۲۳؍فروری۱۹۰۴ء

ملفوظات (جلد 6)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہماری تائید تو ہمیشہ خدا سے ہوتی ہے ورنہ جمہوری طور پر تو حکام کا میلان ہماری طرف کم ہی ہوتا ہے اور
سوائے پروردگار کے اور کس کی ذات ہے کہ اس پر بھروسہ کیا جا سکے۔ زمین پر کیسے ہی آثار نظر آویں مگر
بار بار جو حکم آسمان سے آتا ہے کہ تری نَصْرًا مِّنْ عِنْدِ اللهِ وہ آخر ہو کر رہے گا۔
بنگر که خون ناحق پروانه شمع را چندان امان نداد که شب را سحر کند !
۲۳ فروری ۱۹۰۴ء (بوقت شب)
مقدمہ کی موجودہ صورت پر حضور علیہ الصلوٰۃ و السلام ہر ایک معجزہ ابتلا سے وابستہ ہے نے فرمایا کہ
یہ ایک ابتلا ہے کوئی مامور نہیں آتا جس پر ابتلا نہ آئے ہوں ۔ مسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام کو قید کیا گیا
اور کیا کیا اذیت دی گئی ۔ موسیٰ علیہ السلام ۔ ی گئی ۔ موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ کیا سلوک ہوا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا محاصرہ
کیا گیا مگر بات یہ ہے کہ عاقبت بخیر ہوتی ہے اگر خدا کی سنت یہ ہوتی کہ مامورین کی زندگی ایک تنعم
اور آرام کی ہو اور اس کی جماعت پلاؤ زردے وغیرہ کھاتی رہے تو پھر اور دنیا داروں میں اور ان میں کیا
فرق ہوتا پلاؤ زردے کھا کر حمدًا لِلهِ وَشُكْرًا للہ کہنا آسان ہے اور ہر ایک بے تکلف کہہ سکتا ہے
لیکن بات یہ ہے جب مصیبت میں بھی وہ اسی دل سے کہے۔
مامورین اور ان کی جماعت کو زلزلے آتے ہیں ہلاکت کا خوف ہوتا ہے طرح طرح کے خطرات
پیش آتے ہیں كَذَّبُوا کے یہی معنے ہیں دوسرے ان واقعات سے یہ فائدہ ہے کہ کچوں اور پکوں کا
امتحان ہو جاتا ہے کیونکہ جو کچے ہوتے ہیں ان کا قدم صرف آسودگی تک ہی ہوتا ہے جب مصائب آئے تو
وہ الگ ہو جاتے ہیں۔ میرے ساتھ یہی سنت اللہ ہے کہ جب تک ابتلا نہ ہو تو کوئی نشان ظاہر نہیں ہوتا
خدا کا اپنے بندوں سے بڑا پیار یہی ہے کہ ان کو ابتلا میں ڈالے جیسے کہ وہ فرماتا ہے کبَشِّرِ الصَّبِرِينَ
الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ (البقرۃ:۱۵۶ ، ۱۵۷) یعنی ہر ایک قسم
البدر جلد ۳ نمبر ۱۰ مورخه ۸ مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه ۵

کی مصیبت اور دکھ میں ان کا رجوع خدا تعالیٰ ہی کی طرف ہوتا ہے خدا تعالیٰ کے انعامات انہی کو ملتے ہیں
جو استقامت اختیار کرتے ہیں۔ خوشی کے ایام اگر چہ دیکھنے کو لذیذ ہوتے ہیں مگر انجام کچھ نہیں ہوتا
رنگ رلیوں میں رہنے سے آخر خدا کا رشتہ ٹوٹ جاتا ہے خدا کی محبت یہی ہے کہ ابتلا میں ڈالتا ہے اور اس
