عرض حال
ملفوظات (جلد 6)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ
عرض حال
ملفوظات حضرت ا رت اقدس مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا دس جلدوں پر مشتمل
تازہ ایڈیشن پیش خدمت ہے۔ قبل ازیں ملفوظات مکمل سیٹ کی صورت میں پہلی بار الشرکۃ الاسلامیہ
کے زیر انتظام دس جلدوں میں شائع ہوئے تھے۔ بعدہ اس کو پانچ جلدوں میں بھی تقسیم کر کے طبع
کروایا گیا تھا۔
۔
اس کے بعد حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ملفوظات کا
کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن شائع کرنے کی ہدایت فرمائی اور ارشاد فرمایا کہ ملفوظات کی موجودہ جلدوں کی
ضخامت زیادہ ہے جس کی وجہ سے یہ وزنی اور بھاری محسوس ہوتی ہیں اور آسانی سے ہاتھ میں
سنبھال کر پڑھنے میں مشکل ہوتی ہے۔ اس کو پانچ کی بجائے دس جلدوں میں شائع کیا جائے ۔
چنا نچ تعمیل ارشاد میں یہ ایڈیشن دوبارہ دس جلدوں میں طبع کروایا جارہا ہے ۔
اس مرتبه از سر نواصل ماخذ یعنی اخبار الحکم اور اخبار البدر قادیان کی جلدوں کا مطالعہ کر کے یہ
کوشش کی گئی ہے کہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کوئی ارشاد مطبوعہ ایڈیشن میں درج ہونے سے
رہ گیا ہے تو وہ اس ایڈیشن میں شامل اشاعت ہو جائے۔ چنانچہ اس کاوش کے نتیجہ میں کچھ ارشادات
سامنے آئے جو ملفوظات کے مجموعہ میں شامل نہ ہو پائے تھے، اس لئے ان کو شامل اشاعت کیا گیا ہے۔
حضرت خلیفتہ امسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد کی تعمیل میں کہ اخبار بدر اور الحکم
کی رپورٹنگ میں اگر کوئی کمی بیشی ہے تو اس کو حاشیہ میں درج کیا جائے اور حاشیہ میں اس عبارت کو اس طور پر
درج کیا جائے کہ اس سے مفہوم واضح ہو جائے ، حاشیہ کی عبارات کو حسب ضرورت بڑھایا گیا ہے۔
ابتداء میں ملفوظات کو مکمل سیٹ کی شکل میں شائع کرنے کا شرف حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب کو
حاصل ہوا جن کی نگرانی میں ۱۹۶۰ء سے ۱۹۶۷ء کے قلیل عرصہ میں ملفوظات کی دس جلدیں شائع
ہوئیں۔ اس سیٹ کی پہلی چار جلدوں کا انڈیکس حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب نے اور بقیہ
چھ جلدوں کا انڈیکس حضرت مولانا عبداللطیف صاحب بہاولپوری نے مرتب فرمایا تھا۔
انگلستان سے یہ سیٹ قبل ازیں طبع ہو چکا ہے۔ بعدہ محترم سید عبد الحی شاہ صاحب مرحوم کی
زیر نگرانی ملفوظات میں مذکورہ آیات قرآنی کے حوالہ جات، نئے عنوانات اور انڈیکس کو از سر نو مرتب
کر کے یہ قیمتی خزانہ علم و معرفت پانچ جلدوں کے سیٹ میں طبع کیا گیا تھا۔
گزشتہ ایڈیشن میں بعض ارشادات تاریخی اعتبار سے اپنے موقع اور محل پر نہ تھے۔
اب نئے دس جلدوں پر مشتمل سیٹ میں ان کو اپنے مقام پر لایا گیا ہے۔ اسی طرح بعض جگہوں پر
ایڈیٹر کا نوٹ سہواً آگے پیچھے ہو گیا تھا اس کو بھی درست کر دیا گیا ہے۔
ملفوظات کا یہ پہلا کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن ہے۔ اس کی کمپوزنگ ، پروف ریڈنگ اور کام کو تکمیل
کے مراحل تک پہنچانے میں مرکزی ٹیم کے جن مربیان نے اس ذمہ داری کو نبھایا ہے ان کے لئے دعا
ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے اور اپنے فضلوں کا وارث بنائے ۔آمین
