ابتدائے جون ۱۹۰۴ء
ملفوظات (جلد 6)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہے۔ پیشگوئی کرنا یا علم غیب سے حصہ پانا کسی ایک معمولی ولی کا بھی کام نہیں یہ نعمت تو اس کو عطا ہوتی ہے
جو حضرت احدیت مآب میں خاص عزت اور وجاہت رکھتا ہے۔ اب دیکھ لیا جاوے کہ خدا تعالیٰ نے
کس قدر پیشگوئیاں میرے ہاتھ پر پوری کیں۔ براہین احمدیہ اور اس میں جو میرے آئندہ حالات
درج ہیں ان کو دیکھا جاوے اور پھر میرے آج کل کے حالات کو دیکھا جاوے کہ وہ تمام کس طرح
پورے ہوئے پھر جو جو نشانات مسیح موعود کے زمانہ کے آثار ہیں موجود ہیں وہ کس طرح اس زمانہ میں
پورے ہو گئے۔ رمضان میں کسوف خسوف کا ہونا، ریل کا جاری ہو کر اونٹنیوں کا حجاز میں بھی بند ہو جانا،
طاعون کا نمودار ہونا یہ سب علامات ہیں جو زمانہ مہدی کے ساتھ مختص ہیں یہ خدا نے کیوں پورے
کیسے؟ کیا ایک کذاب اور مفتری علی الله کی رونق افزائی کے لیے جو چوبیس سال سے برابر افترا باندھ رہا
ہے۔ آخر میں میں یہ وصیت کرتا ہوں کہ عمر کا کوئی بھروسہ نہیں ۔ یہ وقت ہے اس کو غنیمت سمجھا جاوے۔
یہ خدا تعالیٰ کے نشان ہیں ۔ ان سے منہ موڑ نا خدا تعالیٰ کی حکم عدولی ہے۔ دیکھو! ایک مجازی حاکم کا پیادہ
اگر آجاوے اور پیادہ جس حکم کو لاتا ہے اس کی پروا نہ کی جاوے تو پھر یہ حکم عدولی پھر یہ حکم عدولی کیسے بد نتائج پیدا
کرتی ہے چہ جائیکہ خدا تعالیٰ کی حکم عدولی ۔ دنیا میں جب کبھی کوئی خدا کا مرسل آوے گا وہ انسان ہی
ہوگا۔ اس کے اوضاع و اطوار انسانوں والے ہی ہوں گے آخر فرشتہ کو تو نہیں آنا۔ یہ لوگ اس کے
لوازم انسانیت سے گھبرا جاتے ہیں اور ان کی آنکھوں کے سامنے ایک حجاب ہے جو اس کے
جامہ ء نبوت کو چھپائے ہوئے ہے لیکن یہ حجاب ضروری ہے جس میں ہر ایک نبی مستور ہوتا ہے۔
مبارک ہے وہ جو اس حجاب کے اندر اس شخص کو دیکھ لے۔ لے
ابتدائے جون ۱۹۰۴ء ( بمقام گورداسپور )
تعدد ازدواج مقصد اور حدود
ایک احمدی صاحب نے حضرت اقدس کی خدمت میں عرض کی
کہ تعدد ازواج میں جو عدل کا حکم ہے کیا اس سے یہی
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخہ ۱۰، ۷ ارجون ۱۹۰۴ء صفحه ۶
مراد ہے کہ مرد بحیثیت الرِّجَالُ قَوْمُونَ عَلَى النِّسَاءِ (النساء : ۳۵) کے خود ایک حاکم عادل کی طرح
جس بیوی کو سلوک کے قابل پاوے ویسا سلوک اس سے کرے یا کچھ اور معنے ہیں ۔
حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ
محبت کو قطع نظر بالائے طاق رکھ کر عملی طور پر سب بیویوں کو برابر رکھنا چاہیے۔ مثلاً پارچہ جات،
خرچ خوراک، معاشرت حتی کہ مباشرت میں بھی مساوات برتے۔ یہ حقوق اس قسم کے ہیں کہ اگر
