی
حاجت کو تسلیم نہیں کرتے حتی کہ انشاء اللہ بھی زبان سے نکالنا ان کے نزدیک معیوب ہے مگر پھر
بھی جب موت کا وقت آتا ہے تو ان کو اپنے خیالات کی حقیقت معلوم ہو جاتی ہے۔ بات یہ ہے کہ ہر
آن میں اور اپنے ہر ایک ذرہ کے قیام کے لیے انسان کو خدا کی حاجت اور ضرورت ہے اور اگر وہ
انانیت سے نکل کر غور سے دیکھے تو تجربہ سے اسے خود پتا لگ جاتا ہے کہ وہ کس قدر غلطی پر تھا اپنے
البدر جلد ۲ نمبر ۴۵ مورخہ یکم دسمبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۳۵۴، ۳۵۵

آپ کو ہر آن واحد میں خدا کا محتاج جاننا اور اس کے آستانہ پر سر رکھنا یہی اسلام ہے اور اگر کوئی
مسلمان ہو کر اسلام کے طریق کو اختیار نہیں کرتا اور اس پر قدم نہیں مارتا تو پھر اس کا اسلام ہی کیا ہے؟
اسلام نام ہے خدا کے آگے گردن جھکا دینے کا۔ ذرا سوچ کر دیکھو کہ اگر انسان کو ایک سوئی نہ ملے تو
اس کا کس قدر حرج ہوتا ہے تو پھر کیا خدا کا وجود ایسا ہو سکتا ہے کہ اس کی ضرورت انسان کو نہ ہو اور اس
کے وجود کے بغیر وہ زندہ رہ سکے۔ جب تک انسان کو صحت ، مال ، اقتدار حاصل ہوتا ہے تب تک تو اس
کا یہ مذہب ہوتا ہے کہ اسباب پر توکل اور بھروسہ نہ کرے اور اپنے آپ کو خدا کا محتاج نہ جانے لیکن
جب مصائب اور مشکلات آکر پڑتے ہیں تو اس وقت یہ مذہب خود بخود بدلنا پڑتا ہے۔ اسی لیے جو
لوگ مصائب اور شدائد کا نشانہ رہتے ہیں ان کا مذہب ہی اور ہوتا ہے۔ وہ دیکھتے ہیں کہ ایک ایسے
وجود کی ضرورت ہے جو طاقت والا ہو اور ہمیں پناہ دے سکے۔ ایک صاحب محمد رمضان ہوتے تھے وہ
خدا کے قائل نہ تھے مگر جب مرض الموت نے آکر ان کو پکڑا تو آخر اپنا مذہب بدلا اور اس وقت کہتے
تھے کہ اگر ایک دفعہ مجھے تندرستی حاصل ہو جاوے تو میں پھر کبھی خدا کے وجود سے منکر نہ ہوں گا۔
اس لیے انسان کو لازم ہے کہ ہمیشہ غفلت سے پر ہیز کرے اور اس ذات پر نظر رکھے جس کے بغیر
ایک ذرہ کا قیام بھی مشکل ہے۔ لا اله الا الله کے یہی معنے ہیں کہ انسان اس کی طرف بار بار رجوع
کرے اور اس کے مقابلے پر کسی اور وجود اور شے کو متصرف اور مقتدر نہ جانے ۔ جو شخص ایک بکری
رکھتا ہے تو اس سے اسی وقت مستفید ہوتا ہے دودھ حاصل کرتا ہے لیکن جس نے خدا کا نام لے کر اس
کی ضرورت کو بالکل محسوس نہ کیا اور نظر استخفاف سے اسے دیکھا اور ایک فرضی بت کی طرح اس کے
وجود کو سمجھا تو خدا کو اس شخص کی کیا پروا ہے ۔
انسان پر جو انقلابات آتے ہیں وہ اس ہستی کی ضرورت کو خود ثابت کرتے ہیں۔ اس جماعت
میں داخل ہو کر اول تغیر زندگی میں کرنا چاہیے کہ خدا پر ایمان سچا ہو کہ وہ ہر مصیبت میں کام آتا ہے۔
پھر اس کے احکام کو نظر خفت سے ہرگز نہ دیکھا جاوے بلکہ ایک ایک حکم کی تعظیم کی جاوے اور عملاً اس
تعظیم کا ثبوت دیا جاوے مثلاً نماز کا حکم ہے۔ جب ایک شخص اسے بجالاتا ہے اور نماز ادا کرتا ہے تو

