۲۹؍اپریل ۱۹۰۴ء
ملفوظات (جلد 6)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
غرض اعمالِ صالحہ بڑی چیز ہے۔ قرآن شریف کو دیکھ لو جہاں ایمان کا ذکر کیا ہے اسے اعمالِ صالحہ
او
سے وابستہ کیا ہے اس میں متوجہ ہو کہ خدا تعالیٰ راضی ہو جاوے جب تک یہ بات نہ ہو کچھ نہیں ۔ اے
۲۹ را پریل ۱۹۰۴ء (بوقت شام)
الطَّرِيقَةُ كُلُّهَا اَدب ایک شخص نو مسلم چکڑالوی کے خیالات کا متبع آیا ہوا تھا اس نے نشان
دیکھنا چاہا حضرت حجۃ اللہ علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کے سوال کو
طریق ادب و طالب کے خلاف پا کر اسے حکم دیا تھا کہ تم واپس چلے جاؤ اس پر اس نے ایک معافی نامہ
پیش کیا اس پر حضرت حجۃ اللہ نے فرمایا۔
یہ بات محض اللہ تعالیٰ کے فضل پر موقوف ہے کہ کوئی بات کسی کو سمجھا دے لیکن اسے سمجھ دیتا ہے جو
ادب کے طریق پر سچا طالب ہو کر تلاش کرتا ہے الطَّرِيقَةُ كُلُّهَا اَدب ۔ خدا تعالیٰ کا یہ سچا وعدہ ہے کہ جو
شخص صدق دل اور نیک نیتی کے ساتھ اس کی راہ کی تلاش کرتے ہیں وہ ان پر ہدایت و معرفت کی راہیں کھول
دیتا ہے جیسا کہ اس نے خود فرمایا ہے وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنكبوت : ٧٠)
یعنی جو لوگ ہم میں ہو کر مجاہدہ کرتے ہیں ہم ان پر اپنی راہیں کھول دیتے ہیں ہم میں ہوکر سے یہ مراد
ہے کہ محض اخلاص اور نیک نیتی کی بنا پر خدا جوئی اپنا مقصد رکھ کر لیکن اگر کوئی استہزا اور ٹھٹھے کے طریق پر
آزمائش کرتا ہے وہ بد نصیب محروم رہ جاتا ہے پس اسی پاک اصول کی بنا پر اگر تم سچے دل سے کوشش
کرو اور دعا کرتے رہو تو وہ غفور الرحیم ہے لیکن اگر کوئی اللہ تعالیٰ کی پروا نہیں کرتا وہ بے نیاز ہے۔
صبر و استقلال کی ضرورت دنیا فنا کا مقام ہے اس لیے ضروری ہے کہ انسان اس فانی مقام پر دلدادہ نہ ہو بلکہ آخرت کی فکر کرے جو ابدی ہے اور یہ اس
صورت میں ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ہستی پر ایمان لاوے اور اس کی مرضی کو مقدم کر کے اس پر چلے
اگر اللہ تعالیٰ کی مرضی کو مقدم نہیں کرتا اور اس پر نہیں چلتا تو پھر اللہ تعالیٰ اس کی کوئی پروا نہیں کرتا جیسے
البدر جلد ۳ نمبر ۱۸ ، ۱۹ مورخه ۱۶،۸ رمتی ۱۹۰۴ء صفحه ۱۰
ہزاروں لاکھوں کیڑے مر جاتے ہیں یہ بھی مر جاتا ہے اور اس کا کوئی خیال نہیں ہوتا لیکن جو شخص
اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزی کرتا ہے اور دعاؤں سے کام لیتا ہے اور تھکتا نہیں تو جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے
وعدہ کیا ہے اس پر اپنی راہ کے دروازے کھول دیتا ہے یہی اصول یہاں بھی ہے کیونکہ مجھے اس خدا
نے مامور کر کے بھیجا ہے پس اگر کوئی یہاں آتا ہے اس لیے کہ وہ شعبدہ بازی دیکھے اور پھونک مار کر
ولی بنادیا جاوے تو ہم صاف کہتے ہیں کہ ہم پھونک مار کر ولی نہیں بناتے ۔ جو شخص جلد بازی سے کام
لیتا ہے وہ خدا تعالیٰ کو آزماتا ہے خدا اس کی پروا نہیں کرتا تو مجھے اس کی کیا پر وا۔ اتنا ہی نہیں سمجھ لینا چاہیے
کہ خدا غفور الرحیم ہے بلکہ اس کے ساتھ یہ بھی ماننا چاہیے کہ وہ غنی بھی ہے۔ اگر ساری دنیا انتقی قلب
