۳۰؍جون۱۹۰۴ء
ملفوظات (جلد 6)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تو پیش کرو۔ میں تو اپنی وحی پر ویسے ہی ایمان لاتا ہوں جیسے کہ قرآن شریف اور توریت کے کلام الہی
ہونے پر۔ زیادہ سے زیادہ یہ لوگ امام حسین کی فضیلت میں بعض ظنی احادیث پیش کریں گے اور میں
وہ پیش کرتا ہوں کہ جو یقینی ہے اور پھر خدا کا کلام ہے۔ بطور تنزل کے میں اگر مان لوں کہ حسین کے
ساتھ بھی خدا تعالیٰ کا مکالمہ ویسا ہی تھا جیسے کہ میرے ساتھ ہے تو پھر ان کے الہامات کا اور میرے
الہامات کا مقابلہ کرو اور دیکھو کہ بڑھ چڑھ کر کس کا کلام ہے۔ اور اگر تم میرے الہامات کو ظنی مانتے ہو
تو امام حسین کے الہامات تو پہلے ہی سے ظنی ہیں۔ پس دونوں ظنی الہاموں کا مقابلہ کر کے دیکھ لو۔ خدا
نے جو مراتب میرے بیان کیے ہیں مثلاً (اَنْتَ مِنِى بِمَنْزِلَةِ عَرْشِي - أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةٍ لَّا
يَعْلَمُهَا الْخَلْقُ أَنْتَ مِنِى بِمَنْزِلَةِ تَوْحِيدِي وَتَفْرِيدِي أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ أَوْلَادِي
انْتَ مِنِّي وَ أَنَا مِنْكَ ) کیا امام حسین کے یہی مراتب بیان ہوئے ہیں؟ خدا تعالیٰ نے قرآن شریف
میں نہ امام حسین کا نام لیا اور نہ یزید کا۔ اگر ذکر کیا ہے تو زید کا ذکر کیا ہے۔ یا بعض مفسروں نے ایک
صحابی سجل کا لکھا ہے جس کا ذکر قرآن شریف میں ہے۔ اس طرح سے دو صحابہ کا ذکر قرآن شریف میں
ہوا ہے اور جو ہمیں مفتری سمجھتا ہے اور مفتری سمجھ کر پھر یہ اعتراض کرتا ہے تو اوّل وہ ہمارے افترا پر
بحث کرے کہ آیا افترا ہے کہ نہیں ۔ اے ، ہے
۳۰ جون ۱۹۰۴ء ( بمقام گورداسپور )
امریکہ اور یورپ کی حیرت انگیز ایجادات کا ذکر ہو رہا تھا۔ اسی میں یہ ذکر بھی طعام اہل کتاب آسیا که دود اور شور ہ وغیرہ جو کہ یوں میں بند ہوکر ولایات سے آتا ہے
البدر جلد ۳ نمبر ۲۲ ، ۲۳ مورخه ۱۶،۸ رجون ۱۹۰۴ ء صفحه ۳، ۴
ہے۔ شاید کسی کے دل میں یہ سوال پیدا ہو کہ ۲۱ جون کی ڈائری ۱۶،۸ رجون کے پرچہ میں کیسے شائع ہو گئی تو
واضح ہو کہ پرچہ دیر کے بعد شائع ہوا جیسا کہ ایڈیٹر صاحب کی طرف سے ڈائری کے آخر میں یہ نوٹ موجود ہے۔
کاتب کی مشکلات بدستور موجود ہونے کی وجہ سے اخبار میں دیر ہو رہی ہے ان مشکلات کو اپنی ذاتی مشکلات جان
کر امید ہے کہ ناظرین رنجیدہ خاطر نہ ہوں گے۔“ ( خاکسار مرتب )
بہت ہی نفیس اور ستھرا ہوتا ہے اور ایک خوبی ان میں یہ ہوتی ہے کہ ان کو بالکل ہاتھ سے نہیں چھوا جاتا۔
دودھ تک بھی بذریعہ مشین کے دوہا جاتا ہے۔ اس پر حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا۔
