۳۰؍جنوری۱۹۰۴ء

ملفوظات (جلد 6)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۳۰ جنوری ۱۹۰۴ء ( بعد نماز مغرب )
طاعون کا ذکر ہوتا رہا کہ اب فروری کا مہینہ آگیا خدا تعالیٰ پر سچے ایمان کی ضرورت ہے اس کا زور ہوگا چنا نے تلف مقامات سے اس ہے چنانچہ
کی خبریں آنی شروع ہو گئی ہیں۔ فرمایا کہ
ضروری بات خدا بات خدا شناسی ہے کہ خدا کی قدرت اور جزا سزا پر ایمان ہو۔ اسی کی کمی سے دن
دنیا میں
فسق و فجور ہو رہا ہے لوگوں کی توجہ دنیا کی طرف اور گناہوں کی طرف بہت ہے دن اور رات یہی فکر
ہے کہ کسی طرح دنیا میں دولت، وجاہت عزت ملے۔ جس قدر کوشش ہے خواہ کسی پیرایہ میں ہی ہو مگر
وہ دنیا کے لیے ہے خدا کے لیے ہرگز نہیں ۔ دین کا اصل لب اور خلاصہ یہ ہے کہ خدا پر سچا ایمان ہومگر
اب مولوی وعظ کرتے ہیں تو ان کے وعظ کی بھی علت غائی یہ ہوتی ہے کہ اسے چار پیسے مل جائیں جیسے
ایک چور بار یک در بار یک حیلے چوری کے لیے کرتا ہے ویسے ہی یہ لوگ کرتے ہیں ایسی حالت میں
بجز اس کے کہ عذاب الہی نازل ہو اور کیا ہو سکتا ہے۔ ایک اعتراض ہم پر یہ ہوتا ہے کہ اپنی تعریف
کرتے ہیں اور اپنے آپ کو مطہر و برگزیدہ قرار دیتے ہیں ۔ اب لوگوں سے کوئی پوچھے کہ خدا تعالیٰ جو
امر ہمیں فرماتا ہے کیا ہم اس کی نافرمانی کریں۔ اگر ان باتوں کا اظہار نہ کریں تو معصیت میں داخل
قرآن شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت کیا کیا الفاظ اللہ تعالیٰ نے آپ کی شان میں
فرمائے ہیں ۔ ان لوگوں کے خیال کے مطابق تو وہ بھی خودستائی ہوگی ۔ خودستائی کرنے والا حق سے دور
ہوتا ہے مگر جب خدا تعالیٰ فرمائے تو پھر کیا کیا جائے ۔ یہ اعتراض ان نادانوں کا صرف مجھ پر ہی نہیں
ہے بلکہ آدم سے لے کر جس قدر نبی ، رسول ، از کیا اور مامور گزرے ہیں۔ سب پر ہے۔ ذرا غور کرنے
سے انسان سمجھ سکتا ہے کہ جسے خدا تعالیٰ مامور کرتا ہے ضرور ہے کہ اس کے لیے اجتبا اور اصطفا ہو اور
کچھ نہ کچھ اس میں ضرور خصوصیت چاہیے کہ خدا تعالیٰ کل مخلوق میں سے اسے برگزیدہ کرے۔
خدا کی نظر خطا جانے والی نہیں ہوتی ۔ پس جب وہ کسی کو منتخب کرتا ہے وہ معمولی آدمی نہیں ہوتا۔
ہو۔

