۲۰؍فروری۱۹۰۴ء
ملفوظات (جلد 6)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تقومی ہر ایک کامیابی کی جڑ تقوی اور سچا ایمان ہے اس کے نہ ہونے سے گناہ صادر ہوتے ہیں
مقدر جو انسان کا ہے وہ اسے مل کر رہتا ہے پھر نہیں معلوم کہ خلاف تقویٰ امور کی
ضرورت کیوں در پیش آتی ہے ایک چور چوری کر کے اپنا مقدر حاصل کرنا چاہتا ہے اگر وہ چوری نہ
کرتا تو بھی حلال ذریعہ سے وہ اسے مل کر رہتا اسی طرح ایک زانی زنا کر کے عورتوں کی لذات حاصل
کرتا ہے اگر وہ زنا نہ کرے تو جس قدر عورتوں کی لذات اس کے لئے مقدر ہیں وہ کسی نہ کسی طرح
حلال ذرائع سے اسے مل کر رہتیں لیکن سارا فساد ایمان کا نہ ہونا ہے اگر تقویٰ پر قدم ماریں اور
ایمان پر قائم رہیں کبھی کسی کو تکلیف نہ ہو اور خدا تعالیٰ سب کی حاجت روا کرتا ہے۔ لے
۲۰ رفروری ۱۹۰۴ء (دربار شام)
انسان اگر اپنے نفس کی پاکیزگی اور طہارت کی فکر کرے اور
الْخَبِيثَتُ لِلْخَبِيثِينَ اللہ تعالی سے دعائیں مانگ کر گنا ہوں سے بچتا ہے تواللہ تعالی
یہی نہیں کہ اس کو پاک کر دے گا بلکہ وہ اس کا متکفل اور متولی بھی ہو جائے گا اور ایسے خبیثات سے
بچائے گا۔ ہے
الْخَبِيثُتُ لِلْخَبِيثِينَ ( النور : ۲۷) کے یہی معنے ہیں اندرونی معصیت، ریا کاری، معجب ، تکبر،
خوشامد،خود پسندی، بدظنی اور بدکاری وغیرہ وغیرہ خباثتوں سے بچنا چاہیے ہے اگر اپنے آپ کو ان
خباثتوں سے بچاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو پاک و مطہر کر دے گا۔
البدر جلد ۳ نمبر ۹ مورخہ یکم مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه ۲
البدر سے ۔ اس لیے اندرونی پلیدی کا خیال رکھو کہ وہ تمہارے سارے قلب کو پلید نہ کر دیوے۔“
البدر جلد ۳ نمبر ۹ مورخه یکم مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۳)
ے البدر سے۔ ” بیباک ہو کر خدا کے احکام کو توڑنا اور شوخی اور شرارت سے اوامر کا انکار کرنا یہ بڑی خباثتیں ہیں جن
سے بچنا نہایت ضروری ہے۔
البدر جلد ۳ نمبر ۹ مورخہ یکم مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۳)
مگر ضروری امر یہ ہے کہ پہلے یہ سمجھ لے کہ تقویٰ کیا تقویٰ اور اس کے حصول کا طریق
چیز ہے اور کیوں کر حاصل ہوتا ہے؟ تقویٰ تو یہ ہے
که بار یک در بار یک پلیدگی سے بچے اور اس کے حصول کا یہ طریق ہے کہ انسان ایسی کامل تدبیر کرے
کہ گناہ کے کنارہ تک نہ پہنچے اور پھر نری تدبیر ہی کو کافی نہ سمجھے بلکہ ایسی دعا کرے جو اس کا حق ہے
کہ گداز ہو جاوے بیٹھ کر سجدہ میں ، رکوع میں ، قیام میں اور تہجد میں ، غرض ہر حالت اور ہر وقت اسی
فکر و دعا میں لگا ر ہے کہ اللہ تعالیٰ گناہ اور معصیت کی خباثت سے نجات بخشے اس سے بڑھ کر کوئی
نعمت نہیں ہے کہ انسان گناہ اور معصیت سے محفوظ اور معصوم ہو جاوے اور خدا تعالیٰ کی نظر میں
راست باز اور صادق ٹھہر جاوے۔
تدبیر اور دعا کا کامل اتحاد