انسان کو پورے طور پر معلوم ہوں تو بجائے بیاہ کے وہ ہمیشہ رنڈوارہنا پسند کرے۔ خدا تعالیٰ کی تہدید
کے نیچے رہ کر جو شخص زندگی بسر کرتا ہے وہی ان کی بجا آوری کا دم بھر سکتا ہے۔ ایسے لذات کی نسبت
جن سے خدا تعالیٰ کا تازیا نہ ہمیشہ سر پر رہے تلخ زندگی بسر کر لینی ہزار ہا درجہ بہتر ہے۔ تعدد ازواج کی
نسبت اگر ہم تعلیم دیتے ہیں تو صرف اس لیے کہ معصیت میں پڑنے سے انسان بچا رہے اور شریعت
نے اسے بطور علاج کے ہی رکھا ہے کہ اگر انسان اپنے نفس کا میلان اور غلبہ شہوات کی طرف دیکھے اور
اس کی نظر بار بار خراب ہوتی ہو تو زنا سے بچنے کے لیے دوسری شادی کر لے لیکن پہلی بیوی کے حقوق
تلف نہ کرے۔ تو رات سے بھی یہی ثابت ہے کہ اس کی دلداری زیادہ کرے کیونکہ جوانی کا بہت سا حصہ
اس نے اس کے ساتھ گذارا ہوا ہوتا ہے اور ایک گہرا تعلق خاوند کا اس کے ساتھ ہوتا ہے۔ پہلی بیوی کی
رعایت اور دلداری یہاں تک کرنی چاہیے کہ اگر کوئی ضرورت مرد کو ازدواج ثانی کی محسوس ہو لیکن وہ
دیکھتا ہے کہ دوسری بیوی کے کرنے سے اس کی پہلی بیوی کو سخت صدمہ ہوتا ہے اور حد درجہ کی اس کی
دل شکنی ہوتی ہے تو اگر وہ صبر کر سکے اور کسی معصیت میں مبتلا نہ ہوتا ہو اور نہ کسی شرعی ضرورت کا اس سے
خون ہوتا ہو تو ایسی صورت میں اگر ان اپنی ضرورتوں کی قربانی سابقہ بیوی کی دلداری کے لیے کر دے
اور ایک ہی بیوی پر اکتفا کرے تو کوئی حرج نہیں ہے اور اسے مناسب ہے کہ دوسری شادی نہ کرے۔
اس قدر ذکر ہوا تھا کہ ایک صاحب نے اٹھ کر عرض کی کہ البدر اور الحکم اخباروں میں تعدد ازواج
کی نسبت جو کچھ لکھا گیا ہے اس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے ذمہ دوسرا نکاح حضور نے فرض کر دیا ہے۔
ے حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے یہ ملفوظات ۲۳ ستمبر ۱۹۰۳ء کی ڈائری میں چھپ چکے ہیں ۔
آپ نے فرمایا کہ
ہمیں جو کچھ خدا تعالیٰ سے معلوم ہوا ہے وہ بلا کسی رعایت کے بیان کرتے ہیں۔ قرآن شریف کا
منشا ز یادہ بیویوں کی اجازت سے یہ ہے کہ تم کو اپنے نفوس کو تقوی پر قائم رکھنے اور دوسرے اغراض
مثل اولاد صالحہ کے حاصل کرنے اور خویش و اقارب کی نگہداشت اور ان کے حقوق کی بجا آوری سے
ثواب حاصل ہو اور اپنی اغراض کے لحاظ سے اختیار دیا گیا ہے کہ ایک دو تین چار عورتوں تک نکاح کر
لولیکن اگر ان میں عدل نہ کر سکو تو پھر یہ فسق ہوگا۔ اور بجائے ثواب کے عذاب حاصل کرو گے کہ ایک
گناہ سے نفرت کی وجہ سے دوسرے گناہوں پر آمادہ ہوئے ۔ دل دکھانا بڑا گناہ ہے اور لڑکیوں کے
تعلقات بہت نازک ہوتے ہیں جب والدین ان کو اپنے سے جدا اور دوسرے کے حوالہ کرتے ہیں
