بِلا تاریخ
ملفوظات (جلد 6)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بلا تاریخ
صاحب مرحوم )
کوئی نسخہ حکم نہیں ہمارے گھر مرزا صاحب ( عالی جناب مرزا غلام مرتضی خان صا
پچاس برس تک علاج کرتے رہے۔ وہ اس فن طبابت میں بہت مشہور
تھے مگر ان کا قول تھا کہ کوئی حکمی نسخہ نہیں ملا۔ حقیقت میں انہوں نے سچ فرمایا کیونکہ اللہ تعالیٰ کے
اذن کے بغیر کوئی ذرہ جو انسان کے اندر جاتا ہے کوئی اثر نہیں کر سکتا۔
برادری سے کیسا سلوک حکام اور برادری سے سلوک ایک شخص نے پوچھا کہ حکام اور بر
کریں؟
فرمایا۔ ہر ایک سے نیک سلوک کرو۔ حکام کی اطاعت اور وفاداری ہر مسلمان کا فرض ہے۔ وہ
ہماری حفاظت کرتے ہیں اور ہر قسم کی مذہبی آزادی ہمیں دے رکھی ہے۔ میں اس کو بڑی بے ایمانی
سمجھتا ہوں کہ گورنمنٹ کی اطاعت اور وفاداری سچے دل سے نہ کی جاوے۔
برادری کے حقوق ہیں ان سے بھی نیک سلوک کرنا چاہیے۔ البتہ ان باتوں میں جو اللہ تعالیٰ کی
رضا مندی کے خلاف ہیں ان سے الگ رہنا چاہیے۔
ہمارا اصول تو یہ ہے کہ ہر ایک سے نیکی کرو اور خدا تعالیٰ کی گل مخلوق سے احسان کرو۔
قبولیت دعا کے آثار جب اللہ تعالی کا فل قریب آتا ہے تو وہ دعا کی قبولیت کے اسباب
پہنچادیتا ہے۔ دل میں ایک رقت اور سوز و گداز پیدا ہو جاتا ہے،
لیکن
جب دعا کی قبولیت کا وقت نہیں ہوتا تو دل میں اطمینان اور رجوع پیدا نہیں ہوتا ۔ طبیعت پر کتنا ہی
زور ڈالو مگر طبیعت متوجہ نہیں ہوتی ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کبھی خدا تعالیٰ اپنی قضا و قدر منوانا چاہتا ہے
اور کبھی دعا قبول کرتا ہے۔ اس لیے میں تو جب تک اذنِ الہی کے آثار نہ پالوں قبولیت کی کم امید کرتا
رو
ے ایڈیٹر صاحب الحکم نے پرانی نوٹ بک میں سے کچھ کے زیر عنوان یہ ملفوظات درج کئے ہیں۔ ان ۔ ۔ ان پر کوئی
تاریخ درج نہیں ۔ معلوم ہوتا ہے مختلف تاریخوں کے ہیں ۔ ( خاکسار مرتب )
ہوں اور اس کی قضا و قدر پر اس سے زیادہ خوشی کے ساتھ جو قبولیت دعا میں ہوتی ہے راضی ہو جاتا
ہوں ، کیونکہ اس رضا بالقضا کے ثمرات اور برکات اس سے بہت زیادہ ہیں ۔
اللہ کو پسند نہیں وہ تو اور خدا تعالیٰ اعمالِ صالح کو چاہتا ہے اللہ تعالی پوت کو پند نہں کرتا۔ وہ تو روحانیت اور چاہتا
ہے مغز کو قبول کرتا ہے۔ اس لیے فرمایا کنْ يَنَالَ الله
لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلَكِن يَنَالُهُ التَّقوى (الحج: ۳۸) اور دوسری جگہ فرما یا إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللهُ
مِنَ الْمُتَّقِينَ (المائدة : ۲۸)
حقیقت میں یہ بڑی نازک جگہ ہے۔ یہاں پیغمبر زادگی بھی کام نہیں آسکتی۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے فاطمہ رضی اللہ عنہا سے بھی ایسا ہی فرمایا۔ قرآن شریف میں بھی صاف الفاظ میں فرمایا ان اکرمکم
عِنْدَ اللهِ أَثْقَكُمُ (الحجرات : ۱۴)
