۲۸؍دسمبر۱۹۰۳ء
ملفوظات (جلد 5)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
غرض ایسے نمونوں سے دنیا کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے ہماری جماعت کو ایسی باتوں سے پر ہیز
کرنا چاہیے۔ تم ایسے نہ بنو ، چاہیے کہ تم ہر قسم کے جذبات سے بچو۔ ہر ایک اجنبی جو تم کو ملتا ہے وہ
تمہارے منہ کو تاڑتا ہے اور تمہارے اخلاق ، عادات، استقامت، پابندی احکام الہی کو دیکھتا ہے کہ
کیسے ہیں اگر عمدہ نہیں تو وہ تمہارے ذریعہ ٹھو کر کھاتا ہے بس ان باتوں کو یا درکھو۔
تَمَّ كَلَامُهُ الْمُبَارَكُ )
۲۸ / دسمبر ۱۹۰۳ء
دلائل الخیرات اور دیگر وظائف کی نسبت امام الوقت کی رائے
ایک صاحب کے آمده از امروہہ نے دریافت کیا کہ دلائل الخیرات جو ایک کتاب وظیفوں کی ہے اگر
اسے پڑھا جاوے تو کچھ حرج تو نہیں؟ کیونکہ اس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف ہی ہے اور
اس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی تعریف جا بجا ہے۔ فرمایا کہ
انسان کو چاہیے کہ قرآن شریف کثرت سے پڑھے جب اس میں دعا کا مقام آوے تو دعا
کرے اور خود بھی خدا سے وہی چاہے جو اس دعا میں چاہا گیا ہے اور جہاں عذاب کا مقام آوے
تو اس سے پناہ مانگے اور ان بداعمالیوں سے بچے جس کے باعث وہ قوم تباہ ہوئی ۔ بلا مد روحی کے ایک
بالائی منصوبہ جو کتاب اللہ کے ساتھ ملاتا ہے وہ اس شخص کی ایک رائے ہے جو کہ کبھی باطل بھی ہوتی ہے
اور ایسی رائے جس کی مخالفت احادیث میں موجود ہو وہ محدثات میں داخل ہو داخل ہوگی ۔ رسم اور بدعات سے
پر ہیز بہتر ہے اس سے رفتہ رفتہ شریعت میں تصرف شروع ہو جاتا ہے۔ بہتر طریق یہ ہے کہ ایسے
وظائف میں جو وقت اس نے صرف کرنا ہے وہی قرآن شریف کے تدبر میں لگاوے۔ دل کی اگر سختی
الحکم جلد ۸ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۴ء صفحه ۱، ۲ ۳۱؍جنوری ۱، ۲
الحکم میں ان کا نام قاضی آل احمد صاحب رئیس امروہہ لکھا ہے (مرتب)
ہو تو اس کے نرم کرنے کے لیے یہی طریق ہے کہ قرآن شریف کو ہی بار بار پڑھے جہاں جہاں دعا
ہوتی ہے وہاں مومن کا بھی دل چاہتا ہے کہ یہی رحمت الہی میرے بھی شاملِ حال ہو۔ قرآن شریف
کی مثال ایک باغ کی ہے کہ ایک مقام سے انسان کسی قسم کا پھول چنتا ہے۔ پھر آگے چل کر اور قسم کا
چنتا ہے۔ پس چاہیے کہ ہر ایک مقام کے مناسب حال فائدہ اُٹھاوے۔ اپنی طرف سے الحاق کی کیا
ضرورت ہے ورنہ پھر سوال ہوگا کہ تم نے ایک نئی بات کیوں بڑھائی؟ خدا کے سوا اور کس کی طاقت
ہے کہ کہے فلاں راہ سے اگر سورہ یس پڑھو گے تو برکت ہوگی ورنہ نہیں۔
قرآن شریف سے اعراض کی دو صورتیں ہوتی قرآن شریف سے اعراض کی صورتیں ہیں ایک صوری اور ایک معنوی ۔ صوری یہ کہ
کبھی کلام الہی کو پڑھا ہی نہ جاوے جیسے اکثر لوگ مسلمان کہلاتے ہیں مگر وہ قرآن شریف کی عبارت
تک سے بالکل غافل ہیں اور ایک معنوی کہ تلاوت تو کرتا ہے مگر اس کی برکات وانوار و رحمت الہی پر
ایمان نہیں ہوتا۔ پس دونوں اعراضوں میں سے کوئی اعراض ہو اس سے پر ہیز کرنا چاہیے۔
امام جعفر کا قول ہے واللہ اعلم کہاں تک صحیح ہے کہ میں اس قدر کلام الہی پڑھتا ہوں کہ ساتھ ہی
الہام شروع ہو جاتا ہے مگر بات معقول معلوم ہوتی ہے کیونکہ ایک جنس کی ھے دوسری شے کو اپنی طرف
کشش کرتی ہے۔ اب اس زمانہ میں لوگوں نے صد با حاشیے چڑھائے ہوئے ہیں۔ شیعوں نے الگ
سنیوں نے الگ ۔ ایک دفعہ ایک شیعہ نے میرے والد صاحب سے کہا کہ میں ایک فقرہ بتلاتا ہوں وہ
پڑھ لیا کرو تو پھر طہارت اور وضو وغیرہ کی ضرورت نہیں ہوگی ۔
اسلام میں کفر، بدعت ، الحاد، زندقہ وغیرہ اسی طرح سے آئے ہیں کہ ایک شخص واحد کے کلام کو
اس قدر عظمت دی گئی جس قدر کہ کلام الہی کو دی جانی چاہیے تھی ۔ صحابہ کرام اسی لیے احادیث کو
قرآن شریف سے کم درجہ پر مانتے تھے۔ ایک دفعہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ فیصلہ کرنے لگے تو ایک
بوڑھی عورت نے اُٹھ کر کہا ۔ حدیث میں یہ لکھا ہے۔ تو آپ نے فرمایا کہ میں ایک بڑھیا کے لیے
کتاب اللہ کو ترک نہیں کر سکتا۔ اگر ایسی ایسی باتوں کو جن کے ساتھ وحی کی کوئی مدد نہیں وہی عظمت کو
دی جاوے تو پھر کیا وجہ ہے کہ مسیح کی حیات کی نسبت جو اقوال ہیں ان کو بھی صحیح مان لیا جاوے حالانکہ
لو
وه قرآن شریف کے بالکل مخالف ہیں ۔ کے
البدر جلد ۳ نمبر ۴ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۴ء صفحه ۲ نیز الحکم جلد ۸ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۴ صفحه ۲