۳۱؍مئی ۱۹۰۴ء
ملفوظات (جلد 6)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۳۱ رمتی ۱۹۰۴ء
تقریر حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام
بمقام گورداسپور بحاضری مولوی الہی بخش صاحب و غیره آمده از بنارس
جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی مامور آتا ہے تو لوگ عموماً اس کی طرف سے بے پروائی کرتے
ہیں اور اکابر اور علماء تو خصوصیت سے اس کی طرف توجہ کرنا عیب سمجھتے ہیں۔ مگر اللہ تعالیٰ غنی ہے اور
مرسل اور مامور چونکہ ایک خدمت پر اللہ تعالیٰ کے حکم سے مقرر ہوتے ہیں وہ وہ بھی بے پروا ہوتے ہیں
اور اپنے آپ کو دنیا کا محتاج نہیں سمجھتے بلکہ جیسے وہ ذات الہی کا مظہر ہوتے ہیں ایسے ہی اسی ذات سے
غنا کا حصہ بھی لیتے ہیں۔ ہر ایک شخص جو مامور بن کر دنیا میں خدا کی طرف سے آتا ہے اس کو ایک
خاص قسم کی ہمت اور حوصلہ عطا کیا جاتا ہے اور عزم میں ایک بے روک جزم اور استقلال عطا کیا جاتا
ہے۔ یہ لوگ بڑا حوصلہ رکھتے ہیں۔ ہم اپنی طرف سے کسی پر اثر نہیں ڈال سکتے ۔ انسان تو ایک انسان
پر اثر نہیں ڈال سکتا۔
یہ محض اللہ تعالیٰ کی مہربانی ہے کہ ہزار ہا بلکہ لاکھوں آدمیوں کو کھینچے لیے آتا ہے۔ یہاں کسی
بناوٹ کی کوئی ضرورت نہیں۔ چوبیس برس سے زیادہ ہوئے ہیں کہ خدا نے مجھے الہام کیا تھا کہ
يَنْصُرُكَ رِجَالٌ تُوْحِي إِلَيْهِمْ مِنَ السَّمَاءِ - يَأْتِيَكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ - يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ
عَمِيقٍ - وَلَا تُصَعِّرْ لِخَلْقِ اللهِ وَلَا تَسْتَهُ مِنَ النَّاسِ ۔ یعنی ہم لوگوں کے دل میں وحی کر دیں
گے اور وہ تیری مدد کریں گے بڑے بڑے دور دراز راہوں سے تیرے پاس لوگ آئیں گے تم خلق
کے ہجوم سے جو تیرے گرد جمع ہو گی تنگ مت آنا اور لوگوں سے تھکنا مت۔ یہ ایسے وقت کی باتیں ہیں
جب میں بالکل گمنام تھا اور کوئی آدمی میرے ساتھ نہ تھا۔ میرے گاؤں سے باہر کوئی بھی مجھے جانتا نہ تھا
اور کوئی انسان اس بات پر یقین نہیں لا سکتا کہ ایسی کشش لوگوں کو ہوگی کہ وہ قادیان جیسی گمنام بستی میں
دور دراز سے کھینچے ہوئے چلے آئیں گے سو ہم دیکھ رہے ہیں کہ خدا کے کلمات کس طرح صفائی سے پورے
ہو رہے ہیں۔ ایسے ایسے علاقوں سے لوگ آتے ہیں کہ جہاں ہمارے وہم و گمان میں بھی ہماری تبلیغ
کا نام ونشان نہیں ہوتا اور اس عقیدت اور اخلاص سے آتے ہیں کہ ہم کو ان کے اخلاص و عقیدت
پر رشک آتا ہے۔
اسی طرح اللہ تعالیٰ نے مجھے فرمایا ہوا ہے کہ اِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ وَانْتَهَى أَمْرُ