سے اپنے بندے کی عظمت کو ظاہر کرتا ہے مثلاً کسری اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی گرفتاری کا حکم نہ دیتا
تو یہ معجزہ کہ وہ اسی رات مارا گیا کیسے ظاہر ہوتا اور اگر مکہ والے لوگ آپ کو نہ نکالتے تو فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا
مبينا (الفتح: ۲) کی آواز کیسے سنائی دیتی ہر ایک معجزہ ابتلا سے وابستہ ہے غفلت اور عیاشی کی زندگی
کو خدا سے کوئی تعلق نہیں ہے کامیابی پر کامیابی ہو تو تضرع اور ابتہال کا رشتہ تو بالکل رہتا ہی نہیں ہے
حالانکہ خدا تعالیٰ اسی کو پسند کرتا ہے اس لیے ضرور ہے کہ درد ناک حالتیں پیدا ہوں۔
اس کے بعد عالی جناب محمد ابراہیم خان صاحب بن موسیٰ خان صاحب برادر زادہ مراد خان صاحب
مرحوم آمده از کراچی اور خان صاحب گلزار خان اور دیگر چند ایک احباب نے بیعت کی۔ بعد بیعت
حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے ذیل کی تقریر فرمائی ۔
نو مبایعین کے لئے نصیحت ضروری نصیحت یہ ہے کہ ملاقات کا زمانہ بہت تھوڑا ہے خدا معلوم بعد جدائی کے دوبارہ ملنے کا اتفاق ہو یا نہ ہو یہ دنیا
ایسی جگہ ہے کہ دم کا بھروسہ نہیں ہے اگر رات ہے تو کل کے دن کی زندگی کا علم نہیں ہے اگر دن ہے تو
رات کی زندگی کی خبر نہیں اسی لیے سمجھنا چاہیے کہ اس سلسلہ کے دو حصے ہیں ۔
ایک حصہ تو عقائد کا ہے مختصراً یا د رکھو کہ جو بدعات ان میں حال کے لوگوں یا درمیانی لوگوں نے ملا
دیئے ہیں ان سے پر ہیز کیا جاوے یہ تصرف اسی قسم کا ہے کہ کچھ تو بدعات تک رہا ہے اور کچھ اس سے
بڑھ کر شرک ہو گیا ہے جیسے عیسی کو ایک خاص خصوصیت کل بنی نوع انسان وانبیاء اور رسل سے دی
جاتی ہے اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سے باہر رکھا جاتا ہے جس سے آپ کی بڑی تو ہین لازم
آتی ہے حالانکہ آپ خاتم الانبیاء ہیں اور جب عائشہ سے پوچھا گیا کہ آپ کے اخلاق کیا ہیں؟ تو اس
نے کہا قرآن شریف آپ کا خلق ہے جیسے عیسائی لوگ مسیح کی تعظیم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی

توہین کرتے ہیں ویسے ہی آج کل کے مسلمان بھی کرتے ہیں فرق یہ ہے کہ وہ مسیح کو خدا بناتے ہیں
اور یہ خدا کے برابر ا سے قرار دیتے ہیں جیسے ایک میت پڑی ہوئی ہو تو ایک شخص تو اسے مردہ کہے گا
دوسرا مردہ نہ کہے بلکہ مردہ والے صفات سب اس میں بتلاوے۔
مسیح کے بارے میں اس قدر غلو کیا گیا ہے کہ گویا عیسائیوں کے ساتھ ہاتھ ملا دیا ہے وہ توحید جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم لائے اس کا نام تک ان میں نہیں رہا صلیبی مذہب کس زور سے پھیل رہا ہے