لیکن یہ نعمت نہ تو نری تدبیر سے حاصل ہوتی ہے اور نہ نری دعا
سے بلکہ یہ دعا اور تدبیر دونوں کے کامل اتحاد سے حاصل
ہو سکتی ہے جو شخص نری دعا ہی کرتا ہے اور تدبیر نہیں کرتا ہے وہ شخص گناہ کرتا ہے اور خدا تعالیٰ کو آزماتا
ہے ایسا ہی جو نری تدبیر کرتا ہے اور دعا نہیں کرتا وہ بھی شوخی کرتا اور خدا تعالیٰ سے استغنا ظاہر کر کے
اپنی تجویز اور تدبیر اور زور بازو سے نیکی حاصل کرنی چاہتا ہے لیکن مومن اور سچے مسلمان کا یہ شیوہ نہیں
وہ تدبیر اور دعا دونوں سے کام لیتا ہے۔ پوری تدبیر کرتا ہے اور پھر معاملہ خدا پر چھوڑ کر دعا کرتا ہے
اور یہی تعلیم قرآن شریف کی پہلی ہی سورۃ میں دی گئی ہے چنانچہ فرمایا ہے إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ
نَسْتَعِينُ (الفاتحة : ۵) جو شخص اپنے قوئی سے کام نہیں لیتا ہے وہ نہ صرف اپنے قومی کو ضائع کرتا اور
ان کی بے حرمتی کرتا ہے بلکہ وہ گناہ کرتا ہے مثلاً ایک شخص ہے جو کنجروں کے ہاں جاتا ہے اور اسی
وو
ل البدر سے ” جیسے کہ خدا تعالیٰ نے تعلیم دی ہے إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِین جس کے یہ معنے ہیں کہ جو کچھ قوی
خدا تعالیٰ نے انسان کو عطا کئے ہیں ان سے پورا کام لے کر پھر وہ انجام کو خدا کے سپرد کرتا ہے اور خدا تعالیٰ سے عرض
کرتا ہے کہ جہاں تک تو نے مجھے توفیق عطا کی تھی اس حد تک تو میں نے اس سے کام لے لیا یہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ کے معنے
ہیں اور پھر إِيَّاكَ نَسْتَعِین کہہ کر خدا سے امداد چاہتا ہے کہ باقی مرحلوں کے لئے میں تجھ سے استمداد طلب کرتا
البدر جلد ۳ نمبر ۹ مورخہ یکم مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۳)
ہوں۔
بد صحبت میں اپنا دن رات بسر کرتا ہے اور پھر دعا کرتا ہے کہ اے اللہ ! مجھے گناہ سے بچا ایسا شوخ انسان
خدا تعالیٰ سے مسخری کرتا ہے اور اپنی جان پر ظلم ۔ اس سے اس کو کچھ فائدہ نہ ہوگا اور آخر یہ خیال ۔
کر کے کہ میری دعا سنی نہیں گئی وہ خدا سے بھی منکر ہو جاتا ہے۔
اس میں شک نہیں ہے کہ انسان بعض اوقات تدبیر سے فائدہ اٹھاتا ہے لیکن تدبیر پر کلی بھروسہ کرنا
سخت نادانی اور جہالت ہے جب تک تدبیر کے ساتھ دعا نہ ہو کچھ نہیں اور دعا کے ساتھ تدبیر نہ ہو تو کچھ
فائدہ نہیں جس کھڑکی کی راہ سے معصیت آتی ہے پہلے ضروری ہے کہ اس کھڑ کی کو بند کیا جاوے پھر نفس
کی کشاکش کے لیے دعا کرتا رہے۔ اسی کے واسطے کہا ہے وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ
سبلنا (العنكبوت: ۷۰) اس میں کس قدر ہدایت تدابیر کو عمل میں لانے کے واسطے کی گئی ہیں
تدابیر میں بھی خدا کو نہ چھوڑے دوسری طرف فرماتا ہے اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ (المؤمن : ۶۱ ) پس
اگر انسان پورے تقویٰ کا طالب ہے تو تدبیر کرے اور دعا کرے دونوں کو جو بجالانے کا حق ہے
