۱۹؍اپریل ۱۹۰۴ء
ملفوظات (جلد 6)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ان کی موت کو موت نہیں سمجھا جاتا تھا اور آخر نتیجہ یہ نکلتا کہ کوئی صحابی فوت نہیں ہوا کیونکہ انجام پر ان کی
تعداد بہت بڑھ گئی جس سے فوت شدہ کی تعداد کو کوئی مناسبت ہی نہ رہی ۔
موت سے مطلب یہ ہوتا ہے کہ جماعت کم ہوا اور جب جماعت زیادہ ہو جاوے تو پھر اس کا نام
موت کیسے ہوا ۔ دیکھ لو کہ معترض کا فر تو عرب میں کوئی نہ رہا۔ سب مر کھپ گئے لیکن سب عرب صحابیوں
سے بھر گیا۔ اسی طرح انجام پر دیکھ لینا کہ ہمیں کس قدر کامیابی ہوتی ہے۔
۱۹ را پریل ۱۹۰۴ء
لو
ایک رؤیا کے بعد الہام ہوا مَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا ) اس الہام کو سناتے وقت حضور نے فرمایا کہ )
دیکھو اس مسجد پر بھی یہی الہام لکھا ہوا ہے جو ۲۵ برس کے قریب کا ہے۔
۱۹ را پریل کو فرمایا کہ میں اپنی جماعت کے لیے اور پھر قادیان کے لیے دعا کر رہا تھا تو یہ الہام
ہوا زندگی کے فیشن سے دور جا پڑے ہیں فَسَحِقُهُمْ تَسْحِيقًا ۔ پس ہیں ڈال ان کو
خوب پیس ڈالنا۔
فرمایا میرے دل میں آیا کہ اس پیس ڈالنے کو میری طرف کیوں منسوب کیا گیا ہے اتنے میں
میری نظر اس دعا پر پڑی جو ایک سال ہوا بیت الدعا پر رکھی ہوئی ہے اور وہ دعا یہ ہے۔
يَا رَبِّ فَاسْمَعْ دُعَائِي وَمَزْقُ أَعْدَاءَكَ وَ أَعْدَائِي وَ انْجِزُ وَعْدَكَ وَانْصُرْ عَبْدَكَ وَآرِنَا
أَيَّامَكَ وَشَهِرُ لَنَا حِسَامَكَ وَلَا تَذَرُ مِنَ الْكَفِرِينَ شَرِيرًا -
اس دعا کو دیکھنے اور اس الہام کے ہونے سے معلوم ہوا کہ یہ میری دعا کی قبولیت کا وقت ہے۔
پھر فرمایا کہ ہمیشہ سے سنت اللہ اسی طرح پر چلی آتی ہے کہ اس کے ماموروں کی راہ میں جولوگ
روک ہوتے ہیں ان کو ہٹا دیا کرتا ہے ۔ یہ خدا تعالیٰ کے بڑے فضل کے دن ہیں ان کو دیکھ کر خدا تعالیٰ
کی ہستی پر ایمان اور یقین بڑھتا ہے کہ وہ کس طرح ان امور کو ظاہر کر رہا ہے۔
ل البدر جلد ۳ نمبر ۱۶، ۱۷ مورخه ۲۴ را پریل ، یکم مئی ۱۹۰۴ء صفحه ۶
پھر فرمایا کہ اس کے بعد رویا ہوئی کہ میں کیا دیکھتا ہوں کہ ایک عورت قرآن پڑھنے لگی ہے میں
نے اس سے کہا کہ صفحہ کا پہلا لفظ کھول کر بتاؤ میں اس سے تفاؤل لینا چاہتا ہوں ۔اس نے قرآن شریف
کھولا تو صفحہ کے سر پر لکھا ہوا تھا غَفُورٌ رَحِيمٌ ۔ فرمایا یہ بشارت ہے۔
او
دعا کی توفیق بھی خدا سے ہی ملتی ہے۔ باوجود اس کے کہ انسان اپنے نفس کے اندر ہے اختیار اور قدرت کا ایک مادہ پاتا ہے مگر پھر بھی وہ
الہی قدرت کے تصرفات سے باہر نہیں ہے اور اسے ہر وقت اس بات کی ضرورت ہے کہ تمام قوتوں
اور قدرتوں کا سر چشمہ جو اللہ کریم کی ذات ہے وہ اس سے قوت طلب کرے اس طلب کرنے میں بھی
اسے خدا تعالیٰ کے فضل کی خاص ضرورت ہے۔ بعض اوقات ایسے ہوتے ہیں کہ انسان ایک ضرورت کو
محسوس کرتا ہے جانتا ہے کہ اس کے لیے دعا کرنی چاہیے لیکن باوجود اس علم اور قدرت کے وہ دعا نہیں کرتا اور