جس کا ذکر میں نے ابھی چند دن ہوئے کیا تھا پس جب یہ حال ہے تو عقائد کی درستی بہت ضروری تھے
ہے سچا، صحیح اور خدا کی مرضی کے موافق یہی مسئلہ ہے کہ مسیح علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں اور اگر وہ زندہ ہیں
تو قرآن شریف باطل ٹھہرتا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شہادت جو بہت عزت کے قابل ہے یہ
ہے کہ آپ اسے اموات میں بیٹی کے پاس دیکھ آئے اگر ان کی روح قبض نہیں ہوئی تھی تو دوسرے عالم
میں کیسے چلے گئے قیام توحید کے لیے یہ مسئلہ بہت ضروری ہے کہ مسیح فوت ہو گئے اور جو اسے پورے
یقین سے نہیں مانتا خطرہ ہے کہ وہ کہیں عیسائیت سے حصہ نہ لے لے یا ایک دن عیسائی ہی نہ ہو جائے
انسان اسی طرح مرتد ہوا کرتا ہے کہ ایک ایک جزو چھوڑتا ہوا آخر کار گل چھوڑ دیتا ہے دوسرے عقائد میں
بہت اختلاف نہیں ہے صرف یہی عظیم الشان بات ہے جو خدا نے بتلائی ہے کہ مسیح فوت ہو گیا ہے۔
جو لوگ اس بارہ میں ہماری مخالفت کرتے ہیں ان کے ہاتھ میں بجز اقوال کے اور کچھ نہیں ہے
اگر وہ کہیں کہ قرآن کے مخالف احادیث میں نزول کا لفظ موجود ہے تو جواب ہے کہ اول تو وہاں
مِنَ السَّمَاءِ نہیں لکھا کہ وہ ضرور آسمان سے ہی آوے گا دوسرے احادیث تو مِنكُم سے بھی بھری
پڑی ہیں نزول اصل میں اکرام اور جلال کا لفظ ہے خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے لیے
استعمال فرمایا ہے حتی کہ احادیث میں تو دجال کے لیے بھی نزول کا لفظ آیا ہے پھر کیا یہ سب آسمان سے
آئے اور آویں گے۔ قرآن شریف سے یہی ثابت نہیں ہوتا کہ مسیح دوبارہ نہ آوے گا بلکہ یہ بھی کہ وہ
مر گیا جیسا کہ آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي (المائدة: ۱۱۸ ) بتلا رہی ہے۔
دوسرا حصہ یہ ہے کہ انسان صرف عقائد سے ہی نجات نہیں پاتا بلکہ اس کے ساتھ اعمالِ صالحہ کا

ہونا بھی ضروری ہے خدا نے اس بات پر ہی کفایت نہیں کی کہ انسان کے لیے صرف لا اله الا الله
منہ سے کہہ دینا ہی کافی ہو ورنہ قرآن شریف اس قدر ضخیم کتاب نہ ہوتی ایک فقرہ ہی ہوتا۔ عقائد کی مثال
ایک باغ کی ہے جس کے بہت عمدہ پھل اور پھول ہوں اور اعمال صالحہ وہ مصفی پانی ہے جس کے
ذریعے سے اس باغ کا قیام اور نشو و نما ہوتا ہے ایک باغ خواہ کتنا ہی اعلیٰ درجہ کا کیوں نہ ہولیکن اس کی
آبپاشی اگر عمدہ نہ ہو تو آخر خراب ہو جاوے گا اسی طرح اگر عقیدہ کتنا ہی مضبوط کیوں نہ ہولیکن
عمل صالح اگر اس کے ساتھ نہ ہوگا تو شیطان آکر تباہ کر دے گا۔
رض
رض
تلاش کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ تیسری صدی تک گل اہل اسلام کا یہی مذہب رہا ہے کہ گل نبی
