۲۲؍فروری۱۹۰۴ء
ملفوظات (جلد 6)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نمازوں کے پابند ہیں۔ خدا کے آگے تضرع اور انتہال کرتے ہیں۔ اب سوائے اس کے کہ خدا تعالیٰ
ان کو نور ایمان عطا کرے اور دلوں میں صدق ڈالے یہ سب کچھ کب حاصل ہو سکتا ہے۔ دیکھنے اور
سمجھنے کے لیے تو ایک نشان کتاب براہین ہی بس ہے جیسے کہتے ہیں کہ
مع حرفے بس است اگر در خانه کس است
سمجھ دار آدمی کے لیے ایک ہی بات کافی ہوتی ہے۔ خدا تعالیٰ نے عمر کا وعدہ دیا۔ بتلاؤ کوئی کہہ
سکتا ہے کہ میں اتنے برس ضرور زندہ رہوں گا۔ پھر جتنے وعدے براہین میں تھے ان میں سے اکثر
پورے ہو گئے ہیں اور کچھ ابھی باقی ہیں۔ اگر انسان کا کاروبار ہوتا تو اس قدر نصرت کب شامل حال
ہو سکتی اور وہ وعدے اگر خدا کی طرف سے نہ تھے تو کیسے پورے ہو کر رہتے۔
پس وقت کو ، زمانہ کو ضلالت کو ، اندرونی اور بیرونی حالت کو دیکھو تو خود پتا لگ جاتا ہے۔ مخالفوں
سے ہم ناراض نہیں ہیں کیونکہ راستی کا مقابلہ جان توڑ کر ہوا کرتا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دیکھو
کس قدر مقابلہ ہوا لیکن کیا مسیلمہ کی بھی مخالفت ہوئی ۔ لے
۲۲ فروری ۱۹۰۴ء (بوقت شام)
مامورین کی زندگی میں ابتلا مقدمات کی نسبت آپ نے فرمایا کہ
یہ ایک منجانب اللہ ابتلا تھا جو کہ پیش آگیا۔ سنت اللہ اسی طرح
سے ہے کہ مامورین کی زندگی یونہی اسی طرح آسائش سے نہیں گذرتی کہ وہ دنیا میں بے کار رہیں ۔
پھر آپ نے مولویوں کی حالت پر فرمایا کہ
ان لوگوں کے اعمال اور منبروں پر چڑھ چڑھ کر خطبے پڑھنے سے ہمیں تعجب آتا ہے کہ آخران
کے اعمال کا نتیجہ کیا ہے معلوم ہوتا ہے کہ اعمال پر بھی زنگ ہوتا ہے جس سے انسان کے صحیح عقائد بھی
نظر نہیں آسکتے ۔
البدر جلد ۳ نمبر ۱۰ مورخه ۱۸ مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه ۳، ۴
اس سے بڑھ کر اور کیا ہوگا کہ کتاب اللہ جس کا ایک ایک لفظ یقینی ہے وہ وفات مسیح علیہ السلام علیہ
وفات مسیح کو بیان کرتی ہے۔ احادیث کا اجماع بھی یہی ہے اگر کوئی زندہ
ہوتا تو صحابہؓ کو اس سے بڑھ کر اور کیا رنج ہوتا کہ صاحب شریعت سرو را نبیاء آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
تو زمین میں مدفون ہوں اور ایک نبی جو کہ صاحب شریعت نہیں اور موسوی شریعت کا تابع وہ آسمان
پر زندہ موجود ہو اور اس امت کے اختلاف مٹانے اور فیصلہ کرنے کے لیے وہی آسمان سے آوے۔
اب پوچھو کہ خاتم الانبیاء کون ہوا حضرت مسیح یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم؟ مگر پھر بھی یہ لوگ جو باز
نہیں آتے تو معلوم ہوا کہ شامت اعمال ہے۔ تقویٰ تو نہیں رہی تھی ۔ عقل سلیم بھی ان میں نہیں رہی
دنیوی عقل کے لیے تقویٰ کی ضرورت نہیں ہے مگر دین کے لیے ضرورت ہے۔ اس لیے یہ لوگ
دین کی باتوں کو بھی نہیں سمجھتے ۔ خدا تعالیٰ اسی کی طرف اشارہ کر کے فرماتا ہے لا يَمَسُّهُ إِلَّا
الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة : ۸۰) یعنی اندر گھسنا تو در کنار مس کرنا بھی مشکل ہے جب تک انسان مطہر یعنی
متقی نہ ہوئے ۔
احادیث میں منکم ہے ، قرآن میں مِنْكُمْ ہے۔ پھر بغیر نظیر کے کوئی بات نہیں مانی جاتی ۔
عیسائیوں نے جب مسیح کے بن باپ ہونے سے اس کی خدائی کا استدلال کیا تو خدا تعالیٰ نے نظیر بتلا کر
