۸؍فروری ۱۹۰۴ء

ملفوظات (جلد 6)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

پردہ کے متعلق بڑی افراط و تفریط ہوئی ہے یورپ والوں نے تفریط کی ہے اور اب ان کی تقلید
۔
سے بعض نیچری بھی اسی طرح چاہتے ہیں حالانکہ اس بے پردگی نے یورپ میں فسق و فجور کا دریا بہادیا
ہے اور اس کے بالمقابل بعض مسلمان افراط کرتے ہیں کہ کبھی عورت گھر سے باہر نکلتی ہی نہیں حالانکہ
ریل پر سفر کرنے کی ضرورت پیش آجاتی ہے غرض ہم ان دونوں قسم کے لوگوں کو غلطی پر سمجھتے ہیں جو
افراط اور تفریط کر رہے ہیں ۔ لے
۸ فروری ۱۹۰۴ء
حسب معمول حضرت حجۃ اللہ علیہ الصلوۃ والسلام سیر کے لیے تشریف لائے ۔ سلسلہ کلام مقدمات
کے متعلق شروع ہوا۔ اور چند منٹ کے بعد سلسلہ کلام کا رخ بدل گیا جس کو ہم اپنے الفاظ اور طرز پر مرتب
کر کے لکھتے ہیں۔ (ایڈیٹر )
آخری فتح دعا سے ہوگی میں دیکھتا ہوں کہ یہ زمانہ کے اس قسم کا آ گیا ہے کہ انصاف اور
دیانت سے کام نہیں لیا جاتا اور بہت ہی تھوڑے لوگ ہیں جن
کے واسطے دلائل مفید ہو سکتے ہیں ورنہ دلائل کی پرواہی نہیں کی جاتی اور قلم کام نہیں دیتا ہم ایک کتاب
یا رسالہ لکھتے ہیں مخالف اس کے جواب میں لکھنے کو طیار ہو جاتے ہیں۔ سے اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ
الحکم جلد ۸ نمبر ۶ مورخه ۱۷ رفروری ۱۹۰۴ ء صفحه ۵
البدر میں ہے ۔ زمانہ کی حالت آپ نے بتلائی کہ جس کو دیکھو رو بدنیا ہے دین کی فکر اور اس کے لئے سوز و گداز
البدر جلد ۳ نمبر ۷ مورخه ۱۶ رفروری ۱۹۰۴ ء صفحه ۵ )
ہر گز نہیں ۔ دنیا کے کیڑے بنے ہوئے ہیں ۔“
سے البدر میں یوں لکھا ہے۔ ” عیسویت کے مہلک فتنہ کی نسبت آپ نے فرمایا کہ بہت غور اور فکر کے بعد میں اس نتیجہ پر
پہنچا ہوں کہ اب صرف قلموں اور کاغذوں کا کام ہی نہیں ہے کہ وہ اس فتنہ کو فروکر سکے۔ کتا بیں ہم نے لکھیں تو اس کے
مقابل پر انہوں نے بھی لکھ دیں لوگ اپنے اپنے نفس کی فکر میں اس قدر مصروف ہیں کہ ان کو مقابلہ کرنے کی فرصت
ہی نہیں ہوتی اور جب انہوں نے مقابلہ ہی نہ کیا تو پھر حق کیسے کھلے اس لیے اب میرا ارادہ ہے کہ ایک لمبا سلسلہ
دعا اور انقطاع کا شروع کیا جاوے نرے وعظ اور تبلیغ سے کیا ہوتا ہے انبیاء بھی جب وعظ اور تبلیغ سے تھک گئے

دعا سے آخری فتح ہوگی اور انبیاء علیہم السلام کا یہی طرز رہا ہے کہ جب دلائل اور حج کام نہیں دیتے تو
ان کا آخری حربہ دعا ہوتی ہے جیسا کہ فرمایا وَ اسْتَفْتَحُوا وَ خَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ ( ابراهيم : ١٦ )
یعنی جب ایسا وقت آجاتا ہے کہ انبیاء ورسل کی بات لوگ نہیں مانتے تو پھر دعا کی طرف توجہ کرتے
