اپریل کے آخری ایام

ملفوظات (جلد 6)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نیک صحبت میں رہے اور دعاؤں میں لگا رہے اگر یہ نہیں کرتا تو وہ ہلاک ہو جاوے گا۔ اللہ تعالیٰ اس کی
کچھ بھی پروا نہیں کرتا لیکن جو صدق دل اور نیک نیتی کے ساتھ خدا کی طرف قدم اٹھاتا ہے اور اس راہ میں
تھکتا اور گھبراتا نہیں دعاؤں میں لگا رہتا ہے امید ہے کہ وہ ایک دن گوہر مقصود کو پالے۔
اپریل کے آخری ایام
مامور اور نشان رنشان نمائی سنت اللہ سے ناواقف ہونا بھی ایک موت ہے کیونکہ اس جہالت کی وجہ سے
بعض اوقات انسان خدا تعالیٰ کے ماموروں اور برگزیدوں کے سامنے ایسی جرات
اور شوخی کر بیٹھتا ہے جو اسے قبول حق سے محروم کر دیتی ہے اور اگر اللہ تعالیٰ کا فضل اس کی دستگیری نہ کرے تو
وہ ہلاک ہو جاتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حضور بعض اوقات ایسے لوگ بھی
آجاتے ہیں چنانچہ اواخرا پریل میں ایک نو مسلم یہاں آیا اور اس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے حضور بڑی دلیری سے نشان بینی کی درخواست کی جس پر حضرت اقدس نے فرمایا۔
ہر ایک مامور کے دل میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو کچھ ڈالا جاتا ہے وہ اس کی مخالفت نہیں کر سکتا
کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتا ہے اور یہی بالکل سچ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کسی کو دنیا میں مامور
کر کے بھیجتا ہے تو اس کی تائید میں خارقِ عادت نشان بھی ظاہر کرتا ہے چنانچہ اس جگہ بھی اس نے
میری تائید کے لیے بہت سے نشان ظاہر کئے ہیں جن کو لاکھوں انسانوں نے دیکھا ہے وہ اس پر گواہ
ہیں۔ تاہم میں اپنے خدا پر کامل یقین رکھتا ہوں کہ اس نے انہیں نشانوں پر حصر نہیں کیا اور آئندہ اس
سلسلہ کو بند نہیں کیا۔ وقتاً فوقتاً وہ اپنے ارادہ سے جب چاہتا ہے نشان ظاہر کرتا ہے۔ ایک طالب حق
کے لیے وہ نشان تھوڑے نہیں ہیں مگر اس پر بھی اگر دل شہادت نہ دے کہ ایک شخص واقعی طالب حق
ہے اور صدق نیت سے وہ نشان کا خواہشمند ہے تو ہم اس کے لیے توجہ کر سکتے ہیں اور اللہ تعالیٰ پر یقین
رکھتے ہیں کہ کوئی امر ظاہر کر دے لیکن اگر یہ بات نہ ہو اور خدا تعالیٰ کے پہلے نشانوں کی بے قدری کی
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۸ مورخه ۳۱ رمتی ۱۹۰۴ء صفحه ۲، ۳

جاوے اور انہیں نا کافی سمجھا جاوے تو توجہ کے لیے جوش پیدا نہیں ہوتا اور ظہور نشان کے لیے ضروری
ہے کہ اس میں توجہ کی جاوے اور اقبال الی اللہ کے لیے جوش ڈالا جاوے اور یہ تحریک اس وقت ہوتی
ہے جب ایک صادق اور مخلص طلب گار ہو۔
یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ نشان عقلمندوں کے لیے ہوتے ہیں ان لوگوں کے واسطے نشان نہیں
ہوتے جو عقل سے کوئی حصہ نہیں رکھتے ہیں۔ ایسے لوگ اللہ تعالیٰ کے نشانات سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔
ہدایت محض اللہ تعالیٰ کے فضل پر موقوف ہے اگر اللہ تعالیٰ کی توفیق شامل حال نہ ہو اور وہ فضل نہ کرے
تو خواہ کوئی ہزاروں ہزار نشان دیکھے ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا اور کچھ نہیں کر سکتا۔ پس جب تک