یہودی بھی تو پیغمبر زادے ہیں۔ کیا صدہا پیغمبران میں نہیں آئے تھے مگر اس پیغمبر زادگی نے ان کو
کیا فائدہ پہنچایا۔ اگر ان کے اعمال اچھے ہوتے تو وہ ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ وَالْمَسْكَنَةُ (البقرة : ٦٢ )
کے مصداق کیوں ہوتے ۔ خدا تعالیٰ تو ایک پاک تبدیلی کو چاہتا ہے۔ بعض اوقات انسان کو تکبر نسب
بھی نیکیوں سے محروم کر دیتا ہے اور وہ سمجھ لیتا ہے کہ میں اسی سے نجات پالوں گا جو بالکل خیال خام
ہے۔ کبیر کہتا ہے کہ اچھا ہوا ہم نے چماروں کے گھر جنم لیا۔
مع کبیر اچھا ہوا ہم بیچ بھلے سب کو کریں سلام
خدا تعالیٰ وفاداری اور صدق کو پیار کرتا ہے اور اعمالِ صالحہ کو چاہتا ہے۔ لاف و گزاف اسے راضی
نہیں کر سکتے ۔
رفع کے ہمنے کرتےہیں مسیج پر
رفع عیسی علیہ السلام فرمایا۔ قرآن شریف تو رفع اختلاف کے لیے آیا ہے۔ اگر ہمارے مخالف رافِعُكَ إِلَی کے یہ معنے کرتے ہیں کہ مسیح جسم سمیت آسمان پر
چڑھ گیا تو وہ ہمیں یہ بتائیں کہ کیا یہود کی یہ غرض تھی ؟ اور وہ یہ کہتے تھے کہ مسیح آسمان پر نہیں چڑھا ؟
ان کا اعتراض تو یہ تھا کہ مسیح کا رفع الی اللہ نہیں ہوا ۔ اگر رافِعُكَ اِلَی اس اعتراض کا جواب نہیں تو پھر
چاہیے کہ اس اعتراض کا جواب دیا اور دکھا یا جاوے۔
مرکز میں آنے کی اصل غرض دین ہو ایک مرتبہ کسی نے کہا کہ میں تجارت کے لیے یہاں آنا چاہتا ہوں ۔
فرمایا۔ یہ نیت ہی فاسد ہے اس سے تو بہ کرنی چاہیے۔ یہاں تو دین کے واسطے آنا چاہیے اور
اصلاح عاقبت کے خیال سے یہاں رہنا چاہیے۔ نیت تو یہی ہو اور اگر پھر اس کے ساتھ کوئی تجارت
وغیرہ یہاں رہنے کے اغراض کو پورا کرنے کے لیے ہو تو حرج نہیں ہے۔ اصل مقصد دین ہو نہ دنیا۔ کیا
تجارتوں کے لیے شہر موزوں نہیں ؟ یہاں آنے کی اصل غرض کبھی دین کے سوا اور نہ ہو۔ پھر جو کچھ
حاصل ہو جاوے وہ خدا کا فضل سمجھو۔
ہمدردی خلائق بنی نوع انسان کی ہمدردی خصوصا اپنے بھائیوں کی ہمدردی اور حمایت پر نصیحت فرماتے ہوئے ایک موقع پر فرمایا کہ
میری تو یہ حالت ہے کہ اگر کسی کو درد ہوتا ہو اور میں نماز میں مصروف ہوں۔ میرے کان میں
اس کی آواز پہنچ جاوے تو میں تو یہ چاہتا ہوں کہ نماز توڑ کر بھی اگر اس کو فائدہ پہنچا سکتا ہوں تو فائدہ
پہنچاؤں اور جہاں تک ممکن ہے اس سے ہمدردی کروں۔ یہ اخلاق کے خلاف ہے کہ کسی بھائی کی
مصیبت اور تکلیف میں اس کا ساتھ نہ دیا جاوے۔ اگر تم کچھ بھی اس کے لیے نہیں کر سکتے تو کم از کم دعا
ہی کرو۔
اپنے تو در کنار میں تو یہ کہتا ہوں کہ غیروں اور ہندوؤں کے ساتھ بھی ایسے اخلاق کا نمونہ دکھاؤ اور
ان سے ہمدردی کرو۔ لا ابالی مزاج ہر گز نہیں ہونا چاہیے۔
ایک مرتبہ میں باہر سیر کو جا رہا تھا۔ ایک پٹواری عبد الکریم میرے ساتھ تھا۔ وہ ذرا آگے تھا اور
میں پیچھے۔ راستہ میں ایک بڑھیا کوئی ۷۰ یا ۷۵ برس کی ضعیفہ ملی ۔ اس نے ایک خط اسے پڑھنے کو کہا