فوت ہو گئے ہیں چنانچہ صحابہ کرام کا بھی یہی مذہب تھا جب کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات
پائی ۔ صحابہ کا اجماع ہوا حضرت عمر وفات کے منکر تھے اور وہ آپ کو زندہ ہی مانتے تھے آخر ابو بکر
نے آکر مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ ( ال عمران: ۱۴۵) کی آیت سنائی تو
حضرت عمر اور دیگر صحابہ کو آپ کی موت کا یقین آیا اور اگر صحابہ کرام کا یہ عقیدہ ہوتا کہ کوئی نبی زندہ
ہے تو سب اٹھ کر ابو بکر کی خبر لیتے کہ ہمارا عقیدہ مسیح کی نسبت ہے کہ وہ زندہ ہے تو کیسے کہتا ہے کہ
سب نبی فوت ہو گئے ۔ اور کیا وجہ ہے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم زندہ نہ ہوں اگر بعض مرتے اور
بعض زندہ ہوتے تو کسی قسم کا افسوس نہ ہوتا مگر غریب سے لے کر امیر تک سب مرتے ہیں پھر مسیح کو
کیسے زندہ مانا جاوے تیسری صدی کے بعد حیات مسیح کا اعتقاد مسلمانوں میں شامل ہوا ہے وجہ اس کی
یہ ہے کہ نئے نئے عیسائی مسلمان ہو کر ان میں ملتے گئے اور یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جب ایک نئی قوم
کسی مذہب میں داخل ہو تو اپنے مذہب کی رسوم اور بدعات جو وہ ہمراہ لاتی ہے اس کا کچھ حصہ
نئے مذہب میں مل جاتا ہے ایسے ہی عیسائی جب مسلمان ہوئے تو یہ خیال ہمراہ لائے اور رفتہ رفتہ وہ
مسلمانوں میں پختہ ہو گیا ہاں جن لوگوں نے ہمارا زمانہ نہیں پایا نہ اس مسئلہ پر انہوں نے بحث کی وہ
تِلْكَ أُمَّةٌ قَدْ خَلَتْ (البقرۃ: ۱۳۵) کے مصداق ہوئے لیکن اب جو ہمارے مقابلہ پر آئے اور
اتمام حجت ان پر ہوا وہ قابلِ اعتراض ٹھہر گئے ہیں اگر ان لوگوں کے اعمال صالحہ ہوتے تو یہ عقیدہ ان

میں رواج نہ پاتا جب وہ چھوٹ گئے تو ایسے ایسے عقائد شامل ہو گئے۔
شخص اعمالِ صالحہ کثرت سے بجالائیں ہیں جو ایمان کوقائم رہنا چاہتاہے وہ اعمال صالح میں ترقی کرے یہ روحانی امور ہیں اور اعمال کا اثر
عقائد پر پڑتا ہے جن لوگوں نے بدکاری وغیرہ اختیار کی ہے ان کو دیکھو تو آخر معلوم ہوگا کہ ان کا خدا
پر ایمان نہیں ہے۔ حدیث شریف میں اسی لیے ہے کہ چور جب چوری کرتا ہے تو وہ مومن نہیں ہوتا
اور زانی جب زنا کرتا ہے تو وہ مومن نہیں ہوتا اس کے یہی معنے ہیں کہ اس کی بداعمالی نے اس کے
سچے اور صحیح عقیدہ پر اثر ڈال کر اسے ضائع کر دیا ہے ہماری جماعت کو چاہیے کہ اعمالِ صالحہ کثرت
سے بجالا وے اگر اس کی بھی یہی حالت رہی جیسے اوروں کی تو پھر امتیاز کیا ہوا۔ اور خدا تعالیٰ کو ان کی
رعایت اور حفاظت کی کیا ضرورت ۔ خدا تعالیٰ اسی وقت رعایت کرے گا جب تقویٰ ، طہارت اور
