۱۵؍فروری ۱۹۰۴ء
ملفوظات (جلد 6)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
آپ دبی آواز کھل کھلا کر ہنس پڑتے تھے اس پر حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ
مسجد میں ہنسنا نہ چاہیے۔
جب دیکھا کہ ہنسی ضبط نہیں ہوتی تو اپنے باپ کی نصیحت پر یوں عمل کیا کہ صاحبزادہ صاحب
او
اسی وقت اُٹھ کر چلے گئے ۔ اے
۱۵ رفروری ۱۹۰۴ء
کوئی آٹھ بجے رات کا وقت تھا کہ بمقام گورداسپور حضرت اقدس کے کمرہ میں چند احباب بیٹھے
ہوئے تھے ۔ حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کا روئے سخن جناب ڈاکٹر محمد اسمعیل خان صاحب احمدی
انچارج پلیگ ڈیوٹی گورداسپور کی طرف تھا کہ تقوی کے مضمون پر حضرت اقدس نے ایک تقریر فرمائی۔
وہ تقریر اس وقت لکھی تو نہیں گئی مگر جو کچھ نوٹ اور یادداشت زبانی یاد رہ سکے ان کو عمل درآمد کے لئے
درج اخبار کیا جاتا ہے۔
تو گل انسان کو چاہیے کہ تقوی کو ہاتھ سے نہ دیوے اور خدا پر بھروسہ رکھے تو پھر اسے کسی قسم توکل
کی تکلیف نہیں ہو سکتی ۔ خدا پر بھروسہ کے یہ معنے نہیں ہیں کہ انسان تدبیر کو ہاتھ سے
چھوڑ دے بلکہ یہ معنے ہیں کہ تدبیر پوری کر کے پھر انجام کو خدا پر چھوڑے اس کا نام تو گل ہے۔ اگر وہ
تدبیر نہیں کرتا اور صرف تو گل کرتا ہے تو اس کا تو گل پھوکا (جس کے اندر کچھ نہ ہو ) ہوگا اور اگر نری
تدبیر کر کے اس پر بھروسہ کرتا ہے اور خدا پر تو گل نہیں ہے تو وہ تدبیر بھی پھوکی ( جس کے اندر کچھ نہ ہو )
ہوگی ۔ ایک شخص اونٹ پر سوار تھا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس نے دیکھا۔ تعظیم کے لیے نیچے
اُترا اور ارادہ کیا کہ تو گل کرے اور تدبیر نہ کرے چنانچہ اُس نے اپنے اونٹ کا گھٹنا نہ باندھا، جب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مل کر آیا تو دیکھا کہ اونٹ نہیں ہے واپس آکر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
سے شکایت کی کہ میں نے تو تو گل کیا تھا لیکن میرا اونٹ جاتا رہا آپ نے فرمایا کہ تو نے غلطی کی ۔
البدر جلد ۳ نمبر ۸ مورخه ۲۴ فروری ۱۹۰۴ ء صفحه ۲، ۳
پہلے اونٹ کا گھٹنا باندھتا اور پھر تو گل کرتا تو ٹھیک ہوتا۔
تدبیر
تدبیر سے مراد وہ ناجائز وسائل نہیں ہیں جو کہ آج کل لوگ استعمال کرتے ہیں بلکہ
مد بیر خدا تعالی کے احکام کے موافق ہر ایک سب اور ذریعہ کی تلاش کا نام تد بیر ہے۔ ایسے ہی
انسان کو اپنے نفس کے تزکیہ کے لیے تدبیر سے کام لینا چاہیے اور شیطان جو اس کے پیچھے ہلاک
کرنے کو لگا ہے اس کو دور کرنے کے واسطے تدابیر بھی سوچنی چاہیے بلکہ صوفیا نے لکھا ہے کہ کسی سے
فریب کرنا اگر چہ نا جائز ہے لیکن شیطان کے ساتھ یہ جائز ہے۔ غرضیکہ متقی بننے کے لیے دعا بھی کرو
اور تدابیر بھی کرو۔ دعا سے خدا کا فضل ہوتا ہے لیکن اگر انسان نے تدابیر سے کچھ طیاری نہ کی ہوئی ہو
تو وہ فضل کس کام آوے گا۔ اس کی مثال ایسی ہے کہ ایک کسان اپنی زمین کی کلمبہ رانی تو نہ کرے نہ
اسے صاف کرے نہ سہا گہ وغیرہ پھیرے صرف دعا کرتا رہے کہ بارش ہو جاوے اور اناج طیار ملے تو
