۲۵؍دسمبر۱۹۰۳ء

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

طالب حق کے لیے یہ معجزہ کافی ہے۔
۲۵ / دسمبر ۱۹۰۳ء
جلد پنجم
شام کے وقت بہت سے احباب بیرون جات سے آئے ہوئے تھے آپ نے اکرام ضیف میں نجم الدین صاحب بات مان کر ان کو بلا کر تاکید فرمایا کہ
مهتم
رخان
دیکھو ر بہت بہت ۔ سے مہمان آئے ہوئے ہیں ان میں سے سے بعض بع کو تم شناخت کرتے تے ہو ہو اور اور بعض بع کو نہیں
اس لیے مناسب یہ ہے کہ سب کو واجب الاکرام جان کر تواضع کرو۔ سردی کا موسم ہے۔ چاء پلاؤ اور
تکلیف کسی کو نہ ہو۔ تم پر میرا حسن ظن ہے کہ مہمانوں کو آرام دیتے ہو ان سب کی خوب خدمت کرو
اگر کسی کو گھر یا مکان میں سردی ہو تو لکڑی یا کوئلہ کا انتظام کر دو۔
دینی علوم کی تحصیل کے لئے تقویٰ اور طہارت کی ضرورت ہے
جب تک خدا کی طرف سے روشنی نہ ہو تب تک انسان کو یقین نہیں ملتا۔ اس کی باتوں میں تناقض
ہوگا دینی اور دنیاوی علوم میں یہ فرق ہے کہ دنیاوی علوم کی تحصیل اور ان کی باریکیوں پر واقف ہونے
کے لیے تقوی طہارت کی ضرورت نہیں ہے ایک پلید سے پلید انسان خواہ کیسا ہی فاسق و فاجر ہو، ظالم
ہو، وہ ان کو حاصل کر سکتا ہے چوڑھے چمار بھی ڈگریاں پالیتے ہیں، لیکن دینی علوم اس قسم کے نہیں
ہیں کہ ہر ایک ان کو حاصل کر سکے ان کی تحصیل کے لیے تقوی اور طہارت کی ضرورت ہے جیسے کہ
خدا تعالی فرماتا ہے لا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة: ۸۰) پس جس شخص کو دینی علوم حاصل کرنے
کی خواہش ہے اسے لازم ہے کہ تقویٰ میں ترقی کرے جس قدر وہ ترقی کرے گا اسی قدر لطیف دقائق
اور حقائق اس پر کھلیں گے۔
تقویٰ کا مرحلہ بڑا مشکل ہے اسے وہی طے کر سکتا ہے جو بالکل خدا کی مرضی پر چلے جو وہ چاہے وہ
ل البدر جلد ۳ نمبر ۲ مورخه ۸ جنوری ۱۹۰۴ صفحه ۱۲، ۱۳

کرے اپنی مرضی نہ کرے بناوٹ سے کوئی حاصل کرنا چاہے تو ہرگز نہ ہوگا۔ اس لیے خدا کے فضل کی
ضرورت ہے اور وہ اسی طرح سے ہو سکتا ہے کہ ایک طرف تو دعا کرے اور ایک طرف کوشش کرتا رہے
خدا تعالیٰ نے دعا اور کوشش دونوں کی تاکید فرمائی ہے اُدْعُونِي اَسْتَجِبْ لَكُم (المؤمن: ۶۱) میں تو دعا
کی تاکید فرمائی ہے اور جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ( العنكبوت:۷۰) میں کوشش کی۔ جب تک
تقوی نہ ہو گی اولیاء الرحمن میں ہر گز داخل نہ ہوگا اور جب تک یہ نہ ہو گا حقائق اور معارف ہرگز نہ کھلیں
گے قرآن شریف کی عروس اسی وقت پردہ اٹھاتی ہے جب اندرونی غبار دور ہو جاتا ہے مگر افسوس ہے اٹھاتی
