۷؍فروری ۱۹۰۴ء
ملفوظات (جلد 6)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ے رفروری ۱۹۰۴ ء
ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب لاہور سے تشریف لائے تھے۔ حضرت اقدس نے باہر تشریف
لاتے ہی ڈاکٹر صاحب سے اپنی ناسازی طبیعت کا ذکر فرمایا۔ اور اسی سلسلہ میں فرمایا۔
عوارض میں اللہ تعالیٰ کی مصلحت انسان کا اصل طبیب اللہ تعالیٰ ہی ہے جس نے اس کو بنایا ہے۔ میں دیکھتا ہوں کہ ہماری کمزوری کا سر یہ
ہے کہ چونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ مقدر کیا ہوا تھا کہ اس وقت جہاد کے خیالات کو دور کیا جاوے اور ہم کو
اس سے الگ رکھنا تھا۔ اس لیے اس نے عوارض اور کمزوری کے ساتھ بھیجا اور یہ بھی کہ اپنی کسی
کارروائی پر گھمنڈ نہ ہو بلکہ ہر وقت اللہ تعالی ہی کے فضل کے خواستگار رہیں ۔
نزول کے لفظ میں بھی یہی سر ہے گویا آسمان سے اُترا ہے یعنی سب کام خدا تعالیٰ ہی کی طرف
سے ہوتے ہیں۔ اس میں انسانی دخل نہیں ہے اور جب انسانی ارادوں اور منصوبوں سے الگ ہوئے تو
وہ سب امور خارق عادت ٹھہرے۔
عام طور پر بھی کہا کرتے ہیں کہ خدا اُتر کر لڑا ہے مگر تعجب کی بات ہے کہ ہمارے مخالفوں نے
سب باتوں کو جسمانی بنالیا ہے۔ ادھر یہ مان لیا ہے کہ وہ دو زرد چادریں پہنے ہوئے اُترے گا۔ ہے
معلوم نہیں ان بھگوے کپڑوں کے پہننے سے اس کی کیا غرض ہوگی ۔ یہ چادریں شاید حضرت ادریس
وو
ے البدر میں ہے کہ ڈاکٹر صاحب نے کچھ ادویہ ان کے متعلق عرض کیں“ (البدر جلد ۳ نمبر ۷ مورخہ ۱۶ رفروری ۱۹۰۴ صفحه ۴)
البدر میں ہے۔ یہ لوگ ظاہر پر حمل کرتے ہیں حالانکہ اللہ تعالیٰ کا یہ منشا نہیں ہے یہ منتظر ہیں کہ عیسیٰ علیہ السلام
آسمان سے آویں اور دو زرد چادریں اوڑھی ہوئی ہوں ایک اوپر اور ایک نیچے لیکن یہ نہیں بتلاتے کہ آیا وہ چادریں
آسمان پر ہی رنگی جاویں گی یا یہاں سے ہی فرشتے لے کر آسمان پر پہنچادیں گے اور وہ اوڑھ کر نیچے اتریں گے ان
چادروں سے مراد امراض ہیں اور یہی دونوں امراض ہمیں لگی ہوئی ہیں نیچے کی چادر سے مراد پیشاب کی بیماری ہے
لگی کی سے مراد کی ہے
اور اوپر سے مراد سر کی بیماری ہے ان دونوں میں میں ہمیشہ مبتلا رہتا ہوں ۔
البدر جلد ۳ نمبر۷ مورخه ۱۶ رفروری ۱۹۰۴ صفحه (۴)
نے سی کر دی ہوں گی۔ پھر تعجب ہے کہ وہ کبھی میلی نہ ہوں گی اور نہ وہ کبھی ان کو اُتاریں گے اور نہ وہ
پھٹیں گی۔ یہ کیسی عجیب باتیں ہیں جن کو سن کر ہنسی آتی ہے ادھر یہ لباس تجویز کیا اور خدمت یہ تجویز کی
کہ وہ جنگلوں میں خنزیر مارتا پھرے۔
ت
پردہ میں افراط و تفریط سے بچنے کی تلقین حضرت ام المومنی کی بیعت کسی قدر ناساز رہا کرتی تھی ۔ آپ نے ڈاکٹر صاحب سے
مشورہ فرمایا کہ اگر وہ ذرا باغ میں چلی جایا کریں تو کچھ حرج تو نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نہیں ۔ اس پر
اعلیٰ حضرت نے فرمایا کہ
دراصل میں تو اس لحاظ سے کہ معصیت کے نہ ہو کبھی کبھی گھر کے آدمیوں کو اس لحاظ سے کہ شرعاً
جائز ہے اور اس پر کوئی اعتراض نہیں رعایت پردہ کے ساتھ باغ میں لے جایا کرتا تھا اور میں کسی ملامت
کرنے والے کی پروا نہیں کرتا۔ حدیث شریف میں بھی آیا ہے کہ بہار کی ہوا کھاؤ گھر کی چاردیواری کے اندر
ہر وقت بند رہنے سے بعض اوقات کئی قسم کے امراض حملہ کرتے ہیں علاوہ اس کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت عائشہ کو لے جایا کرتے تھے جنگوں میں حضرت عائشہ ساتھ ہوتی تھیں ۔
ل البدر میں ہے ۔ ان میں بھی ضدین کو جمع کیا ہے ادھر بھگوے کپڑے پہناتے ہیں ادھر ہاتھ میں نیزہ“
البدر جلد ۳ نمبر ۷ مورخه ۱۶ فروری ۱۹۰۴ء صفحه (۴)
کے البدر میں ہے۔ عورتوں کو سخت تکلیف ہوتی ہے کہ جب موسم متعفن ہوتا ہے تو ان کو اسی چار دیواری کے حبس میں
زندگی بسر کرنی پڑتی ہے۔ لوگ اگر چہ ملامت کرتے ہیں اور برا جانتے ہیں لیکن جبکہ ایک امر خدا کی رضا کے
برخلاف نہیں ہے تو ہمیں اس کے بجالانے میں کیا تأمل ہے۔ جبکہ خدا نے مرد و عورت میں مساوات رکھی ہے تو اسی
خیال سے کہ کہیں ان کو جس میں رکھنا معصیت کا موجب نہ ہو۔ میں گاہے گاہے اپنے گھر سے چند دوسری عورتوں کے
ساتھ باغ میں سیر کے لیے لے جایا کرتا تھا اور اب بھی ارادہ ہے کہ لے جایا کروں ۔
یورپ کے اعتراض پردہ پر بے حیائی کے ہیں اور ان میں تفریط ہے اور مسلمانوں میں افراط ہے کہ گھروں کو
۔
عورتوں کے لیے بالکل جبس بنادیا ہے۔ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ حضرت عائشہ کو باہر اپنے ساتھ لے جایا
کرتے جنگوں میں بھی اپنے ساتھ رکھتے جو پردہ کہ سمجھا گیا ہے وہ غلط ہے۔ قرآن شریف نے جو پردہ بتلایا ہے وہ
البدر جلد ۳ نمبر ۷ مورخہ ۱۶ فروری ۱۹۰۴ ء صفحه ۶ )
ٹھیک ہے۔“