یہ معلوم نہ ہو کہ نشانات گذشتہ سے اس نے کیا فائدہ اٹھایا ہے ہم آئندہ کے لیے کیا امید رکھیں ۔
نشانات کا ظاہر ہونا یہ ہمارے اختیار میں تو نہیں ہے اور نشانات کوئی شعبدہ باز کی چابکدستی کا نتیجہ
تو نہیں ہوتے۔ یہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور مرضی پرم فضل اور مرضی پر موقوف ہے وہ جب چاہتا ہے نشان ظاہر کرتا ۔ ہے اور
جس کو چاہتا ہے فائدہ پہنچاتا ہے۔
اس وقت جو سوال نشان نمائی کا کیا جاتا ہے اس کے متعلق میرے دل میں اللہ تعالیٰ نے یہی ڈالا
ہے کہ یہ اقتراح اسی قسم کا ہے جیسا ابو جہل اور اس کے امثال کیا کرتے تھے انہوں نے کیا فائدہ اٹھایا ؟
کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر نشان صادر نہیں ہوئے تھے۔ اگر کوئی ایسا
اعتقاد کرے تو وہ کافر ہے۔ آپ کے ہاتھ پر لا انتہا نشان ظاہر ہوئے مگر ابو جہل وغیرہ نے ان سے
کچھ فائدہ نہ اٹھایا۔ اسی طرح پر یہاں نشان ظاہر ہو رہے ہیں جو طالب حق کے ۔ لیے ہر طرح کافی
ہیں۔ لیکن اگر کوئی فائدہ نہ اٹھانا چاہے اور ان کورڈی میں ڈالا جائے اور آئندہ خواہش کرے اس سے
کیا امید ہو سکتی ہے؟ وہ خدا تعالیٰ کے نشانات کی بے حرمتی کرتا ہے اور خود اللہ تعالیٰ سے ہنسی کرتا ہے۔

طریق ادب طریق ادب تو ی ہے کہ پہلے کتابوں کو دیکھ جاتا اور دیانتداری اور خداتری سے ان میں غور کیا جاتا وہ نشانات جو ان میں درج کئے گئے ہیں ان پر فکر کی
جاتی اور میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر کوئی شخص سلیم دل لے کر میری کتابوں کو پڑھے گا اور ان نشانوں پر
غور کرے گا تو اس کا دل بول اُٹھے گا کہ یہ انسانی طاقت سے باہر ہے کہ ایسے جلیل القدر نشان دکھا
سکے لیکن ان کتابوں کو دیکھا نہیں جاتا اور تقویٰ سے کام نہیں لیا جاتا پھر شوخی سے کہا جاتا ہے کہ نشان
دکھاؤ اگر یہ ضروری ہوتا کہ ہر شخص کے لیے ایک جدا نشان ہے ہر شخص کے لیے ایک جدا نشان ہو اور پھر ایک لمبا اور لا انتہا سلسلہ شروع
ہو جاوے۔ ہر ایک شخص آکر کہے کہ پہلا نشان میرے لیے کافی نہیں ہے۔ مجھے کوئی اور نشان دکھایا
جاوے۔ جو اس قسم کی جرات کرتا ہے وہ خدا تعالیٰ کو آزماتا ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ اس کے لئے
ہدایت بھی نہیں ہے کیونکہ اس سے صریح بو آتی ہے کہ خدا کے پہلے نشانوں کو وہ حقارت کی نظر سے
دیکھتا ہے۔
نشانوں کی ایک حد ہوتی ہے اور ان کی شناخت کے لیے ایک قوت شامہ دی جاتی ہے جو وہ قوت
نہیں رکھتا ہے جس سے اس کو پہچانے اس کے سامنے خواہ کتنے ہی نشان ظاہر ہوں وہ کوئی فائدہ نہیں
اُٹھا سکتا۔ اسلام کی سچائی پر یوں تو ہر زمانہ میں لاکھوں تازہ بہ تازہ نشان ہوتے ہیں مگر کیا یہ نشان
بجائے خود کم ہے کہ جس توحید کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم لائے ہیں اور جس شرک و بدعت کو آپ نے
دور کیا ہے دنیا میں کبھی کسی مذہب نے نہیں کیا۔ ایک عقلمند کے لیے تو یہ نشان ایسا عظیم الشان ہے کہ اس
کی نظیر نہیں ملتی لیکن ایک غبی اس سے کوئی فائدہ نہیں اُٹھا سکتا۔
مفتری مہلت نہیں یا سکتا ایک ولی اللہ ذات کے قصاب تھے ایک شخص ان کے پاس آیا
اور اس ں نے کہا کہ میں تب مانتا ہوں اگر آپ کوئی نشان دکھا ئیں ۔