کہ جس قدر محنت اور دعاد نیوی امور کے لیے ہوتی ہے خدا کے لیے اس قدر بالکل نہیں ہوتی اگر ہوتی ہے
تو عام رسمی رواجی الفاظ میں کہ صرف زبان پر ہی وہ مضمون ہوتا ہے نہ کہ دل میں اپنے اپنے نفس کے لیے
تو بڑے سوز اور گدازش سے دعائیں کرتے ہیں کہ قرض سے خلاصی ہو یا فلاں مقدمہ میں فتح ہو یا مرض
سے نجات ملے مگر دین کے لیے ہرگز وہ سوز و گدازش نہیں ہوتی ۔ دعا صرف لفظوں کا نام نہیں کہ موٹے
اور عمدہ عمدہ لفظ بول لیے بلکہ یہ اصل میں ایک موت ہے ۔ اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمُ (المؤمن : ۶۱) کے
یہی معنے ہیں کہ انسان سوز و گدازش میں اپنی حالت موت تک پہنچاوے مگر جاہل لوگ دعا کی حقیقت سے
ناواقف اکثر دھوکا کھاتے ہیں جب کوئی خوش قسمت انسان ہو تو وہ سمجھتا ہے کہ دنیا اور اس کے افکار
کیا شے ہے اصل بات تو دین ہے اگر وہ ٹھیک ہوا تو سب ٹھیک ہے۔
شب تنور گذشت و شب سمور گذشت
ع
یہ خواہ تنگی سے گذرے خواہ فراخی سے اور وہ آخرت کا فکر کرتا ہے۔
کوئی پاک نہیں بن سکتا جب تک خدا نہ بناوے۔ جب خدا کے دروازہ پر تذلل اور عجز سے اس
کی روح گرے گی تو خدا اس کی دعا قبول کرے گا اور وہ متقی بنے گا اور اس وقت وہ اس قابل ہو سکے گا
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کو سمجھ سکے اس کے بغیر جو کچھ وہ دین دین کر کے پکارتا ہے اور
عبادت وغیرہ کرتا ہے وہ ایک رسمی بات اور خیالات ہیں کہ آبائی تقلید سے سن سنا کر بجالا تا ہے کوئی
حقیقت اور روحانیت اس کے اندر نہیں ہوتی ۔

اس سے پیشتر بھی میں نے لکھا ہے کہ ہم لیلتہ القدر کے معنے اور اس میں عمل کی قدر لیلتہ القدر کے دونوں معنوں کو مانتے ہیں
ایک وہ جو عرف عام میں ہے کہ بعض راتیں ایسی ہوتی ہیں کہ خدا تعالیٰ ان میں دعائیں قبول کرتا
ہے اور ایک اس سے مراد تاریکی کے زمانہ کی ہے جس میں عام ظلمت پھیل جاتی ہے حقیقی دین کا
نام و نشان نہیں رہتا ہے اس میں جو شخص خدا کے سچے متلاشی ہوتے ہیں اور اس کی اطاعت کرتے
ہیں وہ بڑے قابل قدر ہوتے ہیں ان کی مثال ایسی ہے کہ جیسے ایک بادشاہ ہو اور اس کا ایک بڑا
لشکر ہو ۔ دشمن دشمن ۔ کے مقابلے کے وقت سب لشکر بھاگ جاوے اور صرف ایک یا دو آدمی وفادار اس
کے ساتھ رہ جاویں اور انہیں کے ذریعہ سے اسے فتح حاصل ہو تو اب دیکھ لو کہ ان ایک یا دو کی
بادشاہ کی نظر میں کیا قدر ہوگی ۔ پس اس وقت جبکہ ہر طرف دہریت پھیلی ہوئی ہے کوئی تو قول
سے اور کوئی عمل سے خدا کا انکار کر رہا ہے ۔ ایسے وقت میں جو خدا کا حقیقی پرستار ہوگا وہ بڑا
