۲۸ ؍اپریل ۱۹۰۴ء
ملفوظات (جلد 6)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اسباب پرستی کی زندگی دہریت کی رگ سے اصل میں ملی ہوئی ہوتی ہے حقیقی اور اصل زندگی یہی ہے کہ خدا
پر ایمان حاصل ہو جاوے ایمان قوی اسی وقت ہوتا ہے جب خصوصیت کے ساتھ خوارقِ عادت اور
کثرت سے ہوں۔
ہماری خواہش یہ ہے کہ الہی تجلیات ظاہر ہوں جیسے کہ موسیٰ نے ارنی کہا تھا اور نہ ہمیں تو بہشت کی
ضرورت ہے اور نہ کسی اور شے کی ۔ لے
۲۸ را پریل ۱۹۰۴ء (بعد دو پہر)
امن است در مکان محبت سرائے ما اور ایک خواب میں معلوم ہوا کہ طاعون تو گی مگر بخار رہ گیا۔ ہے
اس الہام کو سناتے وقت فرمایا کہ
اصل بات یہ ہے کہ محبت بھی ایک نار ہوتی ہے اور طاعون بھی ایک نار ہے۔ اس لئے دو نار
ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتی ہیں۔ اسی لئے معتبرین نے بھی لکھا ہے کہ جو شخص دیکھے کہ کہ اس کے دل سے
شعلہ نار بھڑکتا ہے وہ عاشق ہو جائے گا۔ عشق کو بھی نار کہتے ہیں ۔
پس اگر اللہ تعالیٰ کی محبت ذاتی اور عشق پیدا ہو جاوے اور اس کے ساتھ وفاداری ، اخلاص ہو تو
اللہ تعالیٰ اس کو محفوظ کرلے گا۔ سے
مومن کی نظر اعمال صالحہ پر ہونی چاہیے ایک نوجوان نے اپنے کچھ رویا اور الہامات سنانے شروع کئے جا نانے شروع کئے جب وہ سنا چکا تو آپ
نے فرمایا۔
میں تمہیں نصیحت کے طور پر کہتا ہوں اسے خوب یا د رکھو کہ ان خوابوں اور الہامات پر ہی نہ رہو
البدر جلد ۳ نمبر ۱۸ ، ۱۹ مورخه ۱۶،۸ رمتی ۱۹۰۴ ء صفحه ۳، ۴
کے غیر معمولی پر چہ الحکم جلد ۸ نمبر ۱۳ مورخه ۲۸ را پریل ۱۹۰۴ء
سے الحکم جلد ۸ نمبر ۱۴ ، ۱۵ مورخه ۳۰ را پریل، ۱۰ مئی ۱۹۰۴ ء صفحه ۳
بلکہ اعمال صالحہ میں لگے رہو بہت سے الہامات اور خواب سنیر و پھل کی طرح ہوتے ہیں جو کچھ دنوں
کے بعد گر جاتے ہیں اور پھر کچھ باقی نہیں رہتا ہے۔ اصل مقصد اور غرض اللہ تعالیٰ کے ساتھ سچا اور
بے ریا تعلق ، اخلاص اور وفاداری ہے جو نرے خوابوں سے پوری نہیں ہو سکتی مگر اللہ سے کبھی بے خوف
نہیں ہونا چاہیے جہاں تک ہو سکے صدق و اخلاص و ترک ریا و ترک منہیات میں ترقی کرنی چاہیے
اور مطالعہ کرتے رہو کہ ان باتوں پر کس حد تک قائم ہو اگر یہ باتیں نہیں ہیں تو پھر خوابات اور
الہامات بھی کچھ فائدہ نہیں دیں گے۔ بلکہ صوفیوں نے لکھا ہے کہ اوائل سلوک میں جو ر و یا یا وحی ہو
اس پر توجہ نہیں کرنی چاہیے وہ اکثر اوقات اس راہ میں روک ہو جاتی ہے انسان کی اپنی خوبی اس میں
تو کوئی نہیں کیونکہ یہ تو اللہ تعالیٰ کا فعل ہے جو وہ کسی کو کوئی اچھی خواب دکھاوے یا کوئی الہام کرے۔ اس نے
کیا کیا؟ دیکھو حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بہت وحی ہوا کرتی تھی لیکن اس کا کہیں ذکر بھی نہیں کیا گیا کہ
اس کو یہ الہام ہوا یہ وحی ہوئی بلکہ ذکر ا گر کیا ہے تو اس بات کا کہ اِبْراهِيمَ الَّذِي وَفي (النجم : ۳۸)
وہ ابراہیم جس نے وفاداری کا کامل نمونہ دکھایا۔ یا یہ کہ یا براهِيمُ قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا ۚ إِنَّا كَذَلِكَ
نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ ( الصفت : ۱۰۶،۱۰۵) یہ بات ہے جو انسان کو حاصل کرنی چاہیے اگر یہ پیدا نہ ہو تو
پھر رؤیا والہام سے کیا فائدہ؟ مومن کی نظر ہمیشہ اعمال صالحہ پر ہوتی ہے اگر اعمالِ صالحہ پر نظر نہ ہو تو
اندیشہ ہے کہ وہ مگر اللہ کے نیچے آجائے گا۔ ہم کو تو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کو راضی کریں اور اس کے لیے
ضرورت ہے اخلاص کی ، صدق و وفا کی ، نہ یہ کہ قیل و قال تک ہی ہماری ہمت و کوشش محدود ہو جب
ہم اللہ تعالیٰ کو راضی کرتے ہیں پھر اللہ تعالیٰ بھی برکت دیتا ہے اور اپنے فیوض و برکات کے دروازے
کھول دیتا ہے اور رویا اور وحی کو القاء شیطانی سے پاک کر دیتا ہے اور اضغاث احلام سے بچا لیتا ہے
پس اس بات کو کبھی بھولنا نہیں چاہیے کہ رؤیا اور الہام پر مدار صلاحیت نہیں کرنا چاہیے۔ بہت سے آدمی
دیکھے گئے ہیں کہ ان کو ر دیا اور الہام ہوتے رہے لیکن انجام اچھا نہیں ہوا جو اعمالِ صالحہ کی صلاحیت پر
موقوف ہے۔ اس تنگ دروازہ سے جو صدق و وفا کا دروازہ ہے گذرنا آسان نہیں۔ ہم کبھی ان باتوں
سے فخر نہیں کر سکتے کہ رؤیا یا الہام ہونے لگے اور ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ رہیں اور مجاہدات سے دستکش
ہور ہیں اللہ تعالیٰ اس کو پسند نہیں کرتا وہ تو فرماتا ہے لَيْسَ لِلإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى (النجم : ۴۰) اس
لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کی راہ میں وہ مجاہدہ کرے اور وہ کام کر کے دکھلاوے جو
کسی نے نہ کیا ہو اگر اللہ تعالیٰ صبح سے شام تک مکالمہ کرے تو یہ فخر کی بات نہیں ہوگی کیونکہ یہ تو اس کی
عطا ہوگی ۔ دھیان یہ ہوگا کہ خود ہم نے اس کے لیے کیا کیا؟
بلعم کتنا بڑا آدمی تھا مستجاب الدعوات تھا اس کو بھی الہام ہوتا تھا لیکن انجام کیسا خراب ہوا
اللہ تعالیٰ اسے کتے کی مثال دیتا ہے اس لیے انجام کے نیک ہونے کے لیے مجاہدہ اور دعا کرنی چاہیے
اور ہر وقت لرزاں ترساں رہنا چاہیے۔
مومن کو اعتقاد صحیح رکھنا اور اعمال صالحہ کرنے چاہئیں اور اس کی ہمت اور سعی اللہ تعالیٰ کی رضا اور
وفاداری میں صرف ہونی چاہیے۔
مومن کی صحیح رویا کی تعبیر یہی ہے کہ خدا تعالیٰ کے ساتھ سچا تعلق ہو اس کے اوامر نواہی اور وصایا
میں پورا اترے اور ہر مصیبت وابتلا میں صادق مخلص ثابت ہو۔ یا درکھو ابتلا بھی دو قسم کے ہوتے
ہیں ۔ ایک ابتلا شریعت کے اوامر و نواہی کا ہوتا ہے دوسرا ابتلا قضا و قدر کا ہوتا ہے جیسا کہ فرمایا ہے
وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ ۔۔۔۔ الآية (البقرة : ۱۵۶) پس اصل مرد میدان اور کامل وہ ہوتا ہے جو
ان دونوں قسم کی ابتلاؤں میں پورا اترے بعض اس قسم کے ہوتے ہیں کہ اوامر و نواہی کی رعایت
کرتے ہیں لیکن جب کوئی ابتلا مصیبت قضا و قدر کا پیش آتا ہے تو اللہ تعالیٰ کا شکوہ کرتے ہیں۔ ایسا ہی
بعض فقیر دیکھے گئے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہمیں نفس کشی کی اس قدر مشق ہے کہ سارے دن میں صرف
