۵،۶ ؍فروری ۱۹۰۴ء
ملفوظات (جلد 6)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۶،۵ رفروری ۱۹۰۴ء
۱۵ تاریخ کو حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام سیر کو تشریف لے گئے لیکن میں اس سیر میں ایک
مغالطہ کی وجہ سے شریک نہ ہو سکا ۔ ( ڈائری نویس )
فرمایا۔
ر تاریخ کو عصر کے وقت آپ نے مجلس فرمائی ۔ مختلف تذکرے ہوتے رہے۔ سرسید کا ذکر آ گیا
دوسری قوم کے رعب میں آکر اور ان کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے آخر یہاں تک
مداہنت نوبت پہنچی کہ آپ آخر ایام میں تثلیث کے ماننے والوں کو بھی نجات یافتہ قرار دے
گئے مداہنہ کی انتہا یہی ہوا کرتی ہے کہ آخر اسی قوم کا انسان کو بنا پڑتا ہے۔ قرآن شریف میں اسی لیے
ہے لَنْ تَرْضَى عَنْكَ الْيَهُودُ وَلَا النَّصْرِى حَتَّى تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمُ ( البقرة : ۱۲۱) دوسرے رے کو راضی
کرنے کے لیے انسان کو اس کے مذہب کو بھی اچھا کہنا پڑتا ہے اسی لیے مداہنہ سے مومن کو پرہیز
کرنا چاہیے۔
مخامین کا رویہ دیکھتا ہوں کہ اس وقت ان لوگوں (یعنی مخالفوں ) میں سے شاذ و نادر ہی ہوگا
کا فرمایا کہ مجھے بھی یہ الہام ہوا ہے جیسے کہ براہین میں درج ہے اور میں
جو ہم سے راضی ہو اور ہمارے ساتھ اخلاق سے پیش آنا چاہتا ہو۔ ہاں اگر شخصی طور پر کسی کی ذات
میں اخلاق سرش سرشت ہوا ہوا ہو تو وہ شاید ہم سے اخلاق سے پیش آجاوے ورنہ قومی طور پر ہم سے ہرگز
اخلاق سے پیش آنا نہیں چاہتے۔
اجتہاد میں غلطی ہو جانا نبوت کے خلاف نہیں کسی صاحب نے اوردھیانہ سے حضرت صاحب کو مخالفین کا یہ
اعتراض لکھا کہ شَاتَانِ تُنْبَحَانِ کا الہام جواب شہزادہ عبداللطیف صاحب شہید کے بارے میں لکھا
گیا ہے وہ قبل ازیں کسی تصنیف میں مرزا احمد بیگ اور اس کے داماد پر چسپاں ہو چکا ہے۔ اس پر
آپ (علیہ الصلوۃ والسلام ) نے فرمایا کہ
لد
اگر ہم سے اجتہاد میں غلطی ہو جاوے تو حرج کیا ہے؟ اجتہاد اور تھے ہے اور تفہیم الہی اور تھے ۔
اگر ہم نے ایک معنی اپنی رائے اور فکر سے کر دیئے تو آخر اپنے وقت پر خدا تعالیٰ نے اصل اور حقیقی معنے
بتلا دیئے۔ اس الہام میں یہ الفاظ بھی لکھے ہیں عَسَى أَنْ تُحِبُّوا شَيْئًا وَهُوَ كُرُهُ لَكُمْ اب دیکھنا
چاہیے کہ کیا احمد بیگ جیسے منکرین کی زندگی ہماری محبوبات سے تھی یا مکروہات سے؟ اگر ہماری کوئی غلطی
ہو تو اس میں تنقیح طلب یہ امر ہے کہ آیا ایسی غلطیاں انبیاؤوں سے ہوتی رہیں کہ نہیں۔ جیسے کہ خواب
میں ابو جہل نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو انگور کا خوشہ دیا تو آپ نے اس کے یہ معنے سمجھے کہ ابو جہل
کسی وقت مسلمان ہو جاوے گا لیکن وہ تو مسلمان نہ ہوا ۔ آخر عکرمہ اس کا بیٹا جب مسلمان ہوا تو خواب