مگر اس نے اس کو جھڑکیاں دے کر ہٹا دیا۔ میرے دل پر چوٹ سی لگی ۔ اس نے وہ خط مجھے دیا۔ میں
اس کو لے کر ٹھہر گیا اور اس کو پڑھ کر اچھی طرح سمجھا دیا اس پر اسے بہت شرمندہ ہونا پڑا کیونکہ ٹھہر نا تو پڑا
اور ثواب سے بھی محروم رہا۔
سلسلہ کا مستقبل مجھے بڑے ہی کشف صحیح سے معلوم ہوا ہے کہ ملوک بھی اس سلسلہ میں داخل
ہوں گے۔ یہاں تک کہ وہ ملوک مجھے دکھائے بھی گئے ہیں ۔ وہ گھوڑوں پر
سوار تھے۔ اور یہ بھی اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میں تجھے یہاں تک برکت دوں گا کہ بادشاہ تیرے
کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔ اللہ تعالیٰ ایک زمانہ کے بعد ہماری جماعت میں ایسے لوگوں کو
داخل کرے گا اور پھر ان کے ساتھ ایک دنیا اس طرف رجوع کرے گی ۔ لے
دعا میں جس قدر بیہودگی ہوتی ہے اسی قدر اثر کم ہوتا ہے۔ یعنی اس کی استجابت آداب دعا ضروری نہیں سجھی جاتی ۔ مثلا ایک شخص ہے کہ اس کا گزارہ ایک دور و پیروزانہ
۔
میں بخوبی چل سکتا ہے لیکن وہ پچاس روپیہ روزانہ طلب کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس کا سوال
بیہودہ ہوگا۔ یہ ضروری امر ہے کہ ضرورت حقہ اللہ تعالیٰ کے آگے پیش کی جاوے۔ جب کسی کی
مصیبت کا خط آتا ہے اور اس میں دعا کی درخواست ہوتی ہے تو دیکھا گیا ہے کہ دل خوب لگ کر دعا
کرتا ہے لیکن دوسری بیہودہ درخواستوں میں اس قدر دل نہیں لگتا۔
عام لوگ جو آجکل دفع طاعون کے لیے دعا مانگتے ہیں اس پر آپ نے فرمایا کہ
اس وقت اللہ تعالیٰ اپنی ذات کو منوانا چاہتا ہے۔ نری دعا سے کیا فائدہ ہوسکتا ہے جب تک کہ
عقائد کی اصلاح نہ ہو۔ ایسی دعائیں کیا بت پرست نہیں مانگتے پھر ان میں اور ان میں فرق کیا ہوا ؟
بلکہ مجھے خیال آتا ہے کہ وَ إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ (البقرۃ: ۱۸۷) کے یہی معنے
ہیں کہ اگر سوال ہو کہ خدا کا علم کیوں کر ہوا تو جواب یہ ہے کہ اسلام کا خدا بہت قریب ہے۔ اگر کوئی
اسے سچے دل سے بلاتا ہے تو وہ جواب دیتا ہے۔ دوسرے فرقوں کے خدا قریب نہیں ہیں بلکہ اس
قدر دور ہیں کہ ان کا پتا ہی ندارد۔ اعلیٰ سے اعلیٰ غرض عابد اور پرستار کی یہی ہے کہ اس کا قرب حاصل
ہو اور یہی ذریعہ ہے جس سے اس کی ہستی پر یقین حاصل ہوتا ہے۔ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا
ل الحکم جلد ۸ نمبر ۲۵، ۲۶ مورخه ۳۱ جولائی ، ۱۰ راگست ۱۹۰۴ء صفحه ۱۳
دَعَانِ (البقرۃ: ۱۸۷) کے بھی یہی معنے ہیں کہ وہ جواب دیتا ہے گونگا نہیں ہے ۔ دوسرے تمام دلائل
اس کے آگے بیچ ہیں ۔ کلام ایک ایسی شے ہے جو کہ دیدار کے قائم مقام ہے۔
عذاب اور فسق ایک تحصیلدار صاحب نے گورداسپور میں رض کی کہ تجربہ ہواہے کہ خاص طاعون کے دنوں میں فسق بڑھ جاتا ہے۔ چنانچہ ایک گھر میں پے در پے طاعون کی موتیں
