۱۶؍اپریل ۱۹۰۴ء

ملفوظات (جلد 6)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

میں مر گیا اور اس کی روح گداز ہو کر خدا کے آستانہ پر گر پڑی ہے اگر طبیعت میں قبض اور بدمزگی ہو تو
اس کے لیے بھی دعا ہی کرنی چاہیے کہ الہی تو ہی اسے دور کر اور لذت اور نور نازل فرما جس گھر میں
اس قسم کی نماز ہوگی وہ گھر کبھی تباہ نہ ہوگا۔ حدیث شریف میں ہے کہ اگر نوٹ کے وقت میں یہ نماز ہوتی
تو وہ قوم کبھی تباہ نہ ہوتی ۔ حج بھی انسان کے لیے مشروط ہے روزہ بھی مشروط ہے زکوۃ بھی مشروط ہے مگر
نماز مشروط نہیں سب ایک سال میں ایک ایک دفعہ ہیں مگر اس کا حکم ہر روز پانچ دفعہ ادا کرنے کا ہے
اس لیے جب تک پوری پوری نماز نہ ہوگی تو وہ برکات بھی نہ ہوں گے جو اس سے حاصل ہوتے ہیں اور
نہ اس بیعت کا کچھ فائدہ حاصل ہوگا ۔ اگر بھوک یا پیاس لگی ہو تو ایک لقمہ یا ایک گھونٹ سیری نہیں بخش سکتا
پوری خوراک ہوگی تو تسکین ہو گی اسی طرح ناکارہ تقویٰ ہرگز کام نہ آوے گی ۔ خدا تعالیٰ انہیں سے محبت
کرتا ہے جو اس سے محبت کرتے ہیں لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ (آل عمران: ۹۳)
کے یہ معنے ہیں کہ سب سے عزیز شے جان ہے اگر موقع ہو تو وہ بھی خدا کی راہ میں دے دی جاوے۔
نماز میں اپنے اوپر جوموت اختیار کرتا ہے وہ ہی بڑ کو پہنچتا ہے۔
۱۶ را پریل ۱۹۰۴ء
طاعون زدہ کی نماز جنازہ حضرت مولانا مولوی عبد الکریم صاحب نے ایک صاحب کا خط حضور علیہ الصلوۃ والسلام کو سنایا۔ جس میں راقم خط نے طاعون زدہ
کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بارے میں استفسار کیا تھا۔ نیز طاعون کے مریضوں سے ہمدردی اور
خبر گیری کے متعلق آپ کا ارشاد چاہا تھا۔
اس پر حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا کہ
جنازہ پڑھنا چاہیے اور ہمدردی بھی کرنی چاہیے لیکن شریعت کے حکم کے موافق اپنے بچاؤ کا
بھی ضرور خیال رکھیں ۔ جنازہ کی نماز فرض کفایہ ہے۔ اگر لوگ گھر بھر کا ایک آدمی بھی شامل ہو
جاوے تو کافی ہے سب کی طرف سے ادا ہو جاتی ہے۔ لیکن اگر کوئی ایسی میت ہو کہ اس سے تعفن اور
البدر جلد ۳ نمبر ۱۵ مورخه ۱۶ را پریل ۱۹۰۴ صفحه ۳، ۴

بد بو آتی ہو تو چاہیے کہ فاصلہ سے اس کا جنازہ پڑھیں ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى
التَّهْلُكَةِ (البقرة : ۱۹۶) غائبانہ جنازہ پڑھنا جو شریعت میں روا رکھا گیا ہے تو آخر کسی مصلحت کی بنا
پر ہے۔ اس لیے خاص خاص صورتوں میں غائبانہ بھی ادا کر سکتے ہیں ۔
فجر کے وقت فرمایا کہ
رؤیا ہم نے ایک خواب دیکھا ہے کہ ایک سڑک ہے جس پر کوئی کوئی درخت ہے اور ایک مقام دارہ
(فقرا کے تکیہ وغیرہ) کی طرح ہے۔ میں وہاں پہنچا ہوں ۔ مفتی محمد صادق میرے ساتھ تھے دو چار
اور دوست بھی ہمراہ تھے لیکن ان کے نام اور وہ حصہ خواب کا بھول گیا ہوں آخر سڑک کے کنارہ آیا تو
ایک مکان دیکھا جو کہ میرا یہ ( سکونتی ) مقام معلوم ہوتا ہے لیکن چاروں طرف پھرتا ہوں۔ اس کا دروازہ
نہیں ملتا اور جہاں دروازہ تھا وہاں ایک پختہ عمارت کی دیوار معلوم ہوتی ہے فجو ( فضل النساء)
سفید کپڑے پہنے بیٹھی ہے اور اس کے ساتھ فجا فضل ) بھی ہے لیکن فجے کی ایک انگلی پر خفیف سازخم ہے
جس سے وہ روتا ہے۔ فجے نے آکر ایک ستون جیسی دیوار کو صرف ہاتھ ہی لگایا ہے کہ وہاں ایک دروازہ
بڑی پھاٹک کی طرح ایسے کھل گیا ہے جیسے ایک بینچ کے دبانے سے کل دار دروازے کھل جاتے ہیں
جب اس دروازہ کے اندر داخل ہوا تو کسی نے کہا کہ یہ دروازہ فضل الرحمن نے کھول دیا ہے ۔
متعدی امراض کے لگنے کے معنے حدیث میں ایک کا مرض دوسرے کونہ لگنے کے یہ معنے ہیں کہ بدوں اذنِ الہی کے وہ مرض دوسرے میں
سرایت نہیں کرتا۔
اس پر حضرت حکیم نورالدین صاحب نے فرمایا کہ ماسٹر عبدالرحمن صاحب نو مسلم نے خواب میں
دیکھا کہ طاعون کے کیڑے ہوا میں ملے ہوئے تیر رہے ہیں اور وہ ان کو آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں کہ اس
اثنا میں ان کیڑوں نے کہا کہ ہم ہوا میں تو ملے ہوئے ہیں لیکن بلا اذن اللہ تعالیٰ کے ہم کسی کو کچھ نہیں کہتے ۔
دھونی وغیرہ کا ثبوت حدیث شریف سے حضرت مولانا نورالدین صاح نے فرمایا
صحابہ کا دستور
هر روز عودو
ہر
گوگل ولو بان قسط وغیرہ جلاتے تھے۔ اہلِ اسلام نے اس عمل کو بالکل ترک کر دیا ہے۔ حالانکہ اس

آج 10 میں سے 10 باقی