۲۸؍فروری ۱۹۰۴ء
ملفوظات (جلد 6)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
جائز کہا ہے لیکن میرا مذہب تو یہی ہے سورہ فاتحہ ضرور امام کے پیچھے پڑھ لے۔ لے
۲۸ فروری ۱۹۰۴ء (بوقت ظهر)
تدبیر اور توکل تدبیر اور توکل پر ضور علیہ الصلوۃ واسلام نے ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ وفي السَّمَاءِ
رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ (اللریت: ۲۳) سے ایک نادان دھوکا کھاتا ہے اور تدابیر
کے سلسلہ کو باطل کرتا ہے حالانکہ سورۃ جمعہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ فَانْتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا
مِنْ فَضْلِ اللهِ ( الجمعة : ۱۱) کہ تم زمین میں منتشر ہو جاؤ اور خدا کے فضل کی تلاش کر و ۔ یہ ایک
بہت ہی نازک معاملہ ہے کہ ایک طرف تدابیر کی رعایت ہو اور دوسری طرف تو گل بھی پورا ہو۔ اور
اس کے اندر شیطان کو وساوس کا بڑا موقع ملتا ہے ( بعض لوگ ٹھوکر کھا کر اسباب پرست ہو جاتے ہیں
اور بعض خدا تعالیٰ کے عطا کردہ قومی کو بیکار محض خیال کرنے لگ جاتے ہیں ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
جب جنگ کو جاتے تو طیاری کرتے ۔ گھوڑے ، ہتھیار بھی ساتھ لیتے بلکہ آپ بعض اوقات دو دوزرہ
پہن کر جاتے ۔ تلوار بھی کمر سے لڑکاتے حالانکہ ادھر خدا تعالیٰ نے وعدہ فرمایا تھا وَ اللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ
النَّاسِ (المائدة: ۲۸) بلکہ ایک دفعہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے تجویز فرمایا کہ اگر شکست ہو تو
آپ کو جلد مدینہ پہنچا دیا جاوے۔ اصل بات یہ ہے کہ قوی الایمان کی نظر استغناء الہی پر ہوتی ہے
اور اسے خوف ہوتا ہے کہ خدا کے وعدوں میں کوئی ایسی مخفی شرط نہ ہو جس کا اسے علم نہ ہو ۔ جو لوگ
تدابیر کے سلسلہ کو بالکل باطل ٹھہراتے ہیں ان میں ایک زہریلا مادہ ہوتا ہے ان کا خیال یہ ہوتا
ہے کہ اگر بلا آوے تو دیدہ دانستہ اس کے آگے جا پڑیں اور جس قدر پیشہ والے اور اہلِ حرفت
ہیں وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جاویں۔
بعض فقہی مسائل ایک شخص نے چند مسائل دریافت کئے وہ اور ان کے جواب جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دیئے ان کو ہم ذیل میں درج
کرتے ہیں۔ (ایڈیٹر البدر )
البدر جلد ۳ نمبر ۱۱ مورخه ۱۶ / مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه ۵
سوال ۔ میت کے قل جو تیسرے دن پڑھے جاتے ہیں ان کا ثواب اسے پہنچتا ہے یا نہیں؟
جواب ۔ قل خوانی کی کوئی اصل شریعت میں نہیں ہے (صدقہ ) ، دعا اور استغفار میت کو پہنچتی ہے
ہاں یہ ضرور ہے کہ ملانوں کو اس سے ثواب پہنچ جاتا ہے سواگر اسے ہی مردہ تصور کر لیا جاوے (اور
واقعی ملاں لوگ روحانیت سے مردہ ہی ہوتے ہیں ) تو ہم مان لیں گے۔
ہمیں تعجب ہے کہ یہ لوگ ایسی باتوں پر امید کیسے باندھ لیتے ہیں دین تو ہم کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سے ملا ہے اس میں ان باتوں کا نام تک نہیں ۔ صحابہ کرام بھی فوت ہوئے کیا کسی کے قل پڑھے پڑھے گئے
صد ہا سال کے بعد اور بدعتوں کی طرح یہ بھی ایک بدعت نکل آئی ہوئی ہے۔
رض
ایک طریق اسقاط کا رکھا ہے کہ قرآن شریف کو چکر دیتے ہیں یہ اصل میں قرآن شریف کی
بے ادبی ہے انسان خدا سے سچا تعلق رکھنے والا نہیں ہو سکتا جب تک سب نظر خدا پر نہ ہو۔
سوال ۔ ایک عورت تنگ کرتی ہے کہ سودی روپیہ لے کر زیور بنادو اور اس کا خاوند غریب ہے۔ خاوندغریہ
جواب ۔ وہ عورت بڑی نالائق ہے جو خاوند کو زیور کے لئے تنگ کرتی ہے اور کہتی ہے کہ شود
لے کر بنادے۔
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک دفعہ ایسا واقعہ پیش آیا اور آپ کی ازواج نے آپ سے بعض
دنیوی خواہشات کی تکمیل کا اظہار کیا تو خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر ان کو یہ فقیرانہ زندگی منظور نہیں ہے تو تو
ان کو کہہ دے کہ آؤ تم کو الگ کر دوں انہوں نے فقیرانہ زندگی اختیار کی آخر نتیجہ یہ ہوا کہ وہی بادشاہ ہو
گئیں وہ صرف خدا کی آزمائش تھی ۔
سوال ۔ ایک عورت اپنا مہر نہیں بخشتی ۔
جواب ۔ یہ عورت کا حق ہے اسے دینا چاہیے اول تو نکاح کے وقت ہی ادا کرے ورنہ بعد ازاں
ادا کر دینا چاہیے۔ پنجاب اور ہندوستان میں یہ شرافت ہے کہ موت کے وقت یا اس سے پیشتر اپنا مہر ردینا
خاوند کو بخش دیتی ہیں۔ یہ صرف رواج ہے جو مروت پر دلالت کرتا ہے۔