۱۲؍دسمبر ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۱۲ / دسمبر ۱۹۰۳ء
إِنِّي حِمَى الرَّحْمنِ ( میں خدا کی باڑ ہوں ) فرمایا۔ الہام یہ خطاب میری طرف ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اعدا طرح طرح کے منصوبے کرتے
ہوویں گے ایک شعر بھی اس مضمون کا ہے۔
ه
اے آنکہ سوئے من بدویدی بصد تبر از باغبان بترس که من شاخ مشمرم
حضرت مولانا نورالدین صاحب نے خدمت والا میں عرض کی کہ عزیر کے قصہ کی
بابت ایک دفعہ حضور نے ارشاد فرمایا تھا کہ وہ واقعہ بعث بعد الموت میں
بعث بعد الموت
انہوں نے دیکھا۔ اس پر آپ نے فرمایا کہ
مرنے کے بعد ایک بحث ہوتا ہے جیسے کہ حدیث میں ایک شخص کا ذکر ہے کہ وہ خدا سے
بہت ڈرتا تھا لیکن خدا کی قدرتوں کا اسے علم نہ تھا۔ تو اس نے وصیت کی کہ جب میں مر جاؤں تو
مجھے جلا دینا اور میری خاک کو دریا میں ڈال دینا ( تا کہ میرے اجزا ایسے منتشر ہو جاویں کہ پھر
جمع نہ ہو سکیں ) جب وہ مر گیا تو اس کے ورثا نے ایسا ہی کیا لیکن خدا نے اسے عالم برزخ میں
پھر زندہ کیا اور پوچھا کہ کیا تو اس بات کو نہ جانتا تھا کہ ہم تیرے اجزا کو ہر ایک مقام سے جمع
کر سکتے ہیں اور تجھے ہماری قدرتوں کا علم نہ تھا۔ اس نے بیان کیا کہ چونکہ مجھے اپنے گناہوں کی
سزا کا خوف تھا اس لیے میں نے یہ تجویز کی تھی ۔ آخر اس خوف کی وجہ سے خدا تعالیٰ نے اسے
بخش دیا۔ تو یہ بھی ایک قسم کی بعثت ہے جو کہ قبل قیامت ہوتی ہے ۔ اسی خیال پر میں نے کہا ہوگا۔
مرنے کے بعد ایک ایسی حالت میں بھی انسان پڑتا ہے کہ اسے اپنے وجود کی خبر نہیں ہوتی ۔
یہ ایک نوم کی قسم سے ہوتی ہے ۔ مولوی عبد اللطیف صاحب نے جو شہادت سے اوّل یہ کہا تھا
کہ چھ دن بعد زندہ ہو جاؤں گا ۔ اس کے معنے بھی یہ ہو سکتے ہیں کہ چھ دن بعد میری بعثت ہو گی ۔
یہ ہمارا ایمان ہے۔

فرمایا کہ اسی طرح ہم ہر ایک خوارقِ عادت امر پر ایمان
خارق عادت امور کا امور کا مشاہدہ لاتے ہیں اور اس امر کی ضرورت نہیں کہ اُس کی تفصیل بھی
معلوم ہو۔ بعض وقت ایک آواز آتی ہے لیکن کوئی کلام کرنے والا معلوم نہیں ہوتا۔ اس وقت حیرانی ہوتی
ہے تو اس وقت کیا کیا جاوے؟ آخر ایمان لانا پڑتا ہے اور یہ عجیب بات ہے کہ ایسے امور میں آکر
انسان کو عرفان سے پھر ایمان کی طرف عود کرنا پڑتا ہے۔
حال میں ایک اخبار میں دیکھا گیا کہ ایک شخص نے کہا کہ میں نے ایک ایسی ہانڈی کا پکا ہوا
سالن کھایا ہے جو کہ میری پیدائش سے تیس برس پیشتر کی پکی ہوئی تھی ۔ جب انسان ہوا وغیرہ سے محفوظ
رکھ کر ایک شے کو اس قدر عرصہ دراز سے محفوظ رکھ سکتا ہے تو اگر خدا ر کھے تو کیا بعید ہے۔
اگر یہ لوگ خوارق عادت کی جزئیات پر اعتراض کرتے ہیں تو ہمارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے تو
شاید ۳۰۰ معجزات ہوں گے۔ ہم ان کے ایسے لاکھوں خوارق عادت پیش کر کے اعتراض کر سکتے ہیں ان کا
کیا جواب دیں گے؟ ہم تو ان باتوں کو ہر روز مشاہدہ کرتے ہیں اور خدا تعالیٰ کی قدرت کے تصرفات دیکھتے
ہیں۔ یہ کہاں تک اعتراض کریں گے خدا شناسی کا مزا یہی ہے کہ ہر ایک قسم کی قدرت کا جلوہ نظر آوے۔
آریوں کے خدا کی مثال تو ایسی ہے جیسے کہ کسی کے ہاتھ میں ہڈی ہوتی آریوں کی حالت آریوں کے
ہے خدا کی قدرتوں پر ان کو ایمان نہیں ہے اور جب یہ نہ ہوا تو پھر اس
سے نہ خوف ہوا نہ طمع نہ محبت نہ عبادت ۔ ان کے لیے یہ جواب کافی ہے کہ جیسے ایک اندھے آدمی
کے نزدیک ہر ایک رؤیت قابلِ اعتراض ہوتی ہے ویسے ہی وہ بھی ان باتوں کے محسوس کرنے سے
معذور ہیں کیونکہ ہر ایک نے کی جس الگ الگ ہے۔ جیسے آنکھ کی جس ہے۔ تو اس سے کان کوئی فائدہ
نہیں پاسکتا اور ناک کی جس کو آنکھ نہیں شناخت کر سکتی ایسے ہی ایک انسان جو کہ اعلیٰ قسم کے قومی لے
کر آیا ہے اور اسے امور ما وراء العقل کو محسوس کرنے کی قوت دی گئی ہے تو جو وہ دیکھتا ہے اگر
دوسرے نہ دیکھیں تو سوائے اعتراض کے اور کیا کر سکتے ہیں؟ آریوں کی مشابہت اس شخص سے
ہو سکتی ہے جس کی ایک آنکھ یا کان نہ ہو اور وہ دوسرے کی آنکھ کان دیکھ کر اعتراض کرے۔ وہ لوگ

آج 10 میں سے 10 باقی