الزَّمَانِ إِلَيْنَا - أَلَيْسَ هُذَا بِالْحَقِّ ۔ یعنی عنقریب ایک زمانہ آنے والا ہے کہ تجھے اللہ تعالیٰ نصرت
اور فتح دے گا اور ہماری طرف زمانہ کا امر انتہا پاوے گا تو اس وقت کہا جائے گا کیا یہ سچ نہیں ۔ یعنی اس
سلسلہ کی صداقت پر زمانہ گواہی دے اٹھے گا۔ ایک جگہ یہ بھی فرمایا ہے کہ لوگ تیری ترقی کے روکنے کی
کوشش کریں گے لیکن ہم تیری مدد کریں گے اور دشمن تیری راہ میں طرح طرح کی رکاوٹیں ڈالیں گے
مگر ہم ان کو دور کریں گے اور وہ تیرے نابود کرنے کے منصوبے کریں گے۔ سو ہم دیکھتے ہیں کہ
چوبیس برس کی پیشگوئیاں پوری ہو رہی ہیں۔ ہر ایک شخص جو ہمارے پاس آتا ہے وہ اس پیشگوئی کو پورا
کرتا ہے۔
ہمارا تو سارا دار و مدار ہی دعا پر ہے۔ دعا ہی ایک ہتھیار
ہمارا سارا دارو مدار دعا پر ہے ہے جس سے مومن ہر کام میں فتح پاسکتا ہے۔ اللہ تعالی
نے مومن کو دعا کرنے کی تاکید فرمائی ہے بلکہ وہ دعا کا منتظر رہتا ہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ
ہماری دعاؤں کو خاص فضل سے قبول فرماتا ہے۔ دعا سے انسان ہر ایک بلا اور مرض سے بچ جاتا
ہے۔ ہم نے ایک دفعہ ایک اخبار پڑھا تھا کہ ایک تھانیدار کے ناخن میں پنسل کا ایک ٹکڑا کسی طرح
سے چھ گیا۔ پنسل میں کچھ زہر بھی ہوتا ہے۔ تھوڑی دیر میں اس کے ہاتھ میں ورم ہونا شروع ہو گیا۔
بڑھتے بڑھتے ورم اس قدر بڑھ گیا کہ کہنی تک جا پہنچا اور ایسا معلوم ہوتا تھا کہ گویا سہ چند بوجھ ہو گیا
ہے۔ فوراً ڈاکٹر کو بلایا گیا۔ ڈاکٹر نے کہا کہ اس کے بازو میں زہر اثر کر گیا ہے۔ تم اگر اس کو کٹا دینے
پر راضی ہو تو جان بچ جائے گی ورنہ نہیں۔ وہ تھانیدار کٹانے پر راضی نہ ہوا۔ اس کے بعد تھوڑے ہی
عرصہ میں وہ مر گیا۔ ہمارے بھی ایک دفعہ اسی طرح ناخن میں پنسل لگ گئی ۔ ہم سیر کرنے گئے تو
دیکھا کہ ہمارے ہاتھ میں بھی ورم ہونا شروع ہو گیا ہے تو ہمیں وہ قصہ یاد آ گیا۔ میں نے اسی جگہ
سے دعا شروع کر دی ۔ گھر پہنچنے تک برابر دعا ہی کرتا رہا تو دیکھتا کیا ہوں کہ جب میں گھر پہنچا تو ورم کا
نام ونشان تک بھی نہ تھا۔ پھر میں نے لوگوں کو دکھایا اور سارا قصہ بیان کیا۔
اسی طرح ایک دفعہ میرے دانت کو سخت درد شروع ہو گیا۔ میں نے لوگوں سے ذکر کیا تو اکثر نے
صلاح دی کہ اس کو نکلوا دینا بہتر ہے۔ میں نے نکلوانا پسند نہ کیا اور دعا کی طرف رجوع کیا تو الہام ہوا
وَ إِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِینِ ۔ اس کے ساتھ ہی مرض کو بالکل آرام ہو گیا۔ اس بات کو قریباً پندرہ سال
ہو گئے ہیں۔
خدا تعالیٰ صالحین کا متولی ہوتا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ انسان کے ایمان کے