انہوں نے اس کو کیا عمدہ جواب دیا ہے کہ باوجود یکہ تیرا خیال ہے کہ ہم ایسے ہیں اور پھر باوصف
ایسے گنہگار ہونے کے تو دیکھتا ہے کہ ہم اب تک غرق نہیں ہو گئے ۔ اسی طرح پر ہم بھی کہتے ہیں کہ کیا

یہ نشان ہما را کم ہے کہ ہم کو مفتری کہا جاتا ہے لیکن پچیس سال سے بھی زیادہ سے یہ سلسلہ چلا آتا ہے
اور دن بہ دن اس کی ترقی ہو رہی ہے اور ہم غرق نہیں ہو گئے ۔ دانشمندا گر خدا ترس دل لے کر سوچے
تو اس کے لیے یہ بھی کوئی چھوٹا سا نشان نہیں ہے ۔
یہ جو کہہ دیتے ہیں کہ بہت سے مفتری بچ گئے ہیں یہ محض افترا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے کلام میں
خلاف نہیں ہوسکتا۔ کبھی کوئی مفتری مہلت نہیں پا سکتا ورنہ پھر خدا تعالیٰ کے راست بازوں اور مفتریوں
میں فرق کرنا مشکل ہو جائے گا۔ خدا تعالیٰ کی سلطنت میں اندھیر نہیں ہے۔ اس دنیا کی سلطنت میں
اگر کوئی شخص مصنوعی چپڑاسی بھی بن جاوے تو فی الفور پکڑا جاتا اور اسے عبرتناک سزادی جاتی ہے تو یہ
کیوں کر ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ کی حکومت میں ایسا اندھیر ہو کہ کوئی شخص خدا کا مامور ہونے کا مدعی ہو اور
جھوٹے الہام خود ہی بنا کر خلق اللہ کو گمراہ کرے اور اللہ تعالیٰ اس کی پروا نہ کرے بلکہ اس کی تائید میں
نشان بھی ظاہر کر دے اور اس کی پیشگوئیوں کو بھی پورا کر کے دکھاوے۔ کیا یہ حیرت انگیز اور تعجب کی
جگہ نہیں، ایسا ہرگز نہیں ہو سکتا۔ خدا تعالیٰ کبھی کسی مفتری کو مہلت نہیں دیتا۔ پس اس اصول پر ہمارا
اب تک قائم رہنا اور اس سلسلہ کا نشو نما پانا اور دن بدن ترقی کرنا بھی چھوٹی سی بات نہیں ہے۔ اگر کوئی
خدا ترسی سے اس پر غور کرے تو اس کے لیے یہ کم نشان نہیں ہے مگر جس شخص کو ہزاروں دوسرے نشان
فائدہ نہیں پہنچا سکے اور ان سے اُس نے کوئی سبق نہیں سیکھا آئندہ اس سے کیا اُمید ہو سکتی ہے؟
عیسائیت کا مستقبل فرمایا۔ عیسائی مذہب کے ساتھ ہمارا مقابلہ ہے۔ عیسائی مذہب اپنی جگہ آدم زاد کی خدائی منوانی چاہتا ہے اور ہمارے نزدیک وہ اصل اور
حقیقی خدا سے دور پڑے ہوئے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ان عقائد کی ( جو حقیقی خدا پرستی سے دور
پھینک کر مردہ پرستی کی طرف لے جاتے ہیں ) کافی تردید ہوا اور دنیا آگاہ ہو جاوے کہ وہ مذہب جو
انسان کو خدا بناتا ہے خدا کی طرف سے نہیں ہو سکتا اور بظاہر اسباب عیسائی مذہب کی اشاعت اور
ترقی کے جو اسباب ہیں وہ اسباب پرست انسان کو کبھی یقین نہیں دلاتے کہ اس مذہب کا استیصال ہو
جاوے گا لیکن ہم اپنے خدا پر یقین رکھتے ہیں کہ اس نے ہم کو اس کی اصلاح کے لیے بھیجا ہے اور یہ

میرے ہاتھ پر مقدر ہے کہ میں دنیا کو اس عقیدہ سے رہائی دوں۔ پس ہمارا فیصلہ کرنے والا یہی امر
ہوگا ۔ یہ باتیں لوگوں کی نظر میں عجیب ہیں مگر میں یقین رکھتا ہوں کہ میرا خدا قادر ہے۔
میں اصل میں دیکھتا ہوں اور محسوس کرتا ہوں کہ مامور کے آنے کا کیا مدعا ہوتا ہے اور میں اس امر کو
بھی خوب جانتا ہوں کہ اس کا دعوئی بناوٹ اور تکلف سے نہیں ہوتا۔ وہ جو کچھ کہتا ہے دنیا اپنی جگہ
سمجھتی ہے کہ شائد یہ اپنی شہرت کے لیے کرتا اور کہتا ہے مگر میں جانتا ہوں کہ وہ دنیا کی تعریف اور
