۱۹؍جون ۱۹۰۴ء
ملفوظات (جلد 6)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۱۹ جون ۱۹۰۴ء ( بوقت ظهر )
متقی کون ہے؟ ایک مولوی صاحب جن کے والد بزرگوار احمدی جماعت میں داخل تھے اور بقضائے الہی فوت ہو گئے ۔ علاقہ گوجرانوالہ سے تشریف لائے ہوئے تھے ان کو
حضرت اقدس سے ارادت حاصل نہ تھی اور نہ اپنے والد مرحوم کو صراط مستقیم پر سمجھتے تھے۔ چند احباب کی
تحریک سے وہ بحث و مباحثہ کی غرض لے کر یہاں آئے تھے ۔ حضرت اقدس کے رو برو تو ان کی کوئی کلام
ہم نے نہ سنی۔ حضرت مولوی نور الدین صاحب سے البتہ کلام کرتے رہے۔ جس میں نو وارد مولوی صاحب
نے یہ کہا کہ ہمارے نزدیک بہت سے متقی ہیں کہ جنہوں نے مرزا صاحب کو نہیں مانا اور چونکہ ہم ان کو متقی
اور راستباز تسلیم کرتے ہیں ، اس لیے ہم بھی نہیں مانتے ۔ حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب نے اس
کا جواب یہ دیا کہ اگر کوئی ایسا شخص ہے کہ جو ضد اور تعصب و غیرہ سے تو پاک ہے اور سچی ارادت سے حق
کا طالب ہے اور اس لیے کسی شخص کو متقی مان کر اس کی تقلید سے وہ حضرت امام علیہ السلام کا منکر ہے تو
میرے نزدیک وہ اس وقت تک معذور ہے جب تک کہ اللہ تعالیٰ اس پر حقیقت کو واضح نہ کر دے کیونکہ
مؤاخذہ کے لیے ضروری ہے کہ قَدْ تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ ( البقرۃ: ۲۵۷) ہو۔ اور خدا و۔ اور خدا تعالیٰ فرماتا
ہے لِيَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَنْ بَيِّنَةٍ وَ يَحْيِي مَنْ حَيَّ عَنْ بَيِّنَةٍ (الانفال: ۴۳) جو ہلاک ہو وہ بھی
بین آیات دیکھ کر ہلاک ہو اور جو زندہ ہو وہ بھی بین آیات دیکھ کر زندہ ہو۔
نو وارد مولوی صاحب نے چاہا کہ اس کی تصدیق حضرت مرزا صاحب سے کرائی جاوے، اس لیے
جناب حکیم صاحب نے بوقت ظہر اس مسئلہ کو حضرت امام علیہ السلام کی خدمت بابرکت میں عرض کیا جس پر
آپ نے فرمایا کہ
اس قسم کا سوال حضرت موسیٰ علیہ السلام سے ہوا تھا تو انہوں نے جواب دیا عِلْمُهَا عِنْدَ رَبِّي
(طه : ۵۳) ایسے ہی ہم بھی کہتے ہیں کہ ان کا معاملہ خدا کے ساتھ ہے۔ وہ جیسے جیسے سمجھے گا ویسا معاملہ
اس سے کرے گا۔ ہاں کوئی آدمی کسی کو متقی کیوں کر یقین کر سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے لا تركوا
انْفُسَكُمُ (النجم : ۳۳) اور فرماتا ہے هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَى (النجم : ۳۳) اور فرماتا ہے اللہ تعالیٰ ہی :
عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ (المائدة : ۸) ہے۔ ہاں مامور من اللہ کے متقی ہونے اور نہ ہونے کے
نشانات بین ہوتے ہیں نہ اوروں کے۔
بعد نماز مغرب
سکتے ہیں ۔
مغرب کی نماز کے بعد جب حضرت امام علیہ السلام شہ نشین پر جلوہ افروز ہوئے تو
