۲۹؍مارچ ۱۹۰۴ء

ملفوظات (جلد 6)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

صحابہ کرام کی مراتب شناسی صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے مراتب پر گفتگو ہوتے ہوئے
فرمایا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جو کچھ اسلام کا بنا ہے وہ اصحاب ثلاثہ سے ہی بنا ہے۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جو کچھ کیا ہے وہ اگر چہ کچھ کم نہیں مگر ان کی کارروائیوں سے کسی طرح
صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی خفت نہیں ہو سکتی کیونکہ کامیابی کی پٹڑی ( بنیاد) تو صدیق اکبر نے ہی جمائی
تھی اور عظیم الشان فتنہ کو انہوں نے ہی فرو کیا تھا ایسے وقت میں جن مشکلات کا سامنا حضرت ابوبکر کو
پڑا وہ حضرت عمر کو ہر گز نہیں پڑا۔ پس صدیق نے رستہ صاف کر دیا تو پھر اس پر عمرؓ نے فتوحات
کا دروازہ کھولا ۔
رض
آخر عمر میں ایمان سلامت لے جانے کے لیے نہ علم کی ضرورت ہے اور نہ کسی اور شھے کی۔
استغفار بہت کرنی چاہیے اور نماز میں ، اٹھتے بیٹھتے ، ہر حال میں دعا میں مصروف رہنا چاہیے۔
اسلام اس بات کا نام ہے کہ قرآن شریف کی اتباع سے خدا کو راضی کیا جاوے۔'
۲۹ مارچ ۱۹۰۴ء
چند ایک احباب بیرون جات سے آئے ہوئے تھے اور باہر سے آنے والوں کا حق حضرت اقدس کے قریب بیٹھنے کے لیے ایک دوسرے پر
گرے پڑے تھے کہ حضرت اقدس نے قادیانی احباب کی طرف مخاطب ہو کر فرمایا کہ
ان لوگوں کو جگہ دو۔ نئے آدمیوں کی تو خدا تعالیٰ نے اول ہی سے سفارش کر رکھی ہے جیسے براہین
میں یہ الہام موجود ہے کہ کثرت سے لوگ تیرے پاس آویں گے تو ان سے تنگ دل نہ ہونا ۔
بعد ازاں چند احباب نے بیعت کی جس پر حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے ذیل کی
استقامت تقریر ایک ایسے شخص کے سوال پر فرمائی جس نے حضور سے استقامت کے لیے
ل البدر جلد ۳ نمبر ۱۵ مورخه ۱۶ را پریل ۱۹۰۴ ء صفحه ۳

دعا کی درخواست کی تھی فرمایا کہ
استقامت خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے ہم نے دعا کی ہے اور کریں گے لیکن تم بھی خدا تعالیٰ سے
استقامت کی توفیق طلب کرو۔ استقامت کے یہ معنے ہیں کہ جو عہد انسان نے کیا ہے اسے پورے طور
پر نبھاوے یا درکھو کہ عہد کرنا آسان ہے مگر اس کا نبھانا مشکل ہے۔ اس کی ایسی ہی مثال ہے کہ باغ
میں تخم ڈالنا آسان مگر اس کے نشوونما کے لیے ہر ایک ضروری بات کو ملحوظ رکھنا اور آبپاشی کے اوقات پر
اس کی خبر گیری کرنی مشکل ہے۔ ایمان بھی ایک پودا ہے جسے اخلاص کی زمین میں بویا جاتا ہے اور
نیک اعمال سے اس کی آبپاشی کی جاتی ہے اگر اس کی ہر وقت اور موسم کے لحاظ سے پوری خبر گیری نہ کی
جاوے تو آخر کار تباہ اور برباد ہو جاتا ہے۔ دیکھو باغ میں کیسے ہی عمدہ پودے تم لگاؤ لیکن اگر لگا کر
