۲۱؍مئی ۱۹۰۴ء
ملفوظات (جلد 6)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
رتا ہے اور جو اللہ تعالیٰ سے بدظنی کرتا ہے وہ مجبور ہوتا ہے کہ اپنے لیے کوئی دوسرا معبود بنائے اور
کرتا
شرک میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ جب انسان اس بات کو سمجھتا ہے کہ خدا کریم و رحیم ہے اور اس بات پر
ایمان صدق دل سے لاتا ہے کہ اس کے وعدہ ٹلنے کے نہیں تو وہ اس پر جان فدا کرتا ہے اور در پردہ
خدا سے عشق رکھتا ہے ۔ ایسا انسان خدا کا چہرہ اسی دنیا میں دیکھ لیتا ہے۔ طرح طرح سے اس کی مدد
کرتا ہے اور اپنے انعامات اس پر نازل کرتا ہے اور اس کو تسلی بخشتا ہے اور محبت اور وفا کا چہرہ دکھاتا
ہے لیکن بے وفا غدار ہمیشہ محروم رہتا ہے ۔ لے
۲۱ رمتی ۱۹۰۴ء ( بمقام گورداسپور )
طاعون اور الہام انه اوى القرية بوقت ایک بجے بمقام چیری گورداسپور درشت إِنَّهُ الْقَرْيَةَ جامن کے نیچے بیٹھے ہوئے حکیم نور محمد صاحب
نے ذکر کیا کہ ایک شخص نے مجھ سے دریافت کیا تھا کہ آپ لوگ احمدی جماعت کے جو یہ کہتے ہیں کہ
طاعون سے ہم بچے رہیں گے اس کی وجہ کیا ہے۔ حکیم صاحب نے اس کے جواب میں جو کچھ اس نے
تقریر کی تھی وہ سنائی پھر اس پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے وَ اِنْ مِنْ قَرْيَةٍ إِلَّا نَحْنُ مُهْلِكُوهَا قَبْلَ يَوْمِ الْقِيمَةِ أَوْ
مُعَذِّبُوهَا عَذَابًا شَدِيدًا (بنی اسراءیل : ۵۹) یعنی طاعون کا عذاب دو طرح پر ہوگا کوئی بستی اس
سے خالی نہیں رہے گی۔ بعض تو ایسی ہوں گی کہ جن کو ہم بالکل ہلاک کر دیں گے یعنی وہ اجڑ کر بالکل
غیر آباد ہو جائیں گی اور ویرانہ اور تھہ ( اجڑے ہوئے کھنڈرات ) ہو جائیں گی ۔ ان کا کوئی نشان بھی
نہ رہے گا۔ لوگ تلاش کرتے پھریں گے کہ اس جگہ فلاں بستی آباد تھی۔ لیکن پھر بھی پتا نہ ملے گا۔ گویا
طاعون وہاں جا روب دے کر اس کو دنیا سے صاف کر دے گی اور کوئی آثار اس کے نہ چھوڑے گی ۔
بعض قریئے ایسے ہوں گے کہ جن کو کم و بیش عذاب کر کے چھوڑ دیا جائے گا۔ اور صفحہء دنیا سے ان کا نام
از ریویو) البدر جلد ۳ نمبر ۳۲ مورخه ۲۴ را گست ۱۹۰۴ صفحه ۳، ۴
نہ مٹایا جائے گا صرف سرزنش کے طور پر کچھ عذاب ان میں نازل کیا جائے گا اور تازیا نہ کر کے عذاب
ہٹا لیا جائے گا۔ دوسرے بہت سے شہر فنا ہوں گے مگر وہ فنا نہ ہوں گے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے
قادیان کو اسی قسم میں شامل کیا ہے اور اس الہام إِنَّهُ اوَى الْقَرْيَة سے مراد یہی ہے کہ اور بستیوں کی
طرح ہمارے گاؤں کو طاعون جارف بالکل تباہ نہ کرے گی کہ لوگ تلاش کرتے پھریں کہ کہاں
قادیان واقع تھی ۔ اللہ تعالیٰ نے وعدہ کیا ہے کہ ان بستیوں کی طرح خدا اس کو تباہ نہ کرے گا بلکہ یہ بچی
رہے گی الا بطور تا زیا نہ کچھ سزا دے کر اس کو بچالیا جائے گا۔ ہم نے بار بار مجلسوں میں بیان کیا ہے اور
لکھا ہے کہ إِنَّهُ أَوَى الْقَرْيَةَ سے یہ مراد ہے کہ خدا نے اس قریہ کو پناہ دے دی ہے کہ وہ طاعون
جارف سے بچی رہے اور بالکل فنا نہ ہو۔ خدا نے یہ وعدہ نہیں کیا کہ باوجود گنہگار ہونے کے اللہ تعالیٰ
بغیر عذاب کے چھوڑ دے۔ ایک طرف تو قرآن میں یہ لکھا ہے کہ طاعون سے کوئی بستی خالی