موافق اسباب سے نفرت ہو جاتی ہے۔ جس قدر
ایمان کامل ہوتا ہے اسی قدر اسباب سے نفرت ہوتی جاتی ہے۔ حقیقت میں دیکھا گیا ہے کہ دنیا
بڑے دھوکے میں پڑی ہوئی ہے۔ جن باتوں کو اپنی ترقی کے ذرائع سمجھی بیٹھی ہے اصل میں وہی
ذلت کا موجب ہوتی ہیں۔ دنیاوی عزت بڑھانے اور عروج و مالداری حاصل کرنے کے لیے طرح
طرح کے فریب و دجل اور دھو کے استعمال کرتے ہیں اور طرح طرح کی بے ایمانیوں سے اپنے
مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ۔ انہیں مکاریوں کو اپنی مرادوں کا ذریعہ سمجھے ہوئے
ہیں یہاں تک کہ بڑے فخر سے اپنی کامیابیوں کا دوستوں میں ذکر کرتے ہیں اور اپنی اولاد کو بھی
یہی تعلیم کرتے ہیں لیکن اگر نظر انصاف اور معرفت سے دیکھا جاوے تو ان کے یہ طریق کوئی راحت
نہیں بخشتے۔ جب پوچھو تو شا کی اور نالاں ہی نظر آتے ہیں اور کبھی راحت اور طمانیت ان کے حال
سے ظاہر نہیں ہوتی ۔ طمانیت کی رؤیت بجز فضل خدا کے نہیں ہوتی ۔ جب تک انسان اللہ تعالیٰ پر
کامل ایمان نہیں رکھتا اور اس کے وعدوں پر سچا یقین نہیں کرتا اور ہر ایک مقصود کا دینے والا اسی کو نہیں
سمجھتا اور کامل صلاح اور تقوی اختیار نہیں کر لیتا تو اس وقت تک وہ حقیقی راحت دستیاب نہیں ہو سکتی ۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَهُوَ يَتَوَلَّى الصَّلِحِينَ (الاعراف: ۱۹۷) یعنی جو صلاحیت اختیار کرتے ہیں خدا
ان کا متوتی ہو جاتا ہے۔ انسان جو متوتی رکھتا ہے اس کے بہت بوجھ کم ہو جاتے ہیں ۔ بہت ساری
ذمہ داریاں گھٹ جاتی ہیں ۔ بچپن میں ماں بچے کی متوتی ہوتی ہے تو بچے کو کوئی فکر اپنی ضروریات کا
نہیں رہتا۔ وہ خود ہی اس کی ضروریات کی کفیل ہوتی ہے۔ اس کے کپڑوں اور کھانے پینے کے خود ہی
فکر میں لگی رہتی ہے۔ اس کی صحت قائم رکھنے کا دھیان اسی کو رہتا ہے۔ اس کو نہلاتی اور دھلاتی ہے
اور کھلاتی اور پلاتی ہے۔ یہاں تک کہ بعض وقت اس کو مار کر کھانا کھلاتی اور پانی پلاتی اور کپڑا پہناتی
ہے۔ بچہ اپنی ضرورتوں کو نہیں سمجھتا بلکہ ماں ہی اس کی ضرورتوں کو خوب سمجھتی اور ان کو پورا کرنے کے
خیال میں لگی رہتی ہے۔ اسی طرح جب ماں کی تولیت سے نکل آئے تو انسان کو بالطبع ایک متولی کی
ضرورت پڑتی ہے۔ طرح طرح سے اپنے متولی اور لوگوں کو بناتا ہے جو خود کمزور ہوتے ہیں اور اپنی
ضروریات میں غلطاں ایسے ہوتے ہیں کہ دوسرے کی خبر نہیں لے سکتے۔ لیکن جو لوگ ان سب سے
منقطع ہو کر اس قسم کا تقویٰ اور اصلاح اختیار کرتے ہیں ان کا وہ خود متولی ہو جاتا ہے اور ان کی
ضروریات اور حاجات کا خود ہی کفیل ہو جاتا ہے۔ انہیں کسی بناوٹ کی ضرورت ہی نہیں رہتی ۔ وہ