بھول جاؤ اور اسے وقت پر پانی نہ دو یا اس کے گرد باڑ نہ لگاؤ تو آخر کار نتیجہ یہی ہوگا کہ یا تو وہ خشک
ہو جاویں گے یا ان کو چور لے جاویں گے۔ ایمان کا پودا اپنے نشوونما کے لیے اعمالِ صالحہ کو چاہتا ہے اور
قرآن شریف نے جہاں ایمان کا ذکر کیا ہے وہاں اعمالِ صالحہ کی شرط لگا دی ہے کیونکہ جب ایمان
میں فساد ہوتا ہے تو وہ ہرگز عند اللہ قبولیت کے قابل نہیں ہوتا جیسے غذا جب باسی ہو یا سڑ جاوے
تو اسے کوئی پسند نہیں کرتا اسی طرح ریا ، جب تکبر ایسی باتیں ہیں کہ اعمال کو قبولیت کے قابل نہیں
رہنے دیتیں کیونکہ اگر اعمال نیک سرزد ہوئے ہیں تو وہ بندے کے اپنی طرف سے نہیں بلکہ خاص
خدا کے فضل سے ہوئے ہیں۔ پھر اس میں اس کا کیا تعلق کہ وہ دوسروں کو خوش کرنے کے لیے ان کو
ذریعہ ٹھہراتا ہے یا اپنے نفس میں خود ہی ان سے کبر کرتا ہے جس کا نام عُجب ہے خُلِقَ الْإِنْسَانُ
ضَعِيفًا (النساء : ۲۹) یعنی انسان کمزور پیدا کیا گیا ہے اور اس میں بذات خود کوئی قوت اور طاقت
نہیں ہے جب تک خدا تعالیٰ خود نہ عطا فرماوے اگر آنکھیں ہیں اور تم ان سے دیکھتے ہو یا کان ہیں اور
تم ان سے سنتے ہو یا زبان ہے اور تم اس سے بولتے ہو تو یہ سب خدا کا فضل ہے کہ یہ سب قوئی اپنا
اپنا کام کر رہے ہیں وگرنہ اکثر لوگ مادر زاد اندھے یا بہرے یا گونگے پیدا ہوتے ہیں بعض بعد
پیدائش کے دوسرے حوادثات سے ان نعمتوں سے محروم ہو جاتے ہیں مگر تمہاری آنکھیں بھی نہیں

دیکھ سکتیں جب تک روشنی نہ ہوا اور کان نہیں سن سکتے جب تک ہوانہ ہو پس اس سے سمجھنا چاہیے کہ جو کچھ
دیا گیا ہے جب تک آسمانی تائید اس کے ساتھ نہ ہو تب تک تم محض بے کار ہو۔ ایک بات کو تم کتنے ہی
صدق دل سے قبول کرو مگر جب تک فضل الہی شامل حال نہیں تم اس پر قائم نہیں رہ سکتے ۔
بیعت تو بہ اور بیعت تسلیم جو تم نے آج کی ہے اور اس میں جو اقرار کیا ہے اسے سچے
احمدیت دل سے بہت مضبوط پکڑ اور پختہ عہد کرو کہ مر۔ دل سے بہت مضبوط پکڑو اور پختہ عہد کرو کہ مرتے دم تک تم اس پر قائم رہو گے سمجھ لو
کہ آج ہم نفس کی خودرویوں سے باہر آگئے ہیں اور جو جو ہدایت ہو گی اس پر عمل کرتے رہیں گے۔
ہم کوئی نئی ہدایت یا نیا دین یا نیا عمل نہیں لائے ہدایت بھی وہی ہے دین بھی وہی ہے عمل بھی وہی ہے جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دے گئے ہیں کوئی نیا کلمہ تم کو تلقین نہیں کیا جاتا اور نہ کوئی نیا خاتم النبیین بنایا
جاتا ہے ہاں اس پر سوال ہوتا ہے کہ جب نئی بات کوئی نہیں تو پھر فرق کیا ہوا اور ایک جماعت کیوں
طیار ہو رہی ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ خدا نے جو ارادہ کیا تھا کہ وہ ایک مسیح موعود بنا کر بھیجے گا اور وہ
