۹؍دسمبر۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

میں ملی ؟ بھلا اگر کوئی نظیر ہے تو پیش تو کرو میں نہایت پر زور دعوی سے کہتا ہوں کہ دنیا کی ابتدا سے
آج تک ایک نظیر بھی نہیں ملے گی۔
ا
پس کیا کوئی ایسا ہے کہ اس محکم اور قطعی دلیل سے فائدہ اٹھاوے اور خدا تعالیٰ سے ڈرے؟ میں
نہیں کہتا کہ بت پرست عمر نہیں پاتے یا دہر یہ یا انا الحق کہنے والے جلد پکڑے جاتے ہیں کیونکہ ان
غلطیوں اور ضلالتوں کی سزا دینے کے لیے دوسرا عالم ہے لیکن میں یہ کہتا ہوں کہ جو شخص خدا تعالیٰ پر
الہام کا افترا کرتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ الہام مجھ کو ہوا حالانکہ جانتا ہے کہ وہ الہام اس کو نہیں ہوا وہ جلد پکڑا
جاتا ہے اور اس کی عمر کے دن بہت تھوڑے ہوتے ہیں قرآن اور انجیل اور تورات نے یہی گواہی دی
ہے عقل بھی یہی گواہی دیتی ہے اور اس کے مخالف کوئی منکر کسی تاریخ کے حوالہ سے ایک نظیر بھی پیش
نہیں کر سکتا اور نہیں دکھلا سکتا کہ کوئی جھوٹا الہام کا دعویٰ کرنے والا پچیس برس تک یا اٹھارہ برس تک
جھوٹے الہام دنیا میں پھیلاتا رہا اور جھوٹے طور پر خدا کا مقرب اور خدا کا مامور اور خدا کا فرستادہ اپنا
نام رکھا اور اس کی تائید میں سالہائے دراز تک اپنی طرف سے الہامات تراش کر مشہور کرتا رہا اور پھر وہ
جواب
با وجودان مجرمانہ حرکات کے پکڑا نہ گیا۔ کیا امید کی جاتی ہے کہ کوئی ہمارا مخالف اس سوال کا
دے سکتا ہے؟ ہرگز نہیں۔ ان کے دل جانتے ہیں کہ وہ ان سوالات کے جواب دینے سے عاجز ہیں مگر
پھر بھی انکار سے باز نہیں آتے۔ بلکہ بہت سے دلائل سے ان پر حجت وارد ہو گئی مگر وہ خواب غفلت
او
میں سورہے ہیں ۔ اے
ور دسمبر ۱۹۰۳ء
حضرت ابراہیم علیہ السلام کو معجزانہ طور پر آگ سے بچایا جانا
جماعت میں سے ایک ہمارے مکرم دوست نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے آگ میں ڈالے جانے کے
ل البدر جلد ۲ نمبر ۴۸ مورخه ۲۴ دسمبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۳۸۲، ۳۸۳