ہوتی رہیں اور اس کے ساتھ ہی دیوار به دیوار ایک شخص ایک ہفتہ زنا کاری میں مبتلا رہا۔
فرمایا کہ قرآن شریف سے بھی ایسا ثابت ہے جیسے کہ اَمرُنَا مُتْرَفِيهَا فَفَسَقُوا فِيهَا فَحَقَّ
عَلَيْهَا الْقَوْلُ فَدَ مَرْنَهَا تَدْمِيرًا (بنی اسراءیل : ۱۷) یعنی جب اس قسم کے عذاب نازل ہوتے
ہیں تو فاسقوں کو ڈھیل دی جاتی ہے کہ وہ جی بھر کر فسق کر لیں ۔ پھر ان کو ایک ہی دفعہ ہلاک کر دیا
جاتا ہے۔
لذات دنیوی میں انہماک خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ کافروہ ہیں جو حیات دنیا پر راضی
ہو گئے اور اطمینان پاگئے ہیں۔ خدا کی طرف حرکت کی ضرورت
کو وہ بالکل محسوس ہی نہیں کرتے فَلَا نُقِيمُ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ وَزْنا (الكهف: ۱۰۶) میں گناہ کا ذکر
نہیں ہے اس کا باعث صرف یہ ہے کہ ان لوگوں نے دنیا کی خواہشوں کو مقدم رکھا ہوا تھا۔ ایک اور
جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ لوگ دنیا کا حظ پاچکے۔ وہاں بھی گناہ کا ذکر نہیں بلکہ دنیا کی لذات جن کو
خدا تعالیٰ نے جائز کیا ہے ان میں منہمک ہو جانے کا ذکر ہے۔ اس قسم کے لوگوں کا مرتبہ عند اللہ
کچھ نہ ہوگا اور نہ ان کو کوئی عزت کا مقام دیا جائے گا ۔ شیریں زندگی اصل میں ایک شیطان ہے جو کہ
انسان کو دھوکا دیتی ہے۔ مومن تو خود مصیبت خریدتا ہے ۔ ورنہ اگر وہ مداہنہ برتے تو ہر طرح آرام
سے رہ سکتا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اگر اس طرح کرتے تو اس قدر جنگیں کیوں ہوتیں لیکن
آپ نے دین کو مقدم رکھا اس لیے سب دشمن ہو گئے ۔
حُسن نیت سوال ۔ ملازمت پیشہ لوگوں کو عبادت کا بڑا کم وقت ملتا ہے اور وہ دینی خدمات سے بھی
محروم رہتے ہیں۔ بعض ایسے ہوتے ہیں کہ ان کی زندگی آرام میں گذرتی ہے۔ تلخ زندگی
کا ان کو موقع ہی نہیں آتا ۔
فرمایا کہ وہ بھی ایک تلخی کا حصہ ہے کیونکہ معاش کے لیے کرتا ہے اس لیے عبادت کا ثواب
پاتا ہے۔ نیک نیتی سے اگر انسان چلے اور نیت یہ ہو کہ بال بچوں کی پرورش اس لیے کرتا ہوں کہ وہ
خادم دین ہوں تو اس پر بھی اسے ثواب ملتا ہے۔
نبی اور اجتہادی غلطی انبیاء کے دشمنوں کے دو گروہ ہوتے ہیں ایک وہ جو کہ ان کے مکتب
ہوتے ہیں۔ دوسرے وہ جو ان کو خدا مانتے ہیں۔ اہلِ اسلام کا
عقیدہ جو مسیح علیہ السلام کے دوبارہ آنے کا ہے وہ اسی قسم کا ہے کہ یہ لوگ ان کے مکتب تو نہیں ہیں
لیکن ان کو خدا ضرور مانتے ہیں کہ ہر ایک اس کی صفت میں اسے شریک کیا ہوا ہے حالانکہ اصل بات
یہ ہے کہ بعض وقت نبی کو اجتہاد اور تفہیم الہام میں غلطی ہو جاتی ہے ۔ یہ غلطی اگر احکام دین کے متعلق
ہو تو ان کو فوراً متنبہ کیا جاتا ہے لیکن دوسرے امور میں ضروری نہیں کہ وہ اطلاع دیئے جاویں ۔ پس
اس لیے یہ بات ممکن ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام کو ان کے دوبارہ آنے کے بارے میں جو الہامات ہوئے