ان کی بات کو رد کر دیا ۔ فرمایا إِنَّ مَثَلَ عِيسَى عِنْدَ اللهِ كَمَثَلِ آدَمَ (ال عمران: ۶۰ ) کہ اگر بن باپ
ہونے سے انسان خدا ہو سکتا ہے تو آدم کی تو ماں بھی نہ تھی اسے خدا کیوں نہیں مان لیتے ۔ پس جب
نصاری کی اس بات کو خدا نے رد کر دیا تو اگر مسیح بھی واقعی آسمان پر زندہ ہوتا اور عیسائی اسے خدائی کی
دلیل گردانتے تو اللہ تعالیٰ اس کا بھی رڈ کرتا اور چند ایک نظائر پیش کرتا کہ فلاں فلاں اور نبی زندہ
آسمان پر موجود ہیں ۔ ہر ایک پہلو سے ان لوگوں پر اتمام حجت ہو چکا ہے۔ اب یہ لوگ مصداق
صم بكم عمی کے ہیں۔ بھلا دیکھو تو جس حال میں کہ میں زندہ موجود ہوں کیا یہ ان کا حق نہ تھا کہ مجھ
سے آکر سوال کرتے پوچھتے اور اپنے شکوک و شبہات پیش کرتے۔ میں نے بار ہا لکھا کہ ان کے
اخراجات سفر دینے کو میں طیار ہوں یہاں آویں مکان بھی دوں گا حتی الوسع مہمان نوازی بھی کروں گا
لیکن یہ لوگ ادھر رخ نہیں کرتے۔ ہمیں کہتے ہیں کہ قرآن سے باہر ہیں حالانکہ قرآن ہی نے تو ہمیں
اس کوچے میں کھینچا ہے صرف فرق اتنا ہے کہ ہمیں قرآن کے معنے وحی نے بتلائے ہیں۔ اس کے
ہوتے ہوئے دیدہ دانستہ کیسے اپنی آنکھوں کو پھوڑ لیں۔
خدا تعالیٰ کا یہ فرض تھا کہ اگر عیسائی لوگ مسیح کی خدائی کے لیے خصوصیت پیدا کریں تو وہ اس کارڈ
کرتا جیسے آدم کی مثال بیان کی ۔ کیا خدا کو اس خصوصیت کا علم نہ تھا کہ مسیح آسمان پر زندہ ہے پھر اس کا اس
نے کیوں رڈ نہ کیا اس طرح سے قرآن پر حرف آتا ہے اگر مسیح آسمان پر زندہ ہوتا اور عیسائی لوگ اس
سے خدائی کی دلیل پکڑتے تو خدا ضرور بیان کرتا کہ فلاں فلاں انبیاء بھی آسمان پر زندہ موجود ہیں اس
سے کوئی خدا نہیں بن سکتا جبکہ چالیس کروڑ انسان اسے آگے ہی خدا مان کر گمراہ ہو رہے ہیں تو تم نے ان
کے ساتھ مل کر اور ہاں میں ہاں ملا کر اس کی خدائی پر اور مہر لگا دی۔ اس کا باعث صرف ان لوگوں کی
بد عملی ہے کہ ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور اور کھانے کے اور۔ اور ایک ایک روپیہ لے کرفتوے بدل
دیتے ہیں۔ اندرونی راست بازی بالکل نیست و نابود ہوگئی اور اب حدیث شریف کے موافق بالکل یہودی
ہو گئے ہیں۔ یہ امید تو ہے نہیں کہ یہ لوگ ان سچائیوں کو مانیں ہاں ان کی ذریت اگر مانے تو مانے۔
اس کے بعد آپ نے مقدمات کا تذکرہ کیا کہ
ان کی ابتدا کیوں کر ہوئی ۔ کس طرح اول کرم دین نے مولوی عبدالکریم صاحب کو بذریعہ خطوط اطلاع
دی کہ مہر علی شاہ نے فیضی متوفی کی کتاب سے سرقہ کیا ہے۔ اس کی اطلاع پر کتاب نزول انا پر مسیح لکھی گئی۔
پھر اس نے اپنے خطوط کے برخلاف ایک مضمون سراج الاخبار میں لکھ کر سب و شتم کیا اور ان کو اپنی طرف
منسوب کرنے سے انکاری ہوا۔ اس طرح سے ہمارا چلتا کام بند ہو گیا۔ تنگ آکر حکیم صاحب نے دعویٰ
کیا پھر کرم دین نے جہلم میں ہم پر ایک مقدمہ کیا وہ بڑا خطرناک مقدمہ تھا۔ اس کے متعلق میں نے اوّل
ہی خوابات دیکھے تھے جو کہ شائع ہو چکے ہوئے تھے اور قبل از وقت اس میں کامیابی کی خبر بھی خدا سے پا کر
ہم نے شائع کر دی تھی۔ اس میں ہمیں کامیابی ہوئی۔ پھر کرم دین نے خود ہم پر استغاثہ دائر کیا۔ وہ
مقدمات ابھی چل رہے ہیں۔ منصف حاکم کو تو خود خبر نہیں ہوتی کہ انجام کار مقدمہ کی کیا صورت ہوگی ۔