بعض لوگ اس سے تمسخر کرتے ہیں اور آج کل بہت لوگ نام کے مسلمان ہیں جو کہ ارکانِ نماز کی
بجا آوری کو ایک بیہودہ حرکت کہتے ہیں لیکن ایک مومن کو ہرگز لازم نہیں کہ ان باتوں اور ہنسی اور
استہزا سے وہ اس کی ادائیگی کو ترک کرے۔ لوگوں کے ایسے خیالات اور خدا کے احکام کو نظر استخفاف
کے دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ زمانہ عذاب کو چاہتا ہے۔ ان لوگوں کی زندگی مردوں کی سی ہے۔ انبیاء
کے سلسلہ پر کہ جس کے ذریعہ سے ایمان حاصل ہوتا ہے ان کو ایمان نہیں ہے۔ مگر ہم سچی اور حقیقی
رؤیت سے گواہی دیتے ہیں کہ خدا بر حق ہے اور سلسلہ انبیاء کا برحق ہے۔ مرنے پر ان لوگوں کو پتا لگے
گا کہ جنت اور دوزخ سب کچھ جس سے آج یہ منکر ہیں برحق ہے۔
جب سے آزادی کے خیالات اور تعلیم نے دلوں اور دماغوں میں جگہ لی ہے
رعایت اسباب اُس وقت سے بہت بگاڑ پھیلا ہے۔ خیالات ایسے پراگندہ ہو گئے ہیں کہ
شریعت کو خود ترمیم کر لیا ہے۔ دنیا کو اپنا مقصود بنا رکھا ہے۔ شریعت نے ایک حد تک رعایت اسباب
کی اجازت دی ہے۔ مثلاً اگر ایک قطعہ زمین کا ہو اور اسے کاشت نہ کیا جاوے تو اس کی نسبت سوال
ہوگا کہ کیوں کا شت نہ کیا ؟ مگر بہ ہمہ وجوہ اسباب پر سرنگوں ہونا اور اسی پر بھروسہ کرنا اور خدا پر تو گل
چھوڑ دینا یہ شرک ہے اور گویا خدا کی ہستی سے انکار ۔ رعایت اسباب اس حد تک کرنی چاہیے کہ شرک
لازم نہ آوے۔ ہمارا مذہب یہ ہے کہ ہم رعایت اسباب سے منع نہیں کرتے مگر اس پر بھروسہ کرنے
سے منع کرتے ہیں ۔ دل با یار اور دست با کار والی بات ہونی چاہیے لیکن حال میں دیکھا جاتا ہے کہ
زبانوں پر تو سب کچھ ہے تو گل بھی ہے۔ توحید بھی ہے مگر دل میں مقصود بالذات صرف دنیا کو بنا
رکھا ہے۔ رات دن اسی خیال میں ہیں کہ مال بہت سا مل جاوے۔ عزّت دنیا میں حاصل ہو۔ یہ
لوگ یہ خیال نہیں کرتے کہ ہم زہر کھا رہے ہیں جس نے ہلاک کر دینا ہے۔
ہماری شریعت اور ہمارا دین دنیا میں کوشش کرنے سے نہیں روکتے صرف اتنی بات ہے کہ دین کو
مقدم رکھ کر اگر کوشش کرے تو تلاش اسباب جرم نہیں ہے ہاں ایسے طور پر جسے خدا نے حرام ٹھہرایا ہے
نہ ہو۔ جیسے کہ رشوت اور ظلم وغیرہ سے روپیہ کمایا جاتا ہے۔ اگر خدا کی راہ میں صر صرف کرنے ، اولاد پر

آج 10 میں سے 10 باقی