۱۸؍جولائی ۱۹۰۴ء

ملفوظات (جلد 6)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ورنہ یہ ہونا چاہیے تھا کہ راستی کو دریافت کر کے ناراستی کو چھوڑ دیتے مگر یہاں ضد، تعصب اور ہٹ دھرمی
ماننے نہیں دیتی۔ مکھیاں شہد بناتیں ، ریشم کا کیڑا ریشم بناتا ، موتی کا کیڑا موتی بناتا، بیل، گھوڑے،
گائے ، جو نک وغیرہ ہر ایک چیز انسان کے واسطے فائدہ مند ہے۔ اگر سب چیزیں اتفاقی ہیں اور
خدا تعالیٰ نے حکمت سے پیدا نہیں کیں تو پھر ایک وقت پر اپنا جنم پورا کر کے گل گائیں ، گل مکھیاں،
گل گھوڑے وغیرہ سب جانور انسان بن جانے چاہئیں تو پھر یہ چیزیں اور نعمتیں ایک وقت آنے پر دنیا
سے نابود ہو جانی چاہئیں مگر جب تک انسان موجود ہے ان چیزوں کی اشد ضرورت ہے۔ پانی اور ہوا
میں بھی کیڑے ہیں۔ پھلوں اور اناجوں میں بھی کیڑے ہیں۔ جن کے بغیر انسان کبھی زندہ نہیں رہ
سکتا۔ پس یا تو تناسخ مانو یا خدا کی حکمت مانومگر چونکہ انسان کا ان چیزوں کے سوائے گزارہ ہرگز نہیں
ہو سکتا ہے معلوم ہوا کہ یہ ساری پیدائش حکمت الہی پر مبنی ہے۔ و
۱۸ جولائی ۱۹۰۴ء (بمقام گورداسپور )
۔ والسلام
مہر نبی بخش المعروف عبدالعزیز نمبر دار بٹالہ نے عرض کیا کہ میں علاقہ كُلٌّ يَعْمَلُ عَلَى شَاكِلَتِهِ بار سے صرف اس خیال پر آیا ہوں کہ ایک تفسیر قرآن لکھوں جس سے
لوگوں کے شکوک اور غلط معانی کی اصلاح کروں ۔ اگر آپ مجھے امداد دیں تو میں موجودہ ثابت شدہ فلسفہ
کے مطابق ترجمہ کر کے دکھلاؤں۔
فرمایا۔ ہمارا مشرب تو کسی سے نہیں ملتا۔ ہم تو جو کچھ خدا سے پاتے ہیں خواہ اس کو عقل اور فلسفہ
مانے یا نہ مانے ہم اس کو ضرور مانتے اور اس پر ایمان لاتے ہیں البتہ اہل عقل سے جو لوگ عقل کی
پیروی کرتے ہیں وہ آپ کی اس بات پر توجہ کریں تو خوب ہے۔ آپ مولوی نورالدین صاحب سے
مشورہ لیں ۔ آجکل تراجم کثرت سے شائع ہو رہے ہیں کہ مروجہ فلسفہ کی پیروی میں شائع ہوتے ہیں
مگر ہمارا مذہب یہ نہیں ہے۔ پر میں تم کو ایک نصیحت کرتا ہوں اس کو ضرور غور سے سن لو ۔ اگر خدا تعالیٰ
الحکم جلد ۸ نمبر ۲۲ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۹۰۴ء صفحه ۱۲

