۱۳؍جنوری ۱۹۰۴ء

ملفوظات (جلد 6)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

پھیل رہی ہے۔ اس سے منہ موڑ نا خوب نہیں ہر شخص جو اعتراض اور نکتہ چینیاں رکھتا ہے اس کو
چاہیے کہ اس دروازہ پر بیٹھ کر اپنے شکوک کو رفع کرے لیکن جو یہاں تو بیٹھتا نہیں اور دریافت نہیں
کرتا اور گھر جا کر نکتہ چینیاں کرتا ہے وہ خدا کی تلوار کے سامنے آتا ہے جس سے وہ بچ نہیں سکتا۔
دیکھو افترا کی بھی ایک حد ہوتی ہے اور مفتری ہمیشہ خائب و خاسر رہتا ہے۔ قَدْ خَابَ مَنِ
افترای (طه: ۶۲) اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا کہ اگر تو افترا کرے تو تیری رگ جان ہم
کاٹ ڈالیں گے اور ایسا ہی فرمایا مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ كَذِبًا (الانعام :۲۲) ایک شخص
ان باتوں پر ایمان رکھ کر افترا کی جرات کیوں کر کر سکتا ہے ۔ ظاہری گورنمنٹ میں ایک شخص اگر
فرضی چپڑاسی بن جائے تو اس کو سزادی جاتی ہے اور وہ جیل میں بھیجا جاتا ہے تو کیا خدا ہی کی مقتدر
حکومت میں یہ اندھیر ہے کہ کوئی شخص جھوٹا دعوی مامور من اللہ ہونے کا کرے اور پکڑا نہ جائے
بلکہ اس کی تائید کی جائے ۔ اس طرح تو دہریت پھیلتی ہے۔ خدا تعالیٰ کی ساری کتابوں میں لکھا ہے
کہ مفتری ہلاک کیا جاتا ہے ۔ پھر کون نہیں جانتا کہ یہ سلسلہ ۲۵ سال سے قائم ہے اور لاکھوں آدمی
اس میں داخل ہو رہے ہیں یہ باتیں معمولی نہیں بلکہ غور کرنے کے قابل ہیں ۔ محض ذاتی خیالات
بطور دلیل مانے نہیں جا سکتے ۔ ایک ہندو جو گنگا میں غوطہ مار کر نکلتا ہے اور کہتا ہے کہ میں پاک ہو گیا۔
بلا دلیل اس کو کون مان لے گا ؟ بلکہ اس سے دلیل مانگے گا۔ پس میں نہیں کہتا کہ بلا دلیل میرا دعویٰ
مان لو۔ نہیں منہاج نبوت کے لیے جو معیار ہے اس پر میرے دعوی کو دیکھو۔ میں خدا کی قسم کھا کر
کہتا ہوں کہ میں خدا سے وحی پاتا ہوں اور منہاج نبوت کے تینوں معیار میرے ساتھ ہیں اور
میرے انکار کے لیے کوئی دلیل نہیں ۔ لے
۱۳ جنوری ۱۹۰۴ء (گورداسپور )
صبح کے وقت منشی محمد اروڑ ا صاحب نقشہ نویس ریاست کپورتھلہ نے حضرت اقدس سے نیاز حاصل کی
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۲ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۴ صفحه ۳ تا ۷ نیز البدر جلد ۳ نمبر ۲۱،۲۰ مورخه ۲۴ رمئی و یکم جون ۱۹۰۴ صفحه ۳ تا ۵

