ترجمہ فارسی عبارات

ملفوظات (جلد 5)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ترجمه فارسی عبارات مندرجہ
ملفوظات جلد پنجم
ترجمه فارسی
وہ تمام خوبیاں جو حسینوں میں پائی جاتی ہیں وہ سب تیری ذات میں ہیں ۔
میں نے سب کو خدا کی طرف متوجہ دیکھا اور ان سب کے اوپر اے خدا میں
نے تمہیں دیکھا۔
کوئی امیر پہاڑ جنگل اور بیابان میں اجنبی نہیں ہوتا جہاں جاتا ہے خیمہ لگا کر
اپنا در بارسجا لیتا ہے۔
وہ واعظ جو محراب و منبر پر دکھائی دیتے ہیں جب خلوت میں جاتے ہیں تو اس
کے الٹ کام کرتے ہیں۔
جسے ( ذات الہی کا ) پتا چل گیا پھر اس کا اپنا پتا نہیں ملتا۔
بڑا غضب ہو اگر کوئی فوت شدہ شخص ، اپنے قبیلہ اور رشتہ داروں میں واپس
آجائے۔
وارثوں کے لئے ترکہ کا واپس کرنا اپنے عزیزوں کی موت سے بھی زیادہ
تکلیف دہ ہوگا۔
وہ واعظ جو محراب و منبر پر دکھائی دیتے ہیں جب خلوت میں جاتے ہیں تو اس
کے الٹ کام کرتے ہیں۔
توبہ کی تلقین کرنے والے خود کیوں کم تو بہ کرتے ہیں۔ کی
ملفوظات حضرت مسیح موعود
از صفحه نمبر

از صفحه نمبر
ترجمه فارسی
جلد پنجم
بہت سے شیطانوں کی شکل انسانوں جیسی ہوتی ہے پس ہر کسی کے ہاتھ میں
ہاتھ نہیں دے دینا چاہیے۔
اگر چور سے جان پہچان ہو، گدھے کو باندھ کر رکھنا بہتر ہے۔
ہر چیز میں نقص اور عمدگی دونوں ہوتے ہیں ۔
تو نے دوستوں سے کون سا اچھا سلوک کیا ہے کہ ہمارے ساتھ بھی کرے گا،
بخدا تجھ سے بچ رہنا لازم ہے۔
وہ نہ طاقت سے، نہ رونے سے، نہ مال سے ہاتھ آ سکتا ہے۔
عشق صرف دیکھنے سے ہی پیدا نہیں ہوتا بہت دفعہ یہ سعادت کلام سننے سے
حاصل ہوتی ہے
کیا تو نے زمینی کاموں کو درست کر لیا ہے، کہ آسمانی کاموں کی طرف بھی
متوجہ ہو گیا ہے۔
خدا کے بعد میں محمد کے عشق میں سرشار ہوں ۔ اگر یہی کفر ہے تو بخدا میں سخت
کافر ہوں ۔
دنیا چند روزہ ہے بالآخر خدا تعالیٰ سے ہی کام پڑتا ہے۔
تنور ( پر سونے ) والی رات بھی گزر گئی اور سمور ( پہن کر سونے ) والی رات
بھی گزر گئے ۔
بارگاہ الہی کی تنہائی کے سوا کہیں امن نہیں ۔
جب عمر کا معاملہ پوشیدہ ہے تو بہتر ہے کہ میں موت کے آنے کے دن محبوب
کے سامنے ہوں ۔

از صفحه نمبر
ترجمه فارسی
جلد پنجم
محبوب کی بارگاہ میں وہی شخص پہنچ سکتا ہے جو ہر لمحہ اس کی تلاش میں لگار ہے۔
ایسا وقت ایسا زمانہ اور ایسی ایسی برکتیں پھر بھی اگر تو بے نصیب رہے تو اس
بدبختی پر کیا تعجب ہے۔
برکتوں کی بارش کی کثرت سے فلک زمیں کے نزدیک آگیا خدا کا طالب
کہاں ہے تا کہ اس کا یقین بڑھے۔
اس کے چہرہ کے عشق کی قید کے سوا کوئی آزادی نہیں اور اس کا درد ہی
سب بیماریوں کا علاج ہے۔
خدا کرے وہ جل جائے جو دوست کی راہ میں نہیں جلتا خدا کرے وہ مر جائے
جوفنا سے بھاگتا ہے۔
وہ اپنے معشوق کی راہ میں کبھی اخلاص میں کمی نہیں آنے دیتا خواہ مصیبتوں کا
طوفان کتنے ہی زوروں پر ہو۔
محبوب کی خاطر مصیبت سے اجتناب نہیں جانتا خواہ اس کی راہ میں اثر رہا
ہی کیوں نہ ہو۔
دونوں جہان کی دولت کی طرف بھی یہ لوگ توجہ نہیں کرتے ان کا دردمند دل
محبوب کے عشق میں چور رہتا ہے۔
اس ساری دولت کی کنجی محبت اور وفا ہے خوش قسمت ہے وہ جسے ایسی دولت
مل جائے ۔
تو مجھے چین اور روم کے قصے نہ سنا کیونکہ میرا محبوب اسی سرزمین میں رہتا ہے۔

ترجمه فارسی
جب مجھے اس کا حسین چہرہ یاد آتا ہے تو مجھے حاضر و غائب سب بھول جاتے ہیں۔
میں اس لئے آیا ہوں کہ صدق کی راہ کو روشن کروں اور دلبر کے پاس اسے
لے چلوں جو نیک و پارسا ہے۔
وہ شخص جسے بال ہما نے بھی فائدہ نہ دیا ہوا سے چاہیے کہ دودن ہمارے
زیر سایہ رہے۔
وہ پھول جو کبھی خزاں کا منہ نہیں دیکھے گا وہ ہمارے باغ میں ہے اگر تیری
قسمت یا ور ہو۔
جس چراغ کو اللہ تعالی روشن کرے جو شخص اس پر پھونک مارے گا اس کی
داڑھی جل جائے گی۔
اگر مقابلہ میں بد شکل اور سیاہ رو نہ ہوتا تو کیونکر کوئی گل اندام معشوق کا حسن
پہچان سکتا ۔
اگر دشمن سے لڑائی اور جنگ واقع نہ ہوتی تو خون پینے والی تلوار کا جو ہر کیونکر
ظاہر ہوتا۔
کامل لوگ تو زمین کے نیچے بھی زندہ ہیں تو ایسی زندگی کے ساتھ بھی قبر میں ہے۔
سبز کلاہ اور اونی خرقہ پر ناز نہ کر کہ نمائشی گدڑی کے نیچے بہت سے فریب
ہوتے ہیں۔
محبوب کی بارگاہ میں وہی شخص پہنچ سکتا ہے جو ہر لمحہ اس کی تلاش میں لگار ہے۔
ملفوظات حضرت مسیح موعود
از صفحه نمبر

از صفحه نمبر
ترجمه فارسی
لهلال
اے وہ جو میری طرف سینکڑوں کلہاڑے لے کر دوڑا ہے باغبان سے ڈر
کیونکہ میں ایک پھلدار شاخ ہوں۔
تنور ( پر سونے ) والی رات بھی گزر گئی اور سمور ( پہن کر سونے ) والی رات
بھی گزر گئے۔

آج 10 میں سے 10 باقی