کے معنے پورے طور پر سمجھ میں آئے ۔
سلسلہ کی صداقت ایک مفتری کی زندگی حباب کی طرح ہوتی ہے لیکن ہمارے سلسلہ میں
سچائی کی خوشبو ہے کہ نہ واعظ ہیں (نہ کا نفرنسیں جو مختلف مقاموں پر ہوتی
ہیں ) نہ لیکچرار ہیں۔ لیکن ہماری صداقت خود بخود لوگوں کے دلوں میں پڑتی جاتی ہے۔ ان لوگوں
نے بہتیر اواویلا کیا اور روکتے رہے اور اب بھی کرتے اور روکتے ہیں لیکن پھر بھی ہمارا کچھ بگاڑ
نہ سکے ۔
اب بار یک نظر سے غور سے دیکھو تو ہمارا سلسلہ دن بہ دن ترقی کر رہا ہے اور یہی نشانی ہے اس
بات کی کہ یہ خدا کی طرف سے ہے۔ اگر یہ نہ ہوتا تو ہمارے مخالف آج تک کب کے کامیاب ہو
جاتے۔ ہم یہاں چپ چاپ بیٹھے ہیں کسی تدبیر اور ایسی طاقت سے کام نہیں لیتے کہ اثر انداز ہو۔ نہ
دورے لگا رہے ہیں نہ کچھ۔ مگر تا ہم ایک حرکت شروع ہے۔ روز جو ڈاک آتی ہے شاذ و نادر ہی کوئی
ایسا دن ہو تو ہو ورنہ ہر روز بلا ناغہ بیعت کے خطوط آتے ہیں اور کوئی دن ایسا نہیں چڑھتا کہ اس میں
کوئی نہ کوئی بیعت کے لیے طیاری نہ کرتا ہو۔
تین قسم کے لوگ فرمایا کہ اس وقت تین قسم کے لوگ ہیں ۔ اس ۔ کے لوگ اور جو بعض وحتنا ایک وہ جو بغض وحسد میں جلے ہوئے ہیں اور ضد اور تہ اور تعصب سے مخالفت
پر آمادہ ہیں ۔ ان کی تعداد تو بہت ہی کم ہے۔
دوسرے وہ جو اس طرف رجوع کرتے ہیں ان کی تعداد ترقی پر ہے۔
تیسرے وہ جو خاموش ہیں نہ ادھر ہیں نہ اُدھر ۔ ان کی تعداد کثیر ہے وہ ملانوں کے زیر اثر نہیں
ہیں ورنہ ان کے ساتھ مل کر سب وشتم کرتے ۔ پس اس لیے وہ ہماری مد میں ہیں۔
فرقہ معاندین کی افادیت یہ فرقہ جو ماند ین کا ہے اگر نہ ہوتاتو چپ رہنے والے اصل میں کوئی شے نہیں ہیں انہیں کی وجہ سے تحریک ہوتی ہے وہ شور
ڈال ڈال کر ان لوگوں کو خواب غفلت سے بیدار کرتے ہیں۔ ان کی باتوں میں چونکہ آسمانی تائید
نہیں ہوتی اس لیے تناقض ہوتا ہے ۔ خدا تعالیٰ کچھ فرماتا ہے اور یہ کچھ کہتے ہیں۔ قال کچھ ہے حال
کچھ ہے۔ آخر شور شرابا سن کر بعض کو تحریک ہوتی ہے کہ دیکھیں تو سہی ہے کیا۔ پھر جب وہ تحقیق
کرتے ہیں تو حق ہماری طرف ہوتا ہے آخر ان کو ماننا پڑتا ہے معاندین ہم پر کیا کیا الزام لگاتے
ہیں ۔ کہیں کہتے ہیں کہ یہ پیغمبروں کو گالیاں دیتے ہیں ۔ کہیں کہتے ہیں کہ نماز روزہ وغیرہ ادا نہیں
کرتے ۔ آخر تنقید پسند طبائع ان باتوں سے فائدہ اُٹھا کر ہماری طرف رجوع کرتے ہیں۔ اس
جماعت معاندین کے ہونے سے ہمارا برسوں کا کام دنوں میں ہو رہا ہے۔ لوگ آگے ہی منتظر ہیں
وقت خود شہادت دے رہا ہے اور ان کی آنکھیں اس طرف لگی ہوئی ہیں کہ آنے والا آوے۔ جب یہ
معاندین ایک مفتری کے رنگ میں ہمیں پیش کرتے ہیں تو تحقیق کرتے کرتے خود حق پالیتے ہیں ۔ اے
ل البدر جلد ۳ نمبر ۷ مورخہ ۱۶ فروری ۱۹۰۴ صفحه ۳، ۴ نیز الحکم جلد ۸ نمبر ۶ مورخه ۷ ارفروری ۱۹۰۴ء صفحه ۳