نہیں رہے گی اور طاعون کی وجہ صرف یہی ہے جو اِنَّ اللهَ لَا يُخَيَّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا
بانفسھم کے الہام سے ظاہر ہے یعنی جب لوگوں نے اپنے افعال اور اعمال سے غضب الہی کے
جوش کو بھڑ کا یا اور بد عملیوں سے اپنی حالتوں کو ایسا بدل لیا کہ خوف خدا اور تقویٰ و طہارت کی ہر ایک راہ
کو چھوڑ دیا اور بجائے اس کے طرح طرح کے فسق و فجور کو اختیار کر لیا اور خدا پر ایمان سے بالکل ہاتھ
دھو دیا۔ دہریت اندھیری رات کی طرح دنیا پر محیط ہو گئی اور اللہ تعالیٰ کے نورانی چہرے کو ظلمت کے
نیچے دبا دیا تو خدا نے اس عذاب کو نازل کیا تا لوگ خدا کے چہرے کو دیکھ لیں اور اس کی ط اور اس کی طرف رجوع
کریں۔ بعض بستیاں مُهْلِکھا میں داخل ہو کر بالکل فنا ہو جائیں گی اور بعض مُعَذِّبُوهَا میں داخل
ہوں گی لیکن خالی کوئی نہ رہے گی ۔ قادیان مُهْلِكُوا میں داخل نہ ہوگی ۔ یہی مراد الہام انه اوى
الْقَرْيَةَ سے ہے۔ گناہوں کی سرزنش کرنے کے لیے خدا نے یہاں بھی طاعون نازل فرمائی ۔ خدا تو
فرماتا ہے کہ لو لا الإِكْرَامُ لَهَلَكَ الْمَقَامُ - یعنی قادیان مُهْلِكُوھا میں داخل کر دیا جاتا لیکن
صرف تمہاری تکریم اور تعظیم سے اس کو مُهْلِكُوھا میں داخل نہیں کیا گیا جو بچے ہیں اور جو بچیں گے وہ
تمہارے اکرام کی وجہ سے بچیں گے۔ یہ تو قرآن کے بالکل مخالف ہے کہ قادیان عذاب طاعون سے
بالکل محفوظ رہے۔ ایک طرف تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِنَّ اللهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا
بانفسهم (الرعد: ۱۲) دوسری طرف إِنَّهُ اوَى الْقَرْيَةَ کے اگر یہ معنے ہوں کہ قادیان بالکل بچ گئی تو
ان دونوں کے درمیان تضاد واقع ہوتا ہے۔ دو ضد میں جمع نہیں ہو سکتیں ۔ ہم نے کبھی إِنَّهُ أَوَى الْقَرْيَةَ
کے یہ معنی نہیں سمجھے طاعون تو دنیا کی ہر ایک بستی میں آئے گی۔ یہ بھی عجیب بات ہے کہ جہاں کسی نے
دعویٰ کیا کہ فلاں مقام میں طاعون نہیں تو اسی جگہ وہ ظاہر ہو جاتی ہے۔ دہلی والوں نے بڑے زور سے
لکھا تھا کہ دو وجوہ سے وہاں طاعون نہیں آتی اور نہ آئے گی ۔ ایک وجہ تو یہ ہے کہ وہاں کے لوگ بہت
صفائی رکھتے ہیں۔ دوسرے مچھروں کا وہاں نہ ہونا۔ اب گزٹوں سے معلوم ہوتا ہے کہ وہاں بھی
طاعون آگئی۔ لاہور کی نسبت کہا جاتا تھا کہ اس کی سر زمین میں ایسے اجزا ہیں کہ اس میں طاعونی
کیڑے زندہ نہیں رہ سکتے لیکن وہاں بھی طاعون نے آن ڈیرا ڈالا ہے۔ ابھی لوگوں کو معلوم نہیں ہے
لیکن سالہا سال کے بعد لوگ دیکھیں گے کہ کیا ہوگا ۔ کئی لوگ اور دیہات بالکل تباہ ہو جائیں گے۔
دنیا سے ان کا نام ونشان مٹ جائے گا اور ان کے آثار تک باقی نہ رہیں گے۔ لیکن یہ حالت کبھی
قادیان پر وارد نہ ہوگی۔ یہ ایک لمبی بیماری ہے عمروں تک چلی جاتی ہے۔ بڑے بڑے قطعے اسی نے
برباد کر کے جنگل کر دیئے ۔ شہروں کے شہر ویرانے بنا دیئے ۔ سینکڑوں کوس ایسے غیر آباد کئے کہ جانور
بھی زندہ نہ رہے۔ اس کے آگے تو بڑے بڑے شہر بھی کچھ حقیقت نہیں رکھتے ۔ بڑے سے بڑے آباد
شہر کو بھی اگر چاہے تو دو تین دن میں صاف کر سکتی ہے۔
البدر جلد ۳ نمبر ۲۵ مورخہ یکم جولائی ۱۹۰۴ء صفحه ۳