بجالائے تو ایسی حالت میں خدا اس پر رحم کرے گا لیکن اگر ایک کرے گا اور دوسری کو چھوڑے گا تو
محروم رہے گا۔
تقومی کے ثمرات انسان ایسے طریق سے تقوی پر قائم ہوتا ہے اور تقوی اللہ ہی ہر ایک عمل
کی جڑ ہے جو اس سے خالی ہے وہ فاسق ہے۔ تقویٰ سے زینت اعمال
پیدا ہوتی ہے اور اس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کا قرب ملتا ہے اور اسی کے ذریعہ وہ اللہ تعالیٰ کا ولی بن جاتا
دو
لے البدر سے۔ ” جو ذرائع معصیت کے ہیں ان کو ترک کرنا لازمی ہے ان ذرائع سے علیحدہ ہونے کے بعد ایک
کشاکش نفس میں رہتی ہے کہ اسے بار بار خیال اس بدی کے ارتکاب کا آتا ہے یہ اس لیے ہوتا ہے کہ وہ ایک عرصہ
اس میں گزار چکا ہے اس سے نجات پانے کا ذریعہ دعا ہے۔“ (البدر جلد ۳ نمبر ۹ مورخہ یکم مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۳)
البدر سے ۔ جَاهَدُوا فِينَا کے یہی معنے ہیں کہ حصولِ تقویٰ کے لیے حتی الوسع تدابیر کو کام میں لاوے اور پھر
دوسری جگہ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ (المؤمن: (۶۱) کہہ کر بتلا دیا کہ جب تدابیر کر چکو تو پھر خدا سے دعا مانگو وہ قبول
ہوگی۔“
البدر جلد ۳ نمبر ۹ مورخہ یکم مارچ ۱۹۰۴ صفحه (۳)
ہے۔ چنانچہ فرمایا ہے اِن اَوْلِيَا ونَ إِلَّا الْمُتَّقُونَ (الانفال : (۳۵)
تقوی حقیقت میں ایک موت سے کامل طور پر جب تقوی کا کوئی مرحلہ باقی رہے تو پھر یہ اولیاء اللہ میں داخل ہو جاتا ہے اور تقویٰ
حقیقت میں اپنے کامل درجہ پر ایک موت ہے کیونکہ جب نفس کے سارے پہلوؤں سے مخالفت کرے گا
تو نفس مر جاوے گا۔ اس لیے کہا گیا ہے مُؤتُوا قَبْلَ أَنْ تَمُوتُوا نفس کے توسن گھوڑے کی طرح
ہوتا ہے اور جو لذت تقبل اور انقطاع میں ہوتی ہے اس سے بالکل نا آشنا ہوتا ہے۔ جب اس پر موت
آجاوے گی تو چونکہ خلا محال ہے اس لیے دوسری لذات جو تقتل اور انقطاع میں ہوتی ہیں شروع ہو
جائیں گی۔ یہی وہ بات ہے جس کی ہماری ساری جماعت کو ہر وقت مشق کرنی چاہیے۔ کے جیسے بچے جب
تختیوں پر بار بار لکھتے ہیں تو آخر خوش نویس ہو جاتے ہیں۔ وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا ( العنكبوت: ۷۰)
میں مجاہدہ سے مراد یہی مشتق ہے کہ ایک طرف دعا کرتا رہے دوسری طرف کامل تد بیر کرے۔ آخر
اللہ تعالیٰ کا فضل آجاتا ہے اور نفس کا جوش و خروش دب جاتا اور ٹھنڈا ہو جاتا ہے اور ایسی حالت ہو جاتی
ہے جیسے آگ پر پانی ڈال دیا جاوے۔ بہت سے انسان ہیں جو نفس اتارہ ہی میں مبتلا ہیں۔
اه البدر سے۔ ولایت کا ے۔ ”ولایت کا حصہ تقویٰ ہی پر ہے خدا تعالیٰ سے ترساں اور لرزاں ہو کر اگر اسے حاصل کرو گے تو کمال
تک پہنچ جاؤ گے ۔“
البدر جلد ۳ نمبر ۹ مورخہ یکم مارچ ۱۹۰۴ء صفحه ۳)
البدر میں ہے۔ ”نفس ظاہری لذات کا دلدادہ ہوتا ہے پنہانی لذات سے یہ بالکل بے خبر ہے اسے خبر دار کرنے رہے دا
