۱۶؍مئی ۱۹۰۴ء

ملفوظات (جلد 6)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۱۶ رمئی ۱۹۰۴ء بمقام گورداسپور
اعلیٰ حضرت حجۃ اللہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام احاطہ کچہری میں رونق افروز تھے۔ وقتاً فوقتاً جو کچھ
آپ نے فرما یا ہدیہ ناظرین ہے ۔ ( ایڈیٹر الحکم )
تلخیوں
دنیا کی مشکلات اور تلخیاں دنیاکی تھیں اور اس ناکامیوں پر فرمایا کہ مثنوی میں لکھا ہے۔
ه
دشت دنیا جزود و جز دام نیست جز بخلوت گاه حق آرام نیست
فرمایا۔ دنیا کی مشکلات اور تلخیاں بہت ہیں۔ یہ ایک دشت پر خار ہے۔ اس میں سے گذرنا
ہر شخص کا کام نہیں ہے۔ گذرنا تو سب کو پڑتا ہے لیکن راحت اور اطمینان کے ساتھ گذر جانا یہ ہر ایک شخص
کو میسر نہیں آسکتا۔ یہ صرف ان لوگوں کا حصہ ہے جو اپنی زندگی کو ایک فانی اور لاشے سمجھ کر اللہ تعالیٰ
کی عظمت و جلال کے لیے اسے وقف کر دیتے ہیں اور اس سے سچا تعلق پیدا کر لیتے ہیں۔ ورنہ انسان
کے تعلقات ہی اس قسم کے ہوتے ہیں کہ کوئی نہ کوئی تلخی اس کو دیکھنی پڑتی ہے۔ بیوی اور بچے ہوں تو
کبھی کوئی بچہ مر جاتا ہے تو صدمہ برداشت کرتا ہے۔ لیکن اگر خدا تعالیٰ سے سچا تعلق ہو تو ایسے ایسے
صدمات پر ایک خاص صبر عطا ہوتا ہے جس سے وہ گھبراہٹ اور سوزش پیدا نہیں ہوتی جو ان لوگوں کو
ہوتی ہے جن کا خدا سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ پس جو لوگ اللہ تعالیٰ کے منشا کو سمجھ کر اس کی رضا کے لیے
اپنی زندگی کو وقف کرتے ہیں۔ وہ بے شک آرام پاتے ہیں ورنہ نا کامیاں اور نامرادیاں زندگی تلخ
کر دیتی ہیں۔
ایک کتاب میں ایک عجیب بات لکھی ہے کہ ایک شخص سڑک پر روتا ہوا چلا جا رہا تھا۔ راستہ میں
ایک ولی اللہ اس سے ملے ۔ انہوں نے پوچھا کہ تو کیوں روتا ہے؟ اس نے جواب دیا کہ میرا دوست مر گیا
ہے۔ اس نے جواب دیا کہ تجھ کو پہلے سوچ لینا چاہیے تھا۔ مرنے والے کے ساتھ دوستی ہی کیوں کی؟
دنیا عجیب مشکلات کا گھر ہے۔ بیوی بچوں کے نہ ہونے سے بھی غم ہوتا ہے اور اگر ہوں تب بھی