متعلق دریافت کیا کہ آریہ اس پر اعتراض کرتے ہیں اس پر حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا کہ
ان لوگوں کے اعتراض کی اصل جڑ معجزات اور خوارق پر نکتہ چینی کرنا ہے ہم خدا تعالیٰ کے فضل
سے دعوی کرتے ہیں اور اسی لیے خدا تعالیٰ نے ہمیں مبعوث کیا ہے کہ قرآن کریم میں جس قدر معجزات
اور خوارق انبیاء کے مذکور ہوئے ہیں ان کو خود دکھا کر قرآن کی حقانیت کا ثبوت دیں ہم دعوی کرتے
ہیں کہ اگر دنیا کی کوئی قوم ہمیں آگ میں ڈالے یا کسی اور خطرناک عذاب اور مصیبت میں مبتلا کرنا
چاہے تو خدا تعالیٰ اپنے وعدہ کے موافق ضرور ہمیں محفوظ رکھے گا۔
بعد اس کے خدا تعالیٰ کے تصرفات اور اپنے بندوں کو عجیب طرح ہلاکت سے نجات دینے کی مثالیں
دیتے رہے۔
اور اسی کے ضمن میں فرمایا۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے
مسیح موعود علیہ السلام کی معجزانہ حفاظت جب میں سیالکوٹ میں تھا۔ ایک مکان میں
میں اور چند آدمی بیٹھے ہوئے تھے بھلی پڑی اور ہمارا سارا مکان دھوئیں سے بھر گیا اور اس دروازہ کی
چوکھٹ جس کے متصل ایک شخص بیٹھا ہوا تھا ایسی چیری گئی جیسے آرے سے چیری جاتی ہے۔ مگر اس کی
جان کو کچھ بھی صدمہ نہ پہنچا لیکن اسی دن بجلی تیجا سنگھ کے شوالہ پر بھی پڑی اور ایک لمبا راستہ اس کے
اندر کو چکر کھا کر جاتا تھا جہاں ایک آدمی بیٹھا ہوا تھا وہ تمام چکر بجلی نے بھی کھائے اور جا کر اس پر پڑی بیٹھا تھاوہ چل نے جا کر
اور ایسا جلا یا کہ بالکل ایک کو کلے کی شکل اُسے کر دیا پھر یہ خدا کا تصرف نہیں تو کیا ہے کہ ایک شخص کو
بچالیا اور ایک کو مار دیا۔ خدا نے ہم سے وعدہ فرمایا ہے اور اس پر ہمارا ایمان ہے وہ وعدہ و الله
يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ کا ہے ۔
پس اسے کوئی مخالف آزما لے اور آگ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے جلا کر ہمیں اس میں ڈال دے۔ آگ
ہرگز ہم پر کام نہ کرے گی اور وہ ضرور ہمیں اپنے وعدہ کے موافق بچالے گا لیکن اس کے یہ
معنے نہیں ہیں کہ ہم خود آگ میں کودتے پھریں ۔ یہ طریق انبیاء کا نہیں خدا تعالیٰ فرماتا ہے

وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ (البقرة : ۱۹۶) پس ہم خود آگ میں دیدہ دانستہ نہیں پڑتے بلکہ
یہ حفاظت کا وعدہ دشمنوں کے مقابلہ پر ہے کہ اگر وہ آگ میں ہمیں جلانا چاہیں تو ہم ہرگز نہ جلیں
گے۔ اس لیے میرا ایمان تو یہ ہے کہ ہمیں تکلف اور تاویل کرنے کی ضرورت نہیں ہے جیسے خدا کے
باطنی تصرفات ہیں ویسے ہی ظاہری بھی ہم مانتے ہیں بلکہ اسی لیے خدا نے اوّل ہی سے الہام کر دیا
ہوا ہے کہ آگ سے ہمیں مت ڈرا آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے ۔
بجز اس اس طریق کے کے کہ خدا خود خودہی ہی تجلی کرے اور کوئی دوسرا دوسرا طریق نہیں ہے ہے جس سے اس کی و ذات
پر یقین کامل حاصل ہو لا تُدْرِكْهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ ( الانعام : ۱۰۴) سے بھی یہی سمجھ میں
آتا ہے کہ ابصار پر وہ آپ ہی روشنی ڈالے تو ڈالے۔ ابصار کی مجال نہیں ہے کہ خودا پنی قوت سے اسے
شناخت کرلیں۔ ان دنوں میں گھر میں کس قدر تکلیف رہی گھر بھر بیماری میں مبتلا تھا لیکن اس نے
اول ہی تسلی دے دی تھی
ع خوش باش که عاقبت نکو خواهد بود
آریوں کی زبان درازیاں ہمیں کیا نقصان پہنچا سکتی ہیں ۔ ان آریوں کی خدمت اسلام کے مذہب کی حالت تو افاقہ الموت ہی معلوم ہوتی ہے۔
طبیبوں نے مانا ہے کہ ایسا ہوا کرتا ہے جب ایک شخص مرنے کے قریب ہوتا ہے بعض اوقات اُٹھ کر نے مانا ہوا کرتا ہے
بیٹھ جایا کرتا ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ تندرست ہے مگر معاً موت آدباتی ہے۔ سوان کا شور و شر بھی ایسا
ہی ہے۔ جس مذہب میں روحانیت اور خدا سے صافی تعلق نہیں ہوتا وہ بہت جلد تباہ ہو جاتا ہے۔
آریوں کی شوخی اور اس جوش و خروش سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی زبان درازیوں اور شوخیوں کا بہت
جلد خاتمہ ہوگا ۔ جب موسم بہار ہوتا ہے تو بہت سے کیڑے پیدا ہوتے ہیں پھر جب ان کو پر لگتے
ہیں تو وہ بہت جلد ہلاک ہو جاتے ہیں ۔ اسی طرح اب خدا کے فضل سے اسلام کے لیے موسم بہار
ہے ضرور ہے کہ جب ایسے کیڑے پیدا ہوں ۔ اب ان کو پر لگ گئے ہیں پس یہ بھی تھوڑی مدت کے
مہمان ہیں اور اگر ذرا اور غور سے دیکھا جاوے اور ان کی سب وشتم کو الگ کر دیا جاوے تو ایک طرح