کے لیے ضروری ہے کہ اول ظاہری لذات پر ایک موت وارد ہو اور پھر نفس کو پنہانی لذات کا علم ہو اس وقت الہی
البدر جلد ۳ نمبر ۹ مورخہ یکم مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۳)
وو
لذت جو کہ جنتی زندگی کا نمونہ ہے شروع ہوگی ۔“
سے البدر میں ہے۔ ” ہماری جماعت کو چاہیے کہ نفس پر موت وارد کرلے اور حصول تقویٰ کے لیے وہ اول مشق کریں
جیسے بچے خوش خطی سیکھتے ہیں تو اول اول ٹیڑھے حرف لکھتے ہیں لیکن آخر کار مشق کرتے کرتے خود ہی صاف اور
سیدھے حروف پڑنے لگ جاتے ہیں اسی طرح ان کو بھی مشق کرنی چاہیے جب خدا تعالیٰ ان کی محنت کو دیکھے گا تو خود
البدر جلد ۳ نمبر ۹ مورخہ یکم مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۳)
ان پر رحم کرے گا ۔
میں دیکھتا ہوں کہ جماعت میں باہم نزاعیں بھی ہو جاتی اپنے بھائیوں کی پردہ پوشی کرو میں اور معمولی نام سے پر ایک دوسرے نزاع کی عزت پر
حملہ کرنے لگتا ہے اور اپنے بھائی سے لڑتا ہے۔ یہ بہت ہی نامناسب حرکت ہے۔ یہ نہیں ہونا چاہیے
بلکہ ایک اگر اپنی غلطی کا اعتراف کرلے تو کیا حرج ہے۔ بعض آدمی ذرا ذراسی بات پر دوسرے کی
ذلت کا اقرار کئے بغیر پیچھا نہیں چھوڑتے۔ ان باتوں سے پر ہیز کرنا لازم ہے۔ خدا تعالیٰ کا نام
ستار ہے۔ پھر یہ کیوں اپنے بھائی پر رحم نہیں کرتا اور عفو اور پردہ پوشی سے کام نہیں لیتا۔ چاہیے کہ اپنے
بھائی کی پردہ پوشی کرے اور اس کی عزت و آبرو پر حملہ نہ کرے۔
ایک چھوٹی سی کتاب میں لکھا دیکھا ہے کہ ایک بادشاہ قرآن لکھا کرتا تھا ایک ملا نے کہا کہ یہ
آیت کے غلط لکھی ہے بادشاہ نے اُس وقت اس آیت پر دائرہ کھینچ دیا کہ اس کو کاٹ دیا جائے گا۔
جب وہ چلا گیا تو اُس دائرہ کو کاٹ دیا جب بادشاہ سے پوچھا کہ کیوں کیا تو اس نے کہا کہ دراصل وہ
غلطی پر تھا مگر میں نے اس وقت دائرہ کھینچ دیا کہ اس کی دلجوئی ہو جاوے۔ سے
یہ بڑی رعونت کی جڑ ، بیماری ہے کہ دوسرے کی خطا پکڑ کر اشتہار دے دیا جاوے۔ ایسے امور
البدر سے ابھی تک بہت سے آدمی جماعت میں ایسے ہیں کہ تھوڑی سی بات بھی خلاف نفس سن لیتے ہیں تو ان
کو جوش آجاتا ہے حالانکہ ایسے تمام جوشوں کو فرو کرنا بہت ضروری ہے تا کہ حلم اور بردباری طبیعت میں پیدا ہو۔ دیکھا
جاتا ہے کہ جب ایک ادنی سی بات پر بحث شروع ہوتی ہے تو ایک دوسرے کو مغلوب کرنے کی فکر میں ہوتا ہے کہ
کسی طرح میں فاتح ہو جاؤں ایسے موقع پر جوشِ نفس سے بچنا چاہیے اور رفع فساد کے لیے ادنی ادنی باتوں میں
دیده دانسته خود ذلت اختیار کر لینی چاہیے اس امر کی کوشش ہرگز نہ کرنی چاہیے کہ مقابلہ میں اپنے دوسرے بھائی
کو ذلیل کیا جاوے۔“
(البدر جلد ۳ نمبر ۹ مورخہ یکم مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۳، ۴)
وو
کے البدر میں یوں لکھا ہے ۔ یہ لفظ تم نے غلط لکھا ہے۔“ (مرتب)
ے البدر میں ہے۔ ”دیکھو اس نے بادشاہ ہو کر ایک غریب ملاں کا دل نہ دکھانا چاہا ۔