اسے اس کے لیے انشراح صدر حاصل نہیں ہوتا۔ بعض لوگ اس بار یک سر اور تصرفات الہی کو مد نظر نہ رکھ کر دعا پر
اعتراض کرتے ہیں ان کے ایسے اعتراضات پر حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ
اگر دعا اپنے اختیار میں ہوتی تو انسان جو چاہتا کر لیتا اسی لیے ہم نہیں کہہ سکتے کہ فلاں دوست یا
رشتہ دار کے حق میں ضرور فلاں بات ہو ہی جاوے گی۔ بعض وقت با وجود سخت ضرورت محسوس کرنے
کے دعا نہیں ہوتی اور دل سخت ہو جاتا ہے چونکہ اس کے سر سے لوگ واقف نہیں ہوتے اس لیے گمراہ
ہو جاتے ہیں۔ اس پر ایک شبہ یہ پیدا ہوتا ہے کہ پھر جف القلم والی ( یعنی مسئلہ تقدیر جس رنگ میں
سمجھا گیا ہے ) بات ٹھیک ہے لیکن اس کا جواب یہ ہے کہ خدا کے علم میں سب ضرور ہے لیکن اس سے
یہ لازم نہیں آتا کہ خدا تعالیٰ اس بات پر قادر نہیں ہے کہ فلاں کام ضرور ہی کر دیوے۔ اگر ان لوگوں کا
یہی اعتقاد ہے کہ جو کچھ ہونا تھا وہ سب کچھ ہو چکا اور ہماری محنت اور کوشش بے سود ہے تو در دسر کے
وقت علاج کی طرف کیوں رجوع کرتے ہیں؟ پیاس کے لیے ٹھنڈا پانی کیوں پیتے ہیں؟ بات یہ ہے
کہ انسان کے تردد کے پر بھی کچھ نہ کچھ نتیجہ ظاہر ہوتا ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۳ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۴ صفحه ۱
کے تردد بمعنے کوشش ، جدوجہد (مرتب)
دعا
عمدہ شے ہے اگر توفیق ہو تو ذریعہ مغفرت کا ہو جاتی ہے اور اسی کے ذریعہ سے رفتہ رفتہ
خدا تعالیٰ مہربان ہو جاتا ہے۔ دعا کے نہ کرنے سے اول زنگ دل پر چڑھتا ہے پھر قساوت پیدا ہوتی
ہے پھر خدا سے اجنبیت ، پھر عداوت، پھر نتیجہ سلب ایمان ہوتا ہے۔
جس مہدی کو لوگ مانتے ہے وہ شکی ہے اور اس کی نسبت احادیث میں بہت تعارض ہے لیکن
ہمارا دعویٰ اُس مہدی کا ہے جس کی نسبت کوئی شک نہیں ۔
خدا بڑا رحیم کریم ہے اگر لوگ رات دن تضرع کریں۔ خیرات اور صدقات دیں تو شاید وہ رحم
کر کے اس عذاب سے ان کو نجات دے۔ اگر جماعت متفق ہو کر تضرع کی طرف متوجہ ہو تو اس کا اثر
زیادہ ہوتا ہے۔
ہمارا آخری حصہ عمر کا ہے اور ہمیشہ تجربہ ہوا ہے کہ خدا تعالیٰ ہی غالب ہوتا ہے وَ اللهُ غَالِبٌ عَلَى
امْرِهِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ ( يوسف : ۲۲) یوسف علیہ السلام کا قصہ ہی دیکھو کہ سب بھائی
مصیبت زدہ ہو کر اُسی کے سامنے پیش ہوتے لیکن اسے شناخت نہیں کر سکتے ۔ اگر یہ ہمارا مقدمہ ایک
انسانی کاروبار ہوتا تو سب سے اول بیزار ہونے والا اس سے میں ہوتا مگر جبکہ اس کے قدم قدم پر خدا
کا الہام ہوتا ہے تو معلوم ہوتا ہے اسی کی طرف سے ایک امر ہے۔
فرمایا۔ رابعہ بصری کو اسی دن غم ہوتا تھا۔ جس دن خدا کی راہ میں انہیں کوئی غم نہ ہوتا ۔ مومن کسی نہ
کسی ابتلا میں ضرور رہتا ہے
یار سے
چھیڑ چلی جائے اسد
نہ سہی وصل تو حسرت ہی سہی
زندگی بڑھانے کے لیے ایسے کام کرنے چاہئیں جو خدا کی راہ میں ہوں۔ وہ احمق ہیں جو دنیا کو
