۲۱؍جون ۱۹۰۴ء

ملفوظات (جلد 6)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَ تَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ (البلد : ۱۸ ) کہ وہ صبر اور رحم سے نصیحت کرتے ہیں۔ مرحمه
یہی ہے کہ دوسرے کے عیب دیکھ کر اسے نصیحت کی جاوے اور اس کے لیے دعا بھی کی جاوے۔ دعا
میں بڑی تاثیر ہے اور وہ شخص بہت ہی قابلِ افسوس ہے کہ ایک کے عیب کو بیان تو سو مرتبہ کرتا ہے
لیکن دعا ایک مرتبہ بھی نہیں کرتا۔ عیب کسی کا اس وقت بیان کرنا چاہیے جب پہلے کم از کم چالیس دن
اس کے لیے رو رو کر دعا کی ہو۔ سعدی نے کہا ہے۔
خدا
داند
بپوشد همسایه نداند و خروشد
خدا تو جان کر پردہ پوشی کرتا ہے، مگر ہمسایہ کو علم نہیں ہوتا اور شور کرتا پھرتا ہے۔ خدا کا نام ستار
ہے۔ تمہیں چاہیے کہ تَخَلَّقُوا بِأَخْلاقِ الله بنو۔ ہمارا یہ مطلب نہیں ہے کہ عیب کے حامی بنو بلکہ یہ کہ
اشاعت اور غیبت نہ کرو کیونکہ کتاب اللہ میں جیسا آگیا ہے تو یہ گناہ ہے کہ اس کی اشاعت اور غیبت
کی جاوے۔ شیخ سعدی کے دوشاگرد تھے۔ ایک ان میں سے حقائق و معارف بیان کیا کرتا تھا اور
دوسرا جلا بھنا کرتا تھا۔ آخر پہلے نے سعدی سے بیان کیا کہ جب میں کچھ بیان کرتا ہوں تو دوسرا جلتا
ہے اور حسد کرتا ہے ۔ شیخ نے جواب دیا کہ ایک نے راہ دوزخ کی اختیار کی کہ حسد کیا اور تو نے غیبت
کی ۔ غرض یہ کہ سلسلہ چل نہیں سکتا جب تک رحم ، دعا، ستاری اور مرحمہ آپس میں نہ ہو۔ اے
۲۱ جون ۱۹۰۴ء
منکر وفات مسیح سے قسم کن الفاظ میں لی جائے حضرت اقدس کے ایک خاص حواری نے عرض کی کہ وزیر آباد میں ایک
حافظ صاحب ہیں ۔ وہ اس بات پر آمادہ ہیں کہ وہ قسم کھا کر کہیں کہ عیسی علیہ السلام اسی جسد عنصری کے
ساتھ آسمان پر زندہ موجود ہیں ۔ اس پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
جو شخص دلیری کر کے شوخی کی راہ سے فتنہ ڈالتا ہے خدا اس سے خود سمجھ لیتا ہے۔ اگر اس کو قسم کھانی
ل البدر جلد ۳ نمبر ۲۶ مورخہ ۱۸ جولائی ۱۹۰۴ صفحه ۴ نیز الحکم جلد ۸ نمبر ۲۳ ، ۲۴ مورخہ ۱۷، ۲۴ جولائی ۱۹۰۴ء صفحہ ۱۰۰۹

