۸؍جولائی ۱۹۰۴ء
ملفوظات (جلد 6)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۸ / جولائی ۱۹۰۴ء (احاطہ عدالت گورداسپور )
دنیوی تکالیف اور مصائب کی تلافی فرمایا۔ جن کو اللہ تعالی دنیا میں تکلیف دیتا ہے اور جو لوگ خود خدا کے لیے دکھ اٹھاتے ہیں ۔ ان
دونوں کو خدا تعالیٰ آخرت میں بدلہ دے گا۔ دنیا تو چلنے کا مقام ہے رہنے کا نہیں ۔ اگر کوئی شخص
سارے سامان خوشی کے رکھتا ہے تو خوشی کا مقام نہیں ۔ یہ سب آرام اور دکھ تو ختم ہونے والے ہیں
اور اس کے بعد ایک ایسا جہان آنے والا ہے جو دائمی ہے ۔ جو لوگ اس مختصر جہاں میں انسانی بناوٹ
میں فرق اور کمی بیشی دیکھ کر دوسرے جنم کے گناہوں اور عملوں پر محمول کر لیتے ہیں وہ غلطی پر ہیں ۔ وہ
یہ معلوم نہیں کرتے کہ آخرت کا ایک بڑا جنم آنے والا ہے اور جن کو خدا تعالیٰ نے پیدائش میں کوئی
نقص عطا کیا ہے اور جن لوگوں نے اپنے آپ کو خود بخود خدا کی رضا مندی حاصل کرنے کے لیے
دکھوں میں ڈال دیا ہے ان دونوں کو وہاں چل کر اس کا بدلہ ملے گا۔ یہ جہان تو تخمریزی کا جہان ہے
اور ایسے موقع حاصل کرنے کے واسطے ہے جن سے خدا راضی ہو۔
بعض لوگ اپنے عملوں سے خدا کو راضی کرتے اور بعض اپنے آپ کو تکالیف میں ڈال کر خدا کو
راضی کرتے ہیں۔ ایک شخص کے دو خدمتگار ہیں۔ ایک کو وہ ایسے کام اور سفر پر روانہ کرتا ہے کہ جہاں
اس کو سواری مل سکتی اور راستہ بھی سایہ دار اور ٹھنڈا ہے اور ہر طرح کا آرام ہے۔ دوسرے خدمتگار کو
ایسی طرف روانہ کرتا ہے جس راستہ میں نہ تو اس کو سواری مل سکتی ہے اور نہ سایہ ہے بلکہ پیدل چلنا اور
سخت گرمی اور دھوپ اور ٹو کا سامنا ہے۔ مگر وہ جانتا ہے کہ جس کو جتنی تکلیف ہوگی اس کو اتنا ہی بدلہ اور
عوض خدمت دوں گا۔ پس پھر ان دونوں خدمتگاروں کو اپنے سفر پر کیا اعتراض ہے۔ اسی طرح
لنگڑے، اندھے، اپانچ، غریب، فقیر وغیرہ لوگ جو خدا تعالیٰ نے پیدا کئے ہیں ان کو جب کہ اس
آخری جہان میں چل کر بدلہ ملنا ہے تو کیا ضرورت ہے کہ ہم گونا گوں جنم مان لیں اور اس بڑے اور
حقیقی جنم سے اعراض کریں ۔ جو دکھ اللہ تعالیٰ نے دیئے ہیں وہ تو ثواب حاصل کرنے کو دیئے ہیں۔
جبکہ وہ رحم کرنے والا ہے تو کسی کو کسی طرح اور کسی کو کسی طرح بدلہ دیتا اور دیتا رہے گا۔ پس اپانچ اور
اندھے وغیرہ کو اپنی ان نقائص خلقت کا بدلہ قیامت میں مل جاوے گا۔ پھر یہ بھی ممکن ہے کہ ایک شخص
شاہی گھر میں پیدا ہوا ہے اور سارے سامان عیش و نشاط مہیا ہیں پر وہ باریک در بار یک دکھوں اور
مصیبتوں میں مبتلا ہے اور وہ شخص جو گدائی اور فقیری حیثیت میں بھیک مانگتا پھرتا ہے ایسے سکھوں میں
ہو کہ جو اس امیر زادے کو کبھی میسر نہیں ۔ پھر کیا کہیں دولت والے کو یہ حکم دیا ہے کہ اس سے عیاشی کر
بلکہ یہ حکم دیا ہے کہ غریب بھائی کی طرح عبادت کر ۔ بہر حال یہ دنیا چند روزہ ہے انسان کیا سمجھتا ہے
کہ میری عمر کس قدر ہے۔
عقیدہ تناسخ جنم کی شکلی با کو قبول کرنا عقل کا کام ہرگز نہیں۔ انسان جب پیدا ہوتا اور اپنی جنم بات کو جب پیدا اور
عمر طبعی پوری کر کے مر جاتا ہے تو کبھی کسی نے اس شخص کو اس جہان میں واپس
آتے ہوئے نہیں دیکھا۔ مثلاً بڑے بڑے عالم اور فاضل مر جاتے ہیں تو انہوں نے واپس آ کر کبھی