لے کر آوے تو اس کی الوہیت کی شان ایک ذرہ بھر بھی بڑھ نہ جاوے گی اور اگر اتقی نہ ہو تو اس سے
کچھ کم نہ ہوگا۔ اس لیے طالب صادق کا پہلا کام یہ ہونا چاہیے کہ وہ یہ سمجھ لے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات غنی
بے نیاز ہے اس کو حاجت اس امر کی نہیں کہ میں اس کی طرف رجوع کروں بلکہ مجھے حاجت اور
ضرورت ہے کہ اس کی طرف رجوع کروں اور اس کے آستانہ الوہیت پر گروں جب انسان یہ سمجھ
لیتا ہے کہ خدا کو میری حاجت نہیں مجھے خدا کی حاجت ہے تو اس میں ایک طلب صادق کا جوش پیدا
ہوتا ہے اور وہ خدا کی طرف رجوع کرنے لگتا ہے ۔ پس اگر کوئی میرے پاس آتا ہے تو اسے بھی یہ
سمجھ لینا چاہیے کہ میرا کام تو صرف پہنچا دینا ہے منواد ینا میرا کام نہیں۔ اگر کوئی اپنی بھلائی اور بہتری
چاہتا ہے اور سمجھتا ہے کہ میں نے ایک دن مرنا ہے اور خدا تعالیٰ کے حضور جانا ہے تو اس کا فرض ہونا چاہیے
کہ صبر اور صدق کے ساتھ اس راہ کو تلاش کرے اور گھبرائے اور تھکے نہیں لیکن جب کوئی حد سے زیادہ
شرارت کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی باتوں پر ہنسی کرتا اور انہیں ٹھٹھے میں اڑانا چاہتا ہے تو اس کا علاج اس نے
اور رکھا ہوا ہے اب بھی یہی ہو رہا ہے اور ہونے والا ہے۔ کتوں اور کیڑوں کی طرح لوگ مر رہے
ہیں اور مریں گے۔
دیکھو دس روپیہ کا مقدمہ بھی ہو تو انسان اپنی عقل پر بھروسہ نہیں کرتا بلکہ دوسروں سے مشورہ لیتا
ہے اور ان پر بھروسہ کرتا ہے پھر وکیل تلاش کرتا ہے وکیل بھی اعلیٰ درجہ کا پھر حکام رس لوگوں کی تلاش
کرتا ان کی خوشامد کرتا اور جائز و نا جائز وسائل کے استعمال سے بھی نہیں چوکتا ۔ جب ایک تھوڑی سی
متاع کے لیے وہ اس قدر جد و جہد اور کوشش کرتا ہے پھر اسے شرم کرنی چاہیے کہ دین کے لیے اس کا
دسواں حصہ بھی سعی نہیں کرتا اور چاہتا ہے کہ اسرار دین اس پر کھل جاویں اور وہ دم زدن میں ولی بن
جاوے۔ چند منٹ کے لیے ایک شخص ہماری مجلس میں آکر بیٹھتا ہے اور باہر نکل کر فتوی دیتا ہے کہ میں
نے سب کچھ سمجھ لیا ہے یہ سب کچھ دکانداری ہے ہم ایسے فتووں اور ایسی راؤں کی کیا پروا کریں گے
کیونکہ اللہ تعالیٰ کی وحی اور الہام کے مقابلہ میں جو روشن نشانوں اور دلائل کے ساتھ ہو رہا ہے ایسی
بے سر و پاراؤں اور فتووں کی کیا وقعت ہو سکتی ہے مگر ایسی رائے دینے والوں کو مرنے کے بعد پتا لگ
جاوے گا کہ ان کے فتووں کی کیا حقیقت ہے؟ اس وقت سارے پر دے اور حجاب اٹھ جاویں گے اور
حقیقت کھل جاوے گی۔ میں دنیا کی حالت پر سخت تعجب اور افسوس کرتا ہوں کہ اگر کسی کو کہہ دیا
جاوے کہ تجھے جذام کا اندیشہ ہے تو وہ طبیب تلاش کرتا ہے اور نسخے پرنسخہ استعمال کرتا چلا جاتا ہے
لیکن میں دیکھتا ہوں کہ دنیا کی بیماری کے لیے تو یہ جدو جہد کی جاتی ہے پر اس کے مقابلہ میں دین کے
لیے کوئی فکر اور کوشش نہیں کی جاتی ۔ جوئندہ یا بندہ ایک عام مثل ہے مگر اس کے لیے یہ بھی تو ضروری ہے
کہ جو سچی تلاش اور طلب کا حق ہے وہ ادا کرے۔ یہ تو نہیں کہ ایک شخص آتا ہے اور پوچھتا ہے کہ مجھے
کوئی نشان دکھا دو میں شام کو واپس جانا چاہتا ہوں ایسی جلد بازی اور اقتراح خدا کو پسند نہیں ہے۔