سے انہوں نے خدمت اسلام کی ہے۔ کیونکہ زمانہ فیج اعوج تھا اور مولویوں وغیرہ سے کب یہ بات
ہونی تھی کہ اس قدر ہندوؤں سے بت پرستی وغیرہ ترک کرواتے ۔ ان لوگوں نے جو ہزاروں دیویوں
اور بتوں کو ترک کیا ہے یہ خدمت اسلام ہی ہے ۔ ذرا روحانیت ان میں آئی تو فوج در فوج
اسلام میں داخل ہوں گے۔ پہلے زمانوں میں جب ہندو مسلمان ہوتے تھے وہ در حقیقت
انتشار روحانیت کا زمانہ تھا اس لیے گمراہ رہے۔ اب جب روحانیت ان میں پیدا ہوئی اور حق کو
انہوں نے شناخت کرلیا تو بڑی شرح صدر اور زور سے اسلام میں داخل ہوں گے۔ یاد رکھو ایسے لوگوں
سے ہرگز نہ ڈرنا چاہیے۔ ڈرنا ایسے شخص سے چاہیے جس میں روحانیت ہو اس لیے کہ اس کا حملہ خدا کا
حملہ ہوتا ہے۔
یکسر الصلیب کے یہ معنے نہیں ہیں کہ مسیح آ کر اپنے ہاتھ يَكْسِرُ الصَّلِيبَ کے معنے سے صلیبیوں کو توڑتا پھرے گا بلکہ کسر صلیب میں یہ بات
داخل ہے اور ہر ایک اسے بے تکلف سمجھ سکتا ہے کہ اس زمانہ میں کسر صلیب کے سامان خود مہیا
ہو جاویں گے۔ اس کام کو ایک انسان (مسیح) کی طرف منسوب کرنا میرے نزدیک شرک ہے۔
مطلب یہ ہے کہ مسیح موعود ایسے زمانے کا آدمی ہو گا جس میں یہ سامان موجود ہوں گے اور وہ اس
وقت موجود ہیں ۔ در حقیقت صلیب کا کا سر مسیح موعود نہ ہوگا بلکہ خود خدا ہوگا ۔ اور یہ خیال بھی غلط ہے
کہ کوئی عیسائی دنیا میں نہ رہے گا اسلام ہی اسلام ہو گا جبکہ خدا تعالیٰ خود قرآن شریف میں فرماتا ہے
کہ ان کا وجود قیامت تک رہے گا ۔ مطلب یہ ہے کہ نصاری کا مذہب ہلاک ہوگا اور عیسائیت نے جو
عظمت دلوں پر حاصل کی ہے وہ نہ رہے گی ۔ اے
ل البدر جلد ۲ نمبر ۴۷ مورخہ ۱۶ دسمبر ۱۹۰۳ ء صفحہ ۳۷۳، ۳۷۴

آج 10 میں سے 10 باقی