ہیں اور اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ان کے مخالف متکبر و سرکش آخر نامراد اور نا کام ہو جاتے ہیں ۔
ایسا ہی مسیح موعود (علیہ الصلوۃ والسلام) کے متعلق جو یہ آیا ہے وَ نُفِخَ فِي الصُّورِ فَجَمَعْتُهُمُ
جمعا (الكهف : ۱۰۰) اس سے بھی مسیح موعود کی دعاؤں کی طرف اشارہ پایا جاتا ہے نزول از آسمان
کے یہی معنے ہیں کہ جب کوئی امر آسمان سے پیدا ہوتا ہے تو کوئی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا اور اسے رڈ
نہیں کر سکتا آخری زمانہ میں شیطان کی ذریت بہت جمع ہو جائے گی کیونکہ وہ شیطان کا آخری جنگ
ہے مگر مسیح موعود کی دعائیں اس کو ہلاک کر دیں گی ۔
نوح کے زمانہ سے مناسبت اس طرح نوح علیہ السلام کے زمانہ میں بھی ایسا ہی ہوا جب حضرت نوح تبلیغ کرتے کرتے تھک گئے تو آخر انہوں نے
دعا کی تو نتیجہ یہ ہوا کہ ایک طوفان آیا جس نے شریروں کو ہلاک کر دیا اور اس طرح پر فیصلہ ہو گیا آخر
ان کی کشتی ایک پہاڑ پر جا ٹھہری جس کو اب اراراٹ کہتے ہیں اراراٹ کی اصل یہ ہے ارارات یعنی
میں پہاڑ کی چوٹی کو دیکھتا ہوں کے انہوں نے ایک پہاڑ کا سرا دیکھ کر کہا تھا اور اب اسی نام سے یہ
مشہور ہو گیا اور بگڑ کر اراراٹ بن گیا یہ زمانہ بھی نوح علیہ السلام کے زمانہ سے مشاء ، زمانہ سے مشابہ ہے خدا تعالیٰ
(بقیہ حاشیہ ) اور دیکھا کہ ابھی فتنہ برقرار ہے تو پھر انہوں نے دعا کی طرف توجہ کی تا کہ توجہ باطنی سے فتنہ کو پاش پاش
کیا جاوے جیسے کہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے وَ اسْتَفْتَحُوا وَ خَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ ( ابراهيم : ١٦)
یعنی جب رسولوں نے دیکھا کہ وعظ اور پند سے کچھ فائدہ نہ ہوا تو انہوں نے ہر ایک بات سے کنارہ کش ہو کر خدا کی
طرف توجہ کی اور اس سے فیصلہ چاہا تو پھر فیصلہ ہو گیا۔ البدر جلد ۳ نمبر ۷ مورخہ ۱۶ رفروری ۱۹۰۴ ء صفحه (۵)
دو
ل البدر میں ہے۔ رات عبرانی زبان میں پہاڑ کی چوٹی کو کہتے ہیں اور آدمی بمعنے میں نے دیکھ لیا۔ نوٹ نے جب نی زبان میں پہاڑ کی چوٹی کوکہتے ہیں اور آڑی بھنے میں نے دیکھ لیا۔ نوں ۔
خشکی کی تلاش میں چاروں طرف نظر ماری اور پانی ہی پانی نظر آیا تو چونکہ کچھ پانی اتر چلا تھا اس لیے جودی پہاڑ کی چوٹی
ان کو نظر آئی اور اسی وجہ سے اس کا نام ارارات پڑ گیا۔ (البدر جلد ۳ نمبر۷ مورخہ ۱۶ رفروری ۱۹۰۴ صفحه ۵)

نے میرا نام بھی نوح رکھا ہے اور وہی الہام جو کشتی کا نوح کو ہوا تھا یہاں بھی ہوا ہے اسی طرح پر اب
خدا تعالیٰ نے فیصلہ کرنا چاہا ہے اور حقیقت میں اگر ایسا نہ ہوتا تو ساری دنیا دہر یہ ہو جاتی اقبال اور تعالیٰ نے فیص
کثرت نے دنیا کو اندھا کر دیا ہے۔