سید احمد شاہ صاحب سندھی نے آپ سے نیاز حاصل کی اور پوچھا کہ متقی کسے کہہ
فرمایا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب مبعوث ہوئے اور آپ نے دعویٰ کیا تو اس وقت بھی
لوگوں کی نظروں میں بہت سے یہودی عالم متقی اور پرہیز گار مشہور تھے لیکن اس سے یہ لازم نہیں آتا
کہ وہ خدا کے نزدیک بھی متقی ہوں ۔ خدا تعالیٰ تو ان متقیوں کا ذکر کرتا ہے جو اس کے نزدیک تقوی اور
اخلاص رکھتے ہیں۔ جب ان لوگوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دعویٰ سنا لوگوں میں جو ان کی
وجاہت تھی اس میں فرق آتا دیکھ کر رعونت سے انکار کر دیا اور حق کو اختیار کرنا گوارا نہ کیا۔ اب دیکھو کہ
لوگوں کے نزدیک تو وہ بھی متقی تھے مگر ان کا نام حقیقی متقی نہیں تھا۔ حقیقی متقی وہ شخص ہے کہ جس کی خواہ
آبرو جائے ہزار ذلت آتی ہو، جان جانے کا خطرہ ہو، فقر وفاقہ کی نوبت آئی ہو تو وہ محض اللہ تعالیٰ سے
ڈر کر ان سب نقصانوں کو گوارا کرے لیکن حق کو ہرگز نہ چھپاوے۔ متقی کے یہ معنے جیسے آجکل کے
مولوی عدالتوں میں بیان کرتے ہیں ہر گز نہیں ہیں کہ جو شخص زبان سے سب مانتا ہو خواہ اس کا عمل درآمد
اس پر ہو یا نہ ہو اور وہ جھوٹ بھی بول لیتا ہو، چوری بھی کرتا ہو تو وہ متقی ہے۔ تقویٰ کے بھی مراتب
ہوتے ہیں اور جب تک کہ یہ کامل نہ ہوں تب تک انسان پورا متقی نہیں ہوتا ۔ ہر ایک نے وہی کارآمد
ہوتی ہے جس کا پورا وزن لیا جاوے۔ اگر ایک شخص کو بھوک اور پیاس لگی ہے تو روٹی کا ایک بھورا اور
پانی کا ایک قطرہ لے لینے سے اسے سیری حاصل نہ ہوگی اور نہ جان کو بچا سکے گا جب تک پوری خوراک
مانے اور پینے کی اسے نہ ملے ۔ یہی حال تقویٰ کا ہے کہ جب تک انسان اسے پورے طور پر
کھانے
ہر ایک پہلو سے اختیار نہیں کرتا تب تک وہ متقی نہیں ہو سکتا اور اگر یہ بات نہیں تو ہم ایک کافر کو بھی متقی
کہہ سکتے ہیں کیونکہ کوئی نہ کوئی پہلو تقوی کا (یعنی خوبی ) اس کے اندر ضرور ہوگی ۔ اللہ تعالیٰ نے محض
ظلمت تو کسی کو پیدا نہیں کیا ۔ مگر تقویٰ کی یہ مقدار اگر ایک کافر کے اندر ہو تو اسے کوئی فائدہ نہیں پہنچا
سکتی۔ کافی مقدار ہونی چاہیے جس سے دل روشن ہو۔ خدا راضی ہو اور ہر ایک بدی سے انسان بیچ
جاوے۔ بہت سے ایسے مسلمان ہیں کہ جو کہتے ہیں کیا ہم روزہ نہیں رکھتے۔ نماز نہیں پڑھتے وغیرہ
وغیرہ۔ مگر ان باتوں سے وہ متقی نہیں ہو سکتے ۔ تقویٰ اور شئے ہے۔ جب تک انسان خدا کو مقدم نہیں
رکھتا اور ہر ایک لحاظ کو خواہ برادری کا ہو خواہ قوم کا ، خواہ دوستوں اور شہر کے رؤسا کا خدا سے ڈر کر نہیں
توڑتا اور خدا کے لیے ہر ایک ذلت برداشت کرنے کو طیار نہیں ہوتا تب تک وہ متقی نہیں ہے۔
قرآن شریف میں جو بڑے بڑے وعدے متقیوں کے ساتھ ہیں وہ ایسے متقیوں کا ذکر ہے