قرآن شریف میں بھی اسی کی طرف اشارہ ہے اللهُ اَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ (الانعام : ۱۲۵)
اس سوال کا آخر ماحصل یہ ہے کہ وہ ہمیں مفتری کہیں گے مگر پھر ان پر سوال ہوتا ہے کہ عجب خدا ہے کہ
اس قدر عرصہ دراز سے برابر افترا کا موقع دیئے چلا جاتا ہے اور جو کچھ ہم کہتے ہیں وہی وقوع میں آتا
ہے۔ اگر مفتریوں کے ساتھ خدا کے یہ سلوک ہیں اور اس طرح سے ان کی تائید اور نصرت کی جاتی ہے
جیسے کہ ہماری تو پھر کل انبیاء کو بھی انہیں مفتری قرار دینا پڑے گا۔ وہی علامات اور براہین جو کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں آپ کی صداقت کے نشان اور دلیل تھے وہی اب بھی موجود
ہیں جسے خدا تعالیٰ منتخب کرے اگر وہ اس کی تعریف نہ کرے تو کیا گندا کہے؟ اس سے خدا پر حرف آتا
ہے کہ اس کا انتخاب گندا ٹھہرتا ہے۔
اگر دنیا کے مجازی حکام اعلیٰ کو بھی دیکھو تو وہ بھی حتی الوسع کمشنری لفٹینٹی ، ڈپٹی کمشنری وغیرہ کے
عہدوں کے لیے انہیں کو انتخاب کرتے ہیں جو کہ ان کی نظر میں لائق ہوتے ہیں۔ اگر وہ حکام اعلیٰ کی
نظر میں نالائق اور ذمہ داریوں کی بجا آوری کے ناقابل ہوں تو انتخاب نہیں کئے جاتے ۔ پس اسی طرح
مامورین وغیرہ خدا تعالیٰ کی نظروں میں نالائق اور نکمے اور اشقیاء ہوں تو پھر لوگوں کو مرگی بنانے کی
خدمت ان سے کیسے لی جاوے۔
یہ ایک نکتہ ہے کہ ان کا جو اعتراض ہوتا ہے وہ صرف میری ذات پر نہیں ہوتا بلکہ عام ہوتا ہے
کہ آدم سے لے کر جس قدر نبی اس وقت تک گزرے ہیں ۔ سب اس میں شامل ہوتے ہیں ۔ بھلا وہ
ایک اعتراض کر کے تو دکھلا دیں جو سابقہ انبیاء میں سے کسی پر نہ ہوا ہو۔ اصل بات یہ ہے کہ ایمان
کے لوازم تمام اس وقت رڈی ہو گئے تھے۔ دل حلاوت ایمان سے خالی ہیں۔ دنیا کی زیب وزینت
کے خیال نے دلوں پر تصرف کر لیا ہے ایک گہرے بحر ظلمات میں لوگ پڑے ہوئے ہیں ۔ اس
وقت بڑی ضرورت اور احتیاج اس امر کی ہے کہ وہ تقویٰ جس کے لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
مبعوث ہوئے اور کتاب اللہ نازل ہوئی ، حاصل ہو۔ ایک مردہ ایمان لوگوں کے پاس ہے۔ اس لیے
اس ایمان کی کوئی نشانی بھی ہاتھ میں نہیں ہے اور اسی باعث سے یہ وبال ان لوگوں پر ہے۔ پھر کہتے

ہیں کہ کیا ہم نماز ادا نہیں کرتے ، روزہ نہیں رکھتے، کلمہ نہیں پڑھتے ۔ ان کم بختوں کو اتنی خبر نہیں کہ جب
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے تھے تو یہود بھی تو سب عبادتیں کرتے تھے پھر وہ کیوں
مغضوب ہوئے؟
ان کی نہایت بد قسمتی اور شقاوت ہے کہ بھلا دیا ہے کہ اسلام کیا ہے، دین کیا ہے۔ کب کہا جاتا
ہے کہ فلاں متقی ہے، فلاں مومن ہے۔ صرف چھلکے اور پوست پر نازاں ہیں اور مغز کو ہاتھ سے کھو
دیا ہے جو کہ دین کی اصل روح ہے۔ اب خدا چاہتا ہے کہ وہ روح دوبارہ پیدا کرے۔ اگر ان لوگوں
میں تقویٰ اور معرفت ہو تو یہ اعتراض کر کے خود ہی نادم ہوں ۔
بہ
سواد اعظم کی حقیقت ایک یہ اعتراض کرتے ہیں کہ سواد اعظم حیات میں کا قائل ہے۔ اگر
سواد اعظ
راعظم کے یہ معنے ہیں کہ ایک گروہ کثیر ایک طرف ہو تو اس کی
بات سچی ہوتی ہے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے وقت یہود و عیسائی قوم کا بھی سواد اعظم
تھا۔ وہ اہل کتاب ہی تھے۔ بڑے بڑے عالم، فاضل، عابد ان میں موجود تھے۔ ان کے معیار سے
تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں ان کی شہادت معتبر مان لینی چاہیے۔
اصل سواد اعظم وہ لوگ ہیں جو حقیقی طور پر اللہ کو مانتے ہیں اور علی وجہ البصیرت خدان تعالیٰ پر ان کا
ایمان ہے اور ان کی شہادت معتبر ہوتی ہے۔ بھلا سوچ کر دیکھو کہ جس راہ میں بچھو ، سانپ اور درندے
وغیرہ ہوں ۔ کیا دس ہزار اندھے اس کی نسبت کہیں کہ یہ راہ اختیار کرو تو کوئی ان کی بات مانے گا ؟ اور جو
ان کے پیچھے چلیں گے وہ سب مریں گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ میں علی وجہ البصیرت
بلاتا ہوں اگر چہ آپ ایک فرد واحد تھے لیکن آپ کے مقابل ہزار ہا منکرین کی بات قابلِ اعتبار نہ تھی
جو آپ کی مخالفت کرتے تھے۔
اب اس وقت ایک سوادِ اعظم نہیں ہے بلکہ کئی سواد اعظم ہیں ۔ افیونیوں ، بھنگیوں، چرسیوں،
شرابیوں وغیرہ کا بھی ایک سواد اعظم ہے۔ مخلوق پرستوں کا بھی ایک سوادِ اعظم ہے تو کیا ان لوگوں کے اقوال
کو سند پکڑا جاوے۔ خدا تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے ۔ قَلِيلٌ مِّنْ عِبَادِيَ الشَّكُورُ (سبا : ۱۴)