مختلف مقامات پر بعض اشعار و عبارات بزبان فارسی ہیں کتاب کے آخر میں ان کا اردو
ترجمہ دے دیا گیا ہے تا کہ قارئین کو سمجھنے میں سہولت ہو۔
سابقہ پانچ جلدوں والے ایڈیشن کا انڈیکس محترم سید عبد الحئی صاحب نے مرتب فرمایا
تھا۔ وہ انڈیکس چونکہ پانچ جلدوں میں تھا، اب دس جلدوں کے لحاظ سے اسی انڈیکس کو موافق حال
بنادیا گیا ہے۔
خاکسار
منیر الدین شمس
جنوری ۲۰۲۲ء
ایڈیشنل وکیل التصنيف
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ملفوظات طیبہ کی یہ چھٹی جلد ہے جو یکم جون
۱۹۰۳ء سے لے کر آخر اپریل ۱۹۰۴ء کے ملفوظات طیبہ پر مشتمل ہے ۔ جلد پنجم اور اس جلد کی
ترتیب و تدوین میری اصولی ہدایات کے مطابق مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب دیا لگڑھی کی مساعی
کی رہین منت ہیں ۔ جَزَاهُ اللهُ خَيْرًا
سے
اس روحانی مائدہ کے لئے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے مامور ومرسل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے ذریعہ ہمارے لئے تیار کیا ہم جتنا بھی اس کا شکر یہ ادا کریں وہ کم ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
سے پہلے جو انبیاء آئے ان کی تعلیم میں بگاڑ اور ان کی قوموں کے جلدی گمراہ ہونے کی وجہ یہ تھی کہ
ان کے زمانہ میں پریس وغیرہ نہ تھا کہ ان کی تعلیمیں چھپ کر مخالف و موافق کے پاس پہنچ کر یقینی
طور پر پر محفوظ محفوظ ہو جاتیں۔ ابدی حفاظت کا وعدہ صرف قرآن مجید کے لئے تھا اور اس کی برکت
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متبعین کے ذریعہ ایک حد تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اعمال
اور آپؐ کے اقوال اور آپ کی سیرت بھی محفوظ ہو گئے۔ آپؐ کے بعد یہ فخر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو بخشا گیا کہ آپ کے زمانہ میں اللہ تعالیٰ نے پریس کے ذریعہ آپ کی تحریرات اور آپ کے
ملفوظات کو ہمیشہ کے لئے محفوظ کر دیا جنہیں اب دنیا کی کوئی طاقت نابود نہیں کر سکتی ۔ پس یہ نہ صرف
ہم پر بلکہ تمام دنیا پر اللہ تعالیٰ کا ایک خاص احسان ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم فعلاً اس احسانِ عظیم کی قدر
کریں اور جہاں تک ممکن ہو آپ کی تحریرات اور ملفوظات طیبہ کی دنیا میں اشاعت کریں۔
ملفوظات کی اس جلد میں نہایت اہم مسائل کا تذکرہ پایا جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے مقدس مسیح
نے اپنی جماعت کو مختلف پیرایوں میں وہ باتیں ذہن نشین کرانے کی کوشش فرمائی ہے جن پر اُن کی
کامیابی کا مدار ہے۔ حضرت اقدس علیہ السلام سلسلہ کے عقائد اور اعمال صالحہ میں تعلق کا اس رنگ
میں اظہار فرماتے ہیں :۔
”
عقائد کی مثال ایک باغ کی ہے جس کے بہت عمدہ پھل اور پھول ہوں اور اعمالِ صالحہ
وہ مصفی پانی ہے جس کے ذریعے سے اس باغ کا قیام اور نشو ونما ہوتا ہے“
( ملفوظات جلد ششم صفحه ۸۶)
اور قرآن مجید و حدیث کا مرتبہ جس کے متعلق اہل قرآن اور اہل حدیث میں سخت اختلاف پایا
جاتا ہے یہ بیان فرماتے ہیں کہ ہمارا مذہب یہ ہے۔
دو
سب سے مقدم قرآن ہے اس کے بعد سنت اس کے بعد حدیث ۔“