جنہوں نے تقویٰ کو وہاں تک نبھایا جہاں تک ان کی طاقت تھی۔ بشریت کے قومی نے جہاں تک ان کا
ساتھ دیا برابر تقویٰ پر قائم رہے حتی کہ ان کی طاقتیں ہار گئیں اور پھر خدا سے انہوں نے اور طاقت
طلب کی جیسے کہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ( الفاتحة : (۵) سے ظاہر ہے إِيَّاكَ نَعْبُدُ یعنی اپنی
طاقت تک تو ہم نے کام کیا اور کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ یعنی آگے چلنے کے لیے
اور نئی طاقت تجھ سے طلب کرتے ہیں جیسے حافظ نے کہا ہے ۔
ما بدان منزل عالی نتوانیم رسید ہان اگر لطف شما پیش نہد گامے چند
پس خوب یا درکھو کہ خدا کے نزدیک متقی ہونا اور شے ہے اور انسانوں کے نزدیک متقی ہونا اور شے ۔
مسیح علیہ السلام کے وقت جو مخالفوں کے جتھے وغیرہ بنتے تھے اس کا باعث بھی یہی تھا کہ جو عالم لوگ
یہود کے نزدیک مسلم تھے اور متقی پر ہیز گار تسلیم کئے جاتے تھے وہ مخالف تھے اگر وہ مخالف نہ ہوتے
تو جتھے وغیرہ نہ بنتے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں بھی یہی حال تھا۔ تعجب ، بخل ، ریا،
نمود اور وجاہت کی پاسداری وغیرہ باتیں تھیں جنہوں نے حق کی قبولیت سے ان کو روکے رکھا ۔
غرضیکہ تقویٰ مشکل شے ہے جسے اللہ تعالیٰ عطا کرتا ہے تو اس کے علامات بھی ساتھ ہی رکھ دیتا ہے۔
سچی بات یہ ہے کہ حق جب ظاہر ہو تو جو اسے خواہ نخواہ رڈ کرتا ہے اور دلائل، معقولات ، منقولات اور
خدا تعالیٰ کے نشانوں کو ٹالتا جاوے وہ کب متقی ہو سکتا ہے۔'
متقی کو تو ترساں اور لرزاں ہونا چاہیے۔ کیا دنیا میں ایسا ہوا ہے کہ چوبیس سال سے برابر ایک
انسان رات کو منصوبہ بناتا ہے اور صبح کو خدا کی طرف لگا کر کہتا ہے کہ مجھے یہ وحی یا الہام ہوا اور خدا اس سے
مؤاخذہ نہیں کرتا ۔ اس طرح سے تو دنیا میں اندھیر پڑ جاوے اور مخلوق تباہ ہو جاوے۔ ہ ہو جاوے۔ متقی تو ایک ہی
بات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے اور یہاں تو ہزاروں ہیں۔ زمانہ الگ پکار رہا ہے ۔ احادیث مِنْكُمْ مِنْكُم
کہہ رہی ہیں ۔ سورہ نور میں بھی مِنكُم لکھا ہے۔ قساوت قلبی اور بہائم کی طرح جو زندگی بسر ہو رہی ہے
وہ الگ بتا رہی ہے۔ صدی کے سر پر کہتے تھے کہ مجدد آتا ہے۔ اب ۲۲ سال بھی ہو چکے۔ کسوف و خسوف
بھی ہولیا۔ طاعون بھی آگئی ۔ حج بھی بند ہوا۔ ان سب باتوں کو دیکھ کر اگر اب بھی یہ لوگ نہیں مانتے تو
ہم کیوں کر جانیں کہ ان میں تقویٰ ہے ۔ ہم نے بار بار کہا کہ آؤ اور جن باتوں کا تم کو سوال کرنے کا حق
پہنچتا ہے وہ پوچھو۔ ہاں یہ نہیں ہوگا کہ قرآن شریف تو کچھ کہے اور تم کچھ کہو اور ایسے اقوال پیش کرو جو
اس کے مخالف ہوں ۔ مسیح کا نزول جسمانی آسمان سے مانتے ہیں حالانکہ وہ جب صحیح ہو سکتا ہے جبکہ