چونکہ نصاری اس وقت ایک ایسی قوم ہو گئی ہے جس نے دین کی حدود اور اس کے حلال و حرام
کی کوئی پروا نہیں رکھی اور کثرت سے سور کا گوشت ان میں استعمال ہوتا ہے اور جو ذبح کرتے ہیں
اس پر بھی خدا کا نام ہرگز نہیں لیتے بلکہ جھٹکے کی طرح جانوروں کے سر جیسا کہ سنا گیا ہے علیحدہ کر
دیئے جاتے ہیں ۔ اس لیے شبہ پڑ سکتا ہے کہ بسکٹ اور دودھ وغیرہ جو ان کے کارخانوں کے بنے
ہوئے ہوں ان میں سور کی چربی اور سور کے دودھ کی آمیزش ہو ۔ اس لیے ہمارے نزدیک ولائتی
بسکٹ اور اس قسم کے دودھ اور شور بے وغیرہ استعمال کرنے بالکل خلاف تقوی اور نا جائز ہیں۔
جس حالت میں کہ سور کے پالنے اور کھانے کا عام رواج ان لوگوں میں ولایت میں ہے تو ہم کیسے
سمجھ سکتے ہیں کہ دوسری اشیائے خوردنی جو کہ یہ لوگ تیار کر کے ارسال کرتے ہیں ان میں کوئی نہ
کوئی حصہ اس کا نہ ہوتا ہو۔
اس پر ابوسعید صاحب المعروف عرب صاحب تاجر برنج رنگون نے ایک واقعہ حضرت اقدس کی
خدمت میں یوں عرض کیا کہ رنگون میں بسکٹ اور ڈبل روٹی بنانے کا ایک کارخانہ انگریزوں کا تھا۔ وہ
ایک مسلمان تاجر نے قریب ڈیڑھ لاکھ روپے کے خرید لیا۔ جب اس نے حساب و کتاب کی کتابوں کو
پڑتال کر کے دیکھا تو معلوم ہوا کہ سور کی چربی بھی اس کارخانہ میں خریدی جاتی رہی ہے۔ دریافت پر
کارخانہ والوں نے بتلایا کہ ہم اسے بسکٹ وغیرہ میں استعمال کرتے ہیں کیونکہ اس کے بغیر یہ چیزیں
لذیذ نہیں ہوتیں اور ولایت میں بھی یہ چربی ان چیزوں میں ڈالی جاتی ہے۔ اس واقعہ کے سننے سے
ناظرین کو معلوم ہو سکتا ہے کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا خیال کس قدر تقوی اور باریک بینی
پر تھا لیکن چونکہ ہم میں سے بعض ایسے بھی تھے جن کو اکثر سفر کا اتفاق ہوا ہے اور بعض بھائی افریقہ وغیرہ
دور در از امصار و بلاد ۔ مار و بلاد میں اب تک موجود ہیں جن کو اس قسم کے دودھ اور بسکٹ وغیرہ کی ضرورت پیش
آسکتی ہے، اس لیے ان کو بھی مد نظر رکھ کر دوبارہ اس مسئلہ کی نسبت دریافت کیا گیا اور نیز اہلِ ہنود کے
کھانے کی نسبت عرض کیا گیا کہ یہ لوگ بھی اشیاء کو بہت غلیظ رکھتے ہیں اور ان کی کڑاہیوں کو اکثر کتے
چاٹ جاتے ہیں ۔ اس پر حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ
ہمارے نزدیک نصاریٰ کا وہ طعام حلال ہے جس میں شبہ نہ ہو اور از روئے قرآن مجید کے وہ
حرام نہ ہو۔ ورنہ اس کے یہی معنے ہوں گے کہ بعض اشیاء کو حرام جان کر گھر میں تو نہ کھا یا مگر باہر نصاری
کے ہاتھ سے کھا لیا۔ اور نصاری پر ہی کیا منحصر ہے اگر ایک مسلمان بھی مشکوک الحال ہو تو اس کا کھانا
بھی نہیں کھا سکتے ۔ مثلاً ایک مسلمان دیوانہ ہے اور اسے حرام و حلال کی خبر نہیں ہے تو ایسی صورت میں