ضعیف سے ضعیف حدیث بھی بشر طیکہ وہ قرآن کے معارض نہ ہو تو اس پر ضرور عمل کرنا
چاہیے۔۔۔۔۔ کوئی حدیث ہی باوجود تا ویلات کے بھی قرآن شریف سے مطابقت نہ کھاوے
تو پھر قرآن کو مقدم رکھ کر اسے ترک کر دیا جاوے۔“ ( ملفوظات جلد پنجم صفحہ ۲۶۶)
دعا کی طرف بار بار توجہ دلاتے ہیں اور فرماتے ہیں :۔
حصول فضل کا اقرب طریق دعا ہے۔ اور دعا کامل کے لوازمات یہ ہیں کہ اس میں رفت ہو۔
اضطراب اور گدازش ہو۔ جو دعا عاجزی، اضطراب اور شکستہ دلی سے بھری ہوئی ہو وہ خدا تعالیٰ کے
فضل کو کھینچ لاتی ہے اور قبول ہو کر اصل مقصد تک پہنچاتی ہے مگر مشکل یہ ہے کہ یہ بھی خدائے تعالیٰ
کے فضل کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتی اور پھر اس کا علاج یہی ہے کہ دعا کرتا رہے، خواہ کیسی ہی بے دلی
اور بے ذوقی ہو لیکن یہ سیر نہ ہو۔ تکلف اور تصنع سے کرتا ہی رہے۔ اصلی اور حقیقی دعا کے واسطے بھی
دعا ہی کی ضرورت ہے۔
بہت سے لوگ دعا کرتے ہیں اور ان کا دل سیر ہو جاتا ہے وہ کہہ اٹھتے ہیں کہ کچھ
نہیں بنتا۔ مگر ہماری نصیحت یہ ہے کہ اس خاک پیزی ہی میں برکت ہے کیونکہ آخر گو ہر مقصود
اسی سے نکل آتا ہے اور ایک دن آ جاتا ہے کہ جب اس کا وہ دل زبان کے ساتھ متفق
ہو جاتا ہے اور پھر خود ہی وہ عاجزی اور رقت جو دعا کے لوازمات ہیں پیدا ہو جاتے ہیں ۔
جو رات کو اٹھتا ہے خواہ کتنی ہی عدم حضوری اور بے صبری ہو لیکن اگر وہ اس حالت میں بھی
دعا کرتا ہے کہ الہی دل تیرے ہی قبضہ و تصرف میں ہے تو اس کو صاف کر دے اور عین قبض
کی حالت میں اللہ تعالیٰ سے بسط چاہے تو اس قبض میں سے بسط نکل آئے گی اور رفت پیدا
ہو جائے گی۔ یہی وہ وقت ہوتا ہے جو قبولیت کی گھڑی کہلاتا ہے۔“
تدبیر اور تقدیر کاحل یوں بیان فرماتے ہیں :۔
دو
( ملفوظات جلد پنجم صفحه ۲۳۷، ۲۳۸)
ہماری شریعت میں طلب اسباب حرام نہیں ہے ان پر بھروسہ اور تو گل ضرور حرام ہے
( ملفوظات جلد پنجم صفحه ۳۴۵)
رعایت اسباب کرنی قدیم سنت انبیاء کی ہے۔“ ( مفلوظات جلد ششم صفحہ ۱۴۹)
اس لیے کوشش کو ہاتھ سے نہ چھوڑ نا چاہیے ۔“
دو
نماز کی اہمیت دلکش انداز میں ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں :۔
نماز خواہ نخواہ کا ٹیکس نہیں ہے بلکہ عبودیت کو ربوبیت سے ایک ابدی تعلق اور کشش
ہے اس رشتہ کو قائم رکھنے کے لیے خدا تعالیٰ نے نماز بنائی ہے اور اس میں ایک لذت رکھ
دی ہے جس سے یہ تعلق قائم رہتا ہے“
( ملفوظات جلد ششم صفحه ۹۱٬۹۰)
پھر اپنے دوستوں سے خطاب کرتے ہوئے درازی عمر کا یہ نسخہ بتاتے ہیں :۔
انسان اگر چاہتا ہے کہ اپنی عمر بڑھائے اور لمبی عمر پائے تو اُس کو چاہیے کہ جہاں
تک ہو سکے خالص دین کے واسطے اپنی عمر کو وقف کرے ( ملفوظات جلد ششم صفحہ ۵۵)
الغرض روحانی غذا کے طالبوں کے لئے ان ملفوظات میں انواع واقسام کی غذا موجود ہے ۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان ملفوظات طیبہ کو بہتوں کی ہدایت اور روحانی ترقیات کا موجب بنائے ۔ آمین
اب ہم ذیل میں اس جلد کا انڈیکس بصورت خلاصہ مضامین درج کرتے ہیں جو مولوی عبد اللطیف
صاحب بہاولپوری نے میری ہدایت کے ماتحت تیار کیا ہے ۔ جَزَاهُ اللهُ خَيْرًا
خاکسار
جلال الدین شمس
ربوه - ۸ نومبر ۱۹۶۳ء