اس وقت آوے گا جب کہ دنیا سخت تاریکی میں ہوگی ہر طرف سے کفر کے حملے ہوں گے اسلام کو
ہر ایک پہلو سے نقصان پہنچانے کی کوشش ہوگی تو اس کے آنے کے دو فائدے ہوں گے۔
ایک فائدہ تو یہ ہے کہ یہ ایک ایسا زمانہ ہے کہ اسلام بدعات سے پورا حصہ لے چکا ہے ہر ایک بدعت
( تیسری صدی (ہجری) سے شروع ہو کر چودھویں صدی تک کمال کو پہنچ گئی اور پوری دجالی صورت
پیدا ہو گئی ہے۔ حدیثیں بلند آواز سے اس زمانہ کی نسبت خبر دے رہی ہیں جیسے ایک حمل کی مدت نو ماہ
ہوتی ہے اس مناسبت سے تیسری صدی کے بعد جیسے نوصد سال گذر گئے تو خدا نے ایک مامور کو
مبعوث کیا کہ ان بدعات اور مفاسد کو دور کرے کیونکہ لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودہ کے
مطابق لَيْسُوا مِنِّي وَلَسْتُ مِنْهُمْ کے مصداق ہو گئے تھے اور اسلام کا صرف نام ہی نام ان کی
زبانوں پر رہ گیا تھا جیسے ایک باغ کے عمدہ عمدہ بوٹوں کو دوسرے خراب بوٹے اور گھاس وغیرہ پیدا ہو کر
دبا لیتے ہیں ایسے ہی رڈی گھاس اور بوٹے اسلام کے باغ میں ہو گئے تھے اور اس کا حقیقی نشود نما
اور آب و تاب بالکل جاتی رہی تھی ۔ مگار درویش ، گدی نشین اور فقیر وغیرہ اس رڈی گھاس کی طرح ہیں

جو کہ برائے نام تو مسلمان ہیں لیکن اصل میں دشمنِ اسلام ہیں خود ان کا قول تھا کہ مسیح اور مہدی
چودہویں صدی کے سر پر ہو گا وہ پورا ہو گیا پھر طاعون بھی نشان تھا وہ بھی پورا ہو گیا نئی سواری جسے ریل
کہتے ہیں یہ بھی نشانی تھی جو کہ چلتی دیکھتے ہو۔ سورج اور چاند کا گرہن بھی ماہ رمضان میں ہو گیا۔ ایک
بڑی بدعت جس کی مثال جانوروں میں سے ہاتھی کی مثال ہے یہ پڑ گئی تھی کہ نصاری کا زور ہو گیا اور
اسلام پر حملے شروع ہوئے ۳۰ لاکھ سے زیادہ مسلمان مرتد ہو چکے۔ کیا یہ ممکن تھا کہ اسلام کے
قادر مطلق خدا کو چھوڑ کر ایک عاجز انسان اور پھر میت کو خدا مانا جاوے۔ کیا کسی کی عقل و فکر میں یہ
بات آسکتی تھی مگر تا ہم لوگ اس دھوکا میں آگئے ۔ اس کا باعث عیسائیوں کی شرارت ہی نہیں بلکہ
مسلمانوں نے بھی ایک بڑا حصہ اس کا اس طرح سے لیا ہوا ہے کہ مسیح کو تو آسمان پر زندہ مانا اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو زیر زمین دفن شدہ تسلیم کیا اور اس طرح سے ہر ایک پہلو اور بات میں یہ
خود عیسائیوں کی مدد کر رہے ہیں اور ان کا ایک دست بازو بنے ہوئے ہیں۔ اول تو قرآن شریف کے
بر خلاف ایک بات کرتے ہیں اور پھر وہ بات جس سے عیسائیوں کو تقویت ہو قرآن شریف پیش
کرتے ہیں کہ اس میں اس کا آسمان پر اٹھایا جانا لکھا ہے حالانکہ قرآن شریف تو بڑے زور سے اس
کی وفات ثابت کرتا ہے فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمُ (المائدة: ۱۱۸ ) اور قَدْ خَلَتْ مِنْ