معشوق و محبوب بنا لیتے ہیں یہ نہیں سوچتے کہ آخر اسے کام کیا آنا ہے۔'
ل البدر جلد ۳ نمبر ۱۸ ، ۱۹ مورخه ۱۶،۸ رمتی ۱۹۰۴ ء صفحه ۳
زندگی کے فیشن سے بہت دور جا پڑے ہیں۔ زندگی کی اصل غرض
یہ الہام آج اعلیٰ حضرت علیہ الصلوۃ والسلام کو ہوا تھا۔ اس پر فرمایا کہ
زندگی کی اصل غرض اور مقصود تو اللہ تعالیٰ کی عبادت ہے مگر اس وقت میں دیکھتا ہوں کہ عام طور
پر لوگ اس غرض اور مقصود کو فراموش کر چکے ہیں اور کھانے پینے اور حیوانوں کی طرح زندگی بسر کرنے
کے سوا اور کوئی مقصود نہیں رہا ہے اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ دنیا کو پھر اس کی زندگی کی غرض سے آگاہ کرے
اور یہ فناء قہری اس کو رجوع کرائے گی ۔
خوف خدا
اس لیے ہر ایک شخص کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کا خوف کرے اور اللہ تعالیٰ کا خوف
اس کو بہت سی نیکیوں کا وارث بنائے گا۔ جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے وہی اچھا ہے
کیونکہ اس خوف کی وجہ سے اس کو ایک بصیرت ملتی ہے جس کے ذریعہ وہ گنا ہوں سے بچتا ہے۔ بہت
سے لوگ تو ایسے ہوتے ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کے احسانات اور انعام اور اکرام پر غور کر کے شرمندہ
ہو جاتے ہیں اور اس کی نافرمانی اور خلاف ورزی سے بچتے ہیں لیکن ایک قسم لوگوں کی ایسی بھی ہے
جو اس کے قہر سے ڈرتے ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ اچھا اور نیک تو وہی ہے جو اللہ تعالیٰ کی پرکھ سے
اچھا نکلے ۔ بہت لوگ ہیں جو اپنے آپ کو دھوکا دیتے ہیں اور سمجھ لیتے ہیں کہ ہم متقی ہیں مگر اصل میں
متقی وہ ہے جس کا نام اللہ تعالیٰ کے دفتر میں متقی ہو۔
اس وقت اللہ تعالیٰ کے اسم ستار کی تجلتی ہے۔ لیکن قیامت کے دن جب پردہ دری کی تجلی ہوگی
اس وقت تمام حقیقت گھل جائے گی ۔ اس تجلی کے وقت بہت سے ایسے بھی ہوں گے جو آج بڑے متقی
اور پر ہیز گار نظر آتے ہیں قیامت کے دن وہ بڑے فاسق فاجر نظر آئیں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ
عملِ صالحہ ہماری اپنی تجویز اور قرارداد سے نہیں ہو سکتا ۔ اصل میں اعمالِ صالحہ وہ ہیں جس میں کسی نوع
کا کوئی فساد نہ ہو کیونکہ صالح فساد کی ضد ہے۔ جیسے غذا طیب اس وقت ہوتی ہے کہ وہ نہ کچی ہو نہ سڑی
ہوئی ہو اور نہ کسی ادنی درجہ کی جنس کی ہو بلکہ ایسی ہو جو فوراً جزو بدن ہو جانے والی ہو۔ اسی طرح پر
ضروری ہے کہ عملِ صالح میں بھی کسی قسم کا فساد نہ ہو یعنی اللہ تعالیٰ کے حکم کے موافق ہو اور پھر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے موافق ہو اور پھر نہ اس میں کسی قسم کا کسل ہو، نہ مجب ہو، نہ ریا
ہو، نہ وہ اپنی تجویز سے ہو، جب ایسا عمل ہو تو وہ عملِ صالح کہلاتا ہے اور یہ کبریت احمر ہے۔
شیطان انسان کو گمراہ کرنے کے لیے اور اس کے اعمال کو فاسد بنانے کے
شیطان سے بچنا واسطے ہمیشہ تاک میں لگارہتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ نیکی کے کاموں میں بھی