قابل قدر ہوگا ۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ بھی لیلۃ القدر کا زمانہ تھا اس وقت کی تاریکی اور ظلمت کی بھی
کوئی انتہا نہ تھی ایک طرف یہود گمراہ ۔ ایک طرف عیسائی گمراہ ۔ ادھر ہندوستان میں دیوتا پرستی۔
آتش پرستی وغیرہ ۔ گویا سب دنیا میں بگاڑ پھیلا ہوا تھا اس وقت بھی جبکہ ظلمت انتہا تک پہنچ گئی تھی تو
اس نے تقاضا کیا تھا کہ ایک نور آسمان سے نازل ہو۔ سو وہ نور جو نازل ہوا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی ذات بابرکات تھی۔ قاعدہ کی بات ہے کہ جب ظلمت اپنے کمال کو پہنچتی ہے تو وہ نور کو اپنی طرف
کھینچتی ہے۔ جیسے کہ جب چاند کی ۲۹ تاریخ ہو جاتی ہے اور رات بالکل اندھیری ہوتی ہے تو نئے چاند
کے نکلنے کا وقت ہوتا ہے تو اس زمانہ کو بھی خدا نے لیلتہ القدر کے نام سے موسوم کیا ہے جیسے کہ فرماتا ہے
إِنَّا أَنزَلْتُهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ ( القدر : ۲) اسی طرح جب نور اپنے کمال کو پہنچتا ہے تو پھر وہ گھٹنا شروع
ہوتا ہے جیسے کہ چاند کو دیکھتے ہو اور اسی طرح سے یہ قیامت تک رہے گا کہ ایک وقت نور کا غلبہ ہوگا اور
ایک وقت ظلمت کا۔

خدا شناسی کی ضرورت یہ دنیا چند روزہ ہے اور ایسا مقام ہے کہ آخر تا ہے ۔ اندر ہی اندر مرورت اس فنا کا سامان لگا ہوا ہے وہ اپنا کام کر رہا ہے مگر خبر نہیں ہوتی اس
لیے خدا شناسی کی طرف قدم جلد اٹھانا چاہیے۔ خدا کا مزا اسے آتا ہے جو اسے شناخت کرے اور جو مزاات
اس کی طرف صدق وفا سے قدم نہیں اُٹھاتا اس کی دعا کھلے طور پر قبول نہیں ہوتی ۔ اور کوئی نہ کوئی حصہ
تاریکی کا اسے لگا ہی رہتا ہے۔ اگر خدا کی طرف ذراسی حرکت کرو گے تو وہ اس سے زیادہ تمہاری
طرف حرکت کرے گا لیکن اول تمہاری طرف سے حرکت کا ہونا ضروری ہے۔ یہ خام خیالی ہے کہ
بلا حرکت کئے کے اس سے کسی قسم کی توقع رکھی جاوے یہ سنت اللہ اسی سے جاری ہے کہ ابتدا میں
انسان سے ایک فعل صادر ہوتا ہے۔ پھر اس پر خدا تعالیٰ کا ایک فعل نتیجہ ظاہر ہوتا ہے۔ اگر ایک شخص
اپنے مکان کے کل دروازے بند کر دے گا تو یہ بند کرنا اس کا فعل ہوگا ۔ خدا کا فعل اس پر یہ ظاہر ہوگا
کہ اس مکان میں اندھیرا ہو جاوے گا لیکن انسان کو اس کو چہ میں پڑ کر صبر سے کام لینا چاہیے۔
بعض لوگ شکایت کیا کرتے ہیں کہ ہم نے سب نیکیاں کیں۔ نماز بھی پڑھی روزے بھی
رکھے۔ صدقہ خیرات بھی دیا مجاہدہ بھی کیا مگر ہمیں وصول کچھ نہیں ہوا۔ تو ایسے لوگ شقی از لی ہوتے ہیں
کہ وہ خدا کی صفت ربوبیت پر ایمان نہیں رکھتے اور نہ انہوں نے سب اعمال خدا کے لیے کئے ہوتے
