۲۱؍دسمبر ۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سب باتوں پر جب یکجائی نظر کر کے پھر بھی کوئی نہیں مانتا تو وہ کبھی نہ مانے گا۔ ایسے ضدی لوگوں کو
حضرت عیسی نے بھی کہا کہ حرام کار لوگ معجزہ طلب کرتے ہیں مگر ان کو کوئی معجزہ نہ دیا جاوے گا۔
پس ایسی باتوں سے ڈرنا چاہیے ۔ آبائی تقلید اور رسم اور عقائد کی پابندی کا ڈر نہ ہونا چاہیے یہ کوئی بھے
نہیں ہیں ۔ نہ ان سے انسان کو تسلی ملتی ہے۔ وہ نور جو آسمان سے نازل ہوتا ہے وہ حقیقی تسلی دیتا ہے۔ لے
۲۱ / دسمبر ۱۹۰۳ء
بعد نماز عید الفطر ظہر کے وقت جب حضرت اقدس مسجد میں تشریف لائے تو بعض
تقریر کی اہمیت احباب نے ذکر کیا کہ گورداسپور میں چند ایک شخص ایسے ہیں جن کو بڑا اشتیاق
حضور کی زبان مبارک سے دعوی کے دلائل سننے کا ہے۔ اس پر آپ نے فرمایا کہ
اگر کوئی تقریب نکل آئی تو انشاء اللہ وہاں ایک مجتمع کر کے بیان کر دیئے جاویں گے اصل
ذریعہ تبلیغ کا تقریر ہی ہے اور انبیاء اس کے وارث ہیں ۔ اب انگریزوں نے اسی کی تقلید کی ہے۔
بڑی بڑی یونیورسٹیوں میں ان کا طریق تعلیم یہی ہے کہ تقریروں کے ذریعہ سے تعلیم دی جاتی
ہے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بعض وقت اس قدر لمبی تقریر فرماتے تھے کہ صبح سے لے کر
عشاء تک ختم نہ ہوتی تھی ۔ درمیان میں نمازیں آجاتیں تو آپ ان کو ادا کر کے پھر تقریر شروع
کر دیتے تھے۔
اپنے مخالفین اور طبقہ امراء ورؤساء
مامورین سے غریب لوگ ہی فائدہ اُٹھاتے ہیں کے متعلق فرمایا کہ
میرا خیال ہے کہ اکثر اُن میں سے بد نصیب ہی مریں گے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
وقت میں کس قدر بادشاہ تھے جو اس وقت آپ کے معاصرین سے تھے لیکن ان کو قبولیت کی توفیق عطا
نہیں ہوئی ۔ پھر خدا تعالیٰ نے ان کے بعد غریبوں کو بادشاہ کیا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ
البدر جلد ۲ نمبر ۴۸ مورخه ۲۴ دسمبر ۱۹۰۳ ء صفحہ ۳۸۳، ۳۸۴

تھے۔ ہمارے متبعین پر بھی ایک زمانہ ایسا آوے گا کہ عروج ہی عروج ہو گا لیکن یہ ہمیں خبر نہیں کہ
ہمارے دور میں ہو یا ہمارے بعد ہو۔ خدا تعالیٰ نے یہ وعدہ فرمایا ہے کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے
برکت ڈھونڈیں گے۔ سو یہ بات ابھی پوری ہونے والی ہے۔ یہ لوگ اگر اس وقت سمجھ بھی لیویں تو بھی
جو ان کی خود تراشیدہ مصلحتیں ہیں وہ قبولیت کی اجازت نہیں دیتیں ۔ یہ خدا کی سنت ہے کہ اول گروہ
غربا کو اپنے لیے منتخب کیا کرتا ہے اور پھر انہی کو کامیابی اور عروج حاصل ہوا کرتا ہے۔ کوئی نبی نہیں
گذرا کہ وہ ( ظاہری حیثیت سے بھی ) دنیا میں نا کامیاب رہا ہو۔ ہمیں اس امر سے ہر گز تعجب نہیں کہ
ہمارے متبعین امیر نہ ہوں گے۔ امیر تو یہ ضرور ہوں گے لیکن افسوس اس بات سے آتا ہے کہ اگر یہ
دولت مند ہو گئے تو پھر انہی لوگوں کے ہمرنگ ہو کر دین سے غافل نہ ہو جاویں اور دنیا کو مقدم کر لیں ۔
جب تک کمزوری اور غریبی ہوتی ہے تب تک تقوی بھی انسان کے اندر ہوتا ہے۔ صحابہ کی بھی اوّل
یہی حالت تھی۔ پھر جب کڑوڑہا مسلمان ہو گئے اور تمول وغیرہ ان میں آگیا تو خبیث بھی آکر شامل
ہو گئے ۔ ہم بھی خدا کا شکر کرتے ہیں کہ ہماری جماعت کی تعداد غربا میں ترقی کر رہی ہے۔
(بعد نماز مغرب )
بعد ادا ئیگی نماز مغرب حضرت اقدس نے جلسہ فرمایا۔ مسیح موعود علیہ السلام کی سادگی تھوڑی دیر کے بعد جب نواب م علی خان صاحب کے صاحبزادہ تھوڑی دیر بعد جناب محمد خان صاحب کے
زریں لباس سے ملبس حضور کی خدمت میں نیاز مندانہ طریق پر حاضر ہوئے۔ آپ نے اُن کو اپنے پاس جگہ دی۔
ان کو اس ہیئت میں دیکھ کر خدا کے برگزیدہ نے بڑی سادگی سے جناب نواب صاحب سے دریافت کیا کہ
ان کی کیا رسم ادا ہونی ہے؟
نواب صاحب نے جواب دیا کہ آمین ہے۔ اس اثناء میں ایک سرو پا کا تھال آیا اور وہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام
کے رو برو دھرا گیا۔ چند لمحہ کے بعد پھر آپ نے دریافت فرمایا کہ اب آگے کیا ہونا ہے۔ عرض کی گئی کہ اسے
دست مبارک لگا دیا جاوے اور دعافرمائی جاوے۔ چنانچہ حضور نے ایسا ہی کیا اور پھر فوراً تشریف لے گئے۔
ل البدر جلد ۳ نمبر ۲ مورخه ۸ / جنوری ۱۹۰۴ ء صفحه ۱۲
له

آج 10 میں سے 10 باقی