آپ نے فرمایا کہ
میں نے آواز تو رات کو ہی شناخت کر لی تھی مگر طبیعت کو تکلیف تھی اس لیے بلا نہ سکا۔
منشی صاحب موصوف نے جناب خان صاحب محمد خان صاحب افسر بگی خانہ سرکار کپورتھلہ مرحوم
کی وفات کا واقعہ سنا یا جس پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
نیکی کرنے والے کی اولاد کو بھی اس کی نیکی کا حصہ ملتا ہے۔ یہ دنیا فنا کا مقام ہے اگر ایک مر جاتا ہے
تو پھر دوسرے نے کون سا ذمہ لیا ہے کہ وہ نہ مریں گے۔ دُنیا کی وضع ایسی ہی ہے کہ آخر کار قضا و قدر کو
ماننا پڑتا ہے۔ دنیا ایک سرا ہے اگر اس میں آتے ہی جاویں اور نہ نکلیں تو کیسے گزارہ ہو۔
انبیاء کے وجود سے زیادہ عزیز کوئی دوسرا وجود قدر کے لائق نہیں لیکن آخر ان کو بھی جانا پڑا۔
موت کے وقت اول انسان کو دہشت ہوتی ہے مگر جب مجبوراً وقت قریب آتا ہے تو اسے قضا و قدر پر
راضی ہونا پڑتا ہے اور نیک لوگوں کے دلوں سے تعلقات دنیا وی خود اللہ تعالیٰ تو ڑ دیتا ہے کہ ان کو
تکلیف نہ ہو۔ کے
۱۳ جنوری کو بمقام گورداسپور مولوی غلام حسین صاحب احمدی امام مسجد گمٹی بازار لاہور نے
حضرت اقدس علیہ الصلوة والسلام سے آپ کی لاہور میں تشریف آوری کے لئے دریافت کیا تو
حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ
لاہور میں جانے کی کوئی تاریخ تو مقرر نہیں ہے بشرط صحت اگر کوئی موقع ہوا تو میرا اپنا ارادہ ہے
کہ وہاں جا کر زبانی طور پر تبلیغ کی جاوے لیکن خدا کا ارادہ غالب ہے مَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ
الله (التكوير : ۳۰) زبانی تبلیغ سنت انبیاء ہے اگر موقع نکل آیا تو اپنا دعوئی اور لوگوں کے اعتراضوں
کی حقیقت کو بیان کیا جاوے اور یہ حصہ پورا ہو کر اتمام حجت ہو جاوے لیکن یہ امر ضروری ہے کہ
طبیعت اچھی ہو۔
البدر جلد ۳ نمبر ۴ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۴ ء صفحه ۶

اس سے یہ مطلب میرا نہیں ہے کہ وہاں کے لوگ ضرور مان لیں، کوئی مانے نہ مانے ، ہمارا مقصود
کان تک آواز کو پہنچا دینا ہے بہت لوگ ہیں کہ اب تک گالیاں دیتے ہیں ۔ عیسیٰ علیہ السلام اور
حسین علیہ السلام کو گالیاں دینے والے اب تک موجود ہیں ۔ پس اگر وہ بھی بجائے فائدہ اٹھانے کے
گالیاں دیویں تو کون سا تعجب ہے۔
افسوس آتا ہے کہ ہم نے کون سی ایسی بات کی ہے جس پر یہ حملہ کیا جاتا ہے۔ دوئے تھیں ۔ ایک
کتاب اللہ وسنت اللہ دوسرے احادیث صحیحہ۔ کتاب اللہ ہر صورت میں مقدم ہے۔ احادیث کی
عظمت یہاں تک ہمارے نزدیک ہے کہ خفیف سے خفیف حدیث پر بھی ہم عمل کرتے ہیں بشرطیکہ
خلاف کتاب اللہ نہ ہو۔ اب غور کا مقام ہے کہ اگر احکام وغیرہ میں نسخ ہو تو ہو سکتا ہے۔ بھلا قصّوں میں
نسخ کا ہونا کب ممکن ہے۔ اس صورت میں اگر قرآن شریف ایک واقعہ کو بیان کرے اور حدیث اس کا
انکار کرے تو یہ بات کب مانی جاسکتی ہے کہ حدیث درست ہو۔ جیسے وفات مسیح کا ایک واقعہ ہے کہ
جسے قرآن شریف نے بیان کیا ہے۔ لیکن الحمد للہ کہ احادیث وفات مسیح میں قرآن کی موافق ہیں
مخالف نہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے کبھی یہ لفظ نہیں نکلا کہ مسیح آسمان پر اڑ گیا۔ پھر جبکہ
اس کا صعود بھی ثابت نہیں تو نزول کس کا ہو ۔ پھر آیت فَلَمَّا تَوَفَيْتَنِی کھول کر وفات ثابت کر رہی ہے۔
اگر وہ دوبارہ دنیا میں آکر رہے تو اب اپنے علم اور آنے کو کیوں چھپاتے ہیں کہ خدا کے سامنے لاعلمی
بیان کرتے ہیں۔ پس آیت نے صرف یہی نہیں کیا کہ وفات ثابت کر دی بلکہ دوبارہ آنے کا بھی ثبوت
دے دیا ہے پھر بخاری اور مسلم میں مِنكُم ہے قرآن میں بھی منکم ہے کہ آنے والا تمہارے اندر
سے ہی آوے گا ان لوگوں میں تقویٰ ہی نہیں ہے اگر تھوڑا سا بھی تقویٰ لے کر آویں تو اور ہمارے
دعاوی کو سنیں تو شاید ہدایت ہو۔
لو
ل البدر جلد ۳ نمبر ۴ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۴ء صفحه ۳۹

آج 10 میں سے 10 باقی