عیسائی مذہب کا خاتمہ النَّاسُ عَلَى دِينِ مُلُو کھمْ جو کہا گیا ہے بالکل سچ ہے انسان جب سلطنت اور حکومت کو دیکھتا ہے تو اس کے خوش کرنے کے لیے
اور اس سے فائدہ اُٹھانے کے واسطے وہی رنگ اختیار کرنے لگتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس وقت
عیسائیوں کی کثرت ، ان کی قومی ثروت اور اقبال نے لوگوں کو خیرہ کر دیا ہے اور ان وجوہات سے
بہت سے لوگوں کو ادھر توجہ ہوگئی ہے۔ مگر میں دیکھتا ہوں کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ اس مذہب کا
خاتمہ ہو جاوے اور اس کے لیے دعا کی بہت بڑی ضرورت ہے۔ عیسائی خود بھی محسوس کرتے ہیں کہ
یہ سلسلہ ان کے مذہب کو ہلاک کر دے گا۔
دل کو دل سے راہ ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پادری پادریوں کی نظر میں ہماری جماعت جس قدر ہماری جماعت کو بر سمجھے ہیں اور اس بُرا
سے دشمنی کرتے ہیں وہ دوسرے مسلمانوں کو اس قدر برا نہیں سمجھتے ۔ جہاں کہیں ہمارا ذکر ہو گالیاں ۔
دیتے ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ ان کی فطرت خود تسلیم کرتی ہے کہ یہ سلسلہ ان کو ہلاک کر دینے والا
ہے جیسے بلی کا منہ جب چوہاد یکھتا ہے حالانکہ اس نے پہلے کبھی اس پر حملہ نہ بھی کیا ہونو را ہی سمجھ جاتا ہے
کہ یہ میری دشمن ہے۔ بکری نے کبھی شیر کو دیکھا بھی نہ ہو لیکن جونہی اسے نظر آجاوے وہ گھبرا کر کھانا پینا
چھوڑ دے گی اسی طرح پر عیسائی ہمارے سلسلہ کے کسی آدمی کو دیکھ کر ہی اس سے بیزار ہو جاتے
ہیں ۔ وہ جانتے ہیں کہ ان سے کوئی امیدان کو نہیں ہے۔ ان کی فطرت ہی ان کو بتا دیتی ہے۔
فطر کے معنے پھاڑنے کے ہیں اور فطرت سے یہ مراد ہے کہ انسان خاص طور پر پھاڑا گیا ہے۔
ل البدر میں ہے۔ ان لوگوں نے تاڑ لیا ہے کہ عیسائی مذہب کے دشمن اگر ہیں تو ہم ہی ہیں اور کوئی فرقہ مسلمانوں
البدر جلد ۳ نمبر۷ مورخه ۱۶ فروری ۱۹۰۴ ء صفحه (۵)
میں سے نہیں ہے۔“

جب آسمان سے قوت آتی ہے تو نیک قو تیں پھٹنی شروع کرد ۔ کر دیتی ہیں۔
فرمایا۔ براہینِ احمدیہ میں جو یہ الہام ہے بڑا ہی پر زور اور مبشر ہے وَمَا كَانَ اللهُ لِيَتُرُكَكَ
حَتَّى يَمِينَ الْخَبِيثَ مِنَ الطَّيِّبِ یعنی خدا ایسا نہیں ہے جو تجھے چھوڑ دے جب تک پاک اور پلید
میں فرق کر کے نہ دکھا دے۔ یہ الہام بڑا ہی مبشر ہے جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ
عظیم الشان فیصلہ کرنا چاہتا ہے۔
جب سے عیسائیوں کا
کسر صلیب کے لئے دعا کی اہمیت اگر چہ یہ چی بات ہے کہ جب قدم آیا ہے مسلمانوں نے اپنی طرف سے کمی نہیں
کی اور کسی نہ کسی حد تک ان کا مقابلہ کرتے رہے ہیں اور کتابیں اور رسالے لکھتے ہی رہے ہیں لیکن
