۳۱؍جنوری ۱۹۰۴ء
ملفوظات (جلد 6)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۳۱ جنوری ۱۹۰۴ء (صبح کی سیر )
عذاب الہی کی ضرورت و ان مَنْ قَرْيَةٍ إِلَّا نَحْنُ مُهْلِكُوهَا قَبْلَ يَوْمِ الْقِيمَةِ أَوْ مُعَذِّبُوهَا عَذَابًا شَدِيدًا (بنی اسراءیل: ۵۹) یہ اسی زمانہ کے
لیے ہے کیونکہ اس میں ہلاکت اور عذاب مختلف پیرایوں میں ہے کہیں طوفان ہے، کہیں زلزلوں سے،
کہیں آگ کے لگنے سے۔ اگر چہ اس سے پیشتر بھی یہ سب باتیں دنیا میں ہوتی رہی ہیں مگر آج کل
ان کی کثرت خارق عادت کے طور پر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے یہ ایک نشان ہے اس آیت میں
طاعون کا نام نہیں ہے۔ صرف ہلاکت کا ذکر ہے خواہ کسی قسم کی ہو۔
یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ جس قوت اور پوری توجہ سے لوگوں نے دنیا اور اس کے ناجائز وسائل کو
مقدم رکھا ہوا ہے اور عظمتِ الہی کو دلوں سے اُٹھا دیا ہے۔ اب صرف وعظوں کا کام نہیں ہے کہ اس کا
علاج کر سکیں عذاب الہی کی ضرورت ہے۔
بابو شاہدین صاحب نے عرض کیا کہ حضور عذاب سے بھی لوگ عبرت نہیں پکڑتے۔ کہتے ہیں کہ
ہمیشہ بیماریاں وغیرہ ہوا ہی کرتی ہیں ۔ فرمایا۔
ہو۔
قرآن شریف میں طوفانِ نوح کا ذکر ہے ۔ بجلی کا ذکر ہے اور یہ سب حادثات دنیا میں
تے رہتے ہیں ۔ کیا ان کے نزدیک یہ عذاب الہی نہ تھے جن کا ذکر خدا تعالیٰ نے کیا ہے
اور ان سب کا ہمیشہ دنیا میں وجود رہتا ہے مگر جب کثرت ہو اور ہولناک صورت سے ظاہر ہوں اور
ایک دنیا میں تہلکہ پڑ جاوے تب یہ نشان ہیں ۔ وحی بھی اسی طرح سے ہمیشہ سے ہے۔ ہمیشہ
لوگوں کو سچے خواب آتے ہیں تو پھر انبیاء کی خصوصیت کیا ہوئی۔ خصوصیت ہمیشہ کثرت اور درجہ کمال
سے ہوتی ہے ۔ اب اس وقت جو ہلاکت مختلف طور سے ہو رہی ہے اس کی نظیر یہ دکھلا دیں ۔
گذشتہ دنوں میں عالی جناب احسان علی خانصاحب برادر نواب محمد علی خانصاحب مالیر کوٹلہ سے
تشریف لائے تھے۔ انہوں نے حضرت اقدس سے نیاز بھی حاصل کی تھی اور آپ نے ایک جامع تقریر بھی
اس وقت فرمائی تھی جس سے ان کے اکثر شبہات و شکوک کا قلع قمع ہوا تھا۔ انہیں کا ذکر ہوتا رہا کسی کی طرف
سے یہ اعتراض بھی پیش ہوا کہ ان کے ایک مصاحب نے یہ کہا ہے کہ ابھی مہدی ومسیح کی ضرورت نہیں ہے
کیونکہ لوگ نمازیں پڑھتے ہیں۔
اس پر آپ نے فرمایا کہ
عام طور پر دلوں میں دہریت گھر کر گئی ہے۔ لاکھوں مسلمان عیسائی ہو گئے ہیں۔ صلیبی فتنہ بڑھ
رہا ہے۔ اگر اب بھی ضرورت نہیں تو کیا یہ چاہتے ہیں کہ اسلام کا نام ونشان نہ رہے اس کی تو وہی مثال
ہے کہ ایک میت موجود ہو اس میں روح کا نام ونشان نہ ہو اور صرف اس کے آنکھ، کان، ناک وغیرہ
اعضا دیکھ کر کہا جائے کہ یہ میت نہیں ہے۔ اگر نہیں ہے تو اور چار دن رکھ کر دیکھ لو جب سڑے گا اور
بد بو پھیلے گی تو خود پتا لگ جائے گا کہ روح کا نام و نشان نہیں صرف پوست ہی پوست ہے۔ ابھی کہتے
ہیں کہ ضرورت نہیں ۔
اہل تشیع کو جو محبت حضرت امام حسین سے ہے اور آپ کے واقعہ شہادت کو سن کر جس طرح ان کے
جگر پارہ پارہ ہوتے ہیں اس میں سے تکلف اور تصنع کو دور کر کے باقی ان لوگوں کے حق میں جو دلی خلوص
سے امام صاحب سے محبت رکھتے ہیں اور ان کی شان میں ہر ایک قسم کے غلو کو معیوب قرار دیتے ہیں۔
فرمایا کہ اس سے ہم منع نہیں کرتے کہ کوئی کسی بزرگ کی محبت یا جدائی میں آنسوؤں
سے روئے۔
فرمایا کہ ہدایت کے تین طریق ہیں۔ بعض لوگ تو کلمات طیبات سن کر ہدایت پاتے ہیں۔
بعض تہدید کے محتاج ہوتے ہیں بعض کو آسمانی نشان اور تائید نظر آ جاتی ہے کیونکہ
شنیده گی بود مانند دیده
او
اب اس وقت جو خدا دکھلا رہا ہے وہ چشم دید ہے دوسرے نقول ہیں ۔ لے
الحکم جلد ۸ نمبر ۶ مورخه ۱۷ رفروری ۱۹۰۴ صفحه ۲