وو
البدر جلد ۳ نمبر ۹ مورخہ یکم مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۴)
ہے البدر میں ہے۔ اپنے بھائی پر فتح پانے کا خیال رعونت کی ایک جڑ ہے اور بڑی بھاری مرض ہے کہ اپنے ایک
بھائی کے عیب کے مشتہر کرنے کی ترغیب دلاتی ہے۔“ (البدر جلد ۳ نمبر ۹ مورخہ یکم مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۴)
سے
سے نفس خراب ہو جاتا ہے اس سے پر ہیز کرنا چاہیے۔ غرض یہ سب امور تقوی میں داخل ہیں اور
اندرونی بیرونی امور میں تقوی سے کام لینے والا فرشتوں میں داخل کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں کوئی سرکشی
باقی نہیں رہ جاتی ۔ تقویٰ حاصل کرو کیونکہ تقویٰ کے بعد ہی خدا تعالیٰ کی برکتیں آتی ہیں۔ متقی دنیا کی
بلاؤں سے بچایا جاتا ہے۔ خدا ان کا پردہ پوش ہو جاتا ہے جب تک یہ طریق اختیار نہ کیا جاوے کچھ
فائدہ نہیں۔ ایسے لوگ میری بیعت سے کوئی فائدہ نہیں اُٹھا سکتے ۔ فائدہ ہو بھی تو کس طرح جب کہ
ایک ظلم تو اندر ہی رہا۔ اگر وہی جوش، رعونت ، تکبر ، محجب ، ریا کاری، سریع الغضب ہونا باقی ہے جو
دوسروں میں بھی ہے تو پھر فرق ہی کیا ہے؟ کے سعید اگر ایک بھی ہو اور وہ سارے گاؤں میں ایک ہی
ہو تو لوگ کرامت کی طرح اس سے متاثر ہوں گے۔ نیک انسان جو اللہ تعالیٰ سے ڈر کر نیکی اختیار کرتا
ہے اس میں ایک رہ ں ایک ربانی رعب ہوتا ہے اور دلوں میں پڑ جاتا ہے کہ یہ باخدا ہے۔ کے یہ بالکل سچی بات
ہے کہ جو خدا کی طرف سے آتا ہے خدا تعالیٰ اپنی عظمت سے اس کو حصہ دیتا ہے اور یہی طریق نیک بختی
کا ہے۔
پس یا درکھو کہ چھوٹی چھوٹی باتوں سے میں بھائیوں کو دکھ دینا ٹھیک نہیں ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
جميع اخلاق کے متمم ہیں اور اس وقت خدا تعالیٰ نے آخری نمونہ آپ کے اخلاق کا قائم کیا ہے۔
اس وقت بھی اگر وہی درندگی رہی تو پھر سخت افسوس اور کم نصیبی ہے۔ پس دوسروں پر عیب نہ لگاؤ کیونکہ
ل البدر میں ہے۔ ” یا درکھو بیعت کا زبانی اقرار کچھ شے نہیں ہے اللہ تعالیٰ تزکیہ نفس چاہتا ہے ۔“
البدر جلد ۳ نمبر ۹ مورخہ یکم مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۴)
البدر سے ۔ اس لیے اپنے نفسوں میں تبدیلی کرو اور اخلاق کا اعلیٰ نمونہ حاصل کرو۔“
وو
( البدر جلد ۳ نمبر ۹ مورخہ یکم مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۴)
البدر سے ۔ خواہ کیسی ہی دشمنی ہو رفتہ رفتہ سب خود بخود اس کے تابع ہو جاویں گے اور بجائے حقارت کے اس کی
عظمت کرنے لگ جاویں گے۔“
البدر جلد ۳ نمبر ۹ مورخہ یکم مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۴)
البدر جلد ۳ نمبر ۹ مورخہ یکم مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۴)
ہے البدر سے۔ ”چھوٹی چھوٹی باتوں میں طول دینا اور بھائیوں کو رنج پہنچانا بہت بری بات ہے۔“