نہیں بتلایا کہ میں نے پچھلے جنم میں فلاں علم حاصل کیا تھا۔ ہزاروں جنم پائے اور علم وعمل حاصل کرتا
رہا۔ مگر جب واپس آیا وہ پہلے علم و عمل ضائع ہوتے رہے ۔ جس طرح وہ واپس آ کر سب علوم بھلا دیتا
بلکہ یہاں کا پہلا آنا بھی اس کو یاد نہیں رہتا تو وہ وہاں کیا یا د رکھے گا اور نجات کس طرح حاصل کرے
گا۔ جو لوگ تناسخ کے قائل ہیں وہ کہتے ہیں کہ مکتی گیان سے ہوگی مگر کروڑ دفعہ کے جنم سے ایک حرف
تک ان کو یاد نہیں رہتا اور جب آتا ہے خالی ہاتھ ہی آتا ہے کچھ تو ساتھ لاوے۔ اگر کچھ بھی ساتھ
نہیں لاتا تو گیان کیا ہوا ۔
غرض جس طرح ہم دیکھتے ہیں کہ ایک شخص کے ہاتھ پاؤں سرد ہو گئے ہیں۔ دم بند ہو گیا ہے۔
آنکھیں پتھر ا گئی ہیں اور روح رخصت ہو گیا ہے اسی طرح تم اس کے واپس آنے کا ثبوت پیش کرو تو
ہم مان لیتے ہیں ۔ واپس آنے کا ثبوت تو یہی تھا کہ اپنے کسی گیان کو ساتھ لے آتا ۔ مگر یہ بیہودہ خیال
ہے کہ وہ کسی گیان کو ساتھ لاوے۔ پس بغیر ثبوت کے ہم کیسے مان سکتے ہیں۔ بڑا مولوی اور بڑا پنڈت
بن کر اس جگہ سے رخصت ہوا تھا واپس آکر کچھ بھی یاد نہیں ۔ جب وہاں جا کر سب کچھ بھول آتا ہے
تو کس طرح معلوم ہو کہ یہ دوسرا جنم لے کر آیا ہے۔ اگر صرف اس کمی بیشی کو پورا کرنے کے واسطے
جنم ماننا ہے تو ہم یوں کیوں نہ مان لیں کہ جس طرح یہاں تکلیف اٹھاتا ہے اسی طرح کے وہ خدا تعالیٰ
اس کو اعلیٰ سے اعلیٰ بدلہ عطا نہیں کر سکتا مثلاً دیا نند مر گیا ہے کے آجاوے تو ہم اس کو اس طرح شناخت
کر سکیں گے کہ ستیارتھ پرکاش یا وید کا کچھ حصہ ہمیں پڑھ کر سنا دیوے۔ پڑھا ہوا آدمی تو اگر بھینس
کی شکل میں بھی آجاوے تو چاہیے کہ وہ بھینس بھی طوطے کی طرح بولے ۔ ہاں صوفیوں نے بھی یہ
لکھا ہے۔
بیچو سبزہ بارہا روئیده ام
ہفت صد هفتاد قالب دیده ام
مگر اس کے کچھ اور معنے ہیں۔ یعنی جب انسان خدا تعالیٰ کی طرف ترقی کرنے لگتا ہے تو پہلے اس
کی حالت بہت ابتر ہوتی ہے جس طرح ایک بچہ آج پیدا ہوا ہے تو اس میں صرف دودھ چوسنے ہی کی
طاقت ہوتی ہے اور کچھ نہیں۔ پھر جب غذا کھانے لگتا ہے تو آہستہ آہستہ غصہ، کینہ، خود پسندی نخوت
علیٰ ہذا القیاس سب باتیں اس میں ترقی کرتی جاتی ہیں اور دن بدن جوں جوں اس کی غذائیت بڑھتی سب بابا
جاتی ہے شہوات اور طرح طرح کے اخلاق ردیہ اور اخلاق فاضلہ زور پکڑتے جاتے ہیں اور اسی طرح
ایک وقت پر اپنے پورے کمال انسانی پر جا پہنچتا ہے اور یہی اس کے جسمانی جنم ہوتے ہیں ۔ یعنی
کبھی کتے ، کبھی سور، کبھی بندر ، کبھی گائے، کبھی شیر وغیرہ جانوروں کے اخلاق اور صفات اپنے اندر پیدا
کرتا جاتا ہے گو یا کل مخلوقات الارض کی خاصیت اس کے اندر ہوتی جاتی ہے۔ اسی طرح جب اللہ تعالیٰ
کے ساتھ سلوک کا راستہ چاہے گا تو یہ ساری خاصیتیں اس کو طے کرنی پڑیں گی اور یہی تناسخ اصفیا نے
مانا ہے اور اس کا اسلام اور ان کا قرآن بھی اقراری ہے۔ غالباً یہی تناسخ ہنود میں بھی تھا مگر بے علمی سے
دھوکا لگ گیا اور سمجھ الٹی ہوگئی۔ مگر دنیا میں جس بات کو کوئی شخص مان بیٹھا ہے وہ اس کو چھوڑ نہیں سکتا
ل البدر میں یہ فقرہ یوں درج ہے۔
اسی طرح کیا وہ خدا تعالیٰ اس کو اعلیٰ سے اعلیٰ بدلہ عطا نہیں کر سکتا ۔“
البدر میں ہے۔ اگر آجاوے۔“
البدر جلد ۳ نمبر ۲۷ مورخہ ۱۶ جولائی ۱۹۰۴ء صفحہ ۷ )
البدر جلد ۳ نمبر ۲۷ مورخہ ۱۶ جولائی ۱۹۰۴ ء صفحہ ۷ )