اس کو گمراہ کرنا چاہتا ہے اور کسی نہ کسی قسم کا فساد ڈالنے کی تدبیریں کرتا ہے۔ نماز پڑھتا ہے تو اس میں
بھی ریا وغیرہ کوئی شعبہ فساد کا ملانا چاہتا ہے۔ ایک امامت کرانے والے کو بھی اس بلا میں مبتلا کرنا
چاہتا ہے پس اس کے حملہ سے کبھی بے خوف نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس کے حملے فاسقوں فاجروں پر تو
کھلے کھلے ہوتے ہیں وہ تو اس کا گو یا شکار ہیں لیکن زاہدوں پر بھی حملہ کرنے سے وہ نہیں چوکتا اور کسی
نہ کسی رنگ میں موقع پاکر ان پر بھی حملہ کر بیٹھتا ہے ۔ جولوگ خدا کے فضل کے نیچے ہوتے ہیں اور
شیطان کی بار یک در بار یک شرارتوں سے آگاہ ہوتے ہیں وہ تو بچنے کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا ئیں
کرتے ہیں لیکن جو ابھی خام اور کمزور ہوتے ہیں وہ کبھی کبھی مبتلا ہو جاتے ہیں۔ ریا اور محجب وغیرہ
سے بچنے کے واسطے ایک ملامتی فرقہ ہے جو اپنی نیکیوں کو چھپاتا ہے اور سینات کو ظاہر کرتا رہتا ہے وہ
اس طرح پر سمجھتے ہیں کہ ہم شیطان کے حملوں سے بچ جاتے ہیں مگر میرے نزدیک وہ بھی کامل نہیں
ہیں ۔ ان کے دل میں بھی غیر ہے اگر غیر نہ ہوتا تو وہ کبھی ایسا نہ کرتے ۔ انسان معرفت اور سلوک میں
اس وقت کامل ہوتا ہے جب کسی نوع اور رنگ کا غیر ان کے دل میں نہ رہے اور یہ فرقہ انبیاء علیہم السلام
کا ہوتا ہے یہ ایسا کامل گروہ ہوتا ہے کہ اس کے دل میں غیر کا وجود بالکل معدوم ہوتا ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ غیر کے وجود کو کالعدم سمجھنا یہ بھی اختیاری نہیں ہے
محبت ذالی کا مقام کیونکہ یہ حالت عشقیہ ہے جو جو از از خود خود پیدا پیدا نہیں ہو سکتی بلکہ اس کی جڑھی محبت
جڑ
ذاتی ہے جب محبت ذاتی کے مقام پر انسان پہنچتا ہے تو پھر یہ عشقیہ حالت پیدا ہو کر غیر کے وجود کو جلا
دیتی ہے اور پھر کسی کے مدح وذم یا عذاب و ثواب کی بھی پروا نہیں ہوتی ۔
احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کبھی کبھی اپنی مدح بھی سن لیا کرتے
تھے لیکن اس سے یہ سمجھ لینا کہ آپ کو اس مدح کی پروا ہوتی تھی سخت غلطی ہے آپ کو ان باتوں کا کوئی
احساس نہیں ہوتا تھا اور کوئی اثر اس کا آپ پر نہیں ہو سکتا تھا۔ ایک محل مدح ایسا ہوتا ہے کہ دوسرے کو
ہلاک کر دیتا ہے لیکن آپ کا اللہ تعالیٰ کے ساتھ وہ تعلق اور رشتہ تھا کہ کسی دوسرے کی سمجھ میں بھی نہیں
آسکتا تھا بس آپ کسی انسان کی مدح سے کیا خوش ہو سکتے تھے۔ ایسا ہی ذم کا حال ہے آپ تو اللہ تعالیٰ کی
محبت ذاتی میں فنا ہو چکے تھے خارجی احساس باقی ہی نہیں رہا تھا اس لیے سارے مقام ختم چکے تھے۔
اصل بات یہ ہے کہ یہی وہ مقام ہے جو مقام امن کہلاتا ہے زاہد خشک کی مدح کرنے والا اس کو
ہلاک کر سکتا ہے کیونکہ وہ اس مدح سے خوش ہو کر اپنے وجود کو بھی کوئی شے سمجھنے لگتا ہے اور اپنے اعمال پر
ایک ناز کرنے لگتا ہے مگر یا درکھو کہ یہ مراتب بھی وہی ہیں کوشش سے نہیں ملتے اور انسان کامل اسی مقام پر