ایک مرتبہ سانس لیتے ہیں لیکن وہ ابتلا کے وقت بہت ہی بودے اور کمزور ثابت ہوتے ہیں۔ قوی وہی ہے
جو اعتقاد صحیح رکھتا ہو۔ اعمال صالحہ کرنے والا ہو اور مصائب و شدائد میں پورا اتر نے والا ہو اور یہی
جوانمردی ہے جب تک عبودیت میں پورا اور کامل نہیں رویا یا الہامات پر اس کا فخر بے جاہے کیونکہ اس
میں اپنی کوئی خوبی نہیں بلکہ یہ تو اللہ تعالیٰ کا فعل ہے اور اس امر میں کامیابی کے لیے ایک زمانہ دراز
چاہیے جلدی کبھی نہیں کرنی چاہیے جیسے کوئی شخص درخت لگاتا ہے تو پہلے اس کی یہ حالت ہوتی ہے کہ ایک
بکری بھی منہ مار کر اسے کھا سکتی ہے پھر اگر وہ اس سے بچے تو مختلف قسم کی آندھیاں اس پر چلتی ہیں
اور اس کو اکھاڑنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اگر وہ ان میں بھی بیچ رہے تو پھر کہیں جا کر اسے پھول لگتے
ہیں اور پھر وہ پھول بھی ہوا سے گرتے ہیں اور کچھ بچتے ہیں آخر الامر پھل لگتا ہے اور اس پر بھی بہت سی
آفتیں آتی ہیں کچھ یونہی گر جاتے ہیں اور کچھ آندھیوں میں تباہ ہوتے ہیں جو پکتے ہیں اور کھانے
کے کام آتے ہیں ۔
اسی طرح پر ایمانی درخت کا حال ہے اس سے پھل کھانے کے لیے بھی بہت سی صعوبتیں اور
مشکلات میں ثابت قدم رہنا ضروری ہے۔ صوفی بھی اسی لیے کہتے ہیں کہ جب تک موت نہ آوے
زندگی حاصل نہیں۔ نہیں ہوتی ۔ قرآن شریف نے صحابہؓ کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا ہے مِنْهُم مَّنْ قَضى
نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّنْ يَنْتَظِرُ (الاحزاب: ۲۴) یعنی بعض صحابہ میں سے ایسے ہیں جو اپنی جان دے
رض
چکے ہیں اور بعض ابھی منتظر ہیں ۔ جب تک اس مقام پر انسان نہیں پہنچتا با مراد نہیں ہو سکتا۔
دو قسم کے آدمی در اصل جان سلامت لے جاتے ہیں ایک وہ جو دین العجائز رکھتے ہیں یعنی جیسے
ایک بڑھیا عورت ایمان لاتی ہے کہ اللہ ایک محمد برحق ہے وہ اسرار شریعت کی تہہ تک پہنچنے کی
ضرورت نہیں سمجھتی ہے۔
اور ایک وہ لوگ ہوتے ہیں جو سلوک کی راہ اختیار کرتے ہیں بڑے بڑے خونخوار دشت و بیابان
ان کی راہ میں آتے ہیں مگر وہ ہزاروں موتیں برداشت کر کے پہنچ جاتا ہے اس کی جوانمردی اور ہمت
قابل تعریف ہے۔ لیکن ایک اور گروہ ہوتا ہے جو نہ تو دین العجائز اختیار کرتا ہے اور نہ اس راہ کو اختیار
کر کے انجام تک پہنچاتا ہے بلکہ اس دشت خونخوار میں پڑ کر راستہ ہی میں ہلاک ہو گیا۔ ایسے لوگ وہی
ہوتے ہیں جو مگر اللہ کے نیچے آ جاتے ہیں غرض اس راہ کا طے کرنا بہت ہی مشکل ہے اس کے لیے
چاہیے کہ دعا میں مشغول ہوا اور قرآن شریف کو پڑھ کر دیکھتے رہو کہ آیا اس کے حکموں پر چلتے ہو یا نہیں۔
جس حکم پر نہیں چلتے اس پر چلنے کے لیے مجاہدہ کرو اور خدا تعالیٰ سے دعا مانگو کہ اللہ تعالی توفیق دے۔
الحکم میں آگے یہ الفاظ ہیں۔ ” کچھ جانور کھا جاتے ہیں آخر تھوڑے ہوتے ہیں جو پکتے ہیں ۔“
دو
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۶ مورخہ ۷ ۱ رمتی ۱۹۰۴ صفحه ۱)