باوجود اس کے بھی ان کی جماعت بڑھتی ہی گئی ہے یہاں تک کہ اب شاید تیس لاکھ کے قریب مرتد ہو
چکے ہیں اس لیے میں یقیناً سمجھتا ہوں کہ کسر صلیب جانکاہ دعاؤں پر موقوف ہے۔ دعا میں ایسی قوت
ہے کہ جیسے آسمان صاف ہوا اور لوگ تضرع اور انتہال کے ساتھ دعا کریں تو آسمان پر بدلیاں سی نمودار
ہو جاتی ہیں اور بارش ہونے لگتی ہے ۔ اسی طرح پر میں خوب جانتا ہوں کہ دعا اس باطل کو ہلاک
کر دے گی اور لوگوں کو تو کوئی غرض نہیں ہے کہ وہ دین کے لیے دعا کریں مگر میرے نزدیک
بڑا چارہ دعا ہی ہے اور یہ بڑا خطرناک جنگ ہے جس میں جان جانے کا بھی خطرہ ہے ۔
وَنِعْمَ مَا قِيلَ -
ے اندریں وقت مصیبت چارہ ہائے بیکساں جز دعائے با مداد و گریه اسحار نیست
پھر ان دعاؤں کے لیے گوشہ نشینی کی بڑی ضرورت ہے۔ کئی دفعہ یہ بھی خیال آیا ہے کہ باغ میں
کوئی الگ مکان دعاؤں کے واسطے بنالیں۔
ل البدر میں ہے۔ ”ایک بڑی مشکل یہ ہے کہ لوگوں کو اس قسم کی دعا سے مطلب ہی کیا ہے کہ اس فتنہ اور بطلان کی
استیصال کے لیے دعائیں کریں ان کی تو گل دعا ئیں اپنے اپنے نفس کی ضروریات تک محدود ہیں حالانکہ اس زمانہ
البدر جلد ۳ نمبر ۷ مورخہ ۱۶ فروری ۱۹۰۴ ء صفحه ۵)
میں دعا ایک بڑا جنگ ہے ۔“

غرض یہ تو میں نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ محض قلم سے کچھ نہیں بنتا۔ کے اغراض نفسانی نے انسان کو
دبایا ہوا ہے بہت سے لوگ نوکری کی غرض سے عیسائی ہو جاتے ہیں اور بعض اور نفسانی غرض کی وجہ
سے اور بعض لوگ گورنمنٹ کے تعلقات کی وجہ سے۔
آسائش کی حقیقی راہ اس طریق پر چی راحت اور آسائش نہیں مل سکتی۔ مومن کوحقیقی راحت
اور آسائش کے لیے رُو بخدا ہونا چاہیے۔ جو مومن آسائش کی زندگی
چاہتے ہیں وہ خدا تعالیٰ پر بھروسہ کریں اور اس کے سوا کسی اور پر بھروسہ نہ کریں ورنہ یہ یقیناً
یا درکھیں کہ خدا کو چھوڑ کر دوسروں پر بھروسہ کرنے والے کو سچا خیر خواہ نہ پائیں گے۔
مسیح اول اور مسیح آخر کی دعا مجھے خیال آتا ہے کہ حضرت مسیح نے جب دیکھا کہ صلیب کا واقعہ ٹلنے والا نہیں تو ان کو اس امر کا بہت ہی خیال ہوا کہ یہ
موت لعنتی موت ہو گی پس اس موت سے بچنے کے لیے انہوں نے بڑی دعا کی ۔ دلِ بریاں اور
چشم گریاں سے انہوں نے دعا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ آخر وہ دعا قبول ہو گئی چنانچہ لکھا ہے
فَسُمِعَ لِتَقُولُ ہم کہتے ہیں کہ جیسے پہلے مسیح کی دعا سنی گئی ہماری بھی سنی جاوے گی مگر ہماری دعا اور
مسیح کی دعا میں فرق ہے۔ اس کی دعا اپنی موت سے بچنے کے لیے تھی اور ہماری دعا د نیا کو موت سے
بچانے کے لیے ۔ (آيدَكَ اللهُ بِنَصْرِهِ ( ہماری غرض اس دعا سے اعلائے کلمۃ الاسلام ہے۔