اس کے طعام یا طیار کردہ چیزوں پر کیا اعتبار ہو سکتا ہے۔ اسی لیے ہم گھر میں ولایتی بسکٹ نہیں استعمال
کرنے دیتے بلکہ ہندوستان کی ہندو کمپنی کے منگوایا کرتے ہیں۔
عیسائیوں کی نسبت ہندوؤں کی حالت اضطراری ہے کیونکہ یہ کثرت سے ہم لوگوں میں مل جل
گئے ہیں اور ہر جگہ انہیں کی دوکانیں ہوتی ہیں۔ اگر مسلمانوں کی دوکانیں موجود ہوں اور سب شے
وہاں ہی سے مل جاوے تو پھر البتہ ان سے خوردنی اشیاء نہ خریدنی چاہئیں۔ علاوہ ازیں میرے نزدیک
اہلِ کتاب سے غالباً مراد یہودی ہی ہیں کیونکہ وہ کثرت سے اس وقت عرب میں آباد تھے اور
قرآن شریف میں بار بار خطاب بھی انہیں کو ہے۔ اور صرف تو ریت ہی کتاب اس وقت تھی جو کہ
حلت اور حرمت کے مسئلے بیان کر سکتی تھی اور یہود کا اس پر اس امر میں جیسے عملدرآمد اس وقت تھا ویسے
ہی اب بھی ہے انجیل کوئی کتاب نہیں ہے۔
اس پر ابوسعید صاحب نے عرض کی کہ اہل الکتاب میں کتاب پر الف لام بھی اس کی تخصیص کرتا ہے جس سے
یہ مسئلہ اور بھی واضح ہو گیا۔
خواجہ کمال الدین صاحب نے عرض کی کہ دجال شخص واحد بی ہو سکتا ہے لا کے لا رہا ہے والی ات ہمارے محرم بھائی خواجہ ہے دجال کے متعلق جو کچھ حضور نے بیان فرمایا ہے وہ بالکل حق
ہے لیکن ایک دن میرے ذہن میں یہ بات گزری کہ دجال ایک شخص واحد بھی گزرا ہے اور اس وقت
جو دجال موجود ہے وہ اس کا ظل اور اثر ہے کیونکہ موجودہ عیسویت دراصل وہ عیسویت نہیں ہے جو
حضرت مسیح نے تعلیم کی بلکہ یہ پولوس کا مذہب ہے جس نے ہر ایک حرام کو حلال کر دیا اور کفارہ وغیرہ کے
مسئلہ کی بدعت ایجاد کی اور اس کی ایک آنکھ ہی تھی۔ پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کچھ اس کا خلیہ
بیان کیا ہے ممکن ہے کہ مکاشفہ میں آپ کو وہی دکھایا گیا ہو اور اس کے متبعین نے ہی یہ تمام ایجادیں کی
ہیں جس کو دجال کی صنعت اور کارناموں کی طرف منسوب کیا جا سکتا ہے۔
حضرت اقدس نے فرمایا۔ ہاں ایسا بھی ہو سکتا ہے۔
تقدیر معلق و مبرم صدقات و خیرات سے بل کے ملنے کا ذکر ہوا۔ اس پرحضرت اقدس نے
فرمایا که
ہاں یہ بات ٹھیک ہے۔ اس پر لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ تقدیر کے دو حصے کیوں ہیں تو
جواب یہ ہے کہ تجربہ اس بات پر شاہد ہے کہ بعض وقت سخت خطرناک صورتیں پیش آتیں ہیں اور
انسان بالکل مایوس ہو جاتا ہے لیکن دعا و صدقات و خیرات سے آخر کار وہ صورت ٹل جاتی ہے ۔ پس
آخر یہ ماننا پڑتا ہے کہ اگر معلق تقدیر کوئی شئے نہیں ہے او جو کچھ ہے مبرم ہی ہے تو پھر دفع بلا کیوں
ہو جاتا ہے؟ اور دعا و صدقہ و خیرات وغیرہ کوئی شے نہیں ہے۔ بعض ارادے الہی صرف اس لیے ہوتے