سچی اطاعت سے اسے خوش کرو گے۔ یاد رکھو کہ اس کا کسی سے کچھ رشتہ نہیں ہے محض لاف اور یاوہ گوئی
سے کوئی بات نہیں بنا کرتی ۔
سچی اطاعت ایک موت ہے۔ جو نہیں بجالاتا وہ خدا تعالیٰ سے شطرنج بازی کرتا ہے کہ مطلب
کے وقت تو خدا سے خوش ہوتا ہے اور جب مطلب نہ ہو تو ناراض ہو گیا مومن کا یہ دستور نہیں چاہیے۔
بھلا غور تو کرو کہ اگر خدا تعالیٰ ہر ایک میدان میں کامیابی دیتا ر ہے اور کوئی نا کامی کی صورت کبھی پیش نہ
آوے تو کیا سب جہاں موحد نہیں ہو سکتا اور خصوصیت کیا رہے گی اسی لیے جو مصیبت میں وفا اور صدق
رکھے گا خدا اسی سے خوش ہوگا ۔
نماز کو سنوار کر ادا کریں نماز ایسے نہ ادا کرو جیسے مرغی دانے کے لیے ٹھونگ مارتی ہے بلکہ سوز و گداز سے ادا کرو اور دعائیں بہت کیا کرو نماز مشکلات کی کنجی
ہے ماثورہ دعاؤں اور کلمات کے سوا اپنی مادری زبان میں بھی بہت دعا کیا کروتا اس سے سوز و گداز کی
تحریک ہو اور جب تک سوز و گداز نہ ہوا سے ترک مت کرو کیونکہ اس سے تزکیہ نفس ہوتا ہے اور سب
کچھ ملتا ہے چاہیے کہ نماز کی جس قدر جسمانی صورتیں ہیں ان سب کے ساتھ دل بھی ویسے ہی تابع ہو

اگر جسمانی طور پر کھڑے ہو تو دل بھی خدا کی اطاعت کے لیے ویسے ہی کھڑا ہوا گر جھکو تو دل بھی ویسے
ہی جھکے اگر سجدہ کرو تو دل بھی ویسے ہی سجدہ کرے دل کا سجدہ یہ ہے کہ کسی حال میں خدا کو نہ چھوڑے
جب یہ حالت ہوگی تو گناہ دور ہونے شروع ہو جاویں گے معرفت بھی ایک شے ہے جو کہ گناہ سے
انسان کو روکتی ہے جیسے جو شخص سم الفار ، سانپ اور شیر کو ہلاک کرنے والا جانتا ہے تو وہ ان کے نزدیک
نہیں جاتا ایسے ہی جب تم کو معرفت ہوگی تو تم گناہ کے نزدیک نہ پھٹکو گے اس کے لیے ضروری ہے کہ
یقین بڑھا بڑھاؤ اور وہ دعا سے بڑھے گا اور نماز خود دعا ہے نماز کو جس قدر سنوار کر ادا کرو گے اسی قدر
گناہوں سے رہائی پاتے جاؤ گے معرفت صرف قول سے حاصل نہیں ہو سکتی بڑے بڑے حکیموں نے
خدا کو اس لیے چھوڑ دیا کہ ان کی نظر مصنوعات پر رہی اور دعا کی طرف توجہ نہ کی جیسا کہ ہم نے براہین میں
ذکر کیا ہے مصنوعات سے تو انسان کو ایک صانع کے وجود کی ضرورت ثابت ہوتی ہے کہ ایک فاعل ہونا
وو
چاہیے لیکن یہ نہیں ثابت ہوتا کہ وہ ہے بھی۔ ” ہونا چاہیے اور شے ہے اور ” ہے اور شے ہے۔ اس ” ہے
کا علم سوائے دعا کے نہیں حاصل ہوتا ، عقل سے کام لینے والے ” ہے“ کے علم کو نہیں پاسکتے ، اس لیے
ہے خدارا بخدا تو ان شناخت ۔ لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ (الانعام : (۱۰۴) کے یہی معنے ہیں کہ وہ صرف عقلوں
