۲۰؍دسمبر ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ان باتوں سے محروم ہیں اس لیے اعتراض کرتے ہیں۔ اے
۲۰ دسمبر ۱۹۰۳ء بوقت ظهر )
حکیم آل محمد صاحب تشریف لائے
خدمت دین میں آنے والی موت اور حضرت اقدس علیہ السلام سے نیاز
حاصل کیا اور عرض کی کہ امروہہ میں میرا یہی کام رہا ہے کہ اس سلسلہ الہی کی تبلیغ کروں اور اسی خدمت
میں میری جان نکل جاوے۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
اس سے بڑھ کر اور کیا دینی خدمت ہو گی مرنا تو ہر ایک نے ہی ہے اور اس جان نے ایک دن
اس قالب کو چھوڑ نا ضرور ہے مگر کیا عمدہ وہ موت ہے جو خدمت دین میں آوے۔
( بعد نماز مغرب )
ایک نوجوان صاحب نے آکر حضرت اقدس سے بے صبری سے ابتلا پیش آتا ہے ملاقات کی اور عرض کی کہ میں کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں
اگر اجازت ہو۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ کہو ۔ تب انہوں نے ایک رؤیا اپنی سنائی جو کہ عرصہ اڑھائی سال کا
ہوا دیکھی تھی۔ اس میں ان کو بتلایا گیا تھا کہ حضرت عیسی آگئے ہوئے ہیں اور وہ مرزا قادیان والا ہے۔
پھر اس کی تائید میں انہوں نے اور چند خوا ہیں دیکھی تھیں وہ بھی سنائیں ۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
یہ ایک دوسرے کی تائید میں ہیں ۔
اس اثناء میں جو شیلے نوجوان یہ بھی بول اُٹھے کہ جب تک میرا دل تسلی نہ پکڑے گا۔ نہ مانوں گا اور
البدر جلد ۲ نمبر ۴۸ مورخه ۲۴ دسمبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۳۸۳

بیعت نہ کروں گا۔ چونکہ ان کلمات سے خدا کے انعامات واکرام کی ناقدر شناسی مترشح ہوتی تھی۔ اس پر خدا
کے برگزیدہ نے فرمایا۔
خدا کی قدیم سے عادت ہے کہ صابروں کے سب کام وہ آپ کرتا ہے اور بے صبری سے ابتلا
پیش آتا ہے۔ ہماری شریعت میں طلب اسباب حرام نہیں ہے ان پر بھروسہ اور تو گل ضرور حرام ہے
اس لیے کوشش کو ہاتھ سے نہ چھوڑنا چاہیے۔ خدا تعالیٰ قرآن شریف میں قسم کھاتا ہے فَالْمُد برات
امرًا (النزعت : ۶ ) ما سوا اس کے خدا پر توکل اور دعا کرنے سے برکت حاصل ہوتی ہے۔
سعید آدمی جلد باز نہیں ہوتا اور نہ وہ خدا سے جلد بازی کرتا ہے خدا کا قانون قدرت ہے کہ ہر
ایک امر بتدریج ہوتا ہے۔ آج تم تخم ریزی کرو تو وہ آہستہ آہستہ ایک دانہ سے ایک درخت بن جاوے
گا۔ آج اگر رحم میں نطفہ پڑے تو وہ آخر نو ماہ میں جا کر بچہ بنے گا خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ صبر کرنے
والوں کو بے حساب بدلہ دیا جاوے گا ۔ سنت اللہ کی اتباع انسان کو کرنی چاہیے۔ جب تک خدا خود رشد