صعود اوّل ہو۔ قرآن مسیح کی وفات بیان کرتا ہے اور یہ کہتے ہیں کہ چھت پھاڑ کر آسمان پر چلا گیا۔ کیا
تقوی اس بات کا نام ہے کہ یقین کو ترک کر کے تو ہمات کی اتباع کی جاوے۔ سچے تقویٰ کا پتا قرآن
سے ملتا ہے کہ دیکھ لیوے کہ تقویٰ والوں نے کیا کیا کام کیے۔
دعا کے ذرا
ذریعہ اپنے بھائیوں کی مدد کرو مذکورہ بالاتقریر کے بعد ایک صاحب نے عرض کی کہ حضور بعض احمدی بھائی ایسے ہیں
نے بیعت کی ہوئی ہے اور اخلاص بھی رکھتے ہیں مگر بعض اقوال اور حرکات ان سے بیجا ظاہر ہوتی ہیں ۔
بعض ان میں سے احادیث کے قائل نہیں ۔ اس پر حضرت اقدس نے فرمایا۔
اصل بات یہ ہے کہ سب لوگ ایک طبقہ کے نہیں ہوتے ۔ خدا تعالیٰ بھی قرآن شریف میں
ل البدر جلد ۳ نمبر ۲۲ ، ۲۳ مورخه ۱۶،۸ رجون ۱۹۰۴ صفحه ۲ نیز الحکم جلد ۸ نمبر ۲۲ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۹۰۴ صفحه ۱۰
مومنوں کے طبقات بیان کرتا ہے۔ مِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ وَ مِنْهُم مُّقْتَصِدٌ وَ مِنْهُم
بِالْخَيْراتِ (فاطر: (۳۳) کہ بعض ان میں سے اپنے نفسوں پر ظلم کرنے والے ہیں اور بعض میانہ رو اور
بعض سبقت کرنے والے۔
دوسری یہ بات ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے بھی تو ترقی آہستہ آہستہ ہی کی تھی۔ ایمان میں
بھی اور عمل میں بھی لکھا ہے کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو ا ائے تو ایک صحابی سے
آپ نے ایک ٹکڑا زمین کا (مسجد ) بنانے کے لیے طلب کیا۔ اس نے عذر کیا اور کہا کہ مجھ کو آپ
درکار ہے۔ اب یہ کس قدر گناہ کی بات تھی کہ خدا کا رسول مسجد کے لیے زمین طلب کرے اور یہ باوجود
مرید ہونے کے اپنی نفسانی ضرورت کو دین کی ضرورت پر ترجیح دیتا ہے لیکن آخر وہی صحابہ تھے کہ
جنہوں نے اللہ کے لیے اپنے سر کٹوائے ۔ ترقی ہمیشہ رفتہ رفتہ ہوتی ہے۔ ایک سال انسان کچھ کرتا
ہے، دوسرے سال کچھ لیکن اگر بدظنی کریں تو اس کی مثال یہ ہوگی کہ ایک مریض ہمارے پاس آتا
ہے جو کہ طرح طرح کے امراض میں مبتلا ہے اور ہم اسے ایک دو دن دوا دے کر نکال دیں اور پورے
طور پر لگ کر اس کا علاج نہ کریں ۔ ہمارا کام تو رات دن ان کے لیے دعا، تضرع اور انتہال میں لگا رہنا
ہے۔ مبلغین کا یہ کام نہیں ہوتا کہ ہر ایک بات پر چڑ کر لوگوں سے متنفر ہوتے رہیں ۔ ابھی یہ لوگ
قابلِ رحم ہیں اور خدا تعالیٰ ان کی اصلاح کے سامان کر رہا ہے۔ علاوہ ازیں سب ایک درجہ کے
نہیں ہوتے۔ صحابہ میں سے بعض اس درجہ کے تھے کہ عنقریب نبی کے مقام پر پہنچ جاویں اور بعض
ادنی درجہ کے جیسے دریا میں موتی بھی ہوتا ہے اور مونگا بھی اور سیپ بھی اور دوسری اشیاء مثل سونا اور
دوسرے حیوانات کے، ایسا ہی جماعت کا حال ہوتا ہے۔
ہماری جماعت کو چاہیے کہ کسی بھائی کا عیب دیکھ کر اس کے لیے دعا کریں لیکن اگر وہ دعا نہیں
