۴؍مئی ۱۹۰۴ء

ملفوظات (جلد 6)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

آگیا ہے کہ اس کی ذات کو طوعاً و کر ہا مانا جاوے۔ اصل میں سب جگہ دہریت ہے۔ آجکل کی محفلوں کا
یہ حال ہے کہ دعا، تو کل اور انشاء اللہ کہنے پر تمسخر کرتے ہیں۔ ان باتوں کو بیوقوفی کہا جاتا ہے ورنہ اگر
خدا سے ان کو ذرا بھی اُنس ہوتا تو اس کے نام سے کیوں چڑتے ؟ جس کو جس سے محبت ہوتی ہے وہ
ہیر پھیر سے کسی نہ کسی طرح سے محبوب کا نام لے ہی لیتا ہے۔ اگر ان کے نزدیک خدا کوئی شئے نہیں ہے
تو اب موت کا دروازہ کھلا ہے اسے ذرا بند کر کے تو دکھلا ہیں۔ تعجب ہے کہ ہمیں جس قدر اس کے وجود
پر امیدیں ہیں اسی قدر وہ دوسرا گر وہ اس سے نا امید ہے۔ اصل میں خدا کے فضل کی ضرورت ہے۔
اگر وہ دل کے قفل نہ کھولے تو اور کون کھول سکتا ہے۔ اگر وہ چاہے تو ایک کتے کو عقل دے سکتا ہے کہ
اس کی باتوں کو سمجھ لیوے اور انسان کو محروم رکھ سکتا ہے۔
طاعون کو سب وشتم کرنا منع ہے کیونکہ وہ تو مامور ہے۔ ہاں طاعون کو گالی دینا منع ہے خدا سے صلح کرنی چاہیے کہ وہ اسے ہٹالیوے۔ لے
اما ولد الكبة الد
خدا تعالیٰ کی وحی پر کامل ایمان آج دن کو مولوی محمد علی صاحب ایم اے میجر ایڈیٹر رسالہ ریویو آف ریلیجنز کی طبیعت علیل ہو گئی اور در دسر
اور بخار کے عوارض کو دیکھ کر مولوی صاحب کو شبہ گذرا که شاید طان مدرا کہ شاید طاعون کے آثار ہیں۔ جب اس بات کی خبر
حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کو ہوئی تو آپ فوراً مولوی صاحب کے پاس تشریف لائے اور فرمایا کہ
میرے دار میں ہو کر اگر آپ کو طاعون ہو تو پھرائی احافِظُ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ الہام اور یہ
سب کا روبار گو یا عبث ٹھہرا۔ آپ نے نبض دیکھ کر ان کو یقین دلایا کہ ہرگز بخار نہیں ہے۔ پھر تھرما میٹر
لگا کر دکھایا کہ پارہ اس حد تک نہیں ہے، جس سے بخار کا شبہ ہواور فرمایا کہ میرا تو خدا کی وحی پر ایسا ہی
ایمان ہے جیسے اس کی کتابوں پر ہے۔
ل البدر جلد ۳ نمبر ۱۸ ، ۱۹ مورخه ۱۶،۸ امتی ۱۹۰۴ صفحه ۴

حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ
ان دنوں لوگوں کو اور بعض جماعت کے آدمیوں کو بھی طرح طرح کے شکوک و شبہات پیش آرہے
ہیں اس لیے میرا ارادہ ہے کہ ایک رسالہ لکھ کر اصل حقیقت بیعت اور الہامات سے اطلاع دی جاوے
جس سے لوگوں کو معلوم ہو کہ بعض لوگ بیعت میں داخل ہو کر کیوں طاعون سے مرتے ہیں؟
فرمایا کہ
ایک نشان ان دنوں ایک دفعہ میری بغل میں ایک گلٹی نکل آئی۔ میں نے اسے مخاطب ہو کر کہا
کہ تو کون ہے جو مجھے ضرر دے سکے اور خدا کے وعدہ کو ٹال سکے۔ تھوڑے عرصہ میں وہ خود بخود ہی
بیٹھ گئی ۔
فرمایا۔ مدت کا یہ میرا الہام -
ہے کہ
آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے فرمایا۔ مدت کا یہ میر آگ سے ہمیں مت ڈرا آگ ہماری
غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے۔“ یہ ویسے ہی ہے جیسے حدیث شریف میں ہے کہ بعض بہشتی بطور سیر
دوزخ کو دیکھنا چاہیں گے اور اس میں اپنا قدم رکھیں گے تو دوزخ کہے گی کہ تو نے تو مجھے بھی سرد کر
دیا۔ یعنی بجائے اس کے کہ دوزخ کی آگ اسے جلاتی خادموں کی طرح آرام دہ ہو جاوے گی ۔
عادت اللہ یہی ہے کہ دو ناریں ( دو آگ ) ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتیں ۔ محبت الہی بھی ایک نا رہے
اور طاعون کو بھی نار لکھا ہے۔ لیکن ان میں سے ایک تو عذاب ہے اور دوسری انعام ہے، اسی لیے
طاعون کی نار کی ایک خاص خصوصیت خدا تعالیٰ نے رکھی ہے۔ اس میں آگ کو جو غلام کہا گیا ہے میرا
مذہب اس کے متعلق یہ ہے کہ اسماء اور اعلام کو ان کے اشتقاق سے لینا چاہیے ۔ غلام غلمہ سے نکلا ہے
جس کے معنے ہیں کسی بھے کی خواہش کے واسطے نہایت درجہ کا مضطرب ہونا یا ایسی خواہش جو کہ حد سے
تجاوز کر جاتی ہے اور انسان پھر اس سے بیقرار ہو جاتا ہے اور اسی لیے غلام کا لفظ اس وقت صادق آتا
ہے جب انسان کے اندر نکاح کی خواہش جوش مارتی ہے پس طاعون کا غلام اور غلاموں کی غلام کے
بھی یہی معنے ہیں کہ جو شخص ہم سے ایک ایسا تعلق اور جوڑ پیدا کرتا ہے جو کہ صدق و وفا کے تعلقات

آج 10 میں سے 10 باقی