تو خیال کرو کہ کیا امید میں ان کے دلوں میں ہوتی ہیں اور جن کا اندازه انسان عَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ
(النساء:۲۰) کے حکم سے ہی کر سکتا ہے۔ اگر انسان کا سلوک اپنی بیوی سے عمدہ ہو اور اسے
ضرورت شرعی پیدا ہو جاوے تو اس کی بیوی اس کے دوسرے نکاحوں سے ناراض نہیں ہوتی ۔ ہم نے
اپنے گھر میں کئی دفعہ دیکھا ہے کہ وہ ہمارے نکاح والی پیشگوئی کے پورا ہونے کے لیے رو رو کر
دعائیں کرتی ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ بیویوں کی ناراضگی کا بڑا باعث خاوند کی نفسانیت ہوا کرتی ہے
اور اگر ان کو اس بات کا علم ہو کہ ہمارا خاوند صیح اغراض اور تقوی کے اصول پر دوسری بیوی کرنا چاہتا ہے
تو پھر وہ کبھی ناراض نہیں ہوتیں۔ فساد کی بنا تقویٰ کی خلاف ورزی ہوا کرتی ہے۔
خدا کے قانون کو اس کے منشا کے برخلاف ہرگز نہ برتنا چاہیے اور نہ اس سے ایسا فائدہ اٹھانا
چاہیے جس سے وہ صرف نفسانی جذبات کی ایک سپر بن جاوے۔ یاد رکھو کہ ایسا کرنا معصیت ہے۔
خدا تعالیٰ بار بار فرماتا ہے کہ شہوات کا تم پر غلبہ نہ ہو بلکہ تمہاری غرض ہر ایک امر میں تقویٰ ہو۔ اگر
شریعت کو سپر بنا کر شہوات کی اتباع کے لیے بیویاں کی جاویں گی تو سوائے اس کے اور کیا نتیجہ ہوگا کہ
دوسری قو میں اعتراض کریں کہ مسلمانوں کو بیویاں کرنے کے سوا اور کوئی کام ہی نہیں ۔ زنا کا نام ہی
گناہ نہیں بلکہ شہوات کا کھلے طور پر دل میں پڑ جانا گناہ ہے۔ دنیا وی تمتع کا حصہ انسانی زندگی میں بہت
ہی کم ہونا چاہیے تا کہ فَلْيَضْحَكُوا قَلِيلًا وَلْيَبْلُوا كَثِيرًا (التوبة: ۸۲) یعنی ہنسو تھوڑا اور روؤ بہت کا
مصداق بنو لیکن جس شخص کی دنیا وی تمتع کثرت سے ہیں اور وہ رات دن بیویوں میں مصروف ہے۔
اس کو رقت اور رونا کب نصیب ہوگا ۔ اکثر لوگوں کا یہ حال ہے کہ وہ ایک خیال کی تائید اور اتباع میں
تمام سامان کرتے ہیں اور اس طرح سے خدا تعالیٰ کے اصل منشا سے دور جا پڑتے ہیں ۔ خدا تعالیٰ
نے اگر چہ بعض اشیاء جائز تو کر دی ہیں، مگر اس سے یہ مطلب نہیں ہے کہ عمر ہی اس میں بسر کی جاوے۔
خدا تعالیٰ تو اپنے بندوں کی صفت میں فرماتا ہے يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَ قِيَامًا (الفرقان: ۱۵) کہ
وہ اپنے ربّ کے لیے تمام تمام رات سجدہ اور قیام میں گزارتے ہیں۔ اب دیکھورات دن بیویوں
میں غرق رہنے والا خدا کے منشا کے موافق رات کیسے عبادت میں کاٹ سکتا ہے ۔ وہ بیویاں کیا
کرتا ہے گو یا خدا کے لیے شریک پیدا کرتا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نو بیویاں تھیں اور باوجود
ان کے پھر بھی آپ ساری ساری رات خدا کی عبادت میں گزارتے تھے۔ ایک رات آپ کی