کہ شاکر اور سمجھدار بندے ہمیشہ کم ہوتے ہیں جو کہ حقیقی طور پر قرآن پر چلنے والے ہیں اور خدا تعالیٰ نے
ان کو اپنی محبت اور تقویٰ عطا کیا ہے وہ خواہ قلیل ہوں مگر اصل میں وہی سواد اعظم ہے۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ
نے ابراہیم علیہ السلام کو امہ کہا ہے۔ حالانکہ وہ ایک فرد واحد تھے مگر سواد اعظم کے حکم میں تھے۔
یہ کبھی نہیں ہو سکتا کہ جو لوگ شرارتوں ، منصوبوں اور حیلہ بازیوں میں رہتے ہیں۔ ان کا عمل ایک
بالشت بھی آسمان پر جا سکے اور وہ ان نیک بندوں کے برابر ہوں ، جن کی عظمت خدا کی نظر میں ہے۔
عبداللطیف کی ہی ایک نظیر دیکھ لو کہ بار بار موقع ملا کہ جان بچاوے مگر اس نے یہی کہا کہ میں نے حق کو
پالیا اس کے آگے جان کیا شے ہے۔ سوچ کر دیکھو کیا جھوٹ کے واسطے دیدہ و دانستہ کوئی جان جیسی
عزیز شے دے سکتا ہے۔
اکثریت کی بد نصیبی ایک بد نصیبی ان لوگوں کی یہ ہے کہ آ کر صحبت حاصل نہیں کرتے اور
دور دور رہتے ہیں۔ ان کے اسلام کی مثال ایک تصویر کی مثال ہے کہ
اس میں نہ ہڈی، نہ گوشت، نہ پوست، نہ خُون، نہ روح اور پھر اسے انسان کہا جاتا ہے۔ اپنی کثرت پر ناز
کرتے ہیں۔ کتاب اللہ کی عزت نہیں کرتے حالانکہ اس کثرت پر آنحضرت نے لعنت کی ہے۔ آپ
نے دو گروہوں کا ذکر کیا ہے ایک اپنا اور ایک مسیح موعود کا اور درمیانی زمانہ کو جس میں ان کی تعداد
کروڑوں تک پہنچی اور کثرت ہوئی ، فیج اعوج کہا ہے پھر اصل میں یہ کثرت بھی نہیں ہے خود ان میں
پھوٹ پڑی ہوئی ہے۔ ہر ایک کا الگ الگ مذہب ہے۔ ایک دوسرے کی تکفیر کر رہا ہے۔ جب یہ حال
ہے تو خدا کی طرف سے کوئی فیصلہ کرنے والا نہ آوے گا ؟ خودا نہی میں سے ہیں جو مانتے چلے آئے ہیں
کہ مسیح اسی اُمت میں سے ہو گا حدیثوں میں اِمَامُكُمْ مِنْكُمْ موجود ہے۔ سورہ نور میں مِنكُمْ ہے۔
معراج میں آپ نے اسرائیلی مسیح کا حلیہ اور دیکھا اور آنے والے اپنے مسیح کا اور خلیہ بتلایا۔ پھر
کیا یہ سچ نہیں ہے کہ اس بات پر اجماع ہو چکا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پیشتر سب انبیاء
فوت ہو چکے ہیں۔ ان تمام ثبوتوں کے بعد اور ان کو کیا چاہیے ۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۶ مورخه ۱۷ رفروری ۱۹۰۴ صفحه ۱، ۲ والبدر جلد ۳ نمبر ۶ مورخه ۸ فروری ۱۹۰۴ء نمبر ۷ مورخہ ۱۶ فروری ۱۹۰۴ صفحه ۲

آج 10 میں سے 10 باقی