کرتے اور اس کو بیان کر کے دور سلسلہ چلاتے ہیں تو گناہ کرتے ہیں۔ کون سا ایسا عیب ہے جو کہ دور نہیں
ہو سکتا۔ اس لیے ہمیشہ دعا کے ذریعہ سے دوسرے بھائی کی مدد کرنی چاہیے۔
لے مسجد کا لفظ اصل میں موجود نہیں ۔ معلوم ہوتا ہے کہ کا تب سے رہ گیا ہے۔ بعد کے فقرات اس کی وضاحت کر دیتے ہیں ۔
ایک صوفی کے دو مرید تھے ایک نے شراب پی اور نالی میں بیہوش ہو کر گرا۔ دوسرے
حقیت نے صوفی سے شکایت کی ۔ اس نے کہا تو بڑا بے ادب ہے کہ اس کی شکایت کرتا ہے
اور جا کر اٹھا نہیں لاتا۔ وہ اسی وقت گیا اور اسے اٹھا کر لے چلا ۔ کہتے تھے کہ ایک نے تو بہت شراب
پی لیکن دوسرے نے کم پی کہ اسے اٹھا کر لے جا رہا ہے ۔ صوفی کا مطلب یہ تھا کہ تو نے اپنے بھائی
کی غیبت کیوں کی ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے غیبت کا حال پوچھا تو فرمایا کہ کسی کی سچی بات کا
اس کی عدم موجودگی میں اس طرح سے بیان کرنا کہ اگر وہ موجود ہو تو اسے بُرا لگے غیبت ہے اور اگر
وہ بات اس میں نہیں ہے اور تو بیان کرتا ہے تو اس کا نام بہتان ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَلَا يَغْتَبُ
بعْضُكُم بَعْضًا أَيُحِبُّ اَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا (الحجرات : ۱۳ ) اس میں غیبت
کرنے کو ایک بھائی کے گوشت کھانے سے تعبیر کیا گیا ہے اور اس آیت سے یہ بات بھی ثابت ہے
کہ جو آسمانی سلسلہ بنتا ہے ان میں عیب کرنے والے بھی ضرور ہوتے ہیں اور اگر یہ بات نہیں ہے تو
پھر یہ آیت بے کار جاتی ہے۔ اگر مومنوں کو ایسا ہی مطہر ہونا تھا اور ان سے کوئی بدی سرزد نہ ہوتی تو
پھر اس آیت کی کیا ضرورت تھی ؟ بات یہ ہے کہ ابھی جماعت کی ابتدائی حالت ہے۔ بعض کمزور
ہیں جیسے سخت بیماری سے کوئی اٹھتا ہے۔ بعض میں کچھ طاقت آگئی ہے۔ پس چاہیے کہ جسے کمزور
پاوے اسے خفیہ نصیحت کرے۔ اگر نہ مانے تو اسکے لیے دعا کرے اور اگر دونوں باتوں سے فائدہ نہ ہو تو
قضا و قدر کا معاملہ سمجھے۔ جب خدا نے ان کو قبول کیا ہوا ہے تو تم کو چاہیے کہ کسی کا عیب دیکھ کر
سردست جوش نہ دکھلا یا جاوے ممکن ہے کہ وہ درست ہو جاوے۔ قطب اور ابدال سے بھی بعض
وقت کوئی عیب سرزد ہو جاتا ہے بلکہ لکھا ہے کہ الْقُطْبُ قَدْ يَزْنی کہ قطب سے بھی زنا ہو جاتا ہے۔
بہت سے چور اور زانی آخر کار قطب اور ابدال بن گئے ۔ جلدی اور عجلت سے کسی کو ترک کر دینا ہمارا
طریق نہیں ہے۔ کسی کا بچہ خراب ہو تو اس کی اصلاح کے لیے وہ پوری کوشش کرتا ہے۔ ایسے ہی اپنے
کسی بھائی کو ترک نہ کرنا چاہیے بلکہ اس کی اصلاح کی پوری کوشش کرنی چاہیے۔ قرآن کریم کی یہ
تعلیم ہرگز نہیں ہے کہ عیب دیکھ کر اسے پھیلاؤ اور دوسروں سے تذکرہ کرتے پھر وہ بلکہ وہ فرماتا ہے