ہوتا ہے۔ صوفی کہتے ہیں کہ جب تک محبت ذاتی نہ ہو جاوے ایسی محبت کہ بہشت اور دوزخ پر بھی نظر نہ ہو
اس وقت تک کامل نہیں ہوتا اس سے پہلے اس کا خدا بہشت اور دوزخ ہوتے ہیں لیکن جب وہ اس مقام
پر پہنچ جاتا ہے تو پھر اس کے لیے اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ ( حم السجدۃ:۴۱) کا حکم ہوتا ہے کیونکہ ان کی
رضا خدا کی رضا ہوتی ہے جب تک یہ حال نہ ہو اندیشہ ہوتا ہے کہ نیکی ضائع نہ ہو جاوے۔
ذاتی محبت والے سے اگر اس کی غرض پوچھی جاوے کہ تو کیوں خدا کی عبادت کرتا ہے تو وہ کچھ
بھی بتا نہیں سکتا کیونکہ اسے کوئی ذاتی غرض محسوس ہی نہیں ہوتی بلکہ اگر اس کے لیے دوزخ کی وعید بھی
ہو کہ تو اگر عبادت کرے گا تو دوزخ ملے گا تب بھی وہ رک نہیں سکتا کیونکہ اس کے رگ وریشہ میں
اللہ تعالیٰ ہی کی عظمت اور محبت ہوتی ہے وہ بے اختیار ہو کر اس کی طرف کھچا چلا جاتا ہے اسے نہیں
معلوم کہ کیوں کھچا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ نہ وہ ثواب و عذاب کی پروا کرتا ہے اور نہ مدح و ذم کا اثر اس
پر ہوتا ہے انبیاء ورسل اسی مقام پر ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کی مخالفت اور خطرناک مصائب
اور مشکلات ان کو اپنے کام سے ہٹا نہیں سکتے ۔ میں اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ میں اس مقام کو سمجھتا ہوں ۔ یہ ایسا
دار الامان ہے کہ شیطان اس جگہ نہیں آسکتا ایک زاہد بعض وقت مغضوب کے زمرہ میں آسکتا ہے لیکن
جو انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کے مقام پر پہنچ گیا وہ محفوظ ہو گیا اس کی وجہ یہ ہے کہ محبت ذاتی کی آگ غیر کے
وجود کو مطلقاً جلا دیتی ہے اور اس کو امن میں داخل کر دیتی ہے استجابت دعا بھی اسی مقام پر ہوتا ہے یہ
ایسا ارفع اور اعلیٰ مقام ہے کہ اس کی تصریح بھی نہیں ہو سکتی یہ ایک کیفیت ہے جو دوسرے کو اچھی طرح
سمجھا بھی نہیں سکتے ۔ یہی وجہ ہے کہ انبیاء علیہم السلام کے گلہ کرنے سے بھی انسان کافر ہو جاتا ہے
چونکہ وہ ان تعلقات سے محض نا آشنا ہوتا ہے جو انبیاء ورسل اور اللہ تعالیٰ میں ہوتے ہیں اس لیے کسی
ایسے امر کو جو ہماری سمجھ اور دانش سے بالاتر اور بالاتر ہے، اپنی عقل کے پیمانہ سے نا پنا صریح حماقت
ہے مثلاً آدم علیہ السلام کا گلہ کرنے لگے کہ انہوں نے درخت ممنوع کا پھل کھایا۔ یا عَبَسَ وَ تَوَٹی کو
لے بیٹھے ۔ ایسی حرکت آداب الرسل کے خلاف ہے اور کفر کی حد تک پہنچا دیتی ہے۔ چونکہ خدا تعالیٰ
ان کا محبوب ہوتا ہے بعض اوقات وہ کسی بات پر گو یا روٹھ جاتا ہے۔ وہ باتیں عام قانون جرائم و ذنوب
سے الگ ہوتی ہیں۔ ۳۰ سال کے قریب کا عرصہ ہوتا ہے کہ ایک مقرب فرشتہ کو میں نے دیکھا جس
نے مجھے ایک توت کی چھڑی ماری۔ پھر میں نے اس کو دیکھا کہ کرسی پر بیٹھ کر رونے لگا۔ یہ ایک نسبت
بتائی ہے کہ جیسے بعض اوقات والدہ بچہ کو مارتی ہے پھر رقت سے خود ہی رونے لگتی ہے یہ ایک لطیف