ہیں۔ اگر خدا کے لیے کوئی فعل کیا جاوے تو یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ ضائع ہوا اور خدا تعالیٰ اس کا اجر اسی
زندگی میں نہ دیوے۔ اسی وجہ سے اکثر لوگ شکوک و شبہات میں رہتے ہیں اور ان کو خدا کی ہستی کا
کوئی پتا نہیں لگتا کہ ہے بھی کہ نہیں ۔ ایک پارچہ سلا ہوا ہو تو انسان جان لیتا ہے کہ اس کے سینے والا
ضرور کوئی ہے۔ ایک گھڑی ہے وقت دیتی ہے۔ اگر جنگل میں بھی انسان کو مل جاوے تو وہ خیال کرے
گا کہ اس کا بنانے والا ضرور ہے۔ پس اسی طرح خدا کے افعال کو دیکھو کہ اس نے کس کس قسم کی
گھڑیاں بنا رکھی ہیں اور کیسے کیسے عجائبات قدرت ہیں ایک طرف تو اس کی ہستی کے عقلی دلائل ہیں۔
ایک طرف نشانات ہیں وہ انسان کو منوا دیتے ہیں کہ ایک عظیم الشان قدرتوں والا خدا موجود ہے وہ
پہلے اپنے برگزیدہ پر اپنا ارادہ ظاہر فرمایا کرتا ہے اور یہی بھاری شے ہے جو انبیا ءلاتے ہیں اور جس کا نام

پیشگوئی ہے۔ ایک انسان کاغذ کا کبوتر بنا کر دکھلاوے تو اس کی نظیر دوسرے ایسے کام اور بھی کر کے دکھا
دیتے ہیں اور اسے اعجاز میں شمار نہیں کیا جاتا۔ مگر پیشگوئی کا میدان وسیع ہے۔ اس کی نظیر پیدا کرنا
انسان کا کام نہیں ۔ ہزار ہزار برس پیشتر اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کو اپنے ارادہ سے اطلاع دیتا ہے
اور پھر وہ بات اپنے وقت پر پوری ہو کر رہتی ہے۔ مثلاً براہین کی ہی پیشگوئیوں کو دیکھو کہ جس قدر
مخالفت ہو رہی ہے۔ مقدمات ہوئے۔ گورنمنٹ تک نوبت پہنچی ۔ یہ سب اوّل سے اس میں درج ہیں
اور پھر کامیابی ، فتح اور نصرت کی بھی خبر اول سے ہی دے دی۔ کوئی سوچ کر بتلا دے کہ اس میں کیا
فریب اور شعبدہ ہے۔ ۲۳، ۲۴ سال پیشتر کی چھپی ہوئی یہ کتاب ہے۔ کوئی بتلا سکتا ہے کہ ہمارے پاس
اس وقت کون کون ہوتا تھا۔ اگر اہل الرائے کے نزدیک یہ ایک انسانی فعل ہے اور خدا کا نہیں ہے تو وہ
اس کی نظیر پیش کریں لیکن وہ ایسا نہیں کر سکتے ۔ جبکہ یہ حال ہے تو پھر اسے کیوں خدا کا کلام نہ کہا جاوے۔
جس قدر لوگ ہماری صحبت میں رہنے والے ہیں ان میں کوئی اُٹھ کر بتلاوے کہ کیا کوئی ایسا
فرد بشر بھی ہے کہ اس نے کوئی نشان نہ دیکھا ہو۔ ہمارے پر سلطنت ایسے لوگوں کی ہے جو سچے اور
کامل خدا سے بالکل بے خبر ہیں ۔ دنیاوی امور میں اس قدر مصروفیت ہے کہ دین سے بالکل غافل
رہے اور وہی فلسفہ کا زور۔ اس لیے دہریت ان میں آگئی ۔ اب ہمارا بڑا کام یہ ہے کہ نئے سرے سے
بنیاد ڈالیں اور ان کو دکھا دیویں کہ خدا ہے۔
ہر ایک ہمارے پاس کسی نہ کسی ضرورت کے لیے آتا ہے مگر اصل میں بڑی ضرورت خدا شناسی