دیکھو زمیندار کس قدر محنت کرتا ہے راتوں کو اٹھ اٹھ کر سخت سے سخت زمین میں ہل چلاتا ہے پھر تخم ریزی
کرتا ہے آبپاشی کرتا ہے اور حفاظت کرتا ہے تب جا کر کہیں پھل اٹھاتا ہے۔ یہ کوشش اور محنت دنیا کے
لیے تو ہے جو آج ہے کل نہ ہو گی مگر دین کے لیے کچھ بھی نہیں۔ چونکہ نفس میں خباثت ہوتی ہے اور
تلاش حق مطلوب نہیں ہوتی اس لیے جلد فیصلہ کر لیتا ہے کہ میں نے سمجھ لیا ہے۔ یہ بے انصافی اور ظلم
نہیں تو کیا ہے؟ مگر یہ سچ ہے وَمَا ظَلَمُونَا وَ لكِنْ كَانُوا أَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ (البقرة: ۵۸) ایک شخص
جو کنواں کھودنے لگا ہے وہ اگر دو چار ہاتھ کھود کر شکایت کرے کہ پانی نہیں نکلا تو کیا اس کو احمق نہ کہا
جاوے گا اور ملامت نہ ہوگی کہ ابھی تو اس حد تک پہنچا تو ہے ہی نہیں جہاں پانی نکلتا ہے ابھی سے
ندر
شکایت کرتا ہے یہ تو تیرا اپنا ہی قصور اور نادانی ہے۔ ہر ایک آمر کے لیے ایک قانون قدرت اور وقت
ہے خواہ وہ امر دینی ہو یا دنیوی۔ پھر دنیوی امور میں تو ان قوانین قدرتیہ کو نگاہ رکھتا ہے لیکن دینی امور
میں آکر عقل ماری جاتی ہے اور جلدی کر کے ایک دم میں سب کچھ چاہتا ہے یہ جلد باز اور شتاب کار لوگ
جب خدا تعالیٰ کے ماموروں کے پاس جاتے ہیں تو وہاں بھی اس شتاب کاری سے کام لیتے ہیں اور
چاہتے ہیں کہ وہ ایک پھونک مار کر ان کو آسمان پر چڑھا دے۔ ایسے نشان مانگتے ہیں کہ ایمان ایمان ہی
نہ رہے اگر کوئی شخص چاند یا سورج پر ایمان لاوے تو بتاؤ اس کو اس ایمان سے کیا فائدہ اور ثواب ہوگا۔
ایمان تو یہ ہوتا ہے کہ من وجہ محجوب ہو اور من وجہ منکشف اگر ایمان کی حد سے بڑھ کر ہوتا تو پھر
ثواب ہی نہ ملتا ثواب کا وعدہ اسی صورت میں ہے کہ عقلمند آدمی عقل صحیح سے کام لے کر قرائن قویہ کو
پا کر سمجھ لیتا ہے کہ یہ حق ہے لیکن اگر اس طریق کو چھوڑتا ہے تو وہ پھر کسی ثواب کا مستحق نہیں ہو سکتا
کیونکہ اگر ایسا ہی حجاب اٹھ جاوے کہ آفتاب کی طرح ایک شے روشن ہو جاوے تو کون احمق ہوگا جو کہے
کہ اب آفتاب نہیں اور دن چڑھا ہوا نہیں ہے اگر ایسا انکشاف ہو تو پھر کافر اور مومن میں کیا فرق ہوا۔
مومن تو کہتے ہی اس کو ہیں جو من وجہ محجوب پر ایمان لے آتا ہے۔ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ
اسی بات پر صدیق کہلائے۔
پس قانونِ قدرت یہی ہے جو شخص جلد بازی کرتا ہے اور صبر اور استقلال کے ساتھ کوشش نہیں کرتا
اور حسن ظن سے کام نہیں لیتا وہ ہمارا کیا بگاڑے گا اپنی ہی شقاوت کا نشانہ ہوگا۔ اس لئے ایسی ہی مثال
ہے کہ ایک بیمار کسی طبیب کے پاس آوے اور طبیب اس کی مرض کی تشخیص کر کے کہے کہ تجھے دو مہینے تک
میرے پاس رہ کر علاج کرنا پڑے گا مگر وہ کہے کہ نہیں دو مہینے تک تو میں رہ نہیں سکتا تم ابھی کوئی قطرہ
ایسا دو کہ یہ ساری مرض جاتی رہے۔ ایسا جلد باز مریض کیا خاک فائدہ اٹھائے گا وہ تو اپنا ہی نقصان
کرے گا اس کے لیے قانون قدرت تو بدل نہیں جاوے گاؤ کن تَجِدَ لِسُنَّةِ اللَّهِ تَبْدِيلًا ( الفتح : ۲۴)
پس یہ بڑی بدبختی ہے کہ دنیا کے کاموں میں عقل سے کام لیتا ہے لیکن دین کے کاموں میں عقل کو بیکار
اور معطل کر دیتا ہے۔ یہ خطرناک مرض ہے اس کا علاج یہی ہے کہ کثرت سے استغفار کرتا رہے۔