باری عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے پاس تھی ۔ کچھ حصہ رات کا گذر گیا تو عائشہ کی آنکھ کھلی دیکھا کہ
آپ موجود نہیں ۔ اسے شبہ ہوا کہ شاید آپ کسی اور بیوی کے ہاں گئے ہوں گے اس نے اٹھ کر ہر ایک
کے گھر میں تلاش کیا مگر آپؐ نہ ملے ۔ آخر دیکھا کہ آپ قبرستان میں ہیں اور سجدہ میں رورہے ہیں۔
اب دیکھو کہ آپ زندہ اور چاہتی بیوی کو چھوڑ کر مردوں کی جگہ قبرستان میں گئے اور روتے رہے تو کیا
آپ کی بیویاں حظ نفس یا اتباع شہوت کی بنا پر ہو سکتی ہیں؟
غرض کہ خوب یاد رکھو کہ خدا کا اصل منشا یہ ہے کہ تم پر شہوات غالب نہ آویں اور تقویٰ کی تکمیل
کے لیے اگر ضرورت حقہ پیش آوے تو اور بیوی کرلو۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تمتع دنیاوی کا یہ حال تھا
کہ ایک بار حضرت عمر آپ سے ملنے گئے ۔ ایک لڑکا بھیج کر اجازت چاہی۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
ایک کھجور کی چٹائی پر لیٹے ہوئے تھے۔ جب حضرت عمر اندر آئے تو آپ اٹھ کر بیٹھ گئے ۔ حضرت عمر
نے دیکھا کہ مکان سب خالی پڑا ہے اور کوئی زینت کا سامان اس میں نہیں ہے۔ ایک کھونٹی پر تلوار لٹک
رہی ہے یا وہ چٹائی ہے جس پر آپ لیٹے ہوئے تھے اور جس کے نشان اسی طرح آپ کی پشت مبارک
رض
پر بنے ہوئے تھے۔ حضرت عمرؓ ان کو دیکھ کر رو پڑے۔ آپؐ نے پوچھا اے عمر ! تجھ کو کس چیز نے
رلایا؟ عمر نے عرض کی کہ کسری اور قیصر تو تنعم کے اسباب رکھیں اور آپ جو خدا کے رسول اور دو جہان
:
کے بادشاہ ہیں اس حال میں رہیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے عمر مجھے دنیا سے کیا
غرض ۔ میں تو اس مسافر کی طرح گزارہ کرتا ہوں جو اونٹ پر سوار منزل مقصود کو جاتا ہو۔ ریگستان کا
راستہ ہو اور گرمی کی سخت شدت کی وجہ سے کوئی درخت دیکھ کر اس کے سایہ میں سستا لے اور جو نہی کہ
ذرا پسینہ خشک ہوا ہو وہ پھر چل پڑے۔ جس قدر نبی اور رسول ہوئے ہیں سب نے دوسرے پہلو
(آخرت ) کو ہی مد نظر رکھا ہوا تھا۔
پس جاننا چاہیے کہ جو شخص شہوات کی اتباع سے زیادہ بیویاں کرتا ہے وہ مغز اسلام سے دور رہتا
ہے۔ ہر ایک دن جو چڑھتا ہے اور رات جو آتی ہے اگر وہ تلخی سے زندگی بسر نہیں کرتا اور رو تا کم یا بالکل
ہی نہیں روتا اور ہنستا زیادہ ہے تو یادر ہے کہ وہ ہلاکت کا نشانہ ہے۔ استیفاء لذات اگر حلال طور پر ہو تو
حرج نہیں۔ جیسے ایک شخص ٹٹو پر سوار ہے اور راستہ میں اسے نہاری وغیرہ اس لیے دیتا ہے کہ اس کی
طاقت قائم رہے اور وہ منزل مقصود تک اسے پہنچادے جہاں خدا تعالیٰ نے سب کے حقوق رکھے ہیں
وہاں نفس کا بھی حق رکھا ہے کہ وہ عبادت بجالا سکے۔
لوگوں کے نزدیک چوری، زنا وغیرہ ہی گناہ ہیں اور ان کو یہ معلوم نہیں کہ استیفاء لذات میں