کی ہے۔ اسی کے نہ ہونے سے گناہ ہوتا ہے۔ کتا ایک ذلیل سے ذلیل جانور ہے مگر اس سے خوف زدہ
ہو کر وہ راہ چھوڑ دیتا ہے اسی طرح جس راہ میں اسے علم ہو کہ سانپ یا بھیڑیا ہے تو اسے چھوڑ دیتا ہے۔
جب وہ ادنی ترین جانوروں سے ڈرتا ہے تو کیا خدا کے وجود کا اسے اتنا بھی خوف نہیں ہے کہ اس سے
دور ہو کر گناہ سے باز رہے۔ زہر اس کے سامنے ہو تو اسے نہیں کھائے گا لیکن گناہ کو دیدہ دانستہ
کرلے گا۔ اصل بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے وجود پر یقین نہیں ہے۔
حالانکہ مشاہدہ کرتا ہے کہ اس نے ایک جہنم یہاں بھی طیار کر رکھا ہے کہ جب کوئی بدکاری کرتا

ہے۔ یہ
ہے۔
ہے تو اس کی سزا بھی ساتھ ہی پاتا ہے۔ جس کسی کی جہنمی زندگی ہے وہ خوب محسوس کر لے گا۔ سچی بات
یہ ہے کہ جرائم پیشہ کو وہ کبھی نہیں چھوڑتا جو شخص دلیری اور چالاکی سے گناہ کرتا ہے اس کا انجام بد ہوتا
یہ تو جسمانی طور پر گناہ کی سزا ہے لیکن روحانی طور پر بھی جو شخص خدا کو نہیں پہچانتا وہ جہنم ہی
بھلا یہ بھی کوئی زندگی ہے کہ حیوانوں کی طرح کھا پی لیا اور عورتوں کے پاس ہو آیا۔ اگر اسی کا نام زندگی
ہے تو بتلاؤ کہ حیوانوں میں اور اس میں کیا فرق ہے اور حیوانوں سے زائد قوی عقل و فکر وغیرہ کے خدا
نے اسے کیوں دیئے ۔ جو لوگ ان قوی سے کام نہیں لیتے ان کو خدا تعالی اضل از انعام قرار دیتا ہے۔
یہ اس لیے کہ اس نے قومی کو معطل کر دیا۔ بڑی خوش قسمتی یہ ہے کہ انسان کو حقیقی طور پر معلوم ہو جاوے
کہ خدا ہے۔
جس قدر جرائم ، معاصی اور غفلت وغیرہ ہوتی ہے ان سب کی جڑ خدا شناسی میں نقص ہے۔
اسی نقص کی وجہ سے گناہ میں دلیری ہوتی ہے۔ بدی کی طرف رجوع ہوتا ہے۔ اور آخر کار بد چلنی
کی وجہ سے آتشک کی نوبت آتی ہے پھر اس سے جذام ہوتا ہے جس سے نوبت موت تک پہنچتی
ہے۔ حالانکہ اگر بدکار آدمی بدکاری میں لذت حاصل نہ کرے تو خدا اسے لذت اور طریق سے
دے دے گا یا اس کے جائز وسائل بہم پہنچادے گا ۔ مثلاً اگر چور چوری کرنا ترک کر دے تو خدا
اسے مقدر رزق ایسے طریق سے دے دے گا کہ حلال ہو اور حرامکار حرا مکاری نہ کرے تو خدا
نے اس پر حلال عورتوں کا دروازہ بند نہیں کر دیا۔ اسی لیے بد نظری اور بدکاری سے بچنے کے لیے
ہم نے اپنی جماعت کو کثرت ازدواجی کی بھی نصیحت کی ہے کہ تقویٰ کے لحاظ سے اگر وہ ایک سے
زیادہ بیویاں کرنا چاہیں تو کر لیں مگر خدا کی معصیت کے مرتکب نہ ہوں ۔ پھر گناہ کر کے جو شخص
ایمان کا دعویٰ کرتا ہے وہ جھوٹا ہے۔'
البدر جلد ۳ نمبر ۲ مورخه ۸ جنوری ۱۹۰۴ ء صفحه ۱۳ ، ۱۴

آج 10 میں سے 10 باقی