ہے تو تین باتوں کی قسم کھائے ۔
ایک تو یہ کہ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنی میں سے مسیح کی وفات ہرگز ثابت نہیں ہوتی اور یہاں تو فیتنی کے
وہ معنے ہرگز نہیں ہیں جو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت اس لفظ کے معنے کئے جاتے ہیں۔
دوسری یہ بات ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت مسیح کو معراج کی شب میں ان تمام
انبیاء کی طرح نہیں دیکھا جو کہ وفات پاچکے ہیں بلکہ دوسرے انبیاء کی ارواح کے خلاف حضرت مسیح کو
معراج کی شب میں اس ہیئت اور شکل میں پایا جس سے ان کا بجسد عنصری زندہ ہونا ثابت ہوتا ہے۔
تیسری یہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر صحابہؓ کا اجماع جو آیت مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ
قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ (ال عمران: ۱۴۵) کے ان معنوں پر ہوا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
سے پیشتر جس قدر نبی گزرے وہ سب فوت ہو چکے ہیں یہ بات غلط ہے کیونکہ ان تین باتوں میں
اللہ تعالیٰ کا قول ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رؤیت اور صحابہ کا اجماع سب آ جاتا ہے۔ پس ان
تین باتوں پر وہ قسم کھاوے۔
اور چوتھی بات یہ بھی ملالے کہ ہم مفتری ہیں اور ۲۴ سال سے جو الہامات ہم سنا رہے ہیں یہ
خدا تعالیٰ پر افترا باندھتے ہیں ۔ اور قسم میں یہ بھی کہے کہ اگر اس میں میں نے کوئی بد نیتی کی ہے یا ایسی
بات بیان کی ہے جو کہ میرے ذہن میں نہیں ہے تو اس کا وبال مجھ پر نازل ہو۔
فرمایا ۔ اگر یہ لوگ منہاج نبوت کو معیار ٹھہرا دیں تو آج فیصلہ ہوتا ہے۔
اس مقام پر نواب محمد علی خان صاحب نے عرض کی کہ ایک شخص نے مجھ سے حضور کے بارے میں
بحث کرنی چاہی۔ میں نے اسے کہا کہ اول تم سب کتابیں حضرت مرزا صاحب کی مطالعہ کرو اگر اس میں
سمجھ نہ آئے تو ایک ماہ قادیان چل کر رہو اور وہاں مرزا صاحب کے حالات وغیرہ کو آنکھ سے دیکھو ممکن ہے
کہ اللہ تعالی تمہاری رہنمائی کرے۔
فرمایا کہ اگر ہمارا کوئی مرید بعض دفعہ موت ہی انسان کے حق میں اچھی ہوتی ہے ہوی ہے طاعون سے مر جاتا ہے

تو اس پر اعتراض کرتے ہیں حالانکہ خدا کے کلام میں یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ صرف بیعت کرنے
والا ہی اس سے محفوظ رہے گا بلکہ اس نے ایک دفعہ مجھے مخاطب کر کے فرمایا الَّذِينَ آمَنُوا وَ لَمْ
يَلْبِسُوا إِيْمَانَهُمْ بِظُلْمٍ یعنی بقدر دعوی کے ایمان میں کسی قسم کا ظلم نہ ہو۔ خدا تعالیٰ کے ساتھ پوری
وفا ، پورا صدق اور اخلاص کا معاملہ ہو اور اس کی شناخت کامل ہو تو وہ شخص اس آیت کا مصداق ہو سکتا
ہے۔ لیکن یہ ایسی بات ہے کہ جس کو سوائے خدا کے اور کوئی نہیں جان سکتا کہ آیا فلاں شخص میں پورا
صدق و اخلاص ہے کہ نہیں ۔ بعض وقت ایک انسان کے حق میں موت ہی اچھی ہوتی ہے کہ خدا اسے
اس ذریعہ سے آئندہ لغزش سے بچا لیتا ہے۔ ( جیسے بعض کافروں کے حق میں زندگی اس لیے بہتر
ہوتی ہے کہ ان کو آئندہ ایمان نصیب ہو جاتا ہے۔ ایسے ہی بعض مومن کے حق میں موت اس لیے
بہتر ہوتی ہے کہ اگر وہ زندہ رہتا تو کافر ہو جاتا ) کہ اس کا خاتمہ کفر پر نہ ہو۔
یہ طاعون اس قسم کی ہے جیسے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کفار کے عذاب کا وعدہ تھا لیکن پھر
صحابہ کرام نے بھی آخر اس سے حصہ لیا اور اکثر شہید ہوئے ۔ کفر کا استیصال ان کی شہادت کا ثبوت
ہے پس اسی طرح یہاں بھی استیصال کفر ہوگا۔
صد حسین است در گریبانم ایک صاحب نے جو کہ بہت شدہ میں عرض کی کہ بعض لوگ صرف اس لیے بیعت سے پر ہیز کرتے ہیں کہ حضور نے حضرت حسین
سے بڑے ہونے کا دعوی کیا ہے۔ جیسے کہ یہ شعر مذکورہ بالا ہے ایک شخص نے مجھ پر بھی یہ اعتراض کیا مگر
چونکہ مجھے اس کی حقیقت معلوم نہ تھی اس لیے میں ساکت ہو گیا۔
فرمایا کہ اول انسان کو اطمینان قلب ہونا چاہیے کہ آیا جس کو میں نے قبول کیا ہے وہ راستباز
ہے کہ نہیں۔ مختصر کیفیت اس کی یہ ہے کہ جب انسان ایک دعویٰ کا مصدق ہوتا ہے۔ اور دعوی بھی ایسا
ہو کہ اس کی بنا پر کوئی اعتراض نہ قائم ہوتا ہو تو اس قسم کے شکوک کا دروازہ خود ہی بند ہو جاتا ہے مثلاً میرا
دعوی ہے کہ میں وہ مسیح ہوں جس کا وعدہ قرآن شریف اور حدیث میں دیا گیا ہے۔ اب جب تک کوئی
میرے اس دعوئی کا مصدق نہیں ہے تب تک اس کو حق ہے کہ ادنی سے ادنی نیک آدمی کے مقابل پر بھی