قَبْلِهِ الرُّسُلُ (ال عمران: ۱۴۵) اور اَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَانًا (المرسلات: ۲۶) وغیرہ بہت سی
آیات ہیں جن سے وفات ثابت ہوتی ہے پھر کمبخت نادان ایک اور بات کہتے ہیں کہ صرف مسیح اور
اس کی ماں میں شیطان سے پاک ہیں۔ یہ اصل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی دینی ہے کہ ایک
بنی اسرائیل کی عورت مریم تو میں شیطان سے پاک ہو اور نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس
سے پاک نہ ہوں اگر یہ لوگ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے زمانہ میں ہوتے اور یہ بات کہتے تو پھر دیکھتے
کہ اس بے ادبی کی کیا سزا پاتے۔
اصل بات یہ ہے کہ مسیح اور مریم کو میں شیطان سے پاک قرار دینے کی وجہ حضرت مسیح اور ان کی

ماں مریم پر یہود کا اعتراض تھا ۔ مسیح کو وہ لوگ نا جائز ولادت کا الزام لگاتے اور مریم کو زانیہ کہتے تھے
قرآن شریف کا کام ہے کہ انبیاء پر سے اعتراضات کو رفع کرے اس لیے اس نے مریم کے حق میں
زانیہ کے بجائے صدیقہ کا لفظ رکھا اور مسیح کو میں شیطان سے پاک کہا اگر ایک محلہ میں صرف ایک
عورت کا تبریہ کیا جاوے اور اس کی نسبت کہا جاوے کہ وہ بدکار نہیں ہے تو اس سے یہ التزام لازم
نہیں آتا کہ باقی کی سب ضرور بدکار ہیں صرف یہ معنے ہوتے ہیں کہ اس پر جو الزام ہے وہ غلط ہے یا
اگر ایک آدمی کو کہا جاوے کہ وہ بھلا مانس ہے تو اس کے یہ معنے ہرگز نہیں ہوتے کہ باقی کے سب لوگ
بھلے مانس نہیں بلکہ بدکار ہیں ۔ اسی طرح یہ ایک مقدمہ تھا کہ مسیح اور اس کی ماں پر الزام لگائے گئے
تھے خدا نے شہادت دی کہ وہ الزاموں سے بری اور پاک ہیں۔ کیا عدالت اگر ایک ملزم کو قتل کے
مقدمہ میں بری کر دے تو اس سے یہ لازم آوے گا کہ باقی کے سب لوگ اس شہر کے ضرور قاتل اور
خونخوار ہیں غرضیکہ اس قسم کی بدعات اور فساد پھیلے ہوئے تھے جن کے دور کرنے کے لیے خدا نے
ہمیں مبعوث کیا ہے۔
دوسری بات یہ ہے کہ تقویٰ ، طہارت، خدا کی طرف رجوع، خدا کی محبت اور ہر بدکاری کے وقت
اس کے خوف اور عظمت کو مد نظر رکھ کر کنارہ کش ہونا یہ باتیں اٹھ گئی تھیں اور اسلام صرف برائے نام رہ
گیا تھا۔ اب خدا نے چاہا ہے کہ سچی پاکیزگی حاصل ہو۔
اسلام کے دو حصہ ہیں ایک تو یہ کہ خدا کے ساتھ کسی کو شریک نہ کیا عقائد کا اثر اعمال پر جاوے اور اس کے احسانوں کے بدلے میں اس کی پوری اطاعت کی
جاوے ورنہ خدا تعالیٰ جیسے حسن ومربی سے جو روگردانی کرتا ہے وہ شیطان ہے۔
دوسرا حصہ یہ ہے کہ مخلوق کے حقوق شناخت کرے اور کما حقہ اس کو بجالا وے جن قوموں نے
موٹے موٹے گناہ جیسے زنا، چوری، غیبت ، جھوٹ وغیرہ اختیار کئے آخر وہ ہلاک ہو گئیں اور بعض