اور ہدایت نہ دے تو کچھ بھی نہیں ہو سکتا۔
انبیاء کی صحبت میں کس کس قدر لوگ رہتے تھے مگر سب ایک وقت ایمان
مومنوں کے طبقات نہیں لائے ۔ کوئی کسی وقت کوئی کسی وقت ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ میں ایک شخص تھا اس نے آپ کا مبارک زمانہ دیکھا مگر ایمان نہ لایا۔ پھر حضرت ابو بکر صدیق
رضی اللہ عنہ کا زمانہ دیکھا پھر بھی ایمان نہ لایا۔ اس سے وجہ پوچھی گئی تو بتلایا کہ کچھ میرے شبہات
باقی تھے اور کچھ آثار پورے ہونے والے تھے چونکہ اب وہ پورے ہوئے ہیں اس لیے اب میں
ایمان لایا ہوں ۔
لیکن یہ اس کی غلطی تھی۔ خدا نے مومنوں کے مختلف طبقات پیدا کئے ہیں لیکن ان میں سے وہ
لوگ بہت تعریف کے قابل ہیں جو کسی راستباز کو چہرہ دیکھ کر شناخت کر لیتے ہیں۔
ایمان لانے والے تین قسم کے آدمی ہوتے ہیں ایک تو وہ جو چہرہ دیکھ کر ایمان لاتے ہیں
دوسرے وہ جو نشان دیکھ کر مانتے ہیں۔ تیسرا ایک ارذل گروہ جب ہر طرح سے غلبہ حاصل ہو جاتا ہے

اور کوئی وجہ ایمان بالغیب کی باقی نہیں رہتی تو اس وقت ایمان لاتے ہیں جیسے فرعون کہ جب غرق
ہونے لگا تو اس وقت اقرار کیا۔
عمر کا اعتبار نہیں ہے غافل رہ کر اس بات کی انتظار کرنی کہ خدا خود خبر دیوے یہ نادانی ہے اب تو
خود وقت ہی ایسا ہے کہ انسان خود سمجھ سکتا ہے۔ دیکھنا چاہیے کہ اسلام کی کیا حالت ہے۔ کیا ظاہری اور
کیا باطنی طور پر صلیبی مذہب غالب ہو گیا ہے تو کیا اب ان وعدوں کے رُو سے جو کہ قرآن میں ہیں یہ
وقت نہ تھا کہ خدا اپنے دین کی مدد کرتا۔ اس کے علاوہ مدعی اور اس کے دعوی کے دلائل کو دیکھے اور غور
کرے۔ جو پیاسا ہے وہ دور رہ کر کنوئیں سے یہ کہے کہ پانی میرے منہ میں خود بخود آ جاوے یہ نادانی
ہے اور ایسا شخص خدا کی بے ادبی کرتا ہے۔
وہ گناہ مشتقی کی تعریف تقو اس بات کا نام ہےکہ جب وہ دیکھے ہیں ان میں پڑتا ہوں تو دعا اور تدبیر سے کام لیوے ورنہ نادان ہوگا ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے مَنْ عدا تعالیٰ فرماتا ہے مَنْ يَتَّقِ اللهَ
يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ (الطلاق: (۳، ۴) کہ جو : ۳، ۴) کہ جو شخص تقوی اختیار کرتا ہے
وہ ہر ایک مشکل اور تنگی سے نجات کی راہ اس کے لیے پیدا کر دیتا ہے۔ متقی درحقیقت وہ ہے کہ جہاں تک
اس کی قدرت اور طاقت ہے وہ تدبیر اور تجویز سے کام لیتا ہے جیسا کہ قرآن شریف کے شروع میں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے الم ذَلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ
وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ (البقرة : ٢) رة: ۲ تا ۴ ایمان بالغیب کے یہ معنے ہیں کہ وہ خدا
سے اُڑ نہیں باندھتے بلکہ جو بات پردہ غیب میں ہو اس کو قرائن مرجحہ کے لحاظ سے قبول کرتے ہیں
اور دیکھ لیتے ہیں کہ صدق کے وجوہ کذب کے وجوہ پر غالب ہیں۔ یہ بڑی غلطی ہے کہ انسان یہ
خیال رکھے کہ آفتاب کی طرح ہر ایک ایمانی امر اس پر منکشف ہو جاوے۔ اگر ایسا ہو تو پھر بتلاؤ کہ
اس کے ثواب حاصل کرنے کا کون سا موقع ملا ؟ کیا ہم اگر آفتاب کو دیکھ کر کہیں کہ ہم اس پر ایمان
لائے تو ہم کو ثواب ملتا ہے؟ ہرگز نہیں ۔ کیوں؟ صرف اس لئے کہ اس میں غیب کا پہلو کوئی بھی نہیں
لیکن جب ملائکہ، خدا اور قیامت وغیرہ پر ایمان لاتے ہیں تو ثواب ملتا ہے۔ اس کی یہی وجہ ہے کہ

لانے میں ایک پہلو غیب کا پڑا ہوا ہے۔ ایمان لانے کے لئے ضروری ہے کہ کچھ
بھی ہو اور طالب حق چند قرائن صدق کے لحاظ سے ان باتوں کو مان لے۔ اور مِمَّا رَزَقْتُهُمْ يُنْفِقُونَ
(البقرۃ: ۴) کے یہ معنے ہیں کہ جو کچھ ہم نے ان کو عقل ، فکر ، فہم ، فراست اور رزق اور مال وغیرہ عطا
کیا ہے اس میں سے خدا کی راہ میں اس کے لئے صرف کرتے ہیں یعنی فعل کے ساتھ بھی کوشش
کرتے ہیں ۔ پس جو شخص دعا اور کوشش سے مانگتا ہے وہ متقی ہے جیسے اللہ تعالیٰ نے سورہ فاتحہ میں بھی
اس کی طرف اشارہ کیا ہے إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحة: ۵) یا د رکھو کہ جو شخص پوری فہم
اور عقل اور زور سے تلاش نہیں کرتا وہ خدا کے نزدیک ڈھونڈنے والا نہیں قرار پاتا اور اس طرح سے
امتحان کرنے والا ہمیشہ محروم رہتا ہے، لیکن اگر وہ کوششوں کے ساتھ دعا بھی کرتا ہے اور پھر اسے کوئی
لغزش ہوتی ہے تو خدا اسے بچاتا ہے اور جو آسانی تن کے ساتھ دروازہ پر آتا ہے اور امتحان لیتا ہے تو
خدا کو اس کی پروا نہیں ہے۔ ابو جہل وغیرہ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت تو نصیب ہوئی اور وہ
کئی دفعہ آپ کے پاس آیا بھی لیکن چونکہ آزمائش کے لئے آتا رہا اس لئے گر گیا اور اسے ایمان
نصیب نہ ہوا۔
اگر کوئی شخص بیعت کر کے یہ خیال کرتا ہے کہ ہم پر احسان کرتا
بیعت ہم پر احسان نہیں ہے تو یاد رکھے کہ ہم پر کوئی احسان نہیں بلکہ یہ خدا کا اس پر
احسان ہے کہ اس نے یہ موقع اس کے نصیب کیا ۔ سب لوگ ایک ہلاکت کے کنارہ پر پہنچے ہوئے
تھے ۔ دین کا نام ونشان نہ تھا اور تباہ ہو رہے تھے ۔ خدا نے ان کی دستگیری کی (کہ یہ سلسلہ قائم کیا )
اب جو اس مائدہ سے محروم رہتا ہے وہ بے نصیب ہے لیکن جو اس کی طرف آوے۔اسے چاہیے کہ
اپنی پوری کوشش کے بعد دعا سے کام لیوے۔ جو شخص اس خیال سے آتا ہے کہ آزمائش کرے کہ