مشغول ہونا بھی گناہ ہے۔ اگر ایک شخص اپنا اکثر حصہ وقت کا تو عیش و آرام میں بسر کرتا ہے اور کسی
وقت اٹھ کر چار ٹکریں بھی مار لیتا ہے ( یعنی نماز پڑھ لیتا ہے ) تو وہ نمرودی زندگی بسر کرتا ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ریاضت اور مشقت کو دیکھ کر خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ کیا تو اس محنت میں مر
جاوے گا۔ حالانکہ ہم نے تیرے لیے بیویاں بھی حلال کی ہیں۔ یہ خدا تعالیٰ نے آپ کو ایسے ہی فرمایا
جیسے ماں اپنے بچے کو پڑھنے یا دوسرے کام میں مستغرق دیکھ کر صحت کے قیام کے لحاظ سے اسے کھیلنے
کودنے کی اجازت دیتی ہے۔ خدا تعالیٰ کا یہ خطاب اسی غرض سے ہے کہ آپ تازہ دم ہو کر پھر دین کی
خدمت میں مصروف ہوں۔ اس سے یہ مراد ہر گز نہیں کہ آپ شہوات کی طرف جھک جاویں۔ نادان معترض
ایک پہلو کو تو دیکھتے ہیں اور دوسرے کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ پادریوں نے اس بات کی طرف کبھی غور
نہیں کی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا حقیقی میلان کس طرف تھا اور رات دن آپ کس فکر میں رہتے تھے۔
بہت سے ملا اور عام لوگ ان باریکیوں سے ناواقف ہیں۔ اگر ان کو کہا جاوے کہ تم شہوات کے تابع
ہو تو جواب دیتے ہیں کہ کیا ہم حرام کرتے ہیں؟ شریعت نے ہمیں اجازت دی ہے تو ہم کرتے ہیں۔
ان کو اس بات کا علم نہیں کہ بے محل استعمال سے حلال بھی حرام ہو جاتا ہے۔ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ
إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذاريت : ۵۷) سے ظاہر ہے کہ انسان صرف عبادت کے لیے پیدا کیا گیا ہے پس
اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے جس قدر ا سے درکار ہے اگر اس سے زیادہ لیتا ہے تو گو وہ شے حلال ہی
ہو مگر فضول ہونے کی وجہ سے اس کے لئے حرام ہو جاتی ہے۔ جو انسان رات دن نفسانی لذات میں
مصروف ہے وہ عبادت کا کیا حق ادا کر سکتا ہے۔ مومن کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایک تلخ زندگی بسر
کرے لیکن عیش و عشرت میں بسر کرنے سے تو وہ اس زندگی کا عشر عشیر بھی حاصل نہیں کر سکتا۔
ہمارے کلام کا مقصد یہ ہے کہ دونوں پہلوؤں کا لحاظ رکھا جاوے۔ یہ نہیں کہ صرف لذات کے
پہلو پر زور دیا جاوے اور تقویٰ کو بالکل ترک کر دیا جاوے۔ اسلام نے جن کاموں اور باتوں کو
مباح کہا ہے۔ اس سے یہ غرض ہرگز نہیں ہے کہ رات دن اس میں مستغرق رہے۔ صرف یہ ہے کہ
بقدر ضرورت وقت پران سے فائدہ اٹھا یا جاوے۔
اس مقام پر پھر وہی صاحب بولے کہ اس سے تو یہ نتیجہ نکلا کہ تعدد ازواج بطور دوا کے ہے نہ بطور