قو میں صرف ایک ایک گناہ کے ارتکاب سے ہلاک ہوتی رہیں مگر چونکہ یہ امت مرحومہ ہے اس
لیے خدا تعالیٰ اسے ہلاک نہیں کرتا اور نہ کوئی معصیت ایسی نہیں ہے جو یہ نہیں کرتے بالکل ہندوؤں
کی طرح ہو گئے ہیں ہر ایک نے الگ معبود بنا لیے ہیں عیسیٰ کو مثل خدا کے حی و قیوم مانا جاتا ہے

پرندوں کا اسے خالق مانا جاتا ہے بات یہ ہے کہ عقیدے اچھے ہوتے ہیں تو انسان سے اعمال بھی
اچھے صادر ہوتے ہیں۔ دیکھو ہندوؤں نے ۳۳ کروڑ دیوتا بنائے تو آخر نیوگ وغیرہ جیسے مسائل کو
بھی ماننے لگ گئے اور ذرہ ذرہ کو خدا مان لیا اس نیوگ اور حرامکاری کی کثرت کا باعث یہی اعتقاد کا
نقص ہے جو انسان سچا اور بے نقص عقیدہ اختیار کرتا ہے اور خدا کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بنا تا تو اس
سے اعمال خود بخود ہی اچھے صادر ہوتے ہیں اور یہی باعث ہے کہ جب مسلمانوں نے سچے عقائد
چھوڑ دیئے تو آخر دجال وغیرہ کو خدا ماننے لگ گئے کیونکہ دجال میں تمام صفات خدائی کے تسلیم کرتے
ہیں۔ پس جب اس میں تمام صفات خدائی کے مانتے ہو تو جو اسے خدا کہے اس کا اس میں کیا قصور میں اسے خدا میں
ہوا خود ہی تو تم خدائی کا چارج دجال کو دیتے ہو۔ پروردگار چاہتا ہے کہ جیسے عقائد درست ہوں
ویسے ہی اعمالِ صالحہ بھی درست ہوں اور ان میں کسی قسم کا فساد نہ رہے اس لیے صراط مستقیم پر ہونا
ضروری ہے خدا نے بار بار مجھے کہا ہے کہ الْخَيْرُ كُلُّهُ فِي القُرانِ اس کی تعلیم ہے کہ خدا وحدہ لاشریک
ہے اور جو قرآن نے کہا ہے وہ بالکل سچ ہے۔
اور ایک ضروری بات یہ ہے کہ تقویٰ میں ترقی کرو۔ ترقی جماعت اور امام کی ضرورت انسان خود نہیں کر سکتا تھا جب تک ایک جماعت اور ایک
اس کا امام نہ ہو اگر انسان میں یہ قوت ہوتی کہ وہ خود بخود ترقی کر سکتا تو پھر انبیاء کی ضرورت نہ تھی
تقویٰ کے لیے ایک ایسے انسان کے پیدا ہونے کی ضرورت ہے جو صاحب کشش ہو اور بذریعہ دعا
کے وہ نفسوں کو پاک کرے۔ دیکھو اس قدر حکماء گذرے ہیں کیا کسی نے صالحین کی جماعت بھی بنائی ،
ہرگز نہیں ۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ صاحب کشش نہ تھے لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کیسے
بنادی۔ بات یہ ہے کہ جسے خدا تعالیٰ بھیجتا ہے اس کے اندر ایک تریاقی مادہ رکھا ہوا ہوتا ہے پس جو
شخص محبت اور اطاعت میں اس کے ساتھ ترقی کرتا ہے تو اس کے تریاقی مادہ کی وجہ سے اس کے گناہ
کی زہر دور ہوتی ہے اور فیض کے ترشحات اس پر بھی گرنے لگتے ہیں اس کی نماز معمولی نماز نہیں ہوتی
یا درکھو کہ اگر موجودہ ٹکروں والی نماز ہزار برس بھی پڑھی جاوے تو ہرگز فائدہ نہ ہوگا۔ نماز ایسی شے
ہے کہ اس کے ذریعہ سے آسمان انسان پر جھک پڑتا ہے نماز کا حق ادا کرنے والا یہ خیال کرتا ہے کہ

آج 10 میں سے 10 باقی