۳؍جولائی ۱۹۰۴ء
ملفوظات (جلد 6)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۳ جولائی ۱۹۰۴ء (بمقام قادیان شریف ) )
جو لوگ زیارت ارت اور بیعت سے
غربا کی دلجوئی شام کا وقت تھا۔ بعد نماز مغرب مختلف پلاد سے جوا
شرف یاب ہونے کے لیے آئے ہوئے تھے۔ مثل پروانہ حضرت پر گر رہے تھے۔
اکثر حصہ ان میں سے دیہات والوں کا تھا۔ جگہ کی تنگی اور مردمان کی کثرت دیکھ کر بعض نے کہا کہ لوگو
پیچھے ہٹ جاؤ حضرت جی کو تکلیف ہوتی ہے۔
اس پر حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ
کس کو کہا جاوے کہ تم پیچھے ہٹو جو آتا ہے اخلاص اور محبت لے کر آتا ہے۔ سینکڑوں کوس کے
سفر کر کے یہ لوگ آتے ہیں صرف اس لیے کہ کوئی دم صحبت حاصل ہوا اور انہیں کی خاطر خدا تعالیٰ نے
سفارش کی ہے اور فرمایا ہے وَلَا تُصَعِرُ لِخَلْقِ اللهِ وَلَا تَسْتَمْ مِنَ النَّاسِ ۔ یہ صرف غریبوں کے
حق میں ہے کہ جن کے کپڑے میلے ہوتے ہیں اور ان کو چنداں علم بھی نہیں ہوتا خدا تعالیٰ کا فضل ہی
ان کی دستگیری کرتا ہے کیونکہ امیر لوگ تو عام مجلسوں میں خود ہی پوچھے جاتے ہیں اور ہر ایک ان سے
با اخلاق پیش آتا ہے اس لیے خدا تعالیٰ نے غریبوں کی سفارش کی ہے جو بیچارے گمنام زندگی بسر
کرتے ہیں۔
بہت تجسس کرنا جائز نہیں ایک شخص نے سوال کیا کہ ہمارے شہر میں وجودی فرقہ کے لوگ
کھانا حلال ہے کہ نہیں؟
کثرت سے ہیں اور ذبیحہ وغیرہ انہیں کے ہاتھ سے ہوتا ہے کیا اس کا
فرمایا کہ بہت تجسس کرنا جائز نہیں ہے ۔ موٹے طور پر جو انسان مشرک یا فاسق ہو اس سے
پر ہیز کرو۔ عام طور پر اس طرح تجسس کرنے سے بہت سی مشکلات در پیش آتی ہیں۔ جوذ بچہ اللہ کا نام
لے کر کیا جاوے اور اس میں اسلام کے آداب مد نظر ہوں وہ خواہ کسی کا ہو جائز ہے۔
وجودی فرقہ کی بنا اس کے بعد فرمایا کہ
طبعاً یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ وجودی پیدا کہاں سے ہوئے ۔ قرآن شریف
اور اسلام میں تو ان کا پتا نہیں ملتا مگر غور سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کو صرف دھوکا لگا ہوا ہے ۔ جو راست باز
ا کا برگزرے ہیں وہ اصل میں فنائے نظری کے قائل تھے۔ اس کے یہ معنے ہیں کہ انسان ہر ایک فعل
اور حرکت اور سکون میں توجہ اللہ کی طرف رکھے اور اس قدر فانی اس میں ہو کہ گویا اور کسی شے کی
قدرت اور حرکت بذاتہ اسے نظر نہ آوے ۔ ہر ایک شے کو فانی جان لے اور اس قدر تصرف الہی
اسے نظر آوے کہ بلا ارادہ الہی کے اور کچھ نہیں ہو رہا۔ اسی مسئلہ میں غلطی واقع ہو کر آخر فنا
وجودی تک نوبت آگئی اور یہ کہنے لگے کہ سوائے خدا کے اور کوئی شے نہیں ہے اپنے آپ کو بھی
خدا ماننے لگے ۔ اس خیال سے یہ مذہب پھیلا ہے کہ فناء نظری کے شوق میں اولیاء اللہ سے کچھ
ایسے کلمات نکلے ہیں کہ جن کی الٹی تاویل کر کے یہ وجودی فرقہ بن گیا ہے ۔ فناء نظری تک انسان کا
حق ہے کہ محبوب میں اور اپنے آپ میں کوئی جدائی نہ سمجھے اور
من تو شدم تو من شدی من تن شدم تو جاں شدی
تاکس نگوید بعد ازیں من دیگرم تو دیگری
کا مصداق ہو کیونکہ محب اور محبوب کا علاقہ فناء نظری کا تقاضا کرتا ہے اور یہ ہر ایک سالک کی راہ
میں ہے کہ وہ محبوب کے وجود کو اپنا وجود جانتا ہے لیکن فنا وجودی ایک من گھڑت بات ہے جیسے
ذوق وشوق ، محبت صدق اور وفا اور اعمال صالحہ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ فناء نظری کی مثال وہی ہے
جو ماں اور بچے کی ہے کہ اگر کوئی بچے کو مکی مارے تو درد ماں کو ہوتا ہے ۔ سخت تعلق جو محبت کا ہے یہ اس
سے بھی درد ناک ہے اور یہ ایک سچی اور حقیقی محبت ہوتی ہے لیکن وجودی کا مدعا جھوٹا ہے یہ وہ کرے
جو خدا پر محیط ہو۔ وجودی چونکہ ترک ادب کا طریق اختیار کرتا ہے اس لیے طاعت ، محبت ، عبادت الہی
سے محروم رہتا ہے۔ لے
ل البدر جلد ۳ نمبر ۲۷ مورخہ ۱۶ جولائی ۱۹۰۴ء صفحہ ۴ نیز الحکم جلد ۸ نمبر ۲۵، ۲۶ مورخه ۱۳۱ جولائی و ۱۰ را گست ۱۹۰۴ء صفحه ۱۱