شہرت سے بالکل مستغنی ہوتا ہے وہ مجبور کیا جاتا ہے کہ باہر دنیا میں نکلے ورنہ اگر یہ سوزش اور گدازش جو
اسے مامور کر کے خلق اللہ کی بہتری اور بہبودی کی لگا دی جاتی اسے نہ لگائی جاتی تو وہ اس بات کو پسند
کرتا ہے کہ تنہائی میں اپنی زندگی بسر کرے اور کوئی اس کو نہ جانے لیکن جب اللہ تعالیٰ کسی ایسے انسان
کو منتخب کرتا ہے جو اس کے منشا کے موافق کام کر سکتا ہے تو وہ اسے اس حجرہ سے باہر لاتا ہے اور پھر
اس کو عظیم الشان استقلال اور ثبات قدم عنایت کرتا ہے۔ دنیا اور اس کی مخالفتوں کی اسے کوئی پروانہیں
ہوتی ۔ وہ ہر ایک قسم کی تکالیف اور مصائب میں بھی قدم آگے بڑھاتا اور اپنے مقصد کو ہاتھ سے نہیں
دیتا۔ میں اپنے دل کو دیکھتا ہوں کہ بالطبع وہ شہرت اور باہر آنے سے متنفر تھا لیکن میں کیا کروں خدا
تعالیٰ نے مجھے اپنی خدمت کے لیے چن لیا اور باہر نکال دیا ۔ اب خواہ کوئی کچھ بھی کہے میں اس کی
پروا نہیں کر سکتا اور اگر میں کسی کی تعریف یا مذمت کی پروا کروں تو اس کے یہی معنے ہیں کہ میں خدا
تعالیٰ کے سوا کسی اور کو بھی اپنے پہلو میں رکھتا ہوں۔
میں دیکھتا ہوں کہ جس کام کے لیے اس نے مقرر کیا ہے اس کے حسب حال جوش اور سوزش بھی
میرے سینہ میں پیدا کر دی ہے میں بیان نہیں کر سکتا کہ اس ظلم صریح کو دیکھ کر جو ایک عاجز انسان کو خدا
بنایا گیا ہے میرے دل میں کس قدر درد اور جوش پیدا ہوتا ہے۔ ہزاروں ہزار انسان ہیں جو اپنے
اہل وعیال اور دوسری حاجتوں کے لیے دعائیں کرتے اور تڑپتے ہیں مگر میں سچ کہتا ہوں کہ میرے لیے
اگر کوئی غم ہے تو یہی ہے کہ نوع انسان کو اس ظلم صریح سے بچاؤں کہ وہ ایک عاجز انسان کو خدا بنانے
میں مبتلا ہورہی ہے اور اس سچے اور حقیقی خدا کے سامنے ان کو پہنچاؤں جو قادر اور مقتدر خدا ہے۔

میری فطرت میں کسی اور امر کے لیے کوئی میلان ہی نہیں رکھا گیا اور نہ خدا تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم
سے اور کسی چیز کی حاجت میرے لیے رہنے دی ہے اس لیے میری بڑی دعا اور آرزو یہی ہے کہ میں
اس باطل کا استیصال دیکھ لوں جو خدا تعالیٰ کی مسند پر ایک عاجز انسان کو بٹھایا جاتا ہے اور حق ظاہر ہو
جاوے۔ میں اس جوش اور درد کو جو مجھے اس حق کے اظہار کے لیے دیا گیا ہے بیان کرنے کے
واسطے الفاظ نہیں پاتا۔ اگر یہ بھی مان لیا جاوے کہ کوئی اور مسیح بھی آسمان سے اُترنے والا ہے تو بھی
میں اپنے دل پر نظر کر کے کہہ سکتا ہوں کہ جو گدازش اور جوش مجھے اس مذہب کے لیے دیا گیا ہے کبھی
کسی کو نہیں دیا گیا۔
مجھے بشارت دی گئی ہے کہ یہ عظیم الشان بوجھ جو میرے دل پر ہے اللہ تعالیٰ اس کو ہلکا کر دے گا
اور ایک حی و قیوم خدا کی پرستش ہونے لگے گی ۔ وہ خدا جو ہماری ہزاروں دعائیں قبول کرتا ہے کبھی
ہو سکتا ہے کہ وہ دعا ئیں جو اس کے جلال اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بزرگی کے اظہار کے لیے ہم
کرتے ہیں قبول نہ کرے؟ نہیں وہ قبول کرتا ہے اور کرے گا۔ ہاں یہ سچ ہے کہ جس قدر عظیم الشان
مرحلہ اور مقصد ہو اسی قدر وہ دیر سے حاصل ہوتا ہے۔ چونکہ یہ عظیم الشان کام ہے اس لیے اس کے
حسب منشا ہونے میں بھی ایک وقت اور مہلت مطلوب ہے لیکن میں دیکھتا ہوں کہ اب وہ وقت قریب
