۲ تا ۴ ؍فروری ۱۹۰۴ء

ملفوظات (جلد 6)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قیامت کے بہت سے آثار بتلائے مگر تا ہم اگر ذرا سخت آندھی
چلتی یا بارش ہوتی تو آپ گھبرا جاتے اور خیال کرتے کہ کیا قیامت تو نہیں آئی۔ اس وقت آپ کی نظر
خدا کی بے نیازی پر ہوتی ۔ جنگ بدر میں فتح کا وعدہ تھا مگر تا ہم رو رو کر دعائیں کرتے ۔ آپ سے
پوچھا گیا تو فرمایا کہ فتح کا وعدہ تو ہے مگر شاید کوئی شرط اس میں ایسی پنہاں ہو جس کا مجھے علم نہیں تو پھر فتح
نہ ہو۔ موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ کیا کیا وعدے تھے مگر آخر قوم کی قوم جنگلوں میں مرکھپ گئی۔ اس کی
وجہ یہ تھی کہ الہی وعدے جن شرائط کے ساتھ مشروط تھے ان کے برعکس قوم نے کارروائی کی ۔
جماعت کی شامت اعمال کا اثر مامور پر پڑتا ہے۔ جنگ اُحد میں ایک طائفہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کا کہا نہ مانا تو آپ کو کس قدر تکلیف ہوئی۔ ستر زخم آپ کو لگے۔ دانت شہید ہوا ۔ خود اس قدر سر میں
دھنس گئی کہ صحابہ زور لگا کر اسے نکالتے اور نہ نکلتی۔ اللہ تعالیٰ کی بے نیازی کے آگے کسی کی کیا پیش چل
سکتی ہے۔ لے
۲ تا ۴ رفروری ۱۹۰۴ء
حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کی طبیعت علیل رہی اور بائیں وجہ سیر بھی ملتوی رہی برداطراف
چکر وغیرہ کے دماغی امراض جو آپ کو مصلحت الہی سے لاحق ہیں۔ ان کے دورے رہے۔ مختلف اوقات
میں آپ شریک نماز با جماعت ہوتے رہے اور جو از کاران اوقات میں ضبط ہوئے وہ ہدیہ ناظرین ہیں۔
مرحوم رحمت علی کے ذکر پر آپ نے فرمایا کہ رحمت علی مرحوم یہ اس کی پاکیزہ فرت کی شان ہے کہ فریقہ میں نا انہ طور پرمیں قتل کیا
اور اس چھوٹی سی عمر میں ترقی اخلاص میں بھی کی ۔
ا غائبانہ نائبانہ
اس سال میں اور بھی ہمارے مخلص فوت ہوئے ہیں۔
ل البدر جلد ۳ نمبر ۷ مورخہ ۱۶ فروری ۱۹۰۴ صفحه ۲، ۳ و الحکم جلد ۸ نمبر ۶ مورخه ۱۷ رفروری ۱۹۰۴ ء صفحه ۲، ۳

شہد کے خواص شہد کے تذکرے پر آپ نے فرمایا کہ
دوسری تمام شیرینیوں کو تو اطباء نے عفونت پیدا کرنے والی لکھا ہے مگر یہ ان
میں سے نہیں ہے۔ آنب وغیرہ اور دیگر پھل اس میں رکھ کر تجربے کئے گئے ہیں کہ وہ بالکل خراب
نہیں ہوتے سالہا سال ویسے ہی پڑے رہتے ہیں ۔
فرمایا کہ ایک دفعہ میں نے انڈے پر تجربہ کیا تو تعجب ہوا کہ اس کی زردی تو ویسی ہی رہی مگر
سفیدی انجماد پا کر مثل پتھر کے سخت ہو گئی جیسے پتھر نہیں ٹوٹتا ویسے ہی وہ بھی نہیں ٹوٹتی تھی ۔
خدا تعالیٰ نے اسے شِفَاء لِلنَّاسِ (النحل : ۷۰) کہا ہے۔ واقعی میں عجیب اور مفید شے ہے تو
کہا گیا ہے۔ یہی تعریف قرآن شریف کی فرمائی ہے۔ ریاضت کش اور مجاہدہ کرنے والے لوگ اکثر
اسے استعمال کرتے ہیں معلوم ہوتا ہے کہ ہڈیوں وغیرہ کو محفوظ رکھتا ہے۔
اس میں ال جو ناس کے اوپر لگایا گیا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جو اس کے اپنے (یعنی
خدا تعالیٰ کے ) ناس ( بندے ) ہیں اور اس کے قرب کے لیے مجاہدے اور ریاضتیں کرتے ہیں ان
کے لیے شفا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ تو ہمیشہ خواص کو پسند کرتا ہے عوام سے اسے کیا کام؟
مرنے والوں کے امثال فرمایا۔ کوئی عمدہ آدمی فوت ہوتو صدمہ ضرور ہوتا ہے لیکن دنیا
ایسی جگہ ہے کہ اس میں پھر ویسے امثال پیدا ہو جاتے ہیں نیکوں
کے بھی ۔ بدوں کے بھی ۔ اسی لیے بعض نے دنیا کو دوری لکھا ہے کہ جن صفات کے لوگ اس کے ایک
دور میں گزر جاتے ہیں پھر اسی قسم کے لوگ وہی سیرتیں اور صورتیں لے کر دوسرے دور میں پیدا
ہوتے رہتے ہیں ۔
مخدوم حضرت مولوی نورالدین صاحب نے عرض کی کہ حضور یہیں سے ٹھوکر کھا کر لوگ تناسخ کے
قائل ہو گئے ہیں ۔ اے
البدر جلد ۳ نمبر ۷ مورخہ ۱۶ رفروری ۱۹۰۴ صفحه ۳ و الحکم جلد ۸ نمبر ۶ مورخه ۱۷ رفروری ۱۹۰۴ صفحه ۳

آج 10 میں سے 10 باقی