نے تم سے کوئی ایسا عظیم الشان کام لینا ہوتا تو تمہارا رئے اور دماغ اچھا بنا تا مگر یہ مصلحت الہی ہے
کہ وہ اچھا نہیں بنایا گیا بلکہ کمزور بنایا گیا ہے۔
ع
ہر کسے را بهر کاری ساختند
تم اپنے آپ کو خوش باش رکھو اور خدا کی منشا کے خلاف نہ کرو۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے محل
يَعْمَلُ عَلَى شَاكِلَته (بنی اسر آءیل : ۸۵) ہر ایک شخص کرتا اور کر سکتا ہے ،مگر اپنی بناوٹ پر ۔مثلاً
ایک شخص کو تھوڑا ہی صدمہ دیکھ کر شی لاحق ہو جاتی ہے۔ اب اس کو میدانِ جنگ میں تلوار دے کر بھیجا
جاتا ہے کیا وہ صرف بندوقوں کی آوازیں سن کر ہی نہ مر جاوے گا۔ میں نے خود قادیان میں ایک شخص
کو دیکھا ہے کہ اگر وہ بکر اذبح ہوتا ہواد یکھ لیتا تو اس کو غش ہو جاتا تو اگر قصاب کا کام اس کے سپر د کیا جاتا
تو اس کا نتیجہ کیا ہوتا ؟ آپ ارادہ کرتے ہیں اختلاف مٹانے کا اور دماغ اور رئے آپ کا بہت خراب
ہے۔ ایسا نہ ہو کہ بیماری مہلک ہو کر تمہارے اپنے اندر ہی اختلاف پیدا ہو جاوے۔ انسانی قوی تو
بیشک ہر شخص کو ملے ہیں مگر مومن ایک سوراخ سے دو دفعہ دھوکا نہیں کھاتا۔ پس آپ کھاتا۔ پس آپ پر اس محنت کا پہلے
بداثر ہو چکا ہے آپ کم سے کم پہلے تمام ڈاکٹروں سے دریافت کر لیں کہ آپ اس محنت کے قابل ہیں یا
نہیں ۔ میں تو بمصداق الْمُسْتَشَارُ مُؤْتَمَن کے ایک امین اور مشفق ناصح ہو کر آپ کو صلاح دیتا
ہوں کہ آپ کے قومی ایسے نہیں کہ اس محنت کو برداشت کر سکیں ۔ دوزخ کے سات دروازے ہیں اور
بہشت کے آٹھ جس رنگ سے اللہ تعالیٰ چاہے یقین عطا فرما دیوے۔ صحابہ کرام نے علوم فلسفہ وغیرہ
کہاں پڑھے تھے۔ جو اسرار الہی طبعیات اور فلسفہ وغیرہ میں بھرے پڑے ہیں جو شخص ان سب کو
طے کرنا چاہتا ہے وہ جاہل اور بے نصیب رہے گا۔ مثلاً آگ گرم اور مہلک ہے۔ اس بات کو تو ہر شخص
دریافت کر سکتا ہے پر جب اس کے دل میں یہ سوال پیدا ہوگا کہ کیوں گرم ہے اور کیوں مہلک ہے تو
یہاں فلسفہ ختم ہو جاوے گا ۔ پس اسرار الہیہ کو حد تک کوئی نہیں پہنچا سکتا ۔
تو کار زمین کے نکو ساختی که با آسمان نیز پرداختی
لرئة پھیپھڑے کو کہتے ہیں (مرتب)

پہلے ضرور ہے کہ اپنے گھر اور نفس کی صفائی کر و بعد میں لوگوں کی طرف توجہ کرنا۔
علا
دنیا میں چارم چار موٹی باتیں ماننے کے قابل ہیں۔ ملائکہ، روح انسانی اور اس کا بقا بعد از مرگ ۔
جنات کا وجود ۔ خدا تعالیٰ کا وجود لوگوں نے سب سے پہلے جنات کا انکار کیا۔ پھر ملائکہ کا۔ پس دو
স
۔
باتوں کو اڑا کر اپنی اور خدا کی روح کے قائل ہو بیٹھے یعنی کچھ کرنا اور کچھ نہ کرنا أَفَتُؤْمِنُونَ بِبَعْضِ
الْكِتٰبِ وَ تَكْفُرُونَ بِبَعْضٍ (البقرة: ۸۶) اس میں پھر دہریوں نے ہی کمال کیا ہے کہ کچھ بھی نہ مانو اور
سب کا انکار کرو۔
منشی صاحب مذکور نے سوال کیا کہ قرآن کریم میں بہت سارے لفظ زائد ہوتے ہیں اور ان کے معنے
نہیں کیے جاتے ایسا نہیں ہونا چاہیے۔
فرمایا ۔ قرآن کریم بلکہ ہر زبان میں قرائن ہوتے ہیں اور یہ ایسے بہت سارے محاورے ہوتے
ہیں۔ آپ کو صرف ونحو سے واقفیت نہیں ۔
منشی صاحب نے کہا کہ میں نے صرف ونحو کو خوب پڑھا ہے۔
فرمایا۔ موجودہ مروجہ صرف و نحو ناقص ہے اور آپ نے صرف و نحو کو کمال تک بھی نہیں پہنچایا۔
ہر ایک زبان کا ایک خاص محاورہ ہوتا ہے جب تک انسان کی مادری زبان نہ ہو یا اس زبان میں اتنا کمال نہ
ہو کہ مشبہ بہ مادری ہو جاوے تب تک وہ اس کو سمجھ نہیں سکتا ۔ پس اس امر کو واقفان زبان سے دریافت
کرو اور دیکھو قومی محاورات میں کوئی اہل علم اعتراض نہیں کر سکتا۔
پھر سوال کیا کہ بعض لفظ لکھنے میں آتے اور پڑھنے میں نہیں آتے ۔
فرمایا۔ انگریزی زبان ہی کو لے لو اس میں بھی بہت ایسے لفظ ہیں جو لکھنے میں تو آتے پر پڑھنے
میں نہیں آتے۔ میں پھر بھی کہوں گا کہ آپ کو صرف و نحو کی واقفیت بالکل نہیں۔ یہ باتیں عمر کھا کے
حاصل ہوتی ہیں۔ آپ کی عمر اس وقت آرام چاہتی ہے اور خیال آپ کو یہ لگ گیا ہے۔ پھر مجھے اس
بات کا بھی ڈر ہے کہ کہیں آپ یہ نہ کہہ دیں کہ مجھے قرآن کی خدمت سے روک دیا ہے۔ بہر حال میں تو

آج 10 میں سے 10 باقی