آرہا ہے اور اس کی خوشبو دار ہوا ئیں آرہی ہیں اور مجھے معلوم ہو رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے میری ان
دعاؤں کو جو میں ایک عرصہ دراز سے کر رہا ہوں قبول کر لیا ہے۔
جس قدر دل بے ساختہ ان ہموم و عموم میں مبتلا ہوں اسی قدر اضطراب پیدا ہو تو یا درکھنا چاہیے کہ
قبولیت کی طیاری آسمان پر ہوتی ہے کیونکہ جب تک قبولیت کی طیاری آسمان پر نہ ہو وہ خشوع خضوع
اور درد و جوش جو حقیقی اضطراب کو پیدا کرتا ہے پیدا نہیں ہو سکتا۔ لیکن اس وقت جو میں اس اضطراب
اور کرب و قلق کو دل میں پاتا ہوں مجھے کامل یقین ہوتا ہے کہ مصنوعی خدا کے خاتمہ کا وقت آگیا ہے۔
اس وقت ان باتوں پر ایمان لانا بہت مشکل معلوم ہوتا ہے اور کوئی نہیں سمجھ سکتا کہ یہ کیوں کر ہو سکتا
ہے مگر ایک وقت آتا ہے کہ لوگ ان باتوں کو دیکھ لیں گے۔ میں اپنے قادر خدا پر پورا یقین رکھتا

ہوں کہ جس بات کے لیے اُس نے میرے دل میں یہ جوش اور اضطراب ڈالا ہے وہ اس کو ضائع
نہیں کرے گا اور زیادہ دیر تک دنیا کو تاریکی میں نہیں رہنے دے گا۔ جو لوگ اللہ تعالیٰ کی قدرتوں پر
ایمان نہیں لاتے یا نہیں لائے ہیں ان کے نزدیک بے شک یہ انہونی باتیں ہیں مگر جو شخص اس کی
عجیب در عجیب قدرتوں اور طاقتوں کے تماشے دیکھ چکا ہو اور جس کی اپنی ذات پر ہزار ہا نشان صادر
ہو چکے ہوں ہاں جس نے خود اس کی آوازیں سنی ہوں وہ کیوں کر کہہ سکتا ہے کہ یہ مشکل ہے یا یہ
انہونی ہے؟ کبھی نہیں ۔ وہ پکار کر انکار کرنے والے کو کہتا ہے أَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ
قَدِيرٌ (البقرة : ۱۰۷) جو لوگ ایسا سمجھتے ہیں کہ یہ مشکل ہے کہ مصنوعی خدا پر موت آوے انہوں نے
اللہ تعالیٰ کو مانا نہیں وہ مَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِهِ (الانعام : ۹۲) کے پورے مصداق ہیں ۔ دنیا میں
اگر کوئی ابتلا پیدا ہوتا ہے تو اس کے مصالحہ اور اسباب کو اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے۔ اس وقت دنیا بہت
تاریکی میں پھنسی ہوئی ہے اور اس کو مردہ پرستی نے ہلاک کر ڈالا ہے لیکن اب خدا نے ارادہ کر لیا ہے
کہ وہ دنیا کو اس ہلاکت سے نجات دے اور اس تاریکی سے اس کو روشنی میں لاوے۔ یہ کام بہتوں کی
نظروں میں عجیب ہے مگر جو یقین رکھتے ہیں کہ خدا قادر ہے وہ اس پر ایمان لاتے ہیں۔ وہ خدا جس
نے ایک گن کے کہنے سے سب کچھ کر دیا کیا قادر نہیں کہ اپنے قدیم ارادہ کے موافق ایسے اسباب پیدا
کرے جو لا اله الا الله کو دنیا تسلیم کرلے۔
سلسلہ کی مخالفت اور نشان نمائی کے مطالبات مجھے ان لوگوں پر سخت تعجب اور افسوس آتا ہے جو عالم کہلاتے ہیں۔ مولوی
اور صوفی بنتے ہیں ۔ وہ دیکھتے ہیں کہ اسلام کی کیا حالت ہو رہی ہے۔ ہر طرف سے اس پر حملے ہو
رہے ہیں اور اسلام ایک سخت ضعف اور کمزوری کی حالت میں ہے اس وقت چاہیے تو یہ تھا کہ
اللہ تعالیٰ کے وعدوں کو مد نظر رکھ کر اس وقت وہ خود منتظر ہوتے کہ اللہ تعالیٰ اس وقت اسلام کی حمایت
اور نصرت کے لیے کیا سامان کرتا ہے اور خدا کی نصرت کا استقبال کرتے مگر افسوس ہے کہ وہ
عیسائیوں کے حملوں کو دیکھتے ہیں جو وہ اسلام پر کرتے ہیں۔ مسلمانوں کی عام حالت کو دیکھتے ہیں

لیکن آسمان سے کسی مدد کے نزول کے لیے ان کے دل نہیں پگھلتے ۔ وہ انتظار کی بجائے خدا تعالیٰ کے