استعارہ ہے جو مجھ پر ظاہر کیا گیا ہے۔
نبی اور خدا کا تعلق میری سمجھ میں بھی نہیں آتا کہ ان تعلقات کو جو انبیاء ورسل اور ان کو جو اللہ تعالیٰ
میں ہوتے ہیں کس طرح ظاہر کیا جاوے۔ یہ تعلقات ایسے شدید اور گہرے
ہوتے ہیں کہ بجز کامل الایمان ہونے اور اس کو چہ سے آشنا ہونے کے ان کی سمجھ آہی نہیں سکتی ۔ اس
لیے صوفیوں نے لکھا ہے کہ ان کے افعال اور اعمال عام قانون جرائم وذنوب سے الگ ہوتے ہیں
ان کو اس ضمن ذنوب میں ذکر کرنا بھی سلب ایمان کا موجب ہو جاتا ہے کیونکہ ان کا حساب تعلقات
کا ہے ذنب محمدی کی کیفیت کو کوئی کیا سمجھ سکتا ہے؟ عام طور پر عاشق و معشوق کے تعلقات کو کوئی نہیں
سمجھ سکتا اور یہ تعلقات تو اس سے بھی لطیف تر ہیں ۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا استغفار احمق حقیقت سے نا آشنا استغفار کے لفظ پر اعتراض کرتے ہیں ان کو معلوم نہیں کہ جس قدر
یہ لفظ پیارا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اندرونی پاکیزگی پر دلیل ہے وہ ہمارے وہم و گمان
سے بھی پرے ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ عاشقِ رضا ہیں اور اس میں بڑی بلند پروازی
کے ساتھ ترقیات کر رہے ہیں جب اللہ تعالیٰ کے احسانات کا تصور کرتے ہیں اور اظہار شکر سے
قاصر پا کر تدارک کرتے ہیں۔ یہ کیفیت ہم کس طرح ان عقل کے اندھوں اور مجذوم القلب لوگوں
کو سمجھائیں ان پر وارد ہو تو وہ سمجھیں ۔ جب ایسی حالت ہوتی ہے احسانات الہیہ کی کثرت آکر اپنا
غلبہ کرتی ہے تو روح محبت سے پر ہو جاتی ہے اور وہ اچھل اچھل کر استغفار کے ذریعہ ا۔ کے ذریعہ اپنے قصور شکر
کا تدارک کرتی ہے۔ یہ لوگ خشک منطق کی طرح اتنا ہی نہیں چاہتے کہ وہ قومی جن سے کوئی کمزوری
یا غفلت صادر ہو سکتی ہے وہ ظاہر نہ ہوں ۔ نہیں وہ ان قومی پر تو فتح حاصل کئے ہوئے ہو۔ ہوئے ہوتے ہیں وہ
تو اللہ تعالیٰ کے احسانات کا تصور کر کے استغفار کرتے ہیں کہ شکر نہیں کر سکتے ۔ یہ ایک لطیف اور
اعلیٰ مقام ہے جس کی حقیقت سے دوسرے لوگ نا آشنا ہیں اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے حیوانات
گدھے وغیرہ انسانیت کی حقیقت سے بے خبر اور نا واقف ہیں۔ اسی طرح پر انبیاء ورسل کے تعلقات
اور ان کے مقام کی حقیقت سے دوسرے لوگ کیا اطلاع رکھ سکتے ہیں ۔ یہ بڑے ہی لطیف ہوتے
ہیں اور جس جس قدر محبت ذاتی بڑھ جاتی ہے اسی قدر یہ اور بھی لطیف ہوتے جاتے ہیں دیکھو
حضرت یوسف نے صرف یہی کہا تھا کہ تم بادشاہ سے میرا ذکر بھی کرنا صرف اتنی بات پر ایک عرصہ
تک زندان میں رہنا پڑا حالانکہ عام نظر میں یہ ایک معمولی سی بات ہو سکتی ہے مگر نہیں ان تعلقات
محبت کے منافی تھی۔ غرض یہ ایک لطیف سر ہے جس پر ہر ایک مطلع نہیں ہو سکتا۔ یہی ایک مقام ہے
جس کی طلب ہر ایک کو کرنی چاہیے۔
بر کریماں کا رہا دشوار نیست لے
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۴ ، ۱۵ مورخه ۳۰ را پریل، ۱۰ رمتی ۱۹۰۴ صفحه ۲،۱