فلاں سچا ہے یا جھوٹا وہ ہمیشہ محروم رہتا ہے۔ آدم سے لے کر اس وقت تک کوئی ایسی نظیر نہ پیش کر سکو
گے کہ فلاں شخص فلاں نبی کے پاس آزمائش کے لئے آیا اور پھر اسے ایمان نصیب ہوا ہو۔ پس
چاہیے کہ خدا کے آگے رووے اور راتوں کو اُٹھ اُٹھ کر گریہ وزاری کرے کہ خدا اسے حق دکھاوے۔

وقت خود ایک نشان ہے اور وہ بتلا رہا ہے کہ اس وقت ایک مصلح کی ضرورت ہے۔
دلیل صداقت اب وقت آزمائش اور امتحان کا ہرگز نہیں ہے۔ اگر کوئی نہیں مانتا تو بتلائے
کہ ہمارا کیا بگاڑتا ہے۔ مکہ میں اگر صد ہا آدمی انکار کر کے تباہ ہوئے تو بتلاؤ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کا کیا بگاڑ لیا۔ ایک مرتد ہوتا تو خدا سو اور لے آتا کیا یہ غور کی بات نہیں کہ اگر ہمارا کارخانہ خدائی نہ
ہوتا تو یہ آج تک کب کا تباہ ہو جاتا۔ ایک وہ وقت تھا کہ میں اکیلا پھرتا تھا اور اب وہ وقت ہے کہ دو
لاکھ سے زیادہ آدمی میرے ساتھ ہیں ۔ آج سے ۲۲ ، ۲۳ برس پیشتر اس نے بتلایا جو کہ براہین میں
درج ہے کہ میں تجھے کامیاب کروں گا اور لاکھوں آدمیوں کو تیرے ساتھ کروں گا۔ اس کتاب کو لے
کر دیکھو اور پڑھو اور پھر سوچو کہ کیا یہ انسان کا فعل ہے کہ اس قدر دراز زمانہ پیشتر ایک خبر کو درج
کرے اور پھر اس قدر مخالفت ہو اور وہ بات پوری ہو کر رہے پس جو شخص خدا کے اس فعل پر ایمان
نہیں لاتا وہ بدبخت مرے گا۔
نشان دیکھنے والے دو قسم کے ہوتے ہیں ایک تو نشان نمائی کا مطالبہ کرنے والے لیکھر امی کہ شوخی اور شرارت کرتے ہیں اور خدا کی
باتوں پر ہنسی اور تمسخران کا کام ہوتا ہے ایسے جہنم واصل ہوتے ہیں جیسے کہ لیکھر ام ہوا ۔
اور ایک وہ کہ سنت نبوی کے موافق نشان چاہتے ہیں کہ دنیا کی حیثیت بھی بنی رہے اور نشان بھی
ظاہر ہو یہ نہیں کہ قیامت کا نمونہ ان کے لیے ظاہر ہو اور خدا تعالیٰ تمام کائنات کو زیروزبر کر دے (اس
صورت میں جب وہ خود مر ہی جاوے گا تو نشان کون دیکھے گا ) ایمان کی حد یہی ہے کہ عقل بھی خرچ ہو
اور انسان فہم و فراست سے کام لے کر قرائن مرجحہ کو دیکھے۔ نہ یہ چاہے کہ سب کچھ انکشاف ہو
جاوے۔ تو پھر اسے ثواب کس بات کا ؟ وہ تو ایمان ہی نہیں ہے جس میں پردہ نہیں ہے اس لیے خدا
فرماتا ہے کہ جو لوگ نشانوں کو دیکھ کر ایمان لاتے ہیں ان کا ایمان نفع نہ دے گا۔ انسان من وجہ دیکھے
کہ زمانہ کی ضرورت کیا تقاضا کرتی ہے۔ وہ ایک مصلح کو چاہتی ہے کہ نہیں ۔ پھر ان وعدوں پر نظر
جو نصرت اور تائید کے خدا نے ہم سے قبل از وقت کئے اور وہ اور وہ سب پورے ہوئے۔ غرضیکہ ان
ڈالے جو نہ

آج 10 میں سے 10 باقی