اس کی ضروریات کو ایسے طور سے سمجھتا ہے کہ یہ خود بھی اس طرح نہیں سمجھ سکتا اور اس پر اس طرح
فضل کرتا ہے کہ انسان خود حیران رہتا ہے۔ گر نہ ستانی به ستم می رسد والی نوبت ہوتی ہے۔ لیکن
انسان بہت سے زمانے پالیتا ہے جب اس پر ایسا زمانہ آتا ہے کہ خدا اس کا متولی ہو جائے یعنی
اس کو خدا کی تولیت حاصل کرنے سے پہلے کئی متولیوں کی تولیت سے گذرنا پڑتا ہے۔ جیسا کہ خدا
فرماتا ہے قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ إِلَهِ النَّاسِ مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ الَّذِي
يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ ( النَّاسِ : ۲ تا ۷ )
پہلے حاجت ماں باپ کی پڑتی ہے پھر جب بڑا ہوتا ہے تو بادشاہوں اور حاکموں کی حاجت پڑتی
ہے پھر جب اس سے آگے قدم بڑھاتا ہے اور اپنی غلطی کا اعتراف کرتا ہے اور یہ سمجھتا ہے کہ جن کو میں
نے متولی سمجھا ہوا تھا وہ خود ایسے کمزور تھے کہ ان کو متولی سمجھنا میری غلطی تھی کیونکہ انہیں متوٹی بنانے
میں نہ تو میری ضروریات ہی حاصل ہو سکتی تھیں اور نہ ہی وہ میرے لیے کافی ہو سکتے تھے۔ پھر وہ خدا
کی طرف رجوع کرتا ہے اور ثابت قدمی دکھانے سے خدا کو اپنا متولی پاتا ہے اس وقت اس کو بڑی
راحت حاصل ہوتی ہے اور ایک عجیب طمانیت کی زندگی میں داخل ہو جاتا ہے۔ خصوصاً جب خدا کسی کو
خود کہے کہ میں تیرا متولی ہوا تو اس وقت جو راحت اور طمانیت اس کو حاصل ہوتی ہے وہ ایسی حالت
پیدا کرتی ہے کہ جس کو بیان نہیں کیا جا سکتا۔ یہ حالت تمام تلخیوں سے پاک ہوتی ہے۔ دنیاوی حالتوں
میں انسان تلخی سے خالی نہیں ہو سکتا۔ دشتِ دنیا کانٹوں اور تلخیوں سے بھری ہوئی ہے۔
ه
دشت دنیا جز در و جز دام نیست جز بخلوت گاه آرام نیست
جن کا اللہ تعالیٰ متولی ہو جاتا ہے۔ وہ دنیا کے آلام سے نجات پا جاتے ہیں اور ایک سچی راحت
اور طمانیت کی زندگی میں داخل ہو جاتے ہیں۔ ان کے لیے اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے وَ مَنْ يَتَّقِ اللهَ
يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ (الطلاق: ۳، ۴) جو شخص تقویٰ اختیار کرتا ہے
اس کو اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہر ایک بلا اور الم سے نکال لیتا ہے اور اس کے رزق کا خود کفیل ہو جاتا
ہے اور ایسے طریق سے دیتا ہے کہ جو وہم و گمان میں بھی نہیں آسکتا۔
دنیا میں کئی قسم کے جرائم ہوتے ہیں۔ بعض جرائم قانون کی حد میں آسکتے ہیں اور بعض قانون کی حد
میں بھی نہیں آسکتے ۔ گناہ، خون اور نقب زنی وغیرہ جب کرتا ہے تو ان کی سزا قانون سے پاسکتا ہے۔ لیکن