وہ ہم پر اعتراض کرے لیکن اگر کوئی بیعت کر کے دعوی کی تصدیق کرتا ہے کہ میں ہی سچا ہوں تو وہ پھر
اعتراض کیوں کرتا ہے۔ (اسے چاہیے تھا کہ بیعت سے پیشتر اس بات کا اطمینان حاصل کرتا کہ آیا
آپ سچے ہیں کہ نہیں ) اس قسم کے معترضین سے سوال کرنا چاہیے کہ جس مسیح کے وہ منتظر ہیں آیا وہ
ان کے نزدیک از روئے اعتقاد حسین سے افضل ہے کہ نہیں؟ اگر وہ اسے افضل قبول کرتا ہے تو پھر ہم
تو کہتے ہیں کہ ہم وہی ہیں پہلے ہمارا وہی ہونا فیصلہ کرے پھر اعتراض خود بخو درفع ہو جاوے گا۔
یا د رکھو کہ خدا کے فیوض بے انتہا ہیں جو ان کو محدود کرتا ہے وہ اصل میں خدا کو محدود کرتا ہے اور
اس کی کلام کو عبث قرار دیتا ہے ۔ وہی بتلاوے کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ - صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ
عَلَيْهِمُ (الفاتحة: ۷،۶) میں جب وہ انہیں کمالات اور انعامات کو طلب کرتا ہے جو کہ سابقین پر
ہوئے تو اب ان کو محدود کیسے مانتا ہے اگر وہ محدود ہیں اور بقول شیعہ بارہ امام تک ہی رہے تو پھر
سورۃ فاتحہ کو نماز میں کیوں پڑھتا ہے۔ وہ تو اس کے عقیدہ کے خلاف تعلیم کر رہی ہے اور خدا کو ملزم
گردانتی ہے کہ ایک طرف تو وہ خود ہی کمالات کو بارہ امام تک ختم کرتا ہے اور پھر لوگوں کو قیامت تک
ان کے طلب کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔ دیکھو مایوس ہونا مومن کی شان نہیں ہوتی اور ترقیات اور
مراتب قرب کی کوئی حد بست نہیں ہے۔ یہ بڑی غلطی ہے کہ کسی فرد خاص پر ایک بات قائم کر دی
جاوے۔ خدا تعالیٰ نے جیسا خاص طور پر ذکر کر دیا اور احادیث میں آگیا کہ فلاں زمانہ میں مسیح موعود
ہوگا اور اس کی علامات ، اس کا کام ، اس کے حالات سب بتلا دیئے تو اب ہم سے یہ سوال کیوں ہوتا
ہے کہ تم حسین سے افضل کیوں بنتے ہو۔ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہیں فرمایا ہے کہ مسیح موعود
حسین سے افضل نہ ہوگا بلکہ کمتر ہوگا۔ ایسے معترضوں کو تم یہ جواب دو کہ ہم تو سیح موعود مان چکے ہیں ۔
اب تم اس امر کا ثبوت دو کہ آیا وہ امام حسین سے کم ہوگا یا برابر یا افضل بجز تو ہمات کے ان کے پاس
کچھ بھی نہیں ہے۔ جیسے ایک لاہوری شیعہ نے لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر گل انبیاء
نے صرف حسین کی وجہ سے ہی نجات پائی ہے۔
خدا تعالیٰ کا جو معاملہ میرے ساتھ ہے اور وہ میرے ساتھ کلام کرتا ہے ایسا کوئی الہام حسین کا

آج 10 میں سے 10 باقی