خود انہوں نے بھی اسے حقیقی معنوں پر حمل کر لیا ہو کیونکہ ان کا مخطی ہونا تو ثابت ہے۔ اس لیے
انجیلوں میں ان کا یہ فقرہ نقل ہوا ہوا معلوم ہوتا ہے کہ ابھی اس زمانہ کے لوگ زندہ ہوں گے کہ میں
دوبارہ آجاؤں گا۔ اس قسم کی اجتہادی غلطی کا امکان ہر ایک نبی سے ہے۔ اب دیکھو کہ مسیح علیہ السلام
سے تو ایک اجتہادی غلطی ہوئی لیکن دوسروں کو کسی قدر و بال آیا۔ اگر ان مسلمانوں کو یہ سمجھ ہوتی تو وہ
دوسرے نبیوں سے ان کو کیوں زیادہ مرتبہ دیتے ۔ مسلمانوں پر یہ بات لازم نہیں ہے کہ وہ انجیل
کے الفاظ پر ضرور اڑیں۔ مسیح علیہ السلام کو یہ خاص عزت دیں کہ وہ مخطی نہیں یہ تو اسلام سے خارج
ہونا ہے۔
چند فقہی مسائل سفر گورداسپور میں نماز کے متعلق ذیل کے مسائل میری موجودگی میں حل
ہوئے ۔ (ڈائری نویس )
(۱) ایک مقام پر دو جماعتیں نہ ہونی چاہئیں۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ حضرت اقدس ابھی وضو فرما
رہے تھے اور مولانا مولوی محمد احسن صاحب بوجہ علالت طبع نماز کے لیے کھڑے ہو گئے ۔ ان کا خیال تھا
کہ میں معذور ہوں الگ پڑھ لوں مگر چند ایک احباب ان کے پیچھے مقتدی بن گئے اور جماعت ہوگئی۔
جب حضرت اقدس کو علم ہوا اقدس کو علم ہوا کہ ایک جماعت ہو چکی ہے اور اب دوسری ہونے والی ہے۔
تو آپ نے فرمایا کہ
ایک مقام پر دو جماعتیں ہرگز نہ ہونی چاہئیں۔
(۲) ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ حضور اقدس اپنی کوٹھڑی میں تھے اور ساتھ ہی کوٹھڑی میں نماز ہونے
لگی ۔ آدمی تھوڑے تھے۔ ایک ہی کوٹھڑی میں جماعت ہو سکتی تھی ۔ بعض احباب نے خیال کیا کہ شاید
حضرت اقدس اپنی کوٹھڑی میں ہی نماز ادا کر لیں گے، کیونکہ امام کی آواز وہاں پہنچتی ہے۔
اس پر آپ نے فرمایا کہ
جماعت کے ٹکڑے الگ الگ نہ ہونے چاہئیں بلکہ اکٹھی پڑھنی چاہیے۔ ہم بھی وہاں ہی
پڑھیں گے یہ اس صورت میں ہونا چاہیے جبکہ جگہ کی قلت ہو۔
(۳) ڈاکٹر محمد اسماعیل خان صاحب گورداسپور میں مقیم تھے اور احمدی جماعت نزیل قادیان به باعث
سفر میں ہونے کے نماز جمع کر کے ادا کرتی تھی۔ ڈاکٹر صاحب نے مسئلہ پوچھا۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
مقیم پوری نماز ادا کریں۔
وہ اس طرح ہوتی رہی کہ جماعت کے ساتھ ڈاکٹر صاحب نماز ادا کرتے۔ جماعت دو رکعت ادا کرتی
لیکن ڈاکٹر صاحب باقی کی دورکعت بعد از جماعت ادا کر لیتے ۔
ایک دفعہ حضرت اقدس نے دیکھ کر کہ ڈاکٹر صاحب نے ابھی دو رکعت ادا کرنی ہے فرمایا کہ
ٹھہر جاؤ ۔ ڈاکٹر صاحب دو رکعت ادا کر لیویں۔
پھر اس کے بعد جماعت دوسری نماز کی ہوئی ۔ ایسی حالت جمع میں سنت اور نوافل نہیں ادا کیے جاتے۔
(۴) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کھڑے ہوئے تھے۔ آپ نے پانی مانگا۔ جب پانی آیا تو اسے
لے سہو ہے اصل میں قصر ہونا چاہیے ۔ (مرتب)