قائم کردہ سلسلہ پر ہنسی کرتے اور ٹھٹھے مارتے ہیں اور اس کو تباہ کرنے کے منصوبے سوچتے ہیں لیکن
وہ یا درکھیں کہ ان منصوبوں سے خدا تعالیٰ کا کوئی مقابلہ کر سکتا ہے؟ خدا تعالیٰ نے خود جس کام کا ارادہ
فرمایا ہے وہ تو ہو کر رہے گا۔ ان کی اس منصوبہ بازی اور خطرناک مخالفت کو دیکھ کر مجھے بھی ان پر رحم
آتا ہے کہ ان کی حالت ایسی نازک ہو گئی ہے کہ یہ اپنی بیماری اور کمزوری کو بھی محسوس نہیں کر سکتے
ور نہ بات کیا تھی ؟ خدا تعالیٰ نے ہر طرح کے سامان ان کے سمجھنے اور سوچنے کے لیے مہیا کر دیئے
تھے۔ وقت پکار پکار کر مصلح کی ضرورت بتاتا ہے اور پھر جس قدر نشان اور آیات صحائف انبیاء اور
قرآن شریف اور احادیث کی رو سے اس وقت کے لیے مقرر تھے وہ ظاہر ہو چکے۔ نصوص قرآنیہ اور
حدیثیہ برابر تائید کرتے ہیں، عقل شہادت دیتی ہے اور آسمانی نشان بجائے خود مؤید ہیں مگر یہ عجیب
لوگ ہیں کہ نشان دیکھتے ہیں اور منہ پھیر کر کہہ دیتے ہیں کہ کوئی نشان دکھاؤ۔ میں ایسے لوگوں کو کیا
کہوں بجز اس کے کہ تم خدا تعالیٰ کے فعل کو حقارت اور تعجب کی نظر سے دیکھتے ہو جونشان پہلے اُس نے
ظاہر کئے ہیں کیا تم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اس کی طرف سے نہیں ہیں؟ کیا وہ نشان انسانی طاقت کے اندر
ہیں اور لو اور کوئی ان کا مقابلہ کر سکتا ہے کیا منہاج نبوت پر وہ نشان ایک شخص کی تسلی کے لیے کافی نہیں ہیں
جو نئے نشان مانگے جاتے ہیں خدا سے ڈرو اور اس سے مقابلہ نہ کرو۔ یہ تو ظلم صریح ہے کہ اس کی آیات
کی ایسی بے قدری کرو کہ ان کو تسلیم ہی نہ کرو۔ پہلے یہ فیصلہ کرو کہ آیا خدا نے کوئی نشان دکھایا ہے یا نہیں
اگر دکھایا ہے اسی طرح پر جو وہ انبیاء کے وقتوں میں دکھاتا آیا ہے تو سعادت مند بن کر اسے قبول کرو
اور اس نعمت کی قدر کرو۔ اگر کوئی نشان نہیں دکھایا گیا ہے تو مانگو بے شک مانگو میں یقین رکھتا ہوں کہ
وہ قادر خدانشان پرنشان دکھائے گا لیکن میں جانتا ہوں کہ اس نے ہزاروں نشان ظاہر کئے مگر ان
لوگوں نے ان کو استہزا کی نظر سے دیکھا اور کافر نعمت ہو کر ٹال دیا اور پھر کہتے ہیں کہ اور دکھاؤ یہ اقتراح
مناسب نہیں ہے۔ خدا تعالیٰ کامل طور پر اتمام حجت کرتا ہے اور اب طاعون کے ذریعہ کر رہا ہے
کیونکہ جن لوگوں نے رحمت کے نشانوں سے فائدہ نہیں اُٹھا یا وہ اب غضب کے نشانوں کو دیکھ لیں ۔

میں بڑی صفائی سے کہہ رہا ہوں کہ تم نے جو اسلام کو قبول کیا ہے کون سا معجزہ اس کا دیکھا تھا۔
جس قدر معجزات اسلام کے تم بیان کرو گے وہ سماعی ہوں گے تمہارے چشم دید نہیں لیکن یہاں تو وہ م
باتیں موجود ہیں جن کے دیکھنے والے ایک دو نہیں بلکہ لاکھوں انسان ہیں۔ جو ابھی زندہ موجود
ہیں ۔ دو گواہوں سے ایک شخص پھانسی پا سکتا ہے لیکن تعجب کی بات ہے کہ یہاں لاکھوں انسان
وجود ہیں جو ان نشانوں کے گواہ ہیں اور ان کی شہادت کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے اس سے بڑھ کر ظلم
اور حق کا خون کیا ہوگا ۔ اگر خدا ترسی اور حق پسندی غرض ہے اور جس مطلب کے لیے ہندو مذہب کو
چھوڑ کرے اسلام قبول کیا ہے تو ایسے اقتراحوں سے کیا حاصل؟ یہ سعادتمندی کی راہ نہیں ۔ یہ تو