کے ذریعہ سے شناخت نہیں کیا جا سکتا بلکہ خود جو ذریعے (اس) نے بتلائے ہیں ان سے ہی اپنے وجود کو
شناخت کرواتا ہے اور اس امر کے لیے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ
(الفاتحة:1) جیسی اور کوئی دعا نہیں ہے۔
بھائی کی غلطی دیکھ کر اس کے لئے دعا کرو صلاح تقوی ، نیک بختی اور اخلاقی
اپنے بھائی
حالت کو درست کرنا چاہیے مجھے
اپنی جماعت کا یہ بڑا غم ہے کہ ابھی تک یہ لوگ آپس میں ذراسی بات سے چڑ جاتے ہیں عام مجلس
میں کسی کو احمق کہہ دینا بھی بڑی غلطی ہے اگر اپنے کسی بھائی کی غلطی دیکھو تو اس کے لیے دعا کرو کہ
خدا اسے بچا لیوے یہ نہیں کہ منادی کرو جب کسی کا بیٹا بد چلن ہو تو اس کو سر دست کوئی ضائع نہیں کرتا
بلکہ اندر ایک گوشہ میں سمجھاتا ہے کہ یہ برا کام ہے اس سے باز آجا۔ پس جیسے رفق حلم اور ملائمت سے

اپنی اولاد سے معاملہ کرتے ہو ویسے ہی آپس میں بھائیوں سے کرو جس کے اخلاق اچھے نہیں ہیں مجھے
اس کے ایمان کا خطرہ ہے کیونکہ اس میں تکبر کی ایک جڑ ہے اگر خدا راضی نہ ہو تو گویا یہ برباد ہو گیا پس
جب اس کی اپنی اخلاقی حالت کا یہ حال ہے تو اسے دوسرے کو کہنے کا کیا حق ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا
ہے کہ اس کا یہی مطلب ہے کہ اپنے نفس کو فراموش کر کے دوسرے کے عیوب کو نہ دیکھتا رہے بلکہ
چاہیے کہ اپنے عیوب کو دیکھے چونکہ خود تو وہ پابندان امور کا نہیں ہوتا اس لیے آخر کار لِمَ تَقُولُونَ مَا
لَا تَفْعَلُونَ (الصف: (۳) کا مصداق ہو جاتا ہے ۔
اخلاص اور محبت سے کسی کو نصیحت کرنی بہت مشکل ہے تقویٰ حاصل کرنے کا طریق لیکن بعض وقت نصیحت کرنے میں بھی ایک پوشیدہ بغض
اور کبر ملا ہوا ہوتا ہے اگر خالص محبت سے وہ نصیحت کرتے ہوتے تو خدا ان کو اس آیت کے نیچے نہ
لاتا بڑا سعید وہ ہے جو اول اپنے عیوب کو دیکھے ان کا پتا اس وقت لگتا ہے جب ہمیشہ امتحان لیتا رہے
یا درکھو کہ کوئی پاک نہیں ہو سکتا جب تک خدا اسے پاک نہ کرے جب تک اتنی دعا نہ کرے کہ مر
جاوے تب تک سچی تقوی حاصل نہیں ہوتی اس کے لیے دعا سے فضل طلب کرنا چاہیے ۔اب سوال
ہو سکتا ہے کہ اسے کیسے طلب کرنا چاہیے تو اس کے لیے تدبیر سے کام لینا ضروری ہے جیسے ایک کھڑ کی
سے اگر بد بو آتی ہے تو اس کا علاج یہ ہے کہ یا اس کھڑکی کو بند کرے یا بد بودار شے کو اٹھا کر دور
پھینک دے پس کوئی اگر تقویٰ چاہتا ہے اور اس کے لیے تدبیر سے کام نہیں لیتا تو وہ بھی گستاخ ہے
کہ خدا کے عطا کردہ قومی کو بے کار چھوڑتا ہے ہر ایک عطاء الہی کو اپنے محل پر صرف کرنا اس کا نام
تدبیر ہے جو ہر ایک مسلمان کا فرض ہے ہاں جو نری تدبیر پر بھروسہ کرتا ہے وہ بھی مشرک ہے اور اسی