احادیث میں بھی آیا ہے کہ آخر مسیح ہی کی دعا سے فیصلہ ہوگا۔ ہے
ل البدر سے۔ کیونکہ پادریوں وغیرہ کے پاس روپیہ بہت ہے اور لوگوں کو اغراض نے دبا رکھا ہے کسی نے نوکری
کے لیے کسی نے کسی حاجت کے لیے اپنے آپ کو ان کا دست نگر بنا رکھا ہے اس لیے دلائل وغیرہ کا جواثر دلوں پر ہونا
چاہیے وہ نہیں ہوتا ۔“
(البدرجلد ۳ نمبر ۷ مورخہ ۱۶ رفروری ۱۹۰۴ صفحه ۵)
البدر میں ہے۔ حدیثوں میں جو یہ مذکور ہے کہ جب کسی کو دجال کے مقابلہ کی طاقت نہ رہے گی اور ہر جگہ اس کا
تسلط ہوگا تو آخر کار مسیح دعا کرے گا اور اس دعا سے وہ ہلاک ہو گا ۔“
البدر جلد ۳ نمبر ۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۰۴ صفحه (۲)

دعا کے ساتھ دلائل کی اہمیت اگر چہ فیصلہ دعاؤں سے ہی ہونے والا ہے۔ مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ دلائل کو چھوڑ دیا جاوے۔ نہیں دلائل کا سلسلہ
بھی برابر رکھنا چاہیے اور قلم کو روکنا نہیں چاہیے نبیوں کو خدا تعالیٰ نے اسی لیے أُولِي الْأَیدِی
وَالْأَبْصَارِ (ص: ۴۶) کہا ہے کیونکہ وہ ہاتھوں سے کام لیتے ہیں ۔ پس چاہیے کہ تمہارے ہاتھ اور
قلم نہ رکیں اس سے ثواب ہوتا ہے۔ لے جہاں تک بیان اور لسان سے کام لے سکو کام لیے جاؤ اور
جو جو باتیں تائید دین کے لیے سمجھ میں آتی جاویں انہیں پیش کئے جاؤ وہ کسی نہ کسی کو فائدہ پہنچائیں گی ۔
میری غرض اور نیت بھی یہی ہے کہ جب وہ وقت آوے تو اپنے وقت کا ایک حصہ اس کام کے لیے
بھی رکھا جاوے۔ اصل بات یہ ہے کہ جب مقتلِ تام اور انقطاع کلی سے دعا کرے تو ایسے ایسے
خارقِ عادت اور سماوی امور کھلتے ہیں اور سوجھتے ہیں کہ وہ دنیا پر حجت ہو جاتے ہیں۔ اس لیے اس
دعا کے وقت جو کچھ خدا تعالیٰ ان کے استیصال کے وقت دل میں ڈالے وہ سب پیش کیا جاوے ۔
فرمایا کہ کھانسی جب شدت سے ہوتی ہے تو بعض وقت دم رُکنے لگتا ہے اور ایسا معلوم ہوتا
ہے کہ جان کندن کی سی حالت ہے۔ چنانچہ اس شدت کھانسی میں مجھے اللہ تعالیٰ کی غناء ذاتی کا خیال
گذرا اور میں سمجھتا تھا کہ اب گویا موت کا وقت قریب ہے۔ اس وقت الہام ہوا إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَ
الْفَتْحُ وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا اس کے یہ معنے سمجھائے گئے کہ ایسا خیال
اس وقت غلط ہے بلکہ اس وقت جب إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْح کا نظارہ دیکھ لو ۔ اس وقت تو کوچ
ضروری ہو جاتا ہے ۔ سب کے لیے یہی اصول ہے کہ جب وہ کام کہ جس کے لیے اس کو بھیجا جاتا ہے
ختم ہو جاتا ہے تو پھر وہ رُخصت ہوتا ہے
ہر کسے را بہرکارے ساختند