ہلاکت کی راہ ہے کیونکہ جو اس قدر نشانات کے ہوتے ہوئے بھی پھر کہتا ہے کہ مجھے نشان دکھاؤ اس
سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ کافر ہی مرے گا ۔
ہماری موت کے بعد اگر کوئی کہتا تو البتہ اسے معذور سمجھ لیتے کہ اس کے سامنے جو نشانات ہیں
وہ منقولی ہیں اور ان پر صدیاں گزر گئی ہیں مگر اس وقت تو ہم زندہ موجود ہیں ۔ اور ان نشانات کو
دیکھنے والے بھی زندہ موجود ہیں پھر کہا جاتا ہے کہ نشان دکھاؤ۔ ایسی ہی حالت ہوگی جب حضرت مسیح
کو کہنا پڑا ہوگا کہ اس زمانہ کے حرامکار مجھ سے نشان مانگتے ہیں۔ حقیقت میں انسان جب دیکھتا ہوا
نہیں دیکھتا اور سنتا ہوا نہیں سنتا تو اس کی حالت بہت خطرناک ہوتی ہے۔ میں نہیں سمجھ سکتا کہ جب تم
وقت اس قدر آیات اللہ کے ہوتے ہوئے بھی انکار کرتے ہو اور جدید نشان کے طلب گار ہو تو
پھر حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات کے
ماننے کی تمہارے پاس کیا دلیل ہے؟ اسے ذرا بیان تو کرنا چاہیے یا اگر ان کو صرف حُسنِ ظن کے طور پر
سن کر مان لیا ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ اس وقت ان تازہ آیات کا انکار کیا جاتا ہے اور ان میں شک کیا
جاتا ہے۔ کیوں ان کو تسلیم نہیں کیا جاتا۔ ہاں بے شک یہ دیکھ لو کہ آیا وہ بشری طاقتوں کے اندر ہیں یا
ان سے بڑھ کر ہیں اور منہاج نبوت پر ہیں یا نہیں ۔ کے
لے سائل نو مسلم تھا۔ (مرتب)
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۶ مورخه ۷ ارمنی ۱۹۰۴ صفحه ۲، ۳

رؤیت کا انکار کرنا کتنا بڑا ظلم ہے۔ ہزاروں ہزار نشان خدا تعالیٰ نے اپنے بندہ کی تصدیق
کے لیے ظاہر کئے اور ان کے دیکھنے والے موجود ہیں ۔ مگر افسوس کی بات ہے کہ ان کو رد کر دیا جاتا ہے اور
جدید نشانوں کی خواہش کی جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ قادر ہے کہ وہ اور نشانات دکھلاوے لیکن سنت اللہ اسی
طرح پر جاری ہے کہ ایسے اقتراح کرنے والے اور اپنے ایمان کو مشروط کرنے والے ٹھو کر کھا جاتے
ہیں ۔ پچھلے نشانوں کو ترک کر کے آئندہ کے لیے سوال کرنا آیات اللہ کی بے حرمتی اور خدا تعالیٰ کے حضور
شوء ادبی ہے۔ اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے کہ لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُم (ابراهیم : ۸) اگر تم میری نعمت
کا شکر کرو گے تو میں اُسے بڑھاؤں گا اور پھر فرمایا وَ لَئِن كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدٌ (ابراهيم : ٨)
اور اگر انکار اور کفر کرو گے تو میرا عذاب بہت سخت ہے ۔ اب بتاؤ کہ ان آیات الہی کی تکذیب اور ان
کو چھوڑ کر جدید کی طلب اور اقتراح یہ عذاب الہی کو مانگنا ہے یا کیا ؟
دیکھو! میں سچ کہتا ہوں کہ تم خدا تعالیٰ کی آیات سلسلہ کی تائید میں عظیم نشانات کا ظہور کی بے ادبی مت کرو اور انہی حقیر نہ مجھ کہ
یہ محرومی کے نشان ہیں اور خدا تعالیٰ اس کو پسند نہیں کرتا ۔ ابھی کل کی بات ہے کہ لیکھرام خدا تعالیٰ کے
ایک عظیم الشان نشان کے موافق مارا گیا۔ کروڑوں آدمی اس پیشگوئی کے گواہ ہیں خود لیکھرام نے
اسے شہرت دی وہ جہاں جاتا اسے بیان کرتا۔ یہ نشان اسلام کی سچائی کے لیے اس نے خود مانگا تھا