مشکلات پیدا ہوتے ہیں۔ ان کی ضروریات کے پورا کرنے کے لیے بعض نادان انسان عجیب عجیب
مشکلات میں مبتلا ہوتا ہے اور صراط مستقیم سے ہٹ کر ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مال بہم
پہنچاتا ہے اور پھر اور مشکلات میں پھنستا ہے۔ ایک فقیر ننگ دھڑنگ جس کے پاس ستر پوشی کے سوا اور
کوئی کپڑا تک نہ تھا خوش و خرم کھیلتا کودتا جارہا تھا۔ کسی سوار نے اس سے پوچھا کہ سائیں صاحب آپ
ایسے خوش کیوں ہیں؟ اس نے کہا کہ جس کی مرادیں حاصل ہو جائیں وہ خوش ہوتا ہے یا نہیں؟ سوار
نے کہا کہ تیری ساری مراد یں کس طرح پوری ہوگئی ہیں؟ اس نے کہا کہ جب خواہشیں چھوڑ دیں تو
مرادیں پوری ہو گئیں ۔
بات بالکل ٹھیک ہے۔ انسان دو طرح ہی خوش ہو سکتا ہے یا تو حصولِ مراد کے ساتھ یا ترک مراد
کے ساتھ اور ان میں سہل طریق ترک مراد کا ہے ۔ اصل بات یہ ہے کہ سب کی زندگی تلخ ہے بجز اس
کے جو اس دنیا کے علاقوں سے الگ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات بادشاہوں نے بھی ان تلخیوں
اور ناکامیوں سے عاجز آ کر خود کشی کر لی ہے۔
لذات دنیا کی مثال دنیا کی لذت خارش کی طرح ہے۔ ابتداء لذت ۔ ابتداء لذت آتی ہے۔ پھر جب
کھجلاتا رہتا ہے تو زخم ہو کر اس میں سے خون نکل آتا ہے یہاں تک
کہ اس میں پیپ پڑ جاتی ہے اور وہ ناسور کی طرح بن جاتا ہے اور اس میں درد بھی پیدا ہو جاتا ہے۔
حقیقت یہی ہے کہ یہ گھر بہت ہی نا پائیدار اور بے حقیقت ہے۔ مجھے کئی بار خیال آیا ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ
کسی مردے کو اختیار دیدے کہ وہ پھر دنیا میں چلا جاوے تو وہ یقیناً تو بہ کر اٹھے کہ میں اس دنیا سے باز
آیا۔ خدا تعالیٰ پر سچا ایمان ہو تو انسان ان مشکلات دنیا سے نجات پاسکتا ہے کیونکہ وہ دردمندوں کی
دعاؤں کو سن لیتا ہے مگر اس کے لیے یہ شرط ہے کہ دعائیں مانگنے سے انسان تھکے نہیں تو کامیاب ہوگا
اور اگر تھک جاوے گا تو نری ناکامی نہیں بلکہ ساتھ بے ایمانی بھی ہے کیونکہ وہ خدا تعالیٰ سے بدظن ہو
کر سلب ایمان کر بیٹھے گا۔ مثلاً ایک شخص کو اگر کہا جاوے کہ تو اس زمین کو کھود خزانہ نکلے گا مگر وہ
دو چار پانچ ہاتھ کھودنے کے بعد اسے چھوڑ دے اور دیکھے کہ خزانہ نہیں نکلا تو وہ اس نامرادی اور نا کامی

پر ہی نہ رہے گا بلکہ بتانے والے کو بھی گالیاں دے گا حالانکہ یہ اس کی اپنی کمزوری اور غلطی ہے جو
اس نے پورے طور پر نہیں کھودا ۔ اسی طرح جب انسان دعا کرتا ہے اور تھک جاتا ہے تو اپنی نامرادی
کو اپنی سستی اور غفلت پر تو حمل نہیں کرتا بلکہ خدا تعالیٰ پر بدظنی کرتا ہے اور آخر بے ایمان ہو جاتا ہے
اور آخرد ہر یہ ہو کر مرتا ہے۔
جہاں حضور بیٹھے ہوئے تھے وہاں سامنے ایک آم کا درخت تھا جس کو نیم ملاں خطرہ ایمان
کچے پھل لگے ہوئے تھے۔ ان کو دیکھ کر فرمایا۔
دیکھو اس آم کو پھل لگا ہوا ہے مگر یہ کچا پھل ہے اگر کوئی اس کو کھانے بیٹھ جاوے اور اس کو ہی
اصل مقصد سمجھ لے تو بجز اس کے کہ اس کے کھانے سے پھنسیاں وغیرہ نکل آویں کچھ فائدہ نہیں ہوگا۔
اسی طرح پر نیم ملاں خطرہ ایمان والی مثال سچ ہے۔ نارسیدہ منزل کا کچے پھل کی طرح ہوتا ہے۔ وہ جو
کسی کو بات سنائے گا تو اسے گمراہ کرے گا اور اگر خود کرے گا تو آپ گمراہ ہو گا۔
خدا تعالیٰ کی راہ میں جب تک انسان بہت سی مشکلات اور امتحانات میں پورا نہ اترے وہ
کامیابی کا سرٹیفکیٹ حاصل نہیں کر سکتا ۔ اسی لیے فرمایا ہے اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا
آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ (العنکبوت : ۳) کیا لوگ گمان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ محض اتنی ہی بات پر
راضی ہو جاوے کہ وہ کہہ دیں کہ ہم ایمان لائے اور وہ آزمائے نہ جاویں۔ ایسے لوگ جو اتنی بات پر اپنی
کامیابی سمجھتے ہیں وہ یادرکھیں انہیں کے لیے دوسری جگہ آیا ہے وَمَا هُمْ بِمُؤْمِنِينَ (البقرة: 9) اور
ایسا ہی ایک جگہ فرمایا قَالَتِ الْأَعْرَابُ آمَنَّا قُلْ لَّمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِنْ قُولُوا أَسْلَمْنَا (الحجرات: ۱۵) ا
یعنی تم یہ نہ کہو کہ ایماندار ہو گئے بلکہ یہ کہو کہ ہم نے مقابلہ چھوڑ دیا ہے اور اطاعت اختیار کر لی ہے۔
بہت سے لوگ اس قسم کے ہوتے ہیں۔ کامل ایماندار بننے کے لیے مجاہدات کی ضرورت ہے اور مختلف
ابتلاؤں اور امتحانوں سے ہو کر نکلنا پڑتا ہے۔
ه
گویند سنگ لعل شود در مقام صبر آرے شود و لیک بخونِ جگر شود