ہیں کہ انسان کو ایک حد تک خوف دلایا جاوے اور پھر صدقہ و خیرات جب وہ کرے تو وہ خوف دور
کر دیا جاوے۔ دعا کا اثر مثل نر و مادہ کے ہوتا ہے کہ جب وہ شرط پوری ہو اور وقت مناسب مل
جاوے اور کوئی نقص نہ ہو تو ایک امر مل جاتا ہے اور جب تقدیر مبرم ہو تو پھر ایسے اسباب دعا کی قبولیت
کے ہم نہیں پہنچتے۔ طبیعت تو دعا کو چاہتی ہے مگر توجہ کامل میسر نہیں آتی اور دل میں گداز پیدا نہیں ہوتا۔
نماز سجدہ وغیرہ جو کچھ کرتا ہے اس میں بدمزگی پاتا ہے۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انجام بخیر نہیں اور
او
تقدیر مبرم ہے ۔ کے
اس مقام پر ایک نے عرض کی کہ جب نواب محمد علی خان صاحب کا صاحبزادہ سخت بیمار ہوا تھا تو
لے الحکم سے ۔ صدقہ ۔ صدق سے لیا گیا ہے۔ جب کوئی خدا کی راہ میں صدقہ دیتا ہے تو معلوم ہوا کہ خدا سے صدق
رکھتا ہے۔ دوسرا دعا۔ دعا کے ساتھ قلب پر سوز و گداز اور رقت پیدا ہوتی ہے۔ دعا بھی ایک قربانی ہے ۔ صدق اور دعا ہے۔
اگر یہ دو باتیں میسر آجاویں تو اکسیر ہیں ۔“
الحکم جلد ۸ نمبر ۲۲ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۹۰۴ء صفحه ۱۲)
ناب کو اس قسم کا الہام ہوا کہ تقدیر مبرم ہے اور موت مقدر ہے۔ لیکن پھر حضور کی شفاعت سے وہ
تقدیر مبرم ٹل گئی ۔ آپ نے فرمایا کہ
سید عبد القادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی لکھتے ہیں کہ بعض وقت میری دعا سے تقدیر مبرم مل گئی
ہے۔ اس پر شارح شیخ عبد الحق محدث دہلی نے اعتراض کیا ہے کہ تقدیر مبرم تو ٹل نہیں سکتی پھر اس
کے کیا معنے ہوئے ۔ آخر خود ہی جواب دیا ہے کہ تقدیر مبرم کی دو اقسام ہیں ایک مبرم حقیقی اور ایک
مبرم غیر حقیقی ۔ جو مبرم حقیقی ہے وہ تو کسی صورت سے ٹل نہیں سکتی ہے جیسے کہ انسان پر موت تو آتی
ہے۔ اب اگر کوئی چاہے کہ اس پر موت نہ آوے اور یہ قیامت تک زندہ رہے تو یہ نہیں مل سکتی ۔
دوسری غیر حقیقی وہ ہے جس میں مشکلات اور مصائب انتہائی درجہ تک پہنچ چکے ہوں اور قریب قریب
نہ ملنے کے نظر آئیں ۔ اس کا نام مجازی طور پر مبرم رکھا گیا ہے ورنہ حقیقی مبرم تو ایسی ہے کہ اگر
گل انبیاء بھی مل کر دعا کریں کہ وہ ٹل جاوے تو وہ ہر گز نہیں مل سکتی ۔
فرمایا کہ صبح کو یہ فقرہ الہام ہوا۔
وو
خدا تیری ساری مرادیں پوری کر دے گا۔“
رویا میں فرشتے دیکھنا فرشتوں پر ذکر چل پڑا کہ یہ خواب میں ہمیشہ خوبصورت لڑکوں کی
صورت و شکل میں نظر آتے ہیں ۔ اس پر حضور علیہ الصلوۃ والسلام
نے اپنے چند ایک سابقہ رؤیا بیان فرمائے جن کو ہم اس نیت سے درج کر دیتے ہیں کہ ان میں سے
اگر کوئی شائع نہیں ہوا تو اب ہو جائے ۔
(۱)۔ ایک فرشتہ ایک چبوترہ پر بیٹھا ہے اور ایک عجیب روٹی نان کی مثل چمکتی ہوئی اس کے ہاتھ