جھوٹ وغیرہ جو معمولی طور پر بولتا ہے یا بعض حقوق کی رعایت نہیں رکھتا وغیرہ ایسی باتیں ہوتی ہیں جن
کے لیے قانون تدارک نہیں کرتا لیکن اللہ تعالیٰ کے خوف سے اور اس کو راضی کرنے کے لیے جو شخص
ہر ایک بدی سے بچتا ہے اس کو متقی کہتے ہیں۔ یہ وہی متقی ہے جس کی آج عدالت میں بحث تھی۔ ایک
مولوی عدالت میں از طرف کرم دین مستغیث گواہ تھا اور اس پر جرح تھی۔ اثنائے جرح میں اس نے
بحلف بیان کیا کہ ایک شخص زنا بھی کرے، جھوٹ بولے یا خیانت کرے، دغا دے، فریب کرے
وغیرہ وغیرہ تو پھر بھی وہ متقی ہی رہتا ہے۔ اللہ تعالیٰ تو متقی کے لیے وعدہ کرتا ہے کہ مَنْ يَتَّقِ اللهَ
يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا (الطلاق: ۳) یعنی جو اللہ تعالیٰ کے لیے تقویٰ اختیار کرتا ہے تو ہر مشکل سے اللہ تعالیٰ
اس کو رہائی دے دیتا ہے لوگوں نے تقویٰ کے چھوڑنے کے لیے طرح طرح کے بہانے بنا رکھے
ہیں۔ بعض کہتے ہیں کہ جھوٹ بولے بغیر ہمارے کاروبار نہیں چل سکتے اور دوسرے لوگوں پر الزام
لگاتے ہیں کہ اگر سچ کہا جائے تو وہ لوگ ہم پر اعتبار نہیں کرتے۔ پھر بعض لوگ ایسے ہیں جو کہتے
ہیں کہ سود لینے کے بغیر ہمارا گزارہ نہیں ہو سکتا۔ ایسے لوگ کیوں کر متقی کہلا سکتے ہیں۔ خدا تعالیٰ تو وعدہ
کرتا ہے کہ میں متقی کو ہر ایک مشکل سے نکالوں گا اور ایسے طور سے رزق دوں گا جو گمان اور وہم میں بھی
نہ آسکے۔ اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے جو لوگ ہماری کتاب پر عمل کریں گے ان کو ہر طرف سے اوپر سے اور
نیچے سے رزق دوں گا ۔ پھر فرمایا ہے کہ وَ فِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمُ ( الله ریت: جس ۲۳) کا مطلب یہی ہے
کہ رزق تمہارا تمہاری اپنی محنتوں اور کوششوں اور منصوبوں سے وابستہ نہیں ۔ وہ اس سے بالاتر ہے۔ یہ
لوگ ان وعدوں سے فائدہ نہیں اٹھاتے اور تقویٰ اختیار نہیں کرتے۔ جو شخص تقوی اختیار نہیں کرتا وہ
معاصی میں غرق رہتا ہے اور بہت ساری رکاوٹیں اس کی راہ میں حائل ہو جاتی ہیں۔ لکھا ہے کہ ایک
ولی اللہ کسی شہر میں رہتے تھے انکی ہمسائگت میں ایک دنیا دار بھی رہتا تھا۔ ولی ہر روز تہجد پڑھا کرتا
تھا۔ ایک دفعہ دنیا دار کے دل میں خیال آیا کہ یہ شخص جو ہر روز تہجد پڑھا کرتا ہے میں بھی تہجد پڑھوں۔
غرض یہی ارادہ مصمم کر کے وہ ایک رات اٹھا اور تہجد کی نماز پڑھی ۔ اس کو تہجد پڑھنے سے اس قدر
تکلیف ہوئی کہ کمر میں درد شروع ہو گیا۔ اس ولی اللہ کو خبر ملی کہ رات ان کے دنیا دار ہمسایہ نے تہجد کی
نماز پڑھی تھی تو اس کے سبب سے اس کے کمر درد ہونے لگا ہے ۔ وہ عیادت کے لیے آیا اور اس سے
حال پوچھا۔ دنیا دار نے کہا کہ میں آپ کو دیکھا کرتا تھا کہ آپ ہر رات تہجد پڑھتے ہیں۔ میرے خیال
میں بھی آیا کہ میں بھی تہجد پڑھوں سو آج رات میں تہجد پڑھنے اٹھا اور یہ مصیبت مجھ پر آ گئی۔ اس نے
جواب میں کہا کہ تجھے اس فضول سے کیا ؟ پہلے چاہیے تھا کہ تو اپنے آپ کو صاف کرتا اور پھر تہجد کا ارادہ
کرتا ۔ اللہ تعالیٰ کی اجابت بھی متقین کے لیے ہے۔ چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ انما
يَتَقَبَّلُ اللهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ (المائدة: ۲۸) در حقیقت جب تک انسان تقوی اختیار نہ کرے اس وقت
تک اللہ تعالیٰ اس کی طرف رجوع نہیں کرتا ۔ اللہ تعالیٰ کی ذات میں بے نظیر صفات ہیں جو لوگ اس کی
راہ پر چلتے ہیں۔ انہیں کو اس سے اطلاع ملتی ہے اور وہی اس سے مزہ پاتے ہیں۔ خدا سے رشتہ میں
اس قدر شیرینی اور لذت ہوتی ہے کہ کوئی پھل ایسا شیریں نہیں ہوتا ۔ خدا تعالیٰ سے جلدی کوئی شخص
خبر گیراں نہیں ہو سکتا۔ پھر جس کا خدا متولی ہو جاتا ہے اس کو کئی فائدے ہوتے ہیں۔ ایک تو وہ طمانیت
کی زندگی میں داخل ہو جاتا ہے اور وہ راحت پاتا ہے جو کسی دنیا دار کو نصیب ہونا نا ممکن ہے اور ایسی
لذت پاتا ہے جو کہیں دوسری جگہ نصیب نہیں ہو سکتی اور اس کا متولی ایسا زبردست ثابت ہوتا ہے کہ
ہر ایک مشکل سے بہت جلدی نکالتا اور خبر گیری کرتا ہے ۔ یہ لوگ بالکل بے ہودہ جھگڑوں میں پڑے
ہوئے ہیں۔ جھوٹی باتوں کی پیروی کرتے ہیں۔ نماز اگر پڑھتے ہیں تو ریا کے لیے پڑھتے ہیں وہ نماز
جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سکھلائی تھی وہ نہیں پڑھتے ۔ یہ وہ نماز ہے جس کے پڑھنے سے انسان
ابدال میں داخل ہو جاتا ہے۔ گناہ اس کے دور ہو جاتے ہیں۔ دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ انسان خدا کا قرب
حاصل کر لیتا ہے ۔ اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ (العنكبوت: ٣)
لوگ یہ سمجھے ہوئے ہیں کہ صرف منہ سے کہہ دینا کہ ہم ایمان لے آئے ہیں کافی ہے اور کوئی امتحانی
مشکل پیش نہ آئے گی ۔ یہ بالکل غلط خیال ہے۔ اللہ تعالیٰ مومن پر ابتلا بھیج کر امتحان کرتا ہے۔ تمام
راست بازوں سے خدا کی یہی سنت ہے وہ مصائب اور شدائد میں ضرور ڈالے جاتے ہیں۔
انقطاع إلى الله مصائب بھی دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک تو وہ مصائب ہیں جو زیر سایہ
شریعت ہوتے ہیں۔ انسان احکام کی تعمیل کے لیے انقطاع حاصل کرنا
چاہتا ہے اور اس طرف ہر ایک دنیاوی تعلق میں جو کشش ہے وہ اس کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔ بیوی،
بچے ، دوست ، دنیا داری کی رسوم کے تعلقات چاہتے ہیں کہ ہماری کشش اس پر ایسی ہو کہ وہ ہماری
طرف کھنچا چلا آوے اور ہم میں ہی محور ہے۔ تعمیل احکام کی کشش ان سے انقطاع کا تقاضا کرتی
ہے۔ ان سب کا چھوڑنا ایک موت کا سامنا ہوتا ہے ۔
ہمارا یہ مطلب تو نہیں کہ ان سب کو اس طرح چھوڑے کہ ان سے کوئی تعلق ہی نہ رکھے۔ ایک
طرف بیوی بیواؤں کی طرح ہو جائے اور بچے یتیموں کی طرح ہو جائیں ۔ قطع رحم ہو جائے بلکہ ہمارا
مطلب یہ ہے کہ بیوی بچوں کا پورا تعہد کرے۔ ان کی پرورش پورے طور سے کرے اور حقوق ادا
کرے ۔ صلہ رحم کرے لیکن دل ان میں اور اسباب دنیا میں نہ لگاوے ۔ دل با یار دست بکار
رہے اگر چہ یہ بات بہت نازک ہے مگر یہی سچا انقطاع ہے جس کی مومن کو ضرورت ہے۔ وقت پر
خدا کی طرف ایسا آ جاوے کہ گویا وہ ان سے کو راہی تھا۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی نسبت لکھتے
ہیں کہ حضرت امام حسین صاحب نے ایک دفعہ سوال کیا کہ آپ مجھے محبت کرتے ہیں ۔
حضرت علی نے فرمایا ۔ ہاں ۔ پھر پوچھا آپ اللہ سے محبت رکھتے ہیں حضرت علی نے فرمایا۔ ہاں ۔
حضرت حسین علیہ السلام نے اس پر بڑا تعجب کیا اور کہا کہ ایک دل میں دو محبتیں کس طرح جمع
ہو سکتی ہیں پھر حضرت حسین علیہ السلام نے کہا کہ وقت مقابلہ پر آپ کس سے محبت کریں گے۔ فرمایا
اللہ سے ۔ غرض انقطاع ان کے دلوں میں مخفی ہوتا ہے اور وقت پر ان کی محبت صرف اللہ کے لیے
رہ جاتی ہے ۔ مولوی عبد اللطیف صاحب نے عجیب نمونہ انقطاع کا دکھلایا ۔ جب انہیں گرفتار
کرنے آئے تو لوگوں نے کہا کہ آپ گھر سے ہو آئیں ۔ آپ نے فرمایا میرا ان سے کیا تعلق ہے۔ خدا
سے میرا تعلق ہے سو اس کا حکم آن پہنچا ہے۔ میں جاتا ہوں۔ ہر چیز کی اصلیت امتحان کے وقت ظاہر
ہوتی ہے۔ اصحاب رسول اللہ سب کچھ رکھتے تھے۔ زن و فرزند اور اموال اور اقارب سب کچھ ان
کے موجود تھے۔ عرب تیں اور کاروبار بھی رکھتے تھے مگر انہوں نے اس طرح شہادت کو قبول کیا کہ گویا
ایک شیریں پھل انہیں میسر آ گیا ہے ۔ وہ اللہ تعالیٰ کے لیے موت کو پسند کرتے ۔ ایک طرف تعہد
حقوق عیال و اطفال میں کمال دکھایا اور دوسری طرف ایسا انقطاع کہ گویا وہ بالکل کورے تھے۔
یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کے لیے موت کو پسند کرتے کبھی نامردی نہ دکھاتے بلکہ آگے ہی قدم رکھتے ۔
ایسی محبت سے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں جان دیتے تھے کہ بیوی بچوں کو بلا جیسی
سمجھتے تھے۔ اگر بیوی بچے مزاحم ہوں تو ان کو دشمن سمجھتے تھے اور یہی معنے انقطاع کے ہیں۔ آجکل کے
رہبانوں کی طرح نہیں کہ بالکل بیوی بچے سے تعلق چھوڑ دے اور سارے جہاں سے ایک طرف ہو جائے۔
آسمان پر رہبانیت کے انقطاع کی کچھ قدر نہیں۔ صوفی منقطعین بھی نمونے دکھاتے رہے ہیں کہ
بازن و فرزند اور باخدار ہے ہیں پھر جب وقت آیا تو زن و فرزند کو چھوڑا، اللہ تعالیٰ کی طرف ہو گئے ۔ وہ
لوگ اللہ تعالیٰ کی طرف منقطع ہوتے ہیں۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا حال دیکھئے کیا انقطاع کا نمونہ
ان سے ظاہر ہوا۔ جو اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں ضائع کرنا چاہتا ہے اللہ اس کو ضائع نہیں کرتا
اور اس کا نشان دنیا سے معدوم نہیں کرتا۔ میرا مطلب یہ ہے کہ لوگ اللہ تعالیٰ سے ایسا اخلاص ظاہر
کریں اور اس قدر کوشش کریں کہ اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو جائے دوست دوست سے راضی نہیں ہو سکتا
جب تک اس کے لیے وفاداری ظاہر اور ثابت نہ ہو۔ کسی کے دو خدمتگار ہوں ایک وفادار اور مخلص
ثابت ہوا اور اپنے فرائض کو نہ رسم و رواج اور دباؤ سے بلکہ پوری محبت اور وفاداری اور اخلاص سے
ادا کرے اور دوسرا ایسا ہو جو بے دلی سے اور رسمی طور پر کچھ کام کرے تو ان میں سے مالک اسی پہلے پر
راضی ہوگا اور اسی کی باتوں کو سنے گا اور اسی پر اعتبار کرے گا اور وفادار ہی کو پیار کرے گا۔
فی اعوج کے زمانہ میں تعصب بڑھ گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مَنْ عَادًا وَلِيًّا لِي فَعَادَا إِلَى
ان لوگوں کو یہ خیال نہیں کہ ان کے تعصب نے ان کو خدا سے بالکل دور کر دیا ہے۔ ایک زمانہ آنے والا
ہے کہ جس قدر ہم لوگ ہیں وہ سب نہ ہوں گے ۔ رسمی نمازوں سے خدا راضی نہیں ہوتا ۔ دنیا کے دوست بھی
صرف الفاظ سے نہیں بنتے اخلاص کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسلام کا لفظ ہی مسلمان بناتا ہے۔ اس کا
مطلب یہی ہے کہ وفاداری اور اخلاص کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی رضا اور حکموں پر گردن جھکائی جاوے۔
یہ لقب کسی اور ملت کو نہیں دیا گیا۔ اس اُمت پر یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل ہے۔ اسلام جس بات کو چاہتا
ہے وہ اسی جگہ سے اسلام کے ذریعہ سے حاصل ہو جاتا ہے۔ وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ
جَنَّتن (الرحمن: ۴۷) خدا کے دیدار کے واسطے اسی جگہ سے حواس ملتے ہیں ۔ مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ
أَعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْلَی (بنی اسراءیل : (۷۳) جو یہاں خدا نہیں دیکھتا وہ وہاں بھی نہیں دیکھ
سکے گا۔ اے
البدر جلد ۳ نمبر ۲۵ مورخہ یکم جولائی ۱۹۰۴ صفحه ۳ تا ۶