بِلا تاریخ
ملفوظات (جلد 6)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بلا تاریخ
اہل اللہ اور ریا حضرت مولانا مولوی عبد الکریم صاحب نے ایک مرتبہ فرمایا کہ میں نے
حضرت علیہ الصلوۃ والسلام سے پوچھا کہ کیا کبھی ممکن ہو سکتا ہے کہ آپ میں
بھی ریا آوے؟ اس پر فرمایا۔
کبھی چڑیا خانہ گئے ہو؟
میں نے کہا کہ ہاں ۔
فرمایا۔دیکھو! وہاں شیر، چیتے اور دوسرے حیوانات ہوتے ہیں۔ کبھی یہ خیال وہاں جا کر دل میں
آسکتا ہے کہ ان کے سامنے لمبی لمبی نمازیں پڑھیں؟ کبھی یہ خیال وہاں جا کر ریا کار سے ریا کار کے
دل میں بھی نہیں آ سکتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ خوب جانتا ہے کہ یہ حیوانات ہماری جنس سے تو نہیں ہیں
تو پھر ریا کہاں رہی ۔ ریا تو ہم جنسوں سے ہوتی ہے تو اہل اللہ کس سے ریا کریں۔ ان کے سامنے
دوسرے لوگوں کی وہی مثال ہے جیسے چڑیا خانہ میں جانور بھرے ہوئے ہیں ۔
مولانا موصوف نے فرمایا کہ ایک دن کی مجھے بات یاد ہے اپنے الہامات پر کامل ایمان کے کسی نے ذکر کیا کر ینٹی الہی بخش اور اس کا ترجمان کہ
منشی عبد الحق کہتا ہے کہ الہام وہ ہے جو پورا ہو جاوے اور جو نہ ہووے وہ
حضرت نے فرمایا کہ
شیطانی
نی کام ہے۔
مکہ معظمہ میں داخل ہو کر اگر خدا تعالیٰ کی قسم دی جاوے تو میں کہوں گا کہ میرے الہام خدا تعالیٰ
کی طرف سے ہیں لیکن جس شخص نے خیالی طور پر دعوی کیا ہو وہ ہر گز یہ جرات نہیں کر سکتا۔ کبھی وہ شخص
جو کامل یقین رکھتا ہے اور وہ جو مشکوک ہے برابر ہو سکتے ہیں؟
عهد دوستی
مولانا موصوف نے کہا کہ ایک دفعہ حضرت اقدس نے خاص طور پر مجھے مخاطب کر کے فرمایا۔
” میرے خلق کی پیروی کر
میں نے عرض کی کہ دعا کرو۔
فرمایا کہ اگر کسی نے ایک بار میرے ساتھ عہد دوستی باندھا ہو تو مجھے اس قدر اس کی رعایت ہوتی ہے
کہ اگر اس نے شراب پی ہوئی ہو تو بھی میں بلا خوف لَوْمَةَ لائِمٍ اسے اٹھا لاؤں گا۔ یعنی جب تک وہ خود
ترک نہ کرے ہم خود نہ چھوڑیں گے۔ پس اگر کوئی اپنے بھائیوں کو ترک کرے گا وہ سخت گنہگار ہوگا۔
مولانا موصوف کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت اقدس نے فرمایا کہ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ مومن، مومن کبھی نہیں ہوسکتا جب تک کہ کفر اس سے مایوس نہ ہو
جاوے۔ فتح مسیح کو ایک بار ہم نے رسالہ بھیجا۔ اس پر اس نے لکیریں کھینچ کر واپس بھیج دیا اور لکھا
کہ جس قدر دل آپ نے دکھایا ہے کسی اور نے نہیں دکھایا۔ دیکھو! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
دشمن نے خود اقرار کر لیا کہ ہمارا دل دکھا ۔ پس ایسی مضبوطی ایمان میں پیدا کرو کہ کفر مایوس ہو جاوے
کہ میرا قابو نہیں چلتا ۔ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ (الفتح : ۳۰) کے یہ معنے بھی ہیں ۔
طاعون کا ذکر تھا۔ کثرت اموات پر ذکر کرتے کرتے فرمایا۔ قبولیت دعا کی شرط سے
دعائیں کرتے رہو۔ بجز اس کے انسان مگر اللہ سے بچ نہیں سکتا ۔ مگر
دعاؤں کی قبولیت کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ انسان اپنے اندر پاک تبدیلی پیدا کرے اگر بدیوں
سے نہیں بچ سکتا اور خدا تعالیٰ کی حدود کو توڑتا ہے، تو دعاؤں میں کوئی اثر نہیں رہتا۔
خدا تعالیٰ کی شناخت کا وقت فرمایا۔
اس وقت دنیا میں خدا تعالیٰ کا وجود ثابت ہو رہا ہے،
اگر چہ لوگ برائے نام خدا تعالیٰ کے قائل تھے مگر اصل بات یہ ہے کہ ایک قسم کی دہریت پھیل رہی تھی اور
خدا تعالیٰ سے بکلی دور جا پڑے ہیں مگر اب وقت آگیا ہے کہ لوگ خدا تعالیٰ کو شناخت کریں ۔ خدا تعالیٰ
کے اوامر و نواہی کو توڑنا اس سے بڑھ کر خباثت کیا ہو گی ۔ یہ تو اس کا مقابلہ ہے۔'
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخہ ۱۰، ۱۷ رجون ۱۹۰۴ء صفحه ۱