بلا میں مبتلا ہو جاتا ہے جس میں یورپ ہے۔ تدبیر اور دعا دونوں کا پورا حق ادا کرنا چاہیے۔ تدبیر
کر کے سوچے اور غور کرے کہ میں کیا شے ہوں ؟ فضل ہمیشہ خدا کی طرف سے آتا ہے ہزار تد بیر کرو
ل البدر میں یہاں جگہ چھوٹی ہوئی ہے جو کا تب سے لکھنی رہ گئی ہے اور وہ آیت یہ معلوم ہوتی ہے ( آتا مُرُونَ
النَّاسَ بِالْبِرِّ وَتَنْسَوْنَ أَنْفُسَكُم ) ( البقرة : ۴۵) (مرتب)

ہرگز کام نہ آوے گی جب تک آنسو نہ بہیں ۔ سانپ کے زہر کی طرح انسان میں زہر ہے اس کا
تریاق دعا ہے جس کے ذریعہ سے آسمان سے چشمہ جاری ہوتا ہے جو دعا سے غافل ہے وہ مارا گیا۔
ایک دن اور رات جس کی دعا سے خالی ہے وہ شیطان سے قریب ہوا۔ ہر روز دیکھنا چاہیے کہ جو حق
دعاؤں کا تھا وہ ادا کیا ہے کہ نہیں ۔ نماز کی ظاہری صورت پر اکتفا کرنا نادانی ہے اکثر لوگ رسمی نماز ادا
کرتے ہیں اور بہت جلدی کرتے ہیں جیسے ایک ناوا جب ٹیکس لگا ہوا ہے جلدی گلے سے اتر جاوے
بعض لوگ نماز تو جلدی پڑھ لیتے ہیں لیکن اس کے بعد دعا اس قدر لمبی مانگتے ہیں کہ نماز کے وقت
سے دگنا تگنا وقت لے لیتے ہیں حالانکہ نماز تو خود دعا ہے جس کو یہ نصیب نہیں ہے کہ نماز میں دعا
کرے اس کی نماز ہی نہیں ۔ چاہیے کہ اپنی نماز کو دعا سے مثل کھانے اور سرد پانی کے لذیذ اور مزیدار
کر لو ایسا نہ ہو کہ اس پر ویل ہو۔
فضائل نماز نماز خدا کا حق ہے اسے خوب ادا کرو اور خدا نماز خدا کا حق ہے اسے خوب ادا کرو اور خدا کے دشمن سے مداہنہ کی زندگی نہ برتو ۔
وفا اور صدق کا خیال رکھو اگر سارا گھر غارت ہوتا ہو تو ہو نے دو مگر نماز کو ترک مت
کرو وہ کافر اور منافق ہیں جو کہ نماز کو منحوس کہتے ہیں اور کہا کرتے ہیں کہ نماز کے شروع کرنے سے
ہمارا فلاں فلاں نقصان ہوا ہے۔ نماز ہرگز خدا کے غضب کا ذریعہ نہیں ہے جو اسے منحوس کہتے ہیں
ان کے اندر خود زہر ہے جیسے بیمار کو شیرینی کڑوی لگتی ہے ویسے ہی ان کو نماز کا مزا نہیں آتا یہ دین کو
درست کرتی ہے۔ اخلاق کو درست کرتی ہے۔ دنیا کو درست کرتی ہے نماز کا مزا دنیا کے ہر ایک مزے
پر غالب ہے۔ لذات جسمانی کے لیے ہزاروں خرچ ہوتے ہیں اور پھر ان کا نتیجہ بیماریاں ہوتی ہیں
اور یہ مفت کا بہشت ہے جو اسے ملتا ہے قرآن شریف میں دو جنتوں کا ذکر ہے ایک ان میں سے دنیا
کی جنت ہے اور وہ نماز کی لذت ہے ۔
نماز خواہ مخواہ کا ٹیکس نہیں ہے بلکہ عبودیت کور بوبیت سے ایک ابدی تعلق اور کشش ہے اس رشتہ
کو قائم رکھنے کے لیے خدا تعالیٰ نے نماز بنائی ہے اور اس میں ایک لذت رکھ دی ہے جس سے یہ تعلق

آج 10 میں سے 10 باقی