اور اس کو سچے اور جھوٹے مذہب کے لیے بطور معیار قائم کیا تھا آخر وہ خود اسلام کی سچائی اور میری
سچائی پر اپنے خون سے شہادت دینے والا ٹھہرا۔ اس نشان کو جھٹلانا اور اس کی پروا نہ کرنا یہ کس قدر
بے انصافی اور ظلم ہے پھر ایسے کھلے کھلے نشان کا انکار کرنا تو خود لیکھر ام بننا ہے اور کیا ؟ مجھے بہت ہی
افسوس ہوتا ہے کہ جس حال میں خدا تعالیٰ نے ایسا فضل کیا ہے کہ اس نے ہر قوم کے متعلق نشانات
دکھائے جلالی اور جمالی ہر قسم کے نشان دیئے گئے پھر ان کو رڈی کی طرح پھینک دینا یہ تو بڑی ہی
بدبختی اور اللہ تعالیٰ کے غضب کا مورد بننا ہے۔ جو آیات اللہ کی پروا نہیں کرتا وہ یادرکھے اللہ تعالیٰ بھی
اس کی پروا نہیں کرتا خدا تعالیٰ کی طرف سے جو نشان ظاہر ہوتے ہیں وہ ایسے ہوتے ہیں کہ ایک عقلمند

خدا ترس ان کو شناخت کر لیتا ہے اور ان سے فائدہ اٹھاتا ہے لیکن جو فراست نہیں رکھتا اور خدا کے
خوف کو مد نظر رکھ کر اس پر غور نہیں کرتا وہ محروم رہ جاتا ہے کیونکہ وہ یہ چاہتا ہے کہ دنیا دنیا ہی نہ رہے
اور ایمان کی وہ کیفیت جو ایمان کے اندر موجود ہے نہ رہے ایسا خدا تعالیٰ کبھی نہیں کرتا اگر ایسا ہوتا تو
یہودیوں کو کیا ضرورت پڑی تھی کہ وہ حضرت مسیح کا انکار کرتے ۔ موسیٰ علیہ السلام کا انکار کیوں ہوتا
اور پھر سب سے بڑھ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس قدر تکالیف کیوں برداشت کرنی پڑتیں۔
خدا تعالیٰ کی یہ عادت ہی نہیں کہ وہ ایسے نشان ظاہر کرے جو ایمان بالغیب ہی اُٹھ جاوے ۔ ایک
جاہل وحشی سنت اللہ سے ناواقف تو اس چیز کو معجزہ اور نشان کہتا ہے جو ایمان بالغیب کی مد سے نکل
جاوے مگر خدا تعالیٰ ایسا کبھی نہیں کرتا ۔ ہماری جماعت کے لیے اللہ تعالیٰ نے کمی نہیں کی کوئی شخص کسی
کے سامنے کبھی شرمندہ نہیں ہو سکتا جس قدر لوگ اس سلسلہ میں داخل ہیں ان میں سے ایک بھی نہیں
جو یہ کہہ سکے کہ میں نے کوئی نشان نہیں دیکھا۔
براہین احمدیہ کو پڑھو اور اس پر غور کرو اس زمانہ کی ساری خبریں اس میں موجود ہیں ۔ دوستوں
کے متعلق بھی ہیں اور دشمنوں کے متعلق بھی۔ اب کیا یہ انسانی طاقت کے اندر ہے کہ تیس برس پہلے جب
ایک سلسلہ کا نام ونشان بھی نہیں اور خود اپنی زندگی کا بھی پتا نہیں ہو سکتا کہ میں اس قدر عرصہ تک رہوں
گا یا نہیں ایسی عظیم الشان خبریں دے اور پھر وہ پوری ہو جائیں نہ ایک نہ دو بلکہ ساری کی ساری۔
براہین احمد یہ احمدی لوگوں کے گھروں میں بھی ہے عیسائیوں، آریوں اور گورنمنٹ تک کے پاس
موجود ہے اور اگر خدا کا خوف اور سچ کی تلاش ہے تو میں کہتا ہوں کہ براہین کے نشانات پر ہی فیصلہ کرلو۔
دیکھو! اس وقت جب کوئی مجھے نہیں جانتا تھا اور کوئی یہاں آتا بھی نہیں تھا ایک آدمی بھی میرے ساتھ نہ
تھا اس جماعت کی جو یہاں موجود ہے خبر دی اگر یہ پیشگوئی خیالی اور فرضی تھی تو پھر آج یہاں اتنی بڑی
جماعت کیوں ہے اور جس شخص کو قادیان سے باہر ایک بھی نہیں جانتا تھا اور جس کے متعلق براہین میں
کہا گیا تھا فَحَانَ أَنْ تُعَانَ وَتُعْرَفَ بَيْنَ النَّاسِ آج کیا وجہ ہے کہ وہ ہندوستان ہی میں نہیں بلکہ
عرب، شام، مصر سے نکل کر یورپ اور امریکہ تک دنیا اس کو شناخت کرتی ہے۔ اگر یہ خدا کا کلام نہیں تھا

آج 10 میں سے 10 باقی