میں ہے۔ وہ روٹی بہت ہی عمدہ اور اعلیٰ قسم کی نظر آتی ہے۔ مجھے وہ روٹی دے کر کہتا ہے کہ یہ تمہارے
لیے اور تمہارے ساتھ کے درویشوں کے لیے ہے۔ اس رویا کو عرصہ قریباً ۳۰ سال کا ہو گیا ہوگا ۔
(۲) فرمایا۔ ایک فرشتہ کو میں نے ۲۰ برس کے نوجوان کی شکل میں دیکھا۔ صورت اس کی مثل
انگریزوں کے تھی اور میز کرسی لگائے ہوئے بیٹھا ہے۔ میں نے اس سے کہا کہ آپ بہت ہی
خوبصورت ہیں۔ اس نے کہا ہاں میں درشنی آدمی ہوں ۔ یہ رویا کوئی ۲۵ برس کا ہوگا۔ لے
رجوع کا صیح وقت نزول بلا سے پہلے ہوتا ہے عادت اللہ یہی ہے کہ جب انسان امن کے زمانہ میں ہو اور وہ
گذر
جاوے اور اس اثنا میں کوئی رجوع خدا کی طرف حقیقی اور اخلاص سے نہ کیا ہو تو پھر خطر ناک زمانہ
میں واویلا شور مچانا اس کے کام نہیں آیا کرتے ۔ یہ تو وہی فرعون کی مثال ہوئی کہ جب ڈوبنے لگا تو کہا
کہ اب میں موسیٰ اور ہارون کے خدا پر ایمان لایا۔ مشکل یہ ہے کہ دنیا داروں کو ان کے اپنے سلسلوں
اور پیچ در پیچ معاملات سے ہرگز فرصت نہیں ہے کہ وہ روح کی اصلاح کی طرف متوجہ ہوں اور خدا کا
خوف بھی محسوس کریں ۔ اگر کچھ خوف ہے تو گورنمنٹ کا اور امید ہے تو اسباب سے یا اپنے مکر و فریب
سے۔ اس زمانہ میں جو تو گل کا نام لے وہ دیوانہ اور مخبوط الحواس ہے۔ اس کا نام مسلوب العقل رکھا
جاتا ہے۔ یہ انسان کی خوش قسمتی ہے کہ قبل از نزول بلا وہ تبدیلی کر لے لیکن اگر کوئی تبدیلی نہیں کرتا
اور اس کی نظر اسباب اور مکر و حیلہ پر ہے تو سوائے اس کے کہ وہ اپنے ساتھ گھر بھر کو تباہ کر دے اور کیا
انجام بھوگ سکتا ہے کیونکہ مرد گھر کا کشتی بان ہوتا ہے اگر وہ ڈوبے گا تو کشتی بھی ساتھ ہی ڈوبے گی ۔
اس لیے کہا الرِّجَالُ قَوْمُونَ عَلَى النِّسَاءِ (النساء : ۳۵) اسی کی رستگاری کے ساتھ اس کے اہل وعیال
کی رستگاری ہے اور وَلَا يَخَافُ عُقْبُهَا ( الشَّمس : (۱۶) سے ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ کو ان کے
پسماندوں کی کوئی پروا نہیں ہے۔ اس وقت اس کی بے نیازی کا م کرتی ہے۔
ا الحکم سے ۔ اس سلسلہ کی بنیاد سے پہلے میں نے دیکھا۔ جب مرزا صاحب فوت ہوئے ہیں ۔ میں اصل مکان
موجودہ سلطان احمد والے میں ایک دالان میں بیٹھا ہوں ۔ مغربی کوٹھڑی سے ایک برقع پوش عورت نکلی اور مجھے کہنے
لگی۔ میں اس گھر سے جانے کو تھی مگر تیرے واسطے رہ گئی ۔ جوان عورت اگر خواب میں دیکھی جاوے تو اس سے مراد
دنیا کے اقبال اور فتوحات ہوتے ہیں خواہ کسی قوم کی ہو ۔ (الحکم جلد ۸ نمبر ۲۲ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۹۰۴ صفحه ۱۲)
البدر جلد ۳ نمبر ۲۷ مورخہ ۱۶ جولائی ۱۹۰۴ ء صفحہ ۳، ۴