اس کی دعا کس کام آوے گی ؟ دعا اسی وقت فائدہ دے گی جب وہ اول کلبہ رانی کر کے زمین کو طیار
رکھے گا۔
محجب اور ریا عُجب اور ریا بہت مہلک چیزیں ہیں ان سے انسان کو بچنا چاہیے انسان ایک عمل
کر کے لوگوں کی مداح کا خواہاں ہوتا ہے۔ بظاہر وہ عمل عبادت وغیرہ کی صورت
میں ہوتا ہے جس سے خدا راضی ہو مگر نفس کے اندر ایک خواہش پنہاں ہوتی ہے کہ فلاں فلاں لوگ
مجھے اچھا کہیں اس کا نام دیا ہے اور عجب یہ کہ انسان اپنے عمل سے اپنے آپ کو اچھا جانے کہ نفس
خوش ہو ان سے بچنے کی تدابیر کرنی چاہئیں کہ اعمال کا اجران سے باطل ہو جاتا ہے۔
اس مقام پر ڈاکٹر محمد اسمعیل خان صاحب نے عرض کی کہ حضور شیطان سے فریب کی کوئی مثال بیان
فرمائی جاوے۔ چنانچہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے اسی ذکر میں مثال یوں بیان فرمائی کہ
ایک مولوی ایک جگہ وعظ کر رہے تھے انہوں نے ایک دینی خدمت کے واسطے کئی ہزار روپیہ
چندہ جمع کرنا تھا۔ ان کی وعظ اور ضرورت دینی کو دیکھ کر ایک شخص اُٹھا اور دو ہزار روپیہ کی ایک تھیلی
لا کر مولوی صاحب کے سامنے رکھ دی ۔ مولوی صاحب نے اسی وقت مجلس میں اس کے سامنے اس کی
تعریف کی کہ دیکھو یہ بڑا نیک بخت انسان ہے اس نے ابھی اپنا گھر جنت میں بنالیا اور یہ ایسا ہے ویسا
ہے۔ جب اس نے اپنی تعریف سنی تو اسی وقت گھر گیا اور جھٹ واپس آکر بآواز بلند اس نے کہا کہ
مولوی صاحب اس روپے کے دینے میں مجھ سے غلطی ہو گئی ہے۔ اصل میں یہ مال میری والدہ کا ہے
اور میں اس کی بے اجازت لے آیا تھا لیکن اب وہ مطالبہ کرتی ہے۔ مولوی صاحب نے کہا اچھالے
جاؤ۔ چنانچہ وہ شخص اسی وقت رو پید اٹھا کر لے گیا۔ یا تو لوگ اس کی تعریف کرتے تھے اور یا اسی وقت
اس کی مذمت شروع کر دی کہ بڑا بیوقوف ہے۔ روپیہ لانے سے اوّل کیوں نہ ماں سے دریافت کیا۔
کسی نے کہا جھوٹا ہے۔ روپیہ دے کر افسوس ہوا تو اب یہ بہانہ بنالیا وغیرہ وغیرہ جب مولوی صاحب
وعظ کر کے چلے گئے تو رات کو دو بجے وہ شخص وہ روپیہ لے کر ان مولوی صاحب کے گھر گیا اور جگا کر
ان کو کہا کہ اس وقت تم نے میری تعریف کر کے سارا اجر میرا باطل کرنا چاہا۔ اس لیے میں نے شیطان
کے وسوسوں سے بچنے کی یہ تدبیر کی تھی۔ اب یہ روپیہ تم لو مگر تم سے قسمیہ عہد لیتا ہوں کہ عمر بھر میرا نام
کسی کے آگے نہ لینا کہ فلاں نے یہ روپیہ دیا۔ اب وہ مولوی حیران ہوا اور کہا کہ لوگ تو ہمیشہ لعنت
کرتے رہیں گے اور تم کہتے ہو کہ میرا نام نہ لینا۔ اس نے کہا مجھے یہ عنتیں منظور ہیں مگر ریا سے بچنا
چاہتا ہوں ۔ تو یہ ریا اور محجب بڑی بیماریاں ہیں۔ ان سے بچنا چاہیے اور بچنے کے لیے تدابیر بھی کرنی
چاہئیں اور دعا بھی کرنی چاہیے۔
شیطان سے فریب کی مثال ایسی ہے جیسے کسی کے گھر کو آگ لگے تو وہ اپنے دوسرے حصے
مکانات کے بچانے کے لیے ایک مکان کو خود بخودگراتا ہے۔
تدابیر انسان کو ظاہری گناہ سے بچاتی ہیں لیکن ایک کشمکش اندر قلب میں باقی رہ جاتی ہے اور دل
ان مکروہات کی طرف ڈانواں ڈول ہوتا رہتا ہے ان سے نجات پانے کے لیے دعا کام آتی ہے کہ
خدا تعالیٰ قلب پر ایک سکینت نازل فرماتا ہے۔