فوٹو گرافی منشی نظیر حسین صاحب نے سوال کیا کہ میں فون کے ذریعہ تصویر میں اتارا کرتا تھا۔ اور دل
میں ڈرتا تھا کہ کہیں یہ خلاف شرع نہ ہو لیکن جناب کی تصویر دیکھ کر یہ وہم جاتا رہا۔ فرمایا۔
إِنَّهَا الْأَعْمَال بِالنِيَّاتِ ۔ ہم نے اپنی تصویر محض اس لحاظ سے اتروائی تھی کہ یورپ کو تبلیغ
کرتے وقت ساتھ تصویر بھیج دیں کیونکہ ان لوگوں کا عام مذاق اس قسم کا ہو گیا ہے کہ وہ جس چیز کا ذکر
کرتے ہیں ساتھ ہی اس کی تصویر دیتے ہیں جس سے وہ قیافہ کی مدد سے بہت سے صحیح نتائج نکال
لیتے ہیں۔ مولوی لوگ جو میری تصویر پر اعتراض کرتے ہیں وہ خود اپنے پاس روپیہ پیسہ کیوں رکھتے
ہیں کیا ان پر تصویریں نہیں ہوتی ہیں؟
اسلام ایک وسیع مذہب ہے۔ اس میں اسلام کا مدار نیات پر رکھتا ہے۔ بدر کی لڑائی میں ایک شخص
میدانِ جنگ میں نکلا جو اترا کر چلتا تھا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دیکھو یہ چال بہت بری
ہے کیونکہ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ وَلَا تَمْشِ فِي الْأَرْضِ مَرَحًا (بنی اسراءیل: ۳۸) مگر اس وقت
یہ چال خدا تعالیٰ کو بہت ہی پسند ہے کیونکہ یہ اس کی راہ میں اپنی جان تک نثار کرتا ہے اور اس کی نیت
اعلیٰ درجہ کی ہے۔ غرض اگر نیت کا لحاظ نہ رکھا جاوے تو بہت مشکل پڑتی ہے۔ اسی طرح پر ایک مرتبہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جن کا تہ بند نیچے ڈھلکتا ہے وہ دوزخ میں جاویں گے۔
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ یہ سن کر رو پڑے کیونکہ ان کا تہ بند بھی ویسا تھا۔ آپؐ نے فرمایا کہ تو ان میں
سے نہیں ہے۔ غرض نیت کو بہت بڑا دخل ہے اور حفظ مراتب ضروری شے ہے۔
منشی نظیر حسین صاحب۔ میں خود تصویر کشی کرتا ہوں ۔ اس کے لیے کیا حکم ہے؟
فرمایا۔
اگر کفر اور بت پرستی کو مد نہیں دیتے تو جائز ہے۔ آجکل نقوش وقیافہ کا علم بہت بڑھا ہوا ہے ۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۷ ۱ مورخہ ۲۴ رمتی ۱۹۰۴ صفحه ۲، ۳ والبدر جلد ۳ نمبر ۲۰، ۲۱ مورخه ۲۴ رمئی و یکم جون ۱۹۰۴ء صفحه ۱۰،۹

آج 10 میں سے 10 باقی