تو سچ ہے مگر سب آدمی اپنے اپنے کام اور غرض سے جس کے لیے وہ آئے ہیں واقف نہیں
دو
البدر سے ۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ تدابیر پر بھروسہ نہ کرے۔ نظر خدا پر رکھے۔“
البدر جلد ۳ نمبر ۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۰۴ صفحه (۲)

ہوتے۔ بعض کا اتنا ہی کام ہوتا ہے کہ چوپایوں کی طرح کھا پی لینا۔ وہ سمجھتے ہیں کہ اتنا گوشت کھانا ہے۔
اس قدر کپڑا پہننا ہے وغیرہ اور کسی بات کی ان کو پروا اور فکر ہی نہیں ہوتی ۔ ایسے آدمی جب پکڑے
جاتے ہیں تو پھر ایک دفعہ ہی اُن کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ لیکن جو لوگ خدمت دین میں مصروف ان کے
ساتھ نرمی کی جاتی ہے اس وقت تک کہ جب تک وہ اس کام اور خدمت کو پورا نہ کر لیں ۔
درازی ازی عمر کا نسخہ انسان اگر چاہتا ہے کہ اپنی عمر بڑھاۓ اور بھی عمر پائے تو اُس کو چاہیے کہ
جہاں تک ہو سکے خالص دین کے واسطے اپنی عمر کو وقف کرے۔ یہ یاد رکھے
کہ اللہ تعالیٰ سے دھوکا نہیں چلتا جو اللہ تعالیٰ کو دغا دیتا ہے وہ یادرکھے کہ اپنے نفس کو دغا دیتا ہے وہ اس
کی پاداش میں ہلاک ہو جاوے گا ۔ ۔۔۔۔ پس عمر بڑھانے کا اس سے بہتر کوئی نسخہ نہیں ہے کہ انسان
خلوص اور وفاداری کے ساتھ اعلاء کلمۃ الاسلام میں مصروف ہو جاوے اور خدمت دین میں لگ جاوے
اور آج کل یہ نسخہ بہت ہی کارگر ہے کیونکہ دین کو آج ایسے مخلص خادموں کی ضرورت ہے۔ اگر یہ بات
نہیں ہے تو پھر عمر کا کوئی ذمہ دار نہیں ہے یونہی چلی جاتی ہے۔
ایک صحابی کا ذکر ہے کہ اس کے ایک تیر لگا اور اس سے خون جاری ہو گیا۔ اس نے دعا کی کہ
اے اللہ عمر کی تو مجھے کوئی غرض نہیں ہے۔ البتہ میں یہود کا انتقام دیکھنا چاہتا تھا جنہوں نے اس قدر
اذیتیں اور تکلیفیں دی ہیں ۔ لکھا ہے کہ اسی وقت اس کا خون بند ہو گیا جب تک کہ وہ یہود ہلاک نہ
ہوئے اور جب وہ ہلاک ہو گئے تو خون جاری ہو گیا اور اس کا انتقال ہو گیا۔ کے
حقیقت میں سب امراض اللہ تعالیٰ ہی کے ہاتھ میں ہیں ۔ کوئی مرض اس کے حکم کے بغیر
ل البدر میں یہ واقعہ یوں درج ہے۔
ایک صحابی کو جنگ میں تیر لگا۔ وہ اپنی جان سے مایوس ہوئے ۔ اسی وقت خدا سے دعا مانگی اور کہا کہ مجھے عمر کا تو کر نہیں ہے
تھوڑی ہو یا بہت۔ مگر جن یہودیوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ستایا ہے۔ میں چاہتا تھا کہ اُن سے انتقام لوں ۔ وہ
اسی وقت اچھے ہو گئے اور پھر برابر زندہ رہے حتی کہ ان یہودیوں سے انتقام لیا۔ خدا کی قدرت جب انتقام لے چکے
تو اسی مقام سے خون جاری ہو گیا اور وہ فوت ہو گئے ۔“ (البدر جلد ۳ نمبر ۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۰۴ صفحه (۲)

آج 10 میں سے 10 باقی