غذا کے۔
حضور نے فرمایا۔ ہاں ۔
اس پر انہوں نے عرض کی کہ ان اخبار والوں نے تو لکھا ہے کہ احمدی جماعت کو بڑھانے کے لیے
زیادہ بیویاں کرو۔
حضور نے فرمایا کہ
ایک حدیث میں یہ ہے کہ کثرت ازدواج سے اولاد بڑھاؤ تا کہ امت زیادہ ہو۔ اصل بات یہ
ہے کہ إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ ۔ انسان کے ہر عمل کا مدار اس کی نیت پر ہے۔ کسی کے دل کو چیر کر
ہم نہیں دیکھ سکتے ۔ اگر کسی کی یہ نیت نہیں ہے کہ زیادہ بیویاں کر کے عورتوں کی لذات میں فنا ہو بلکہ یہ
ہے کہ اس سے خادم دین پیدا ہوں تو کیا حرج ہے لیکن یہ امر بھی مشروط بشرائط بالا ہے۔ مثلاً اگر
ایک شخص کی چار بیویاں ہوں اور ہر سال ہر ایک سے ایک ایک اولا د ہو تو چار سال میں سولہ بچے ہوں
گے مگر بات یہ ہے کہ لوگ دوسرے پہلوکو ترک کر دیتے ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ صرف ایک پہلو پر ہی
زور دیا جاوے حالانکہ ہمارا یہ منصب ہر گز نہیں ہے۔ قرآن شریف میں متفرق طور پر تقویٰ کا ذکر آیا
ہے۔ لیکن جہاں کہیں بیویوں کا ذکر ہے وہاں ضرور ہی تقویٰ کا بھی ذکر ہے ۔ ادائیگی حقوق ایک بڑی
ضروری تھے ہے اسی لیے عدل کی تاکید ہے۔ اگر ایک شخص دیکھتا ہے کہ وہ حقوق کو ادا نہیں کر سکتا یا اس
کی رجولیت کے قومی کمزور ہیں یا خطرہ ہو کہ کسی بیماری میں مبتلا ہو جائے تو اسے چاہیے کہ دیدہ و دانستہ
اپنے آپ کو عذاب میں نہ ڈالے۔ تقویٰ یعنی شرعی ضرورت جو اپنے محل پر ہوا اگر موجود ہو تو پہلی بیوی
خود تجویز کرتی ہے کہ خاوند اور نکاح کرلے۔
آخری نصیحت ہماری یہی ہے کہ اسلام کو اپنی عیاشیوں کے لیے سپر نہ بناؤ کہ آج ایک حسین
عورت نظر آئی تو اسے کر لیا ۔ کل اور نظر آئی تو اسے کر لیا ۔ یہ تو گویا خدا کی گدی پر عورتوں کو بٹھانا اور اسے
بھلا دینا ہوا۔ دین تو چاہتا ہے کہ کوئی زخم دل پر ایسا ر ہے جس سے ہر وقت خدا تعالیٰ یاد آوے ورنہ
سلپ ایمان کا خطرہ ہے۔ اگر صحابہ کرام عورتیں کرنے والے اور انہیں میں مصروف رہنے والے ہوتے
تو اپنے سر جنگوں میں کیوں کٹواتے حالانکہ ان کا یہ حال تھا کہ ایک کی انگلی کٹ گئی تو اسے مخاطب ہو
کے کہا کہ تو ایک انگلی ہی ہے اگر کٹ گئی تو کیا ہوا مگر جو شب و روز عیش و عشرت میں مستغرق ہے وہ کب
ایسا دل لا سکتا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نمازوں میں اس قدر روتے اور قیام کرتے کہ آپ کے
پاؤں پر ورم ہو جاتا ۔ صحابہ نے عرض کی کہ خدا تعالیٰ نے آپ کے تمام گناہ بخش دیئے ہیں پھر اس قدر
مشقت اور رونے کی کیا وجہ ہے؟ فرمایا۔ کیا میں خدا کا شکر گزار بندہ نہ ہوں۔ لے
ل البدر جلد ۳ نمبر ۲۶ مورخہ